Tag: performs Umrah

  • پڑوسی کے گھر سے 20 تولہ سونا چوری کر کے عمرے پر جانیوالی خاتون گرفتار

    پڑوسی کے گھر سے 20 تولہ سونا چوری کر کے عمرے پر جانیوالی خاتون گرفتار

    کراچی: شہر قائد کے علاقے لیاری بغدادی میں خاتون نے پڑوسی کے گھر سے 20 تولہ سونا چوری کیا اور فروخت کرکے عمرہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے لیاری محلے میں ایک خاتون نے پڑوسی کے گھر سے سونے کے زیورات چرانے کے بعد اسے بیچ کر عمرہ کی ادائیگی کے لیے روانہ ہوگئی تھی۔

    بغدادی پولیس حکام نے بتایا کہ 20 تولہ سونے کے زیورات کی چوری کا مقدمہ 27 اکتوبر کو پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا تھا جس کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ انٹیلی جنس معلومات پر پہلے ملزم عمران کو گرفتار کیا جس نے بتایا کہ اس کی بیوی شہناز نے چوری کی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے پڑوسی کے گھر فیملی کی غیر موجودگی میں واردات کی، ملزمہ نے 17 تولہ سونا بیچ دیا اور اس رقم سے عمرہ کرنے چکی گئی تھی، ملزمہ شہناز سے 3 تولہ سونا اور 15 لاکھ روپے کیش برآمد کرلیا گیا ہے۔

    پولیس حکام نے کہا کہ مزید برآمدگی اور دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں ملزمان کو تھانہ بغدادی کے تفتیشی افسر سعید احمد نے گرفتار کیا۔

  • امریکی گلوکارایکون  نے عمرہ کی سعادت حا صل کرلی

    امریکی گلوکارایکون نے عمرہ کی سعادت حا صل کرلی

    مکہ مکرمہ : امریکی گلوکار ‘ایکون نے عمرہ کی سعادت حا صل کرلی، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، ‘ایکون نے عمرہ حال ہی میں کئے گئے کنسرٹ کے بعد ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی گلوکار ‘ایکون نے سعودی عرب میں عمرہ کی سعادت حا صل کرلی، گلوکار کی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ خانہ کعبہ میں احرام پہنے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، اکون نے عمرہ حال ہی میں کئے گئے کنسرٹ کے بعد ادا کیا۔

    امریکی گلوکار ایکون نے دمام میں کنسرٹ سے قبل میڈیا کو بتایا تھا کہ وہ مقدس شہر مکہ مکرمہ کا سفر کریں گے اور عمرہ بھی ادا کریں گے۔

    ایکون نے عرب ملک میں اپنے کنسرٹ کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سعودی عرب کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    خیال رہے گریمی ایوارڈ یافتہ گلوکار مغربی افریقہ کے ملک سینیگال کے ایک مسلمان گھرانے میں پیدا ہوئے، امریکی گلوکار ‘ایکون نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنے عقیدے کو دیتے ہوئے کہا تھا کہ میری اصل کامیابی میرا ایمان ہے۔

    واضح رہے نامور امریکی گلوکار ’ایکون‘ نے پاکستانی عوام سے دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیمز فنڈ میں حصہ لینے کی اپیل کی تھی اور کہا تھا کہ’پاکستانی دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیموں کے لیے عطیات دیں تاکہ پاکستان کو محفوظ مستقبل دے سکیں‘۔

    اس سے قبل امریکی گلوکار نے گزشتہ دنوں اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

  • امریکا روانگی سے قبل وزیراعظم کی اللہ کے حضورحاضری ، عمرہ کی سعادت حاصل کرلی

    امریکا روانگی سے قبل وزیراعظم کی اللہ کے حضورحاضری ، عمرہ کی سعادت حاصل کرلی

    مکہ مکرمہ : وزیراعظم عمران خان نے امریکا روانگی سے قبل عمرہ کی سعادت حاصل کرلی ، اس موقع پر عمران خان کے لئے خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھولا گیا، وزیراعظم نے وفد کے ہمراہ بیت اللہ میں نوافل ادا کئے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بے نقاب کرنے کے مشن پر امریکا روانگی سے قبل وزیراعظم نے اللہ کے حضور حاضری دی۔

    وزیراعظم عمران خان کی وفد کے ہمراہ مکہ مکرمہ پہنچے ، جہاں انھوں نے عمرے کی سعادت حاصل کی ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، معاون خصوصی زلفی بخاری اوردیگر ارکان نے بھی عمرہ ادا کیا اور کشمیر اور عالم اسلام کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔

    وزیراعظم اور وفد کے لئے بیت اللہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھولا گیا، خانہ کعبہ میں انھوں نے نوافل کی ادائیگی کی اور کشمیر اور عالم اسلام کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔

    وزیراعظم نمازجمعہ وفد کے ساتھ حرم شریف میں ادا کریں گے اور نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مدینہ منورہ روانہ ہوں گے۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان آج سعودی عرب سے امریکا روانہ ہوں گے ، جہاں وہ 27 ستمبرکو جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیراٹھائیں گے۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سےاہم ملاقات ہوئی، جس میں دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور، تجارت، سرمایہ کاری، اقتصادی علاقائی اورعالمی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    مزید پڑھیں : وزیر اعظم کا سعودی عرب کی سلامتی کو خطرہ ہونے پر ساتھ کھڑے ہونے کا عزم

    وزیراعظم نے سعودی تیل کی رسدگاہوں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے سلامتی کوخطرے پر سعودی عرب کیساتھ کھڑے ہونے کا عزم دھرایا جبکہ وزیراعظم نے شاہ سلمان کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔

    اس سے پہلے وزیراعظم عمران خان کی سعودی عرب میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی، جس میں وزیراعظم نےسعودی ولی عہد کومقبوضہ کشمیرکی صورتحال سےبھی آگاہ کیا۔