Tag: peris

  • امریکا کے بعد فرانس نے بھی خلائی فورس بنانے کا اعلان کردیا

    امریکا کے بعد فرانس نے بھی خلائی فورس بنانے کا اعلان کردیا

     

    پیرس : امریکا کے بعد فرانس نے بھی خلائی فورس بنانے کا اعلان کردیا ہے، فرانسیسی صدر کا کہنا ہے کہ فورس بنانے کا مقصد فرانس کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کے بعد فرانس نے بھی خلائی فورس بنانے کا اعلان کردیا ہے۔ فرانسیسی صدر میکخواں نے آرمی کے جوانوں سے خطاب میں کہا کہ فرانسیسی فضائیہ کو خلائی فورس بنانے کی اجازت دیدی ہے۔

    فورس بنانے کا مقصد فرانس کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فورس کی مدد سے فرانس کے سیٹلائٹ سسٹم کو بھی تحفظ ملے گا جب کہ یہ فورس اگلے سال ستمبر تک بنائی جائے گی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ملٹری کو ’اسپیس فورس‘ خلائی فورس تشکیل دینے کا حکم دیا تھا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ خلا میں امریکی موجودگی کافی نہیں مکمل غلبہ چاہیے اور چاند پر امریکی جھنڈا لگانا کافی نہیں۔

    امریکا کی جانب سے خلائی فورس بنانے کے اعلان کے بعد چین نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا خلا کو جنگی سرگرمیوں کا مرکز بنانے سے گریز کرے کیوں کہ خلا کو میدان جنگ بنانا پوری دنیا کے لیے تباہ کن ہوگا۔

    مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ دفاع اور پینٹاگون کو خلائی فوج بنانے کا حکم دے دیا

     امریکا خلا پر قبضے کے خواب دیکھنے لگا، جس کیلئے روس اور چین سے پہلے چاند اور مریخ پر قبضہ  کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

    امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ دفاع اور پینٹاگون کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنی چھٹی شاخ خلائی فوج کے قیام کے لیے اقدامات کا آغاز کرے، یہ خلائی فوج ائیر فورس سے علیحدہ ہوگی۔

     

  • فرانس : مہنگائی کے خلاف مظاہرے شدت اختیار کرگئے، صدر سے استعفے کا مطالبہ

    فرانس : مہنگائی کے خلاف مظاہرے شدت اختیار کرگئے، صدر سے استعفے کا مطالبہ

    پیرس : فرانس میں پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے خلاف مظاہروں میں شدت آگئی، مظاہرین نے صدر ایمینوئیل میکرون سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق فرانس میں پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے خلاف ہفتے کے روز سے شروع ہونے والے مظاہروں میں مزید شدت آتی جارہی ہے، یلو ویسٹ نامی احتجاج شدت اختیار کرگیا، پیرس کی سڑکیں میدان جنگ کا منظر پیش کر رہی ہیں۔

    پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ ،شیلنگ اور واٹر کینن کا استعمال کیا، ایک طرف پولیس کی ہوائی فائرنگ اور شیلنگ تو دوسری جانب دولاکھ 80 ہزار سے زائد مظاہرین رکنے کا نام نہیں لے رہے۔

    مشتعل مظاہرین نے صدر ایمینوئیل میکرون سے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کو واپس نہ لینے پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا، مظاہرین کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی اضافی قیمتوں کو ختم کیا جائے اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر فرانسیسی صدر عہدے سے مستعفی ہوں۔

    دوسری جانب فرانسیسی صدر کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

    قبل ازیں ایک فرانسیسی رکن پارلیمنٹ نے بھی گزشتہ روز پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف زرد رنگ (پیلے) کی جیکٹ پہن کر پارلیمنٹ اجلاس میں شرکت کرکے انوکھا احتجاج کیا تھا۔

    مزید پڑھیں : شہریوں،صحافیوں اور پولیس پر حملہ کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے، فرانسیسی صدر

    خیال رہے کہ فرانسیسی حکومت نے ایک سال کے دوران تیل کی قیمتوں میں 23 فیصد اضافہ کیا ہے جو تقریباً ایک اعشاریہ51یورو فی لیٹر بنتا ہے اور فرانس میں سال2000 سے اب تک پیٹرول کی قیمتیں بلند ترین سطح پر ہیں۔

  • فرانس میں چاقو کا حملہ، ماں بیٹی زخمی، دہشت گرد جوابی کارروائی میں ہلاک

    فرانس میں چاقو کا حملہ، ماں بیٹی زخمی، دہشت گرد جوابی کارروائی میں ہلاک

    پیرس: فرانس کے دارالحکومت میں چاقو بردار شخص نے حملہ کر کے ماں بیٹی کو زخمی کردیا، پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو ہلاک کردیا۔

    فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق پیرس کی مصروف ترین شاہراہ پر ایک شخص نے سڑک پر پیدل چلنے والی ماں بیٹی پر چاقو سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ دونوں زخمی ہوگئیں۔

    چاقو بردار شخص حملے کے بعد نامعلوم مقام پر روپوش ہوگیا تھا مگر پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج سے اُسے تلاش کیا اور گرفتار کرنے کی کوشش بھی کی مگر یکطرفہ فائرنگ ہوئی جس کے بعد پولیس نے جوابی فائرنگ کی تو حملہ آور ہلاک ہوا۔

    مزید پڑھیں: فرانس: سپر مارکیٹ میں خاتون کا چاقو سے حملہ، دو افراد زخمی

    فرانس کے وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ’مذکورہ حملہ دہشت گردی کا واقعہ ہے جس کی ذمہ داری شدت پسند اسلامی تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے، حملہ آور نے کارروائی کے وقت اسلامی نعرہ بھی بلند کیا‘۔

    تفتیشی افسر کا کولمب کا کہنا تھا کہ ’حملہ آور بظاہر دماغی مریض لگتا ہے البتہ اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہے‘۔

    یہ بھی پڑھیں: پیرس میں چاقو بردار شخص کا حملہ، داعش نے ذمہ داری قبول کرلی

    واضح رہے کہ خوشبو کی سرزمین فرانس گزشتہ تین برس سے دہشت گردی کی زد میں ہے، شدت پسندوں کے حملے میں اب تک متعدد افراد  بشمول بچے اور خواتین ہلاک ہوچکے ہیں۔

  • پیرس : گرجا گھر پر چاقو بردار افراد کا حملہ ایک فرد ہلاک

    پیرس : گرجا گھر پر چاقو بردار افراد کا حملہ ایک فرد ہلاک

    پیرس : چاقو بردار حملہ آوروں کا گرجا گھر پر حملہ،  حملہ آوروں کے وار سے ایک فرد ہلاک جبکہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو فائرنگ کر کے ہلاک کردیا اور گرجا گھر میں موجود تمام مغویوں کو باحفاظت بازیاب کروالیا۔

    غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق مسلح حملہ آوروں فرانس کے علاقے نوماندے میں واقع چرچ پر حملہ کیا جہاں 6 افراد موجود تھے، فرانسیسی پولیس کا کہنا ہے کہ چرچ میں موجود دونوں حملہ آوروں کو ہلاک کردیا گیا ہے دونوں افراد نے چاقو کے زور پر چرچ میں موجود افراد کو یرغمال بنایا تھا۔

    FRANCE POST 3

    پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ’’حملہ آوروں نے یرغمال بنائے ہوئے 6 میں سے ایک فرد کو چاقو کے وار سے قتل کردیا ہے، چرچ پر حملہ اُس وقت کیا گیا کہ جب عبادتی تقریب ختم ہوگئی تھی‘‘۔

    FRANCE POST 2

    حملہ آوروں کے چرچ میں گھسنے کے بعد مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے دونوں حملہ آوروں کو فائرنگ کر کے ہلاک کردیا۔

    پڑھیں :  پیرس : سیکیورٹی الرٹ کے باوجود حملہ آور ہدف کو نشانہ بنانے میں کامیاب رہا

     یاد رہے رواں ماہ 15 جولائی کو فرانس کے ساحلی شہر نیس میں دہشت گردوں کی جانب سے اس وقت حملہ ہوا جب لوگ سڑک پر قومی تقریبات میں مصروف تھے، دہشت گردوں کی جانب سے اس منصوبے کو پایہ تکمیل پہنچانے کے لیے ٹرک کا استعمال کیا گیا تھا، پیرس کی انتظامیہ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ عوام کو نشانہ بنانے والے ٹرک کی رفتار 60 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔

    ٹرک ڈرائیور نے ساحلی شہر نیس کے مقام پر جمع لوگوں پر تیز رفتار ٹرک چڑایا جس کے باعث 84 سے زائد افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے، پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ٹرک میں سوار افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی اور سڑک پر موجود دو کلومیٹر تک افراد کو روندا گیا۔

     

     

     

  • نواک یوکو وچ نے پہلی مرتبہ فرنچ اوپن ٹینس کا ٹائٹل جیت لیا

    نواک یوکو وچ نے پہلی مرتبہ فرنچ اوپن ٹینس کا ٹائٹل جیت لیا

    پیرس : سربیائی ٹینس اسٹار نوواک یوکووچ نے پہلی مرتبہ فرنچ اوپن کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔ وہ دنیائے ٹینس کے تیسرے کھلاڑی ہیں جنہیں بیک وقت چار گرینڈ سلیم کا ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق رواں سال کے پہلے گرینڈ سلیم فرنچ اوپن کا پیرس میں سجا میلہ ختم ہوگیا، فائنل میں دو بہترین کھلاڑیوں کے درمیان معرکہ ہوا۔

    اینڈی مرے نے پہلے سیٹ چھ تین سے جیتا۔ عالمی نمبر ایک نواک یوکووچ نے ہمت نہ ہاری اور ایسا کھیل پیش کیا کہ یکے بعد دیگرے تین سیٹس جیت کر پہلی مرتبہ فرنچ اوپن کا ٹائٹل جیت لیا۔

    سربیائی ٹینس اسٹار کو بیک وقت چار گرینڈ سلیم ٹائٹل اپنےنام کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ وہ ٹینس کی تاریخ کے آٹھویں کھلاڑی بھی ہیں جنہوں نے تمام گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتے ہیں۔