Tag: permit

  • سعودی وزارت حج کا ’حج پرمٹ‘ سے متعلق انتباہ

    سعودی وزارت حج کا ’حج پرمٹ‘ سے متعلق انتباہ

    سعودی وزارت حج و عمرہ نے حجاج کرام سے کہا ہے کہ حج کے لیے پرمٹ کا حصول لازمی ہے۔ پرمٹ کے حصول کے لئے یونیفائیڈ پورٹل ’تصریح‘ کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔

    سعودی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے امسال فریضہ حج ادا کرنے کے خواہش مندوں سے درخواست کی گئی ہے کہ حج امور کو بہتر بنانے اور دنیا بھر سے آنے والے حجاج کرام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے حج پرمٹ کی شرط عائد کی گئی ہے تاکہ حج کے دوران مشکلات سے بچا جاسکے۔

    وزارت حج کے مطابق حج ویزے کے علاوہ کسی قسم کے ویزے پر آنے والوں کو حج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جن افراد کے پاس حج پرمٹ نہیں ہوگا ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    وزارت حج نے فرضی حج اداروں کے حوالے سے جعل سازوں سے بھی ہوشیار رہنے کی ہدایت کی ہے ساتھ ہی یہ بھی کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر حج کے حوالے سے فرضی کمپنیوں کے ناموں سے جعل سازوں سے خبردار رہیں تاکہ کسی قسم کی مشکلات سے بچ سکیں۔

    ملک میں موجود غیرملکی بھی ان جعل سازوں کے جھانسے میں نہ آئیں جو حج ایام میں مشاعر مقدسہ میں قیام و طعام کی سہولتیں فراہم کرنے کے دعوے کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی وزارت حج نے مختلف ممالک سے عمرہ ویزے پر آنے والے زائرین کو انتباہ دیا تھا کہ ویزے کی مدت ختم ہونے سے قبل اپنے ملکوں کو روانہ ہوجائیں۔

    67 ہزار نجی عازمین کا حج سے محروم رہنے کا خدشہ! ذمہ دار کون؟

    وزارت حج وعمرہ کا کہنا تھا کہ عمرہ ویزے پر غیر قانونی قیام کرنے والوں کو ضوابط کے مطابق سخت سزا بھگتنا پڑے گی۔

  • حج 2023: مکہ مکرمہ جانے والوں کے لیے سعودی حکام کی ہدایت

    حج 2023: مکہ مکرمہ جانے والوں کے لیے سعودی حکام کی ہدایت

    ریاض: رواں برس حج کے ایام قریب آنے کے بعد سعودی حکام نے اجازت نامے کے بغیر مکہ مکرمہ جانے پر پابندی عائد کردی گئی، عمرہ یا حج پرمٹ رکھنے والے افراد کے علاوہ کسی شخص کو مکہ مکرمہ نہیں جانے دیا جائے گا۔

    اردو نیوز کے مطابق سعودی محکمہ امن عامہ نے کہا ہے کہ سوموار 15 مئی 2023 سے مقیم غیر ملکی اجازت نامے کے بغیر مکہ مکرمہ نہیں جا سکتے۔

    محکمہ امن عامہ کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ جانے کے خواہشمند مقیم غیر ملکیوں کے حوالے سے حج سیزن کی ہدایات پر عمل درآمد شروع کیا جارہا ہے۔

    حکام کے مطابق 15 مئی سے ایسا کوئی مقیم غیر ملکی جس کے پاس متعلقہ اداروں کے جاری کردہ مکہ جانے کا پرمٹ نہیں ہوگا، اسے مقدس شہر میں داخلے سے روکا جائے گا۔

    امن عامہ کا کہنا ہے کہ حج 1444 ہجری کے قواعد و ضوابط پر عمل درآمد کروانے کے لیے مکہ جانے والی چیک پوسٹوں پر پرمٹ چیک کیے جائیں گے۔

    حکام کے مطابق ایسے کسی بھی شخص کو جس کے پاس متعلقہ ادارے کی جانب سے حج مقامات پر جانے کا اجازت نامہ نہیں ہوگا، اسے اور بغیر پرمٹ مکہ جانے والی گاڑیوں کو واپس لوٹا دیا جائے گا۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ حج سیزن ضابطے کے تحت ایسے افراد جن کے پاس مکہ سے جاری کردہ اقامہ ہوگا، یا عمرہ پرمٹ یا حج پرمٹ ہوگا تو وہ اس سے مستثنیٰ ہوں گے۔

  • نیب نے ہیومن رائٹس کمیشن کوحراستی مراکزکےجائزے کی اجازت دےدی

    نیب نے ہیومن رائٹس کمیشن کوحراستی مراکزکےجائزے کی اجازت دےدی

    اسلام آباد : قومی احتساب بیورو (نیب ) نے ہیومن رائٹس کمیشن کو حراستی مراکز کے جائزے کی اجازت دےدی ، ہیومن رائٹس کمیشن کاکہناہے کہ  نیب کےحراستی مراکزمیں آنے والے لوگوں کے ساتھ نامناسب رویےکی شکایات تھیں۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب ) نے ہیومن رائٹس کمیشن کوحراستی مراکز کے جائزہ لینے کی اجازت دے دی، جسٹس(ر) علی نواز ، چیئرمین ہیومن رائٹس کمیشن اور کمیشن اراکین آج نیب لاہور کے حراستی مراکز کادورہ کریں گے۔

    کمیشن ارکان کراچی، اسلام آباد، پشاور کے نیب حراستی مراکز کے بھی دورے کریں گے۔

    ہیومن رائٹس کمیشن کاکہناہے کہ نیب کےحراستی مراکزمیں آنے والے لوگوں کے ساتھ نامناسب رویےکی شکایات تھیں،اس لئےحراستی مراکزکےحالات اورقانونی حیثیت کاجائزہ لیا جائےگا اور بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی اورعالمی معیار سے مطابقت یقینی بنائی جائے گی۔

    یاد رہے چند روز قبل پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ نے چیف جسٹس سے اپیل کی تھی کہ بریگیڈئر( ر) اسد منیر کیس کو جلد دیکھیں تاکہ تشدد کو بطور ہتھیار استعمال نہ کیا جاسکے۔

    قمر الزمان کائرہ  کا کہنا تھا نیب اور ریاستی اداروں کی طرف سے زیرحراست افراد پر تشدد کے ذریعے مرضی کے بیانات لینے کے معاملے کو پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے اورسڑکوں پراحتجاج کرنے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔

    انہوں نے مطالبہ کیا کہ نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کے چیئرمین کو نیب کے حراستی مراکز کادورہ کرنے کا موقع دیا جائے۔

    مزید پڑھیں : چیئرمین نیب کا اسد منیر کی خود کشی کی تحقیقات خود کرنے کا فیصلہ

    واضح رہے کہ بریگیڈیئر (ر) اسد منیر نے 14 مارچ کی شب پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی تھی تاہم اسد منیر کی خود کشی کرنے کی فوری اور واضح وجہ سامنے نہیں آئی۔

    خاندانی ذرائع کے مطابق ااسد منیر نیب کی تفتیش کی وجہ سے پریشان تھے، خودکشی سے ایک روز قبل نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں اسد منیر کے خلاف ریفرنس دائر کرنےکی منظوری دی گئی تھی۔