Tag: person

  • سب سے زبان دراز شخص کی خوبیاں، حیرت انگیز ویڈیو دیکھیں

    سب سے زبان دراز شخص کی خوبیاں، حیرت انگیز ویڈیو دیکھیں

    بھارت میں ایک نوجوان کی زبان 10 اعشاریہ 8 سینٹی میٹر لمبی ہے اور کہا جارہا ہے کہ یہ دنیا کا سب سے زبان دراز شخص ہے۔

    معاشرے میں ’’زبان دراز‘‘ کا استعمال عموماْ اس شخص کیلیے کیا جاتا ہے جو کسی بڑے چھوٹے کا لحاظ کیے بغیر جو دل میں آئے زبان سے ادا کردے بعض لوگ تو ایسے افراد بالخصوص لڑکیوں کو تو کہتے ہیں کہ ’’کیا قینچی کی طرح زبان چلتی ہے‘‘۔

    زبان دراز ہونا کوئی اچھی بات نہیں لیکن یہاں ذکر بدتمیزی والی زبان دراز یا قینچی کی طرح‌چلنے والی زبان کا نہیں ہے بلکہ ناپ یا لمبائی کے حوالے سے بڑی زبان کی بات کی جارہی ہے۔

    جنوبی بھارتی ریاست تامل ناڈو کے علاقے وردہونگر کے 21 سالہ پراوین کی زبان دنیا میں سب سے زیادہ لمبی زبان بتائی جارہی ہے۔

    انڈیا بک آف ریکارڈ کے مطابق پراوین کی زبان 10 اعشاریہ 8 سینٹی میٹر لمبی ہے۔ پراوین جو روبوٹ ٹیکنالوجی کے طالبعلم ہیں وہ بھی یہ بات جانتے ہیں کہ ان کی زبان عام انسانوں کی اوسط زبان سے زیادہ لمبی ہے۔

    انہیں اسکا اندازہ اپنی زبان اپنے دوستوں اور خاندان کے لوگوں کو دکھانے سے ہوا۔ وہ اپنی زبان سے اپنی ناک اور اپنی کہنی کو چھونے کے ساتھ ساتھ اس سے آنکھ کو چھونے کی بھی کوشش کرتے ہیں۔جب کہ اپنی حیرت انگیز صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے وہ زبان کی مدد سے نہ صرف لکھ لیتے ہیں بلکہ پینٹگ بھی کرلیتے ہیں۔

     پراوین کے  مطابق فنڈز کی کمی کے باعث وہ اپنی لمبی زبان کے آفیشل غیر معمولی لمبائی کے ریکارڈ کو گنیز ریکارڈز میں درج نہیں کراسکے ہیں، لیکن بھارت کے اپنے لمکا بک آف ریکارڈز میں اس نے ملک میں سب لمبی زبان کا حامل ہونے کا ریکارڈ درج کرادیا ہے۔

    یونیورسٹی آف ایڈنبرا کے مطابق ایک انسان (مرد) کی اوسطاً زبان 8 اعشاریہ 5 سینٹی میٹر تک لمبی ہوتی ہے، جبکہ کے پراوین کی زبان اس اوسط سے دو اعشاریہ پانچ سینٹی میٹر زیادہ لمبی ہے اور یہ دنیا میں غالباً کسی بھی انسان کی سب سے لمبی زبان ہے۔

    واضح رہے کہ اس وقت امریکی ریاست کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ نوجوان آرٹسٹ اور کامیڈین نک اسٹوبرل کا نام دنیا کی سب سے بڑی زبان رکھنے والے شخص کی حیثیت سے گینز بک میں درج ہے۔ گنیز انتظامیہ کی جانب سے کی گئی پیمائش کے مطابق اسٹوبرل کی زبان کی لمبائی 3.97 انچ ہے۔

    اگر بھارتی نوجوان کی زبان 10.8 سینٹی میٹر ہونے کا دعویٰ درست ہے تو انچ کے مطابق یہ 4.25 انچ بنتی ہے جو کہ نیا عالمی ریکارڈ ہوگا۔

  • ویکسین لگانے والے افراد میں موت کی شرح کتنی؟ نئی تحقیق

    ویکسین لگانے والے افراد میں موت کی شرح کتنی؟ نئی تحقیق

    عالمی وبا کورونا سے تحفظ کا واحد ذریعہ ویکسین ہے، ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ویکسین لگانے والے افراد میں موت کی شرح بہت کم ہے۔
    دنیا کو تقریباْ دو سال سے زائد عرصے سے کورونا وبا نے اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے اور اب تک یہ وائرس لاکھوں افراد کی زندگیوں کے چراغ گل کر چکا ہے۔
    فی الوقت ویکسین ہی اس سے بچاؤ کا واحد علاج ہے اور ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ویکسین شدہ افراد میں موت کی شرح غیر ویکسین شدہ افراد کے مقابلے میں انتہائی کم ہے۔
    بیماری کی روک تھام کے مرکز سی ڈی سی کی ریسرچ کے مطابق ویکسین کورونا کو روکنے میں انتہائی موثر ثابت ہوئی ہے۔
    تحقیق کے مطابق امریکا بھر میں بارہ لاکھ سے زائد ویکسین شدہ افراد میں سے صرف ایک سو پچاسی افراد میں دوبارہ کورونا سے شدید متاثر ہوئے اور ان میں سے چھتیس افراد ہلاک ہوئے۔
    ریسرچ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ویکسین لگانے والے افراد کا کورونا کے باعث اسپتال میں داخل ہونے کا امکان چودہ گنا کم ہوتا ہے۔
    ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ بوسٹر شاٹ دیگر دو شاٹس کے مقابلے میں زیادہ تحفظ فراہم کرسکے ہیں، ان کے مطابق اسپتالوں میں ویکسین نہ لگوانے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے جب کہ ویکسین شدہ افراد کی داخل ہونے کی تعداد کم ہے۔
    کورونا کی نئی قسم اومی کرون کے خلاف تیارکردہ ویکسین کی آزمائش رواں ماہ کے اختتام تک شروع کردی جائے گی جس کے مثبت نتائج آنے کی توقع ہے۔

  • ایرانی میزائل سے یوکرین مسافر طیارے کی تباہی کی ویڈیو بنانے والا شخص گرفتار

    ایرانی میزائل سے یوکرین مسافر طیارے کی تباہی کی ویڈیو بنانے والا شخص گرفتار

    تہران : ایران کے میزائل سے یوکرین مسافر طیارے کی تباہی کی ویڈیو بنا نے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ، گرفتار شخص کو نیشنل سیکیورٹی کو نقصان پہنچانے کے الزام میں مقدمات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایرانی حکام نے میزائل سے یوکرین مسافر طیارے کو تباہ کرنے کی ویڈیو بنانے والے شخص کو گرفتار کر لیا، گرفتار شخص نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی ، یہ کہا جا رہا ہے کہ گرفتار کیے گئے شخص کو نیشنل سیکیورٹی کو نقصان پہنچانے کے الزام میں مقدمات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    گذشتہ روز امریکی جریدے نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران کی جانب سے یوکرین کے طیارے کو ایک نہیں بلکہ دو میزائلوں سے نشانہ بنا یا گیا تھا، جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا تھا کہ طیارے کو ایرانی فوجی اڈے سے صرف 4 میل دور نشانہ بنایا گیا، پہلے ایک میزائل داغا گیا، اس کے بعد فائر کیے گئے میزائل نے طیارے کو نشانہ بنا۔

    مزید پڑھیں : ایران نے یوکرین کے مسافر طیارے پر کتنے میزائل داغے؟ نئی ویڈیو سامنے آگئی

    اس سے قبل ایران کے میزائل سے تباہ ہونے والے یوکرین کے مسافر طیارے کے حوالے سے ایرانی عدالتی ترجمان نے کہا تھا کہ یوکرین طیارے کے تباہی میں ملوث متعدد افراد کو گرفتارکر لیا گیا ہے۔

    یاد رہے ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا تھا طیارے کی تباہی جیسے المناک واقعےکوبرادشت کرنابہت مشکل ہے، واقعے میں ملوث تمام ذمہ دار افراد کو سزائیں دی جائیں گی، خصوصی عدالت اس واقعے کی تحقیقات کرے گی، ایسا نہیں ہے کہ ایک شخص نے ٹریگر دبایا ہو اس واقعے میں اور لوگ بھی ملوث ہیں۔

    خیال رہے ایرانی ایرواسپیس کمانڈر علی حاجی زادے نے یوکرین طیارےکی تباہی کی ذمےداری قبول کرتے ہوئے کہا تھا واقعہ پرقوم سے معافی مانگتے ہیں ، یوکرین طیارے کو غلطی سے کروز میزائل سمجھا گیا۔

    واضح رہے 8 جنوری کو یوکرین کا طیارہ کو تہران میں تباہ ہوا تھا، جس میں 176 افراد ہلاک ہوگئے تھے ، ہلاک ہونے والوں میں ایرانی، کینیڈین اور دیگر ممالک کے شہری شامل تھے۔

  • دنیا کا سب سے کم نسل پرست ہوں، ٹرمپ کا دعویٰ‌

    دنیا کا سب سے کم نسل پرست ہوں، ٹرمپ کا دعویٰ‌

    واشنگٹن :ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس کے اقلیتی رکن علیجہ کمنگز کے خلاف بیان واپس لینے انکار کرتے ہوئے خود کو دنیا کا سب سے کم نسل پرست قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس س میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے خود پر لگنے والے نسل پرستی پر مبنی الزام کی تردید کی۔

    امریکی صدر نے کانگریس کے اقلیتی رکن علیجہ کمنگز کے خلاف بیان کو واپس لینے سے انکار کیا اور کہا کہ میں دنیا کا سب سے کم نسل پرست ہوں۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں نے تو صرف بالٹی مور میں وسیع پیمانے ہونے والی کرپشن کی نشاندہی کی۔

    صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے دوبارہ تنقید کی اور کہا کہ بالٹی مور کئی برسوں سے بدنظمی کا شکار ہے اور ادھر رہائش پذیر لوگ جہنم میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں،ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ درست وقت پر بالٹی مور کا دورہ کریں گے۔

    دوسری جانب بالٹی مور کے میئر برنارڈ جیک نے ڈونلڈ ٹرمپ کی تنقید کوووٹ حاصل کرنے کے لیے نسل پرستانہ کوشش قرار دیا۔

    واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے افریقی نڑاد قانون ساز کو تضحیک کا نشانہ بناتے ہوئے ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور کو بدنما، چوہا اور سڑی ہوئی گندگی کہہ دیا تھا۔

    سابق نائب صدر جو بائیڈن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کیے گئے ٹویٹ میں کہا تھا کہ علیجہ کمنگز اور بالٹی مور کے عوام پر اس طرح حملہ کرنا انتہائی غلط ہے۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر نے گزشتہ روز میری لینڈ کے ساتویں ضلع کے امریکی ترجمان اور کانگریس کے اقلیتی رکن علیجہ کمنگز کو تضحیک کا نشانہ بنایا اور ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور کو سڑی ہوئی گندگی قرار دیا تھا۔جس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نسل پرستی کے الزامات اور تنقید کی زد میں آگئے تھے۔

  • اسلام حقیقی معنوں میں انسانیت کا دین ہے، برطانوی فٹبالر

    اسلام حقیقی معنوں میں انسانیت کا دین ہے، برطانوی فٹبالر

    لندن : مانچسٹر یونائیٹڈ کے معروف فٹبالر پال پوگبا نے اسلام سے کہا ہے کہ ’اسلام قبول کرنے کے بعد میری زندگی میں جوہری تبدیلیاں آئیں، میراسب کچھ بدل گیا‘۔

    تفصیلات کے مطابق مانچسٹر انگلش یونائیٹڈ کے مہنگے ترین فٹ بالر اور معروف نو مسلم کھلاڑی پال پوگبا نے مشرف بہ اسلام ہونے اورراہ ہدایت اختیار کرنے پر فخر کا اظہار کیا ہے، اسلام انسانیت کا دین ہے جس نے مجھے بہترین انسان بنا دیا۔

    نو مسلم پال پوگبا کا کہنا ہے کہ بیس سال کی عمرمیں اسلام قبول کرنے کے بعد شعائر اسلام کی ادائیگی نے مجھے بہترین انسان میں تبدیل کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھاکہ 26 سالہ پوگبا نے انکشاف کیا کہ اس نے زندگی میں بہت مشکل اوقات دیکھے۔ اس کا کہنا ہے کہ اپنے بعض دوستوں کے ذریعے میرا تعارف دین اسلام کے ساتھ ہوا، اسلام کے مطالعے نے مجھے ایمان کی دولت سے سرفراز کردیا۔

    برطانوی اخبار نے پال پوگبا کے تاثرات شائع کیے جس میں اس نے کہا کہ اسلام میرے لیے کُل کائنات ہے۔ اسلام نے میرا سب کچھ بدل دیا۔آج میں بہت اطمینان اور خوشی محسوس کرتا ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں شعوری طور پر کہہ سکتا ہوں کہ میری زندگی بدل گئی ہے، میرا ضمیر مطمئن اور پہلے سے زیادہ خود کو محفوظ محسوس کرتا ہوں۔

    اس کا مزید کہنا ہے کہ اسلام قبول کرنے کے بعد میری زندگی میں جوہری تبدیلیاں آئیں۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ میں پیدائشی مسلمان نہیں تھا، اگر میری ماں ہی مسلمان ہوتیں۔ اسلام کی اصل تصویر وہ نہیں جسے دوسرے لوگ پیش کرتے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے بارے میں جو باتیں ہم ذرائع ابلاغ سے سنتے ہیں وہ ایک الگ چیز ہے، جہاں تک اسلام کا تعلق ہے تو اس کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں، اسلام ایک خوبصورت دین ہے۔

    خیال رہے کہ کھلاڑی نے گذشتہ ماہ صیام میں عمرہ کی ادائی کی سعادت حاصل کی تھی۔ اسلام قبول کرنے کے بعد یہ ان کا مکہ معظمہ کا پہلا سفر نہیں بلکہ مشرف بہ اسلام ہونے کے بعد وہ متعدد بار سعودی عرب جا چکے ہیں۔

    بیس کے عشرے میں اسلام قبول کرنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں پوگبا نے کہا کہ وہ شروع ہی سے شراب سے دور تھا۔

    ان کا کہنا ہے کہ میری دوست ماریا سالویز سے میرے دو بچے ہیں، یہ کوئی حیرت کی بات نہیں۔ بہت سے مسلمانوں کے دوست ہیں، میں بہت سی باتیں اپنے آپ سے پوچھتا ہوں، میں نے اپنے دوستوں کے ساتھ ایک بار نماز ادا کی اور مجھے بہت مختلف لگا۔ اس کے بعد میں پانچ وقت کی نماز شروع کردی۔

    اس نے کہا کہ اسلام نے میرا دماغ کھول دیا اور مجھے بہترین انسان بنا دیا۔ اسلام فکر آخرت پر زیادہ زور دیتا ہے، اسلام حقیقی معنوں میں انسانیت کا دین ہے۔