Tag: person arrest

  • شارہ رخ کے لیے ہرن کی کھال سے تیار کردہ پشاوری چپل ضبط،کاریگرگرفتار

    شارہ رخ کے لیے ہرن کی کھال سے تیار کردہ پشاوری چپل ضبط،کاریگرگرفتار

    پشاور : معروف بھارتی اداکار شاہ رخ خان کے لیے پشاوری چپل بنانے میں ہرن کی کھال استعمال کرنے پر محکمہ جنگلی حیات نے کاریگر جہانگیر خان کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور ترین ہیرو شاہ رخ اپنے آبائی علاقے پشاور کی روایات اور تہذیب سے خاص لگاؤ رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ پشاور میں مقیم اپنی چچا زاد بہن نور جہاں کے ذریعے خصوصی طور پر تیار پشاوری چپل منگواتے رہتے ہیں اس بار بھی انہوں نے اپنی چچا زاد بہن سے ہی فرمائش کی ہے۔


    Shahrukh Khan’s Peshawari Chappal is under arrest by arynews

    شاہ رخ خان کی فرمائش پر اُ ن کی چچا زاد بہن نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی پشاوری چپل کے ماہر اور مشہور کاریگر جہانگیر خان سے رابطہ کیا جنہوں نے ایک ماہ کی قلیل مدت میں ہرن کی کھال سے بنی پشاوری چپل تیار کر لی۔

    یہ پڑھیں : شاہ رخ خان کے لیے ہرن کی کھال سے پشاوری چپل کا تحفہ تیار

    SHAH RUKH POST 2
    اس بات کی خبر جب میڈیا کے ذریعے پھیلی تو محمکہ جنگلی حیات کو ہوش آیا اور انہوں نے ہرن کی کھال استعمال کرنے پر ملزم جہانگیر کو گرفتار کر کے پشاوری چپل اور ہرن کی کھال ضبط کر کے مزید تحقیقات کے لیے ملزم کو تھانے منتقل کردیا۔

    SHAH RUKH POST 1

    پولیس کا کہنا تھاکہ ہرن کے شکار پر مکمل پابندی عائد ہے اس لیے تحقیقات کر رہےہیں کہ کاریگر تک ہرن کی کھال کیسے پہنچی اور اس غیر قانونی کام میں کون کون ملوث ہے۔

  • الزام تراشیوں کا سلسلہ بند کیا جائے، رابطہ کمیٹی

    الزام تراشیوں کا سلسلہ بند کیا جائے، رابطہ کمیٹی

    کراچی :ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ سازش کے تحت ایم کیو ایم کے کارکن رفیق راجپوت کو ملزم بنا کر پیش کیا گیا ہے ،ایم کیو ایم کے خلاف الزام تراشیوں کا سلسلہ فوری بند کیا جائے۔

    ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمود آباد سیکٹرانچارج رفیق راجپوت کی گرفتاری کو سازش قرار دیا، رابطہ کمیٹی کے رکن عامر خان نے کہا کہ رفیق راجپوت پر سانحہ بارہ مئی سمیت بے بنیاد الزامات لگا کر اسے ملزم بنا کر پیش کیا گیا ہے۔

    عامر خان نے کہا کہ ایم کیو ایم ملک گیر جماعت ہے، اسے بدنام کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔

    ایم کیو ایم رہنماء حیدر عباس رضوی نے کہا کہ ایم کیو ایم کو بھی دیگر جماعتوں کی طرح آزادی دی جائے، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے جے آئی ٹی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اس سے قبل بارہ مئی کے پُرتشدد واقعات کا ایک ملزم سات سال بعد گرفتارکرلیا گیا، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم عبدالرفیق عرف کائیں ایم کیوایم محمودآباد سیکٹر کا انچارج اور بارہ مئی کے واقعات میں ملوث ہے، جس کا وہ اعتراف بھی کرچکا ہے، ملزم ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث اور زمینوں پرقبضے کے مقدمات میں بھی مطلوب تھا۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ عبدالرفیق نے رئیس مما سمیت دیگر ٹارگٹ کلرز کو تحفظ دینے اور ٹارگٹ کلنگ میں استعمال ہونے والے اسلحہ چھپانے کا بھی اعتراف کیا ہے۔

    ملزم عبدالرفیق کائیں کو آج عدالت میں پیش کیاجائے گا اور محکمہ داخلہ کو جے آئی ٹی کی تشکیل کیلئے درخواست کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ بارہ مئی دوہزار سات کو سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری کی کراچی آمد پر بڑے پیمانے پر قتل وغارت گری ہوئی تھی۔