Tag: Perth

  • لڑکی کو دوستوں کے سامنے قاتل شارک کھا گئی، دل دہلا دینے والا واقعہ

    لڑکی کو دوستوں کے سامنے قاتل شارک کھا گئی، دل دہلا دینے والا واقعہ

    پرتھ: مغربی آسٹریلیا میں ایک دریا میں تیراکی کے دوران شارک کے حملے میں ایک 16 سالہ لڑکی ہلاک ہو گئی۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے جنوب میں واقع دریائے سوان میں شینٹن کالج کی 16 سالہ طالبہ اسٹیلا بیری شارک مچھلی کے حملے سے ہلاک ہو گئی۔

    یہ واقعہ نارتھ فریمینٹل کے نواح میں ہفتے کو پیش آیا، اسٹیلا بیری کو جب دریا سے نکالا گیا تو وہ زندہ نہیں تھی، حکام کے اندازے کے مطابق لڑکی کو بُل شارک نے نشانہ بنایا۔

    ڈیلی میل کے مطابق لڑکی ہفتے کی سہ پہر کو نارتھ فریمینٹل میں دریائے سوان میں اپنے دوستوں کے ساتھ رسی کے جھولے سے آرام کر رہی تھی، جب اس نے ڈولفنوں کی ایک ٹولی دیکھی اور ان کے پیچھے پانی میں چھلانگ لگا دی۔

    حکام کا کہنا ہے کہ کچھ ہی دیر بعد اس کے دوستوں اور دیگر افراد نے دیکھا کہ ایک شارک نے لڑکی کی ٹانگ دانتوں میں دبا لی ہے، کنارے پر کھڑے لوگوں نے اگرچہ بہادری کا مظاہرہ کیا اور لڑکی کو کنارے پر کھینچ لائے لیکن وہ جاں بر نہ ہو سکی۔

    پولیس نے واقعے کو دل دہلا دینے والا حادثہ قرار دیا، اسٹیلا کے دل شکستہ والدین نے کہا کہ وہ باقاعدگی سے دوستوں کے ساتھ دریا پر دن گزارتی تھی، ہم اپنی خوب صورت بیٹی کے کھو جانے سے گہرے صدمے میں ہیں۔

    ماہرین نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ دریا کے اس حصے میں شارک کی معمول سے ہٹ کر انواع موجود ہو سکتی ہیں، اس لیے احتیاط برتیں۔

  • پاکستان اور آسٹریلیا الیون کے درمیان دو روزہ ٹور میچ ڈرا، اسد شفیق کی سنچری

    پاکستان اور آسٹریلیا الیون کے درمیان دو روزہ ٹور میچ ڈرا، اسد شفیق کی سنچری

    پرتھ : پاکستان اور آسٹریلیا الیون کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والا ٹور میچ ڈرا ہوگیا، اسد شفیق سنچری اور کاشف بھٹی نصف سنچری اسکور کرکے نمایاں رہے۔

    تفصیلات کے مطابق پرتھ میں ہونے والا ٹور میچ ہار جیت کے فیصلے بغیر ختم ہوا، پاکستان نے گزشتہ روزسات وکٹوں کے نقصان پر 386 رنز بناکر اننگز ڈکلیئر کردی تھی، اسد شفیق 101اور کاشف بھٹی 56 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

    آسٹریلیا الیون نے کھیل کا آغاز کیا تو اس کے دونوں کھلاڑی 6 رنز پر پویلین سے باہر چلے گئے، محمد عباس نے جیک کارڈر کو کوئی رن بنانے کا بھی موقع نہیں دیا جبکہ اگلے ہی اوور میں محمد موسیٰ نے جیڈن گڈُون کو آؤٹ کردیا۔

    بعد ازاں میتھیو اسپورز اور جوناتھن مرلو نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی بولرز کو بے حال کردیا، دونوں کھلاڑیوں نے122 رنز کی شاندار شراکت کی۔ یاسر شاہ نے مرلو کو آؤٹ کرکے اس شراکت کو توڑا جوناتھن مرلو نے 78رنز اسکور کیے۔

    میزبان ٹیم کے کپتان ٹم پین صرف تین رنز بنا سکے ان کو محمد عباس نے پویلین کی راہ دکھائی، آسٹریلیا کے 165 رنز پر پاکستان کو ایک اور بڑی کامیابی مل گئی، میتھیوز اسپورز58رنز بنا کر محمد موسیٰ کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

    پاک ٹیم نے ڈینیئل ڈریو اور ٹام او کونل کو بھی جلد ہی گراؤنڈ سے چلتا کیا لیکن بریڈلے ہوپ پچ پر ڈٹ کر کھڑے ہوگئے اور نصف سنچری اسکور کی، انہوں نے مشل پیری کے ساتھ اچھی شراکت قائم کرکے آسٹریلیا الیون کو آل آؤٹ ہونے سے بچا لیا۔

     میزبان ٹیم نے سات وکٹوں کے نقصان پر246 رنز بنالیے تو امپائرز نے کپتانوں کی مشاورت سے دو روزہ میچ کا بغیر ہار جیت کے خاتمے کا فیصلہ کیا۔ یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21نومبر سے برسبین میں کھیلا جائے گا۔

  • پاکستان اورآسٹریلیا تیسرے ٹی ٹوینٹی میں آج مدمقابل

    پاکستان اورآسٹریلیا تیسرے ٹی ٹوینٹی میں آج مدمقابل

    پرتھ: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوینٹی میچ آج کھیلا جائے گا، آسٹریلیا کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں آج مدمقابل ہوں گے، قومی ٹیم کو سیریز بچانے کا چیلنج درپیش ہے۔

    قومی ٹیم میں تیسرے میچ کے لیے تین تبدیلیوں کا امکان ہے، فخر زمان اور آصف علی کی جگہ امام الحق اور خوشدل شاہ اور فاسٹ بولر عرفان کی جگہ موسیٰ یا محمد حسین کو کھلائے جانے کا امکان ہے۔

    رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا پاکستان سے نمبر ایک رینکنگ تو نہیں چھین سکتا ہے لیکن سیریز جیتنے کے لیے آسٹریلیا کو فیوریٹ قرار دیا جارہا ہے۔

    مزید پڑھیں: آسٹریلیا کے خلاف تیسراٹی20، پاکستانی ٹیم کے پرتھ میں‌ ڈیرے

    آسٹریلوی ٹیم میں طویل قامت فاسٹ بولر بلی اسٹین لیک اور شان ایبٹ کی شمولیت کا امکان ہے، ایبٹ کی گیند سے پانچ سال قبل فلپ ہیوز کی ہلاکت ہوئی تھی، ایبٹ اس کے بعد سے پہلی بار انٹرنیشنل میچ کھیلیں گے۔

    واضح رہے کہ آسٹریلیا نے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دی تھی، اسٹیو اسمتھ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا، ٹی ٹوینٹی سیریز کا پہلا میچ بارش کے سبب بے نتیجہ رہا تھا۔

    خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد اچھے کھلاڑی ہیں لیکن ان کی فارم اچھی نہیں ہے، ان کی بطورکپتان پاکستان کے لیے بہت خدمات ہیں، سرفراز کی خدمات کے سب معترف ہیں۔

  • دوران پرواز سعودی بچی کی طبیعت خراب، ڈاکٹرز نے مردہ قرار دے دیا

    دوران پرواز سعودی بچی کی طبیعت خراب، ڈاکٹرز نے مردہ قرار دے دیا

    کوالامپور/ریاض : نیپال سے آسٹریلیا کا سفیر اختیار کرنے والی سعودی جوڑے کی کمسن بچی دوران پرواز اچانک انتقال کرگئی۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سے تعلق رکھنے والا جوڑا اپنی دو ماہ کی بچی کے ہمراہ ایئر ایشیاء کے طیارے ڈی 7236 کے ذریعے نیپالی دارالحکومت کوالالمپور سے آسٹریلیا جارہے تھے کہ اچانک بچی کی طبیعت بگڑ گئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ آسڑیلیا کے شہر پرتھ پہنچے کے بعد ایئرپورٹ پر ہی ڈاکٹر نے بچی کے طبی معائنے کے بعد فرح کو مردہ قرار دے دیا تھا۔

    غیر ملکی میڈیا کہنا تھا کہ دوران پرواز بھی عملے نے بچی کو بچانے کی بہت کوشش کی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی، پولیس نے والدین سمیت اسٹاف کے بیانات بھی قلمبند کرلیے جبکہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے دوران پرواز بچی کی ہلاکت کی تحقیقات کےلیے کمیٹی تشکیل دے دی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق والدین نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ طیارے میں سوار ہونے پہلے بچی کی طبیعت بلکل ٹھیک تھی۔ دوسری جانب مذکورہ ہوائی کمپنی نے تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے تحقیقات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ایسا ہی واقعہ تین سال قبل بھارتی جورے کے ساتھ پیش آیا تھا کہ دوران بحرین جاتے ہوئے دوران پرواز ایک سالہ بچی اچانک طبیعت خراب ہونے کے باعث ہلاک ہوگئی تھی۔

    واضح رہے کہ عالمی ہوائی اڈوں کی ایسوسی ایشن کے قوانین کے مطابق جہاز میں کسی کی ہلاکت کی صورت میں اسے خالی سیٹ یا چند مسافروں کے ساتھ والی سیٹ پر منتقل کر دیا جاتا ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی دوران پرواز متعدد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

  • ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے افغانستان کو 275 رنز سے شکست دے دی

    ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے افغانستان کو 275 رنز سے شکست دے دی

    پرتھ: ورلڈ کپ میں آسٹریلیانے افغانستان کو دو سو پچھہتر رنز سے  شکست دے دی۔

    پرتھ میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس کا اس نے خوف فائدہ اٹھایا اور مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 417 رنز بنا کر ورلڈ کپ میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ رنز کی نئی تاریخ رقم کردی۔

    اوپنر ڈیوڈ وارنر نے دھواں دھار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 133 گیندوں میں 19 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 178 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کرمار مار بولرز کو دن میں تارے دکھا دئیےجبکہ اسٹیون اسمتھ نےشاندار شراکت قائم کرتے ہوئے 98 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔

    ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی ٹیم 38ویں اوور میں 142 رنز پر ڈھیر ہوگئی، 30 رنز پر پہلی وکٹ گرنے کے بعد افغانستان کا کوئی بلے باز آسٹریلوی بولروں کے وار جھیل نہ پایا اور آسٹریلیا نے یہ میچ 275 رنز سے اپنے نام کرلیا۔

    بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرنے پر ڈیوڈ وارنر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

  • ورلڈ کپ :آسٹریلیا نے افغانستان کیخلاف ریکارڈ  417 رنز بنا لئے

    ورلڈ کپ :آسٹریلیا نے افغانستان کیخلاف ریکارڈ 417 رنز بنا لئے

    پرتھ : آسٹریلیا نے افغانستان کیخلاف رنز کا پہاڑ کھڑا کرکے افغانی ٹیم کو مشکل میں ڈال دیا ،مقررہ پچاس اوورز میں چار سو سترہ رنز بنا کر ورلڈ کپ کا سب سے بڑے اسکور کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پرتھ میں کھیلے جانے والے گروپ اے کے میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم نے چھ کھلاڑیوں کے نقصان پر چار سو سترہ رنز بنا لئے۔

    سب سے زیادہ رنز ڈیوڈ وارنر نے اسکور کئےاور انیس چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے ایک سو اٹھتّر رنز بنا کر شپور زردان کی بال پر محمد نبی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

    اسٹیون اسمتھ نے 95 رنزاور گلین میکسویل 88 رنز بنا کر نمایاں رہے،دوسری جانب افغانستان کے دولت زردان نے ایک سو ایک رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،جبکہ شپور زردان نے 89 رنز دے کر دو وکٹیں لیں۔

  • بھارت نےیو اے ای کو نو وکٹوں سے با آسانی شکست دے دی

    بھارت نےیو اے ای کو نو وکٹوں سے با آسانی شکست دے دی

    پرتھ : ورلڈ کپ گروپ بی میں بھارت اور یو اے ای کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں بھارت نے با آسانی نو وکٹوں سے جیت لیا۔

    تفصیلات کے مطابق یو اے ای کے ایک سو تین رنز کے جواب میں بھارت نے مقررہ ہدف صرف ایک کھلاڑی کے نقصان پر18.5اوورز میں پورا کرلیا ۔

    میچ کا ٹاس یو اے ای نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بیٹسمینوں کی خراب پرفارمنس کے باعث کپتان کا فیصلہ غلط ثابت ہوا۔

    یو اے ای کی ٹیم بتیسویں اوور میں ایک سو دو رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔ آٹھ بیٹسمین ڈبل فیگرز تک بھی نہ پہنچ سکے۔ بھارت کے روی چندرن ایشون نے چار اور رویندر جڈیجا نے دوکھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    بھارتی ٹیم کے اوپنر شیکھر داھون چودہ رنز بنا کرمحمد نوید کی بال پر روہان مصطفیٰ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، جبکہ روہیت شرما ستاون اور ویرات کوہلی تینتیس رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

  • ورلڈ کپ : یو اے ای کا بھارت کو ایک سو تین رنز کا ہدف

    ورلڈ کپ : یو اے ای کا بھارت کو ایک سو تین رنز کا ہدف

    پرتھ : ورلڈ کپ گروپ بی میں بھارت اور یو اے ای کی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔ یو اے ای کے ایک سو تین رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کی بیٹنگ جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پرتھ میں بھارت نے یو اے ای کو قابو کرلیا۔ میچ کا ٹاس یو اے ای نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بیٹسمینوں کی خراب پرفارمنس نے کپتان کے فیصلے کو غلط ثابت کردیا۔

    سات رنز پر پہلی وکٹ گرنے کے بعد کھلاڑیوں کی لائن لگ گئی، اور وہ ایک ایک کرکے پویلین کی جانب لوٹنا شروع ہوگئے۔

    یو اے ای کی  پوری ٹیم بتیسویں اوور میں ایک سو دو رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔ آٹھ بیٹسمین ڈبل فیگرز تک بھی نہ پہنچ سکے۔ شیمان انور پینتیس رنز بنا کر نمایاں رہے۔

    بھارت کے روی چندرن ایشون نے چار اور رویندراور جڈیجا نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ایشون نے اپنے دس اوورز میں پچیس رنز دے کر چار وکٹیں اپنے نام کیں،

    اس وقت پانچ اوورزمیں بھارت نے بغیر کسی نقصان کے انیس رنز بنا لئے ہیں۔

  • ورلڈ کپ : یو اے ای کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا ٖفیصلہ

    ورلڈ کپ : یو اے ای کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا ٖفیصلہ

    پرتھ : عالمی کرکٹ کپ کا اکیسواں میچ یو اے ای اور بھارت کے درمیا ن کھیلا جارہا ہے،  بھارت اور یو اے ای کے درمیان میچ سے قبل ٹاس میں یو اے ای نے ٹاس  جیت کر پہلے بیٹبنگ کا فیصلہ کیا  ہے۔

    بھارتی کرکٹ تیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا کہنا ہے کہ یو اے کی ٹیم کو جلد سے جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے ۔

  • دوسرا ون ڈے:ساؤتھ افریقہ نے آسٹریلیا کو ہرا دیا

    دوسرا ون ڈے:ساؤتھ افریقہ نے آسٹریلیا کو ہرا دیا

    پرتھ: جنوبی افریقہ نے دوسرے ون ڈے میں میزبان آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے شکست دے دی۔ پانچ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی۔

    پرتھ میں کھیلے گئےون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں میزبان ٹیم آسٹریلیا بیالیسویں اوور میں ایک سو چون رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔مچل مارش سرسٹھ رنز بناتے ہوئے ٹاپ اسکورر رہے۔

    پروٹیاز کیلئے مورنی مورکل نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے پانچ،ڈیل اسٹین نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں جنوبی افریقی ٹیم کو مشکلات درپیش رہیں لیکن مطلوبہ ہدف سات وکٹوں کے نقصان پرپورا کرلیا گیا۔

    ڈی ویلیئرز نے اڑتالیس رنز کی اننگز کھیلی۔ سیریز کا تیسرا میچ انیس نومبر کوکنبیرا میں کھیلا جائیگا۔