Tag: perth test

  • پرتھ ٹیسٹ : بھارت 283 رنز پر آؤٹ، آسٹریلیا کو چار وکٹ پر175 رنز کی برتری

    پرتھ ٹیسٹ : بھارت 283 رنز پر آؤٹ، آسٹریلیا کو چار وکٹ پر175 رنز کی برتری

    پرتھ : بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں دو سو تراسی رنزبنا کر آؤٹ ہوگئی، ویرات کوہلی کا کیچ متنازع بن گیا،  پرتھ ٹیسٹ میں میزبان ٹیم کی مجموعی برتری ایک سو پجھتر رنز کی ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جارہے پرتھ ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام تک آسٹریلیا نے چار وکٹوں کے نقصان پر132رنز بنالیے، جس کے بعد آسٹریلیا کو 43رنز کی سبقت حاصل ہوگئی۔

    بعد ازاں بھارت کی ٹیم283رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، آسٹریلوی اوپنر فنچ ہاتھ پر گیند لگنے سے زخمی ہونے کےبعد گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔ بھارت کی جانب سے محمد شامی نے دو، ایشانت شرما اور جیسپرت بمبرا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    دوسری اننگز میں اب تک آسٹریلیا کے چار کھلاڑی آؤٹ ہوگئے، بھارتی بولرز کے جلد وکٹیں حاصل کرنے کیلئے کوشش جاری ہے،   تیسرے روز کھیل کے اختتام تک کینگروزٹیم کےعثمان خواجہ 41 اور کپتان ٹم پین 8 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

    دوسری جانب پرتھ ٹیسٹ میں ویرات کوہلی کا کیچ متنازع بن گیا۔ بھارتی کپتان کوہلی آؤٹ ہیں یا ناٹ آؤٹ؟ ٹوئٹرپر مداحوں نے شدید تنقید کرتے ہوئے ٹیکنالوجی پرسوالات اٹھا دیئے، مداحوں کا کہنا ہے کہ گیند زمین پر لگنے کے بعد فیلڈر نے پکڑی۔ امپائر نے کوہلی کاغلط آؤٹ دیا جس کا نقصان ٹیسٹ میچ میں بھارت کو ہوسکتا ہے۔

  • پرتھ ٹیسٹ : آسٹریلوی کپتان اسمتھ کی ڈبل سنچری، انگلش ٹیم مشکل میں

    پرتھ ٹیسٹ : آسٹریلوی کپتان اسمتھ کی ڈبل سنچری، انگلش ٹیم مشکل میں

    پرتھ : ایشز سیریز میں انگلش ٹیم مشکل میں آگئی، پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ نے انگلش بولرز کو تھکادیا۔ مچل مارش نے بھی سنچری بنادی۔

    تفصیلات کے مطابق پرتھ ٹیسٹ کا تیسرا دن آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ اور مچل مارش کے نام رہا، تیسرے دن انگلینڈ نے شان مارش کی وکٹ جلد حاصل کرلی جس کے بعد آسٹریلیا نے انگلینڈ کو کرکٹ کا خوب سبق پڑھایا۔

    انگلش کپتان جو روٹ نے سات بولرز کو آزمایا لیکن ان کے ہاتھ کچھ نہ آیا، آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ نے کیرئیر کی دوسری ڈبل سنچری بنائی۔

    مارش نے ٹیسٹ کی پہلی سنچری جڑدی۔ اسمتھ اور مارش نے پانچویں وکٹ کے لئے301رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی۔

    آسٹریلیا نے تیسرے روز کھیل کے اختتام تک 4وکٹوں پر 549رنز بنالئے ہیں اور انہیں انگلینڈ پر146 رنز کی برتری حاصل ہے، اسمتھ 229 اور مارش 181 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔