Tag: pervaiz ilahi

  • "اس سے قبل کہ دیر ہو پی ٹی آئی بڑے سیاسی فیصلے لے”

    "اس سے قبل کہ دیر ہو پی ٹی آئی بڑے سیاسی فیصلے لے”

    حکومت کے اہم اتحادی اور پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ  اس سے قبل کہ دیر ہو پی ٹی آئی بڑے سیاسی فیصلے لے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی سے حکومت پنجاب کے وزرا نے ملاقات کی، ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی نے صوبائی وزرا سے کہا کہ حالات تیزی سے حکومت کے ہاتھ سے نکل رہے ہیں اس سے قبل کہ دیر ہوجائے پی ٹی آئی بڑے سیاسی فیصلے لے۔

    .پرویز الٰہی نے کہا کہ سیاست میں جو پہلے فیصلہ لیتا ہے اسی کو برتری حاصل ہوتی ہے، یہاں لمحہ بہ لمحہ صورتحال تبدیل ہورہی ہے

    اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ موجودہ صورتحال پر مشورے بھی ہورہے ہیں اور رابطے بھی کیے جارہے ہیں۔

    دریں اثنا موجودہ سیاسی صورتحال پر پی ٹی آئی کے وزرا راجا بشارت اور میاں محمود الرشید نے اسپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات کی۔

    ملاقات کے دوران حکمران جماعت کے دو درجن ارکان کے مبینہ رابطوں کا معاملہ زیرغور آیا۔

    ذرائع کے مطابق دونوں صوبائی وزرا نے اسپیکر کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا خصوصی پیغام پہنچایا اور بلدیاتی الیکشن، مجوزہ لوکل باڈیز ڈرافٹ سے بھی آگاہ کیا۔

  • پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مل کر چلیں گے: پرویز الہٰی

    پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مل کر چلیں گے: پرویز الہٰی

    اسلام آباد: مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مل کر چلیں گے، ہماری پوری سپورٹ عمران خان کے ساتھ ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں انٹرویو دیتے ہوئے کیا، پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ آج ہم عمران خان کی سپورٹ کے لیے بنی گالا گئے تھے تاہم ملاقات میں وزارت اعلیٰ سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔

    انہوں نے کہا کہ میں قومی اسمبلی کی ایک نشست چھوڑ رہا ہوں، صورت حال جیسی بھی ہو فیصلہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ چلیں گے بھرپور ساتھ دیں گے۔

    رہنما مسلم لیگ ن ایاز صادق سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ ایازصادق سے ہمارا احترام کا رشتہ ہے، سردار ایاز صادق نے مجھے فون کیا تھا اور کہا تھا کہ بچے آپ سے ملنا چاہتے ہیں، تاہم اسلام آباد جانے کی وجہ سے ملاقات نہیں ہوسکی۔


    وفاق اور پنجاب میں ق لیگ کے ساتھ حکومت بنائیں گے، پی ٹی آئی کا دعویٰ


    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم سیاستدان ہیں بلیک میلر نہیں، ملک میں جمہوریت کو مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں، پارٹی نے پنجاب اور وفاق میں پی ٹی آئی کے ساتھ چلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    خیال رہے کہ آج ق لیگ کے وفد نے عمران خان سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں طے پایا کہ ق لیگ وفاق اور پنجاب میں تحریک انصاف کی حمایت کرے گی۔

    واضح رہے کہ پنجاب میں حکومت سازی کیلئے تحریک انصاف کے مختلف جماعتوں سے رابطے جاری ہیں اس سلسلے میں ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے بنی گالہ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی، اس موقع پر پرویزالٰہی بھی موجود تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • چوھدری شجاعت حسین اور چوھدری پرویز الیہ کی ڈاکٹرطاہرالقادری سے ملاقات

    چوھدری شجاعت حسین اور چوھدری پرویز الیہ کی ڈاکٹرطاہرالقادری سے ملاقات

    لاہور:چوھدری شجاعت حسین اور چوھدری پرویز الیہ نےلاہور میں ڈاکٹرطاہرالقادری کی رہائشگاہ جا کر ان سے ملاقات کی جس میں ملکی اورسیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    ماڈل ٹاون لاہورمیں مسلم لیگ ق کےسربراہ چوہدری شجاعت حسین اورچوھدری پرویز الہی نے ڈاکٹرطاہرالقادری کی رہاٗشگاہ پر ان سے ملاقات کی جس میں طاہرالقادری کے 10 نکاتی ایجنڈے اورمجلس وحدت المسلمین کی جانب سے دئےگئ4 نکات پرغوراور تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس سےقبل سنی اتحادکونسل کےچئیرمین صاحبزادہ حامدرضا اورمجلس وحد مسلمین کے مرکزی رہنماعلامی ناصرعباس نےبھی ڈاکٹرطاہرالقادی سےملاقات کی۔

    ایک سوال کے جواب میں صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ تمام جماعتوں سے معاملات چل رہے ہیں عمران خان سے بھی بات چیت چل رہی ہے اور جلد ہی کوئی اچھی خبر سنایں گے۔