Tag: pervaiz-rasheed

  • پرویز رشید کی کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف اپیل، پنجاب ہاؤس اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری

    پرویز رشید کی کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف اپیل، پنجاب ہاؤس اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری

    لاہور : الیکشن ٹریبونل نے پرویز رشید کی ریٹرنگ آفیسر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر پنجاب ہاؤس اور الیکشن کمیشن کونوٹس جاری کرتے ہوئے پنجاب ہاؤس کے ذمہ دار افسر کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد وحید پر مشتمل الیکشن ٹریبونل نے پرویز رشید کی اپیل پر سماعت کی ، پرویز رشید اپنے وکلا سمیت پیش ہوئے ۔

    ان کے وکیل نے دلائل دیے کہ پرویز رشید نے واجبات ادا کرنے کی کوشش کی لیکن واجبات وصول نہیں کیے گئے، پرویز رشید 28 گھنٹے پیسے لے کر پھرتے رہے لیکن کسی نے رقم وصول نہیں کی ۔

    جسٹس شاہد وحید نے ریمارکس دیے کہ پرویز رشید نے جب پنجاب ہاوس سے چیک آؤٹ کیا تب ہی یہ رقم جمع کرانی چاہیے تھی، جس پر پرویز رشید کے وکیل نے کہا کہ پرویز رشید سینٹ کے ممبر تھے کوٸی مفرور نہیں تھے، چیرمین سینٹ کو نوٹس جاری کر کے بھی یہ وصولی کی جا سکتی تھی ۔

    وکیل پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ریٹرننگ افسر نےپیسے جمع کرانے کاکہامگر کوئی وصول کرنےوالانہیں تھا، اگر نادہندہ تھےتو اس کےلیے قانون موجود ہے، ریٹرننگ افسر نےواجبات جمع کرانے کی سہولت دی مگروصولی نہیں کی گئی، موجودہ کیس میں تحقیقات ہوئیں۔

    عدالت نے کہا آپ کا کہنا ہے کہ اس کا ریکاڈر منگوا لیں، جس پر وکیل کا کہنا تھا کہ 3 بار سینیٹررہے ،2013 سے نادہندہ تھے تو انتخاب کیسے لڑنے دیا گیا۔

    عدالت نے سماعت کے بعد الیکشن کمیشن اور پنجاب ہاوس کو 23 فروری کے لیے نوٹس جاری کر دیے اور پنجاب ہاؤس کے ذمہ دار افسر کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔

    سماعت کے بعد پویز رشید کے کاغذات نامزدگی پر اعترض کنندہ ایڈووکیٹ رانا مدثر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوٸے کہا کہ پہلے پنجاب ہاؤس ان کے اپنے کنٹرول میں تھا اب نہیں ہے تو سب سامنے آ رہا ہے ۔ ریکارڈ آئے تو سب معاملہ کلئیر ہو جائے گا۔

  • فرض سمجھتاہوں نوازشریف کےقدم سےقدم ملاکرساتھ چلوں،پرویزرشید

    فرض سمجھتاہوں نوازشریف کےقدم سےقدم ملاکرساتھ چلوں،پرویزرشید

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے ڈان لیکس شائع کرنے کا مطالبہ کردیا اور کہا کہ فرض سمجھتاہوں نوازشریف کےقدم سےقدم ملاکرساتھ چلوں۔

    تفصیلات کے مطابق سلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے چوہدری نثارکے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثارکی بات پرکچھ نہیں کہوں گا، میں نوازشریف کےساتھ آنے پر خوشی محسوس کرتا ہوں۔

    پرویزرشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف عدالت آتے ہیں مگران سےناانصافی کی جارہی ہے، نواز شریف کوبے بنیاد مقدمات میں ملوث کیاگیاہے، میرافرض ہے قائد مشکل میں ہو تو اس کے ساتھ کھڑا رہوں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ فرض سمجھتاہوں نوازشریف کےقدم سےقدم ملاکرساتھ چلوں، چوہدری نثارپارٹی میں ہیں یانہیں میں صرف اپنا جواب دے سکتا ہوں۔

    ن لیگی رہنما نے ڈان لیکس کی رپورٹ شائع کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے مجھے نکال دیا تھا پھر بھی مطالبہ ہے رپورٹ نشر کی جائے۔


    مزید پڑھیں : پارٹی سے منفی پیغامات کا سلسلہ نہ رکا تو ہوسکتا ہے خاموش نہ رہوں، چوہدری نثار


    گذشتہ روز سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا میاں صاحب اور مریم نواز جلسوں میں اپنا مؤقف بیان کررہے ہیں، اس کے باوجود میں پارٹی میں ہوں، پارٹی سے منفی پیغامات کا سلسلہ نہ رکا تو ہوسکتا ہے خاموش نہ رہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ابہام اس قوت پیدا ہوا جب ایک شخص نوازشریف کی گاڑی سے اتر میڈیا کو اوٹ پٹانگ بیانات دیتا ہے اور پھر دوبارہ گاڑی میں جاکر بیٹھ جاتا ہے، اس بات کا جواب صرف نواز شریف ہی دے سکتے ہیں کہ ا سکے بیانات میں ان کی مرضی شامل ہے بھی یا نہیں؟


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔