Tag: Pervaiz Rashid

  • پرویز رشید سینیٹ الیکشن کے لیے نا اہل قرار، اپیل خارج

    پرویز رشید سینیٹ الیکشن کے لیے نا اہل قرار، اپیل خارج

    لاہور: ن لیگی رہنما پرویز رشید سینیٹ الیکشن کے لیے نا اہل قرار دے دیے گئے، الیکشن ٹریبونل نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل خارج کر دی۔

    تفصیلا ت کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے آج سینیٹ الیکشن کے لیے پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا، الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس شاہد وحید نے 7 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔

    تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ واجبات کی کلیئرنس پرویز رشید کی ذمہ داری تھی، آر او نے پرویز رشید کو واجبات ادائیگی کے لیے مناسب وقت دیا لیکن اس پر عمل نہیں ہوا، اور چیک کے ذریعے واجبات ادا کرنے کی قانونی حیثیت نہیں ہے، امیدوار اپنے زیر کفالت افراد کی نادہندگی سے بھی الیکشن لڑنے کا اہل نہیں رہتا۔

    فیصلے کے مطابق ریکارڈ میں واضح ہے کہ پنجاب ہاؤس کا کمرہ پرویز رشید کے نام سے بک کیاگیا تھا، عطاالحق قاسمی کیس میں واجبات کے اعتراض کو آر او نے کوئی اہمیت نہیں دی اس لیے یہ ٹریبونل بھی اس اعتراض سے مطمئن نہیں۔

    قبل ازیں، پرویز رشید کے وکیل نے دلائل دیے کہ ریٹرننگ افسر نے رقم جمع کروانے کا حکم دیا تھا مگر تمام کوششوں کے باوجود رقم جمع نہ کرنے دی گئی، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے دلائل دیے کہ پرویز رشید نے بیان حلفی کے ساتھ کہا کہ انھیں بقایا جات کا علم نہیں حالاں کہ انھیں 2019 میں بھی نوٹس جاری کیے گئے تھے، پرویز رشید نے جان بوجھ کر حقائق چھپائے، اگر اعتراض نہ کیا جاتا تو وہ سینٹ کا الیکشن لڑ لیتے، آئین نے عوامی نمائندوں کی اہلیت کے لیے صادق اور امین کی شرط رکھی ہے۔

    فیصل واوڈا سینیٹ الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار

    انھوں نے عدالت کو بتایا کہ عطاالحق قاسمی کیس میں سپریم کورٹ نے پرویز رشید کو بھی رقم واپس کرنے کا حکم دیا تھا مگر آج تک اس حکم پر انھوں نے عمل نہیں کیا، پنجاب ہاؤس کے کنٹرولر نے بتایا کہ پرویز رشید نے رقم جمع کروانے کے لیے رابطہ ہی نہیں کیا۔

    الیکشن کمیشن کے وکیل کا کہنا تھا کہ پرویز رشید کو رقم جمع کروانے کے لیے 24 گھنٹے کی مہلت ملی مگر انھوں نے ادائیگی نہیں کی، اعتراض کنندہ نے کہا کہ پچھلی بار الیکشن میں کچھ شقیں نکال دی گئی تھیں جس کی وجہ سے پرویز رشید الیکشن لڑ سکے۔

    ٹریبونل نے ریمارکس دیے کہ الیکشن ایکٹ ہی متنازعہ ہو چکا ہے ایک شق دوسرے سے متصادم ہے، ٹریبونل نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر پرویز رشید کی اپیل مسترد کرتے ہوئے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھا۔

  • پارٹی قیادت وہ ہی سنبھالےگا جس کا انتخاب نوازشریف کریں گے‘ پرویزرشید

    پارٹی قیادت وہ ہی سنبھالےگا جس کا انتخاب نوازشریف کریں گے‘ پرویزرشید

    راولپنڈی: سابق وفاقی وزیربرائے اطلاعات ونشریات پرویزرشید کا کہنا ہے کہ چند ماہ میں پورے ملک نے دیکھ لیا عوام نوازشریف کے ساتھ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیربرائے اطلاعات ونشریات پرویزرشید نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کنٹرولڈ انجینئرڈ ڈیموکریسی قبول نہیں کی جائے گی۔

    پرویز رشید نے کہا کہ نوازشریف کے ساتھ ہیں، چند ماہ میں پورے ملک نے دیکھ لیاعوام نوازشریف کے ساتھ ہیں۔

    سابق وفاقی وزیربرائے اطلاعات ونشریات کا کہنا تھا کہ فیصلوں پرعمل کرتے ہیں تسلیم کرنا نہ کرنا ہماراحق ہے۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے کہا کہ پارٹی قیادت وہ ہی سنبھالے گا جس کا انتخاب نوازشریف کریں گے۔


    انتخابی اصلاحات کیس: نوازشریف پارٹی صدارت کے لیے نااہل قرار


    خیال رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے انتخابی اصلاحات 2017 کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ آئین کی دفعہ 62،63 پر پورا نہ اترنے والا نا اہل شخص کسی سیاسی جماعت کی صدارت نہیں‌ کرسکتا۔

    سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے نتیجے میں نوازشریف مسلم لیگ ن کی صدارات کے لیے نا اہل ہوگئے ہیں، انہیں پاناما کیس میں آئین کی دفعہ 62،63 کے تحت نا اہل قراردیا گیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • چوہدری نثارنےشیرکےبغیرایک الیکشن لڑا، بری طرح ہارے‘ پرویزرشید

    چوہدری نثارنےشیرکےبغیرایک الیکشن لڑا، بری طرح ہارے‘ پرویزرشید

    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیربرائے اطلاعات ونشریات پرویز رشید نے چوہدری نثار کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار نےایک الیکشن شیرکے بغیرلڑا تھا اور بری طرح ہارے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں احتساب عدالت آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر پرویز رشید نے چوہدری نثارکے بیان پرکہا کہ وہ بیان جہاں سےشروع ہوا تھا وہ اس بیان کوپسند نہیں کرتے۔

    سابق وزیربرائے اطلاعات ونشریات نے چوہدری نثار کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اس سے چوہدری نثار کی مدافعت کا اندازہ ہوتا ہے۔

    پرویز رشید نے کہا کہ سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے ایک الیکشن شیر کے بغیرلڑا تھا اور وہ بری طرح ہارے تھے۔


    مودی جیسا شخص ن لیگ کا وارث بن بیٹھا، چوہدری نثار


    خیال رہے کہ گزشتہ روز ن لیگی رہنما پرویز رشید کے بیان پرترجمان چوہدری نثار نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ چوہدری نثار پارٹی سے واجبی تعلق والوں کو جواب نہیں دیتے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ چوہدری نثار اتنے ہی بااصول ہیں تو پارٹی کی جان چھوڑدیں، سابق وزیر داخلہ نے پارٹی کے مشکل وقت میں گمراہ کن بیانات دیے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔ 

  • عمران خان 2013 میں وزیراعظم کا خواب دیکھ کرنکلےتھے‘ پرویز رشید

    عمران خان 2013 میں وزیراعظم کا خواب دیکھ کرنکلےتھے‘ پرویز رشید

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید کا کہنا ہے کہ 2013 میں عمران خان وزیراعظم کا خواب دیکھ کرنکلےتھے اب 2017 میں وہ اپوزیشن لیڈر بننے کی جدوجہد کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراطلاعت اور مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید کا کہنا ہے کہ نوازشریف ہمارے لیڈر ہیں اور ہم سب ان کے کارکن ہیں۔

    پرویز رشید نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی دونوں جمہوری جماعتیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2013میں عمران خان وزیراعظم کاخواب دیکھ کرنکلے تھے اب 2017 میں عمران خان اپوزیشن لیڈربننےکی جدوجہد کررہے ہیں۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ سال 2018 میں عمران خان چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے امیدوار ہوں گے۔

    پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان اپنےگھرکی اینٹیں اکھاڑرہے ہیں اوراپنی پارٹی کو ہی گراتےچلے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میں وزیراعظم بننے کے لیے ایک درجن امیدوار ہیں۔


    نواز شریف سےملاقات سے متعلق قیاس آرائیوں میں کوئی صداقت نہیں


    مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نےکہا چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض نے نوازشریف سے ملاقات میں کلثوم نواز کی خیریت دریافت کی۔


    ملک ریاض کی جاتی امرا میں نواز شریف سے ملاقات


    واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض کی جاتی امرا میں نواز شریف سے ملاقات نواز شریف سےبیگم کلثوم نواز کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کےلیے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ڈان لیکس کی رپورٹ پبلک ہونی چاہیے‘ پرویز رشید

    ڈان لیکس کی رپورٹ پبلک ہونی چاہیے‘ پرویز رشید

    اسلام آباد : سابق وزیراطلاعات ونشریات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ ڈان لیکس کی رپورٹ بالکل پبلک ہونی چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کے ڈان لیکس کی رپورٹ کو پبلک کرنے کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سابق وزیراطلاعات ونشریات پرویز رشید نے کہا کہ ڈان لیکس کی رپورٹ بلکل منظرعام پرآنی چاہیے۔

    سابق وزیراطلاعات کا کہنا ہے کہ میری نوکری تو پہلے ہی چھین لی گئی تھی اور ڈان لیکس پر جے آئی ٹی بننے سے پہلے ہی مجھے نکال دیا گیا تھا۔

    پرویز رشید نے کہا کہ جنہوں نے ڈان لیکس رپورٹ لکھی ہوگی انہوں نے میرے نکالے جانے کی وجہ کو اچھی طرح ثابت کیا ہوگا۔


    اپنی وزارت داخلہ کے ہوتے ہوئے ہمارے خلاف فیصلے آئے‘ پرویز رشید


    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سابق وزیراطلاعات پرویز رشید کی جانب سے یہ بیان سامنےآیا تھا کہ اپنی وزارت داخلہ کے ہوتے ہوئے ہمارے خلاف فیصلے ہوئے۔


    پرویزرشید ڈان لیکس رپورٹ منظرعام پرلانے کا مشورہ دیں، ترجمان چوہدری نثار


    بعدازاں سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کے ترجمان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ پرویزرشید معصوم ہیں تو ڈان لیکس رپورٹ منظرعام پرلانےکامشورہ دیں، معلوم نہیں کچھ لوگوں نےاپنی غلطی کابوجھ وزارت داخلہ پر کیوں ڈال دیا۔


    ڈان لیکس رپورٹ منظرعام پرآنی چاہیے، چوہدری نثار


    اس سے قبل گزشتہ دنوں اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان کا کہنا تھا کہ میں نے کوئی خبر لیک نہیں کی، غلط فہمیوں کو دور کرناچاہتا ہوں، ڈان لیکس رپورٹ منظرعام پرآنی چاہیے۔


    ڈان لیکس رپورٹ کا اجراء حکومت کا اختیار ہے ‘ ڈی جی آئی ایس پی آر


    یاد رہے کہ گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا تھا کہ ڈان لیکس پر فیصلے کا اختیار وزیراعظم کے پاس تھا اور ڈان لیکس یا کوئی اور انکوائری کو دوبارہ کھولنا حکومت کی اپنی صوابدید پر ہے اس میں پاک فوج کا کوئی اختیار یا کردار نہیں ہے۔


    وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید وزارت سے برطرف


    واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کو وزارت سے برطرف کردیا گیا تھا اور اس حوالے سے سرکاری اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔