Tag: Perveez Musharraf

  • ججز نظربندی کیس:  پرویزمشرف اشتہاری قرار

    ججز نظربندی کیس: پرویزمشرف اشتہاری قرار

    اسلام آباد: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ججزنظربندی کیس میں سابق صدرپرویز مشرف کو اشتہاری قراردیدیا.

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ججزنظربندی کیس کی سماعت ہوئی، جس میں پرویز مشرف کی عدم حاضری کے باعث انہیں اشتہاری قرار دیدیا گیا.

    صدرپرویزمشرف کے وکیل اخترشاہ کا کہنا تھا کہ میرے موکل پاکستان آنا چاہتے ہیں‌ تاہم انہیں‌ سیکیورٹی خدشات لاحق ہیں، لہذا انہیں تحفظ فراہم کرنے کی فوری یقین دہانی کرائی جائے.

    جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پرویزمشرف پاکستان تشریف تو لائیں، جہاں کہیں گے سیکیورٹی ملے گی، جج سہیل اکرام نے سابق صدر کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے، سیکریٹری داخلہ کوحکم جاری کیا کہ پرویز مشرف جب وطن واپس آجائیں تو انہیں‌ فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے.

    بعد ازاں ججز نظر بندی کیس کی سماعت 14مارچ تک ملتوی کردی گئی۔

    یہاں پڑھیں:پرویزمشرف کے دائمی ناقابل ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری

    یاد رہے کہ گذشتہ سال لال مسجد کے عبدالرشید غازی قتل کیس میں مفرور ملزم اور سابق صدر پرویزمشرف کے دائمی نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے.

    یہاں‌پڑھیں:عبدالرشید غازی قتل کیس مشرف کے ریڈوارنٹ جاری کرنے کا فیصلہ کچھ دیر میں سنایا جائیگا

    واضح رہے کہ گذشتہ روزسابق صدر پرویز مشرف کے ریڈ وارنٹ جاری ہونے کی خبریں گردش میں تھیں.

  • پرویز مشرف کے ریڈ وارنٹ کے لیے درخواست دائر

    پرویز مشرف کے ریڈ وارنٹ کے لیے درخواست دائر

     اسلام آباد: سابق صدر پرویز مشرف کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کے لیے ہارون الرشیدغازی کی جانب سے عدالت میں پٹیشن دائر کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ، سابق صدر پرویزمشرف کےریڈ وارنٹ جاری کرنےسےمتعلق عدالت میں ہارون الرشیدغازی کی جانب سے پٹیشن دائر کی گئی درخواست گزار کا کہنا ہے کہ عدالت مشرف کےریڈوارنٹ جاری کرنےکےاحکامات جاری کرے۔

    دوسری جانب پرویزمشرف کی طرف سےجسٹس(ر)عبدالوحید نے وکالت نامہ جمع کردیا ہے، سابق صدر کے نئے وکیل اختر شاہ کا کہنا ہے کہ پرویزمشرف عدالت میں پیش ہوناچاہتے ہیں تاہم سیکیورٹی خدشات اوران کی صحت اجازت نہیں دے رہی۔

    علاوہ ازیں پرویز مشرف کے وکیل نےعدالت سے مزید مہلت مانگ لی ہے، عدالت نے مہلت کی استدعا قبول کرتے ہوئے سماعت 8 فروری تک ملتوی کردی۔

    یہاں پڑھیں:لال مسجد کیس، پرویز مشرف اشتہاری قرار،جائیداد ضبط کرنے کا حکم

    یاد رہے کہ لال مسجد کیس میں مسلسل غیر حاضری کے باعث عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دیتے ہوئےان کی ضمانت ضبط کرنے کا حکم صادرکیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف علاج کے سلسلے میں گزشتہ کئی ماہ سے بیرونِ ملک مقیم ہیں اورانکے وکلا کے مطابق صحت کے مسائل انہیں سفر کرکے وطن آنے کی اجازت نہیں دے رہے۔