Tag: pervez elahi

  • چوہدری پرویز الہٰی کی اہل خانہ کے ساتھ تصویریں بھی سامنے آ گئیں

    چوہدری پرویز الہٰی کی اہل خانہ کے ساتھ تصویریں بھی سامنے آ گئیں

    لاہور: چوہدری پرویز الہٰی جیل سے رہائی کے بعد گھر پہنچے تو اہل خانہ نے ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا، اہل خانہ کے ساتھ ان کی تصاویر بھی سامنے آ گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق صدر پی ٹی آئی چوہدری پرویز الہٰی گزشتہ روز کوٹ لکھپت جیل لاہور سے رہا ہو گئے، رہائی کے بعد وہ ظہور الہٰی پیلس پہنچ گئے جہاں اہلیہ اور دیگر افراد نے ان کا استقبال کیا۔

    اپنے گھر میں چوہدری پرویز الہٰی کی اہل خانہ کے ساتھ تصویریں بھی سامنے آ گئی ہیں، جن میں وہ جیل اور عدالتی پیشیوں کی تکالیف کے بعد پرسکون اور مطمئن دکھائی دیتے ہیں۔ 78 سالہ پرویز الہٰی کو محض بانی پی ٹی آئی کا ساتھ دینے اور منحرف نہ ہونے کے جرم پر اس عمر میں بھی سخت ذہنی و جسمانی اذیت دی گئی۔

    پرویز الہٰی نے اس موقع پر کہا ’’میری گرفتاری اور ظلم میں سب سے اہم کردار محسن نقوی کا رہا، میں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ تھا، ہمیشہ رہوں گا، میں ثابت قدم رہا، ججوں نے حق اور سچ کا ساتھ دیا۔‘‘

    پرویز الہٰی کوٹ لکھپت جیل سے رہا

    ’شجاعت صاحب کے بچوں سے مینڈیٹ واپسی تک کوئی بات نہیں ہو گی‘

    انھوں نے کہا کہ گجرات کے لوگوں کو زیادتیاں اور ظلم سہنا پڑا، ہمارا مینڈیٹ چرایا گیا، چوہدری شجاعت کے بچوں سے مینڈیٹ کی واپسی تک کوئی بات نہیں ہوگی۔ واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی بھرتی کیس میں پرویز الہیٰ کی درخواست ضمانت منظور کر لی ہے، پولیس نے صدر پی ٹی آئی کو اکتوبر 2023 میں گرفتار کیا تھا۔

  • پرویز الہٰی کے ایکوکارڈیوگرام ٹیسٹ کی رپورٹ موصول

    پرویز الہٰی کے ایکوکارڈیوگرام ٹیسٹ کی رپورٹ موصول

    اسلام آباد: پرویز الہٰی کے ایکوکارڈیوگرام ٹیسٹ کی رپورٹ موصول نارمل آئی ہے۔

    پمز اسپتال ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ کی تجویز پر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کا ایکوکارڈیوگرام ٹیسٹ ہوا، جس کی رپورٹ نارمل آئی ہے۔

    بورڈ کو پرویز الہٰی کے دل کی ٹیسٹ رپورٹس تاحال موصول نہیں ہوئی ہیں، پمز اسپتال کے خصوصی میڈیکل بورڈ نے چوہدری پرویز الہٰی کا معائنہ کیا ہے، انھیں پسلیوں اور کمر میں درد، اور سانس کی شکایت ہے تاہم مجموعی حالت تسلی بخش ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی کو دو روز میں اسپتال سے ڈسچارج کیے جانے کا امکان ہے۔

  • خان صاحب کے ساتھ بیٹھنے والے پارٹی کو لے ڈوبے، پرویز الہی

    خان صاحب کے ساتھ بیٹھنے والے پارٹی کو لے ڈوبے، پرویز الہی

    لاہور : سابق وزیراعلیٰ پنجاب ہرویزالہیٰ کا کہنا ہے کہ خان صاحب کے ساتھ بیٹھنے والے پارٹی کو لے ڈوبے ، تین چار بندوں کی وجہ سے سارا کام خراب ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام صوبوں کےعمائدین کاشکریہ ادا کرتا ہوں، 10کا فیگر اللہ نے مبارک کردیا اسپیکرشپ آپکی پارٹی کےپاس ہے، خان صاحب کاشکریہ اداکرتاہوں کہ ہمیں وزارت اعلیٰ دی۔

    پرویزالہیٰ کا کہنا تھا کہ ہم نے 5 ماہ میں ساڑھے 5 سالوں کا کام کر دیا ، خدا کیلئے ابھی ہمیں کام کرنےدیں، ن لیگ والے بھی چاہ رہے تھے کہ اسمبلیاں مدت پوری کریں، اگر ایک سال بھی گزر جاتا تو ن لیگ والوں کو کپڑے بھی نہیں ملتے۔

    سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ خان صاحب کے ساتھ بیٹھنے والے پارٹی کو لے ڈوبے، 4،3بندوں کی وجہ سےساراکام خراب ہوا، خاص طور پر ایک بندے کی وجہ سے اگر وہ پہلے پکڑا جاتا تو سارا کام ٹھیک ہوجاتا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ جو ہو چکا اب پیچھے نہیں دیکھنا، میں نے خان صاحب کوکہاتھاجب مرضی اسمبلیاں توڑیں، کچھ لوگوں نےخان صاحب کو غلط گائیڈ کیا لیکن ہم خان صاحب کے ساتھ ہیں۔

  • ’جنوری کا مہینہ اسمبلیاں توڑنے کے حوالے سے اہم ہے‘

    لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کا کہنا ہے کہ جنوری کا مہینہ اسمبلیاں توڑنے کے حوالے سے اہم ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اسپیکر سبطین خان کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد اسمبلیاں توڑ دیں، ہم نئے انتخابات کی طرف جاناہ چاہ رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کا موقف یہی ہے کہ اسمبلیاں توڑی جائیں، پرویز الٰہی کے پاس پورے ممبرز ہیں۔

    سبطین خان نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے اکٹھے بیٹھنے کی تجویز دی تھی، ہم بھاگ نہیں رہے ہیں رضامندی سے عدالت کو بیان حلفی دیا۔

    اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ ہم 18 گھنٹوں میں کیسے ممبرز کو اکٹھا کرسکتے تھے، ن لیگ سے کہتا ہوں تحریک اعتماد لے آئے لیکن وہ نہیں لائیں گے۔

  • ہمارے ممبران کی تعداد اللہ کے فضل سے پوری ہے، پرویز الٰہی

    ہمارے ممبران کی تعداد اللہ کے فضل سے پوری ہے، پرویز الٰہی

    پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے امیدوار اور ق لیگ کے مرکزی رہنما چوہدری پرویزالہٰی نے کہا ہے کہ ہمارے ممبران کی تعداد اللہ تعالیٰ کے فضل سے پوری ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی، ان کی عیادت کی اور انہیں گلدستہ پیش کیا، اس موقع پر پنجاب میں وزارت اعلیٰ کے امیدوار چوہدری پرویز الہٰی بھی موجود تھے۔

    ذرائع نے بتایا کہ ملاقات کے دوران ان کے مابین موجودہ سیاسی صورتحال اور نئے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ انشااللہ فتح ہماری ہوگی۔

    ذرائع کے مطابق اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوار چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ ہمارے ممبران کی تعداد اللہ تعالیٰ کے فضل سے پوری ہے، ناراض اراکین سمیت سب سے رابطے میں ہیں اور جلد سب متحد ہوجائیں گے۔

  • وزیراعظم عمران خان  کل وزارت اعلیٰ کے امیدوار پرویز الہٰی سے ملاقات کریں گے

    وزیراعظم عمران خان کل وزارت اعلیٰ کے امیدوار پرویز الہٰی سے ملاقات کریں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کل وزارت اعلیٰ کے امیدوار پرویز الہٰی سے ملاقات کریں گے، جس میں پنجاب میں حکومت سےمتعلق حکمت عملی زیر غور آئے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کل لاہور پہنچیں گے ، جہاں ان کی وزارت اعلیٰ کےامیدوار پرویزالہٰی سے ملاقات ہوگی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پی ٹی آئی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی سےبھی ملاقات کرٰں گے ، ملاقاتوں میں پنجاب میں حکومت سےمتعلق حکمت عملی زیر غور آئے گی۔

    یاد رہے پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی نے کہا تھا کہ اسمبلی کا اجلاس 6اپریل کو ہوگا اور اس دن پورا نقشہ سامنے آجائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ88میں صوبائی الیکشن ایک ہفتے بعد ہوئے تھے،18ویں ترمیم کے بعد سارا اختیار صوبوں کے پاس ہے، 6اپریل کو ساڑھے گیارہ بجے تمام میڈیا کو اسمبلی آنے کی دعوت ہے۔

    اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ علیم خان اور جہانگیر ترین دونوں فارغ ہوگئے ہیں اور چوہدری سرور کا مستقبل ان سے پوچھیں، ساڑھے 3سال گورنر شپ کے مزے اڑائے اور کیا چاہیے۔

  • وزیراعلی کے انتخاب میں سرپرائز دیں گے، طاہر بشیرچیمہ

    وزیراعلی کے انتخاب میں سرپرائز دیں گے، طاہر بشیرچیمہ

    لاہور : جنوبی پنجاب ایگزیکٹیو کونسل کے چیئرمین طاہر بشیر چیمہ کا کہنا ہے کہ وزیراعلی کے انتخاب میں سرپرائز دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب محاذ کے خالق اور جوڑتوڑ کے ماہر طاہر بشیرچیمہ بھی پرویزالہی کی حمایت میں نکل آئے اور پرویز الہی سے ملاقات کے بعد طاہر بشیرچیمہ نےایم پی ایز سے رابطے شروع کردیے۔

    جنوبی پنجاب ایگزیکٹیو کونسل کے چیئرمین طاہر بشیر چیمہ نے اے آروائی نیوز سے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ ہمارا خاندان کافی عرصے سے سیاست میں ہے اور ارکان اسمبلی سے ذاتی تعلقات بن چکے ہیں۔

    طاہر بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے معاملے میں مس مینجمنٹ ہوئی جس سے صورتحال خراب ہوئی اور میری توجہ ذیادہ صوبائی حکومت کی طرف رہی۔

    انھوں نے مزید کہا چوہدری پرویزالہی سے بھی خاندانی تعلق ہے، وزیراعلی کے انتخاب میں سرپرائز دیں گے، تحریک انصاف کے 7 سے 8 ایم پی ایز سے زیادہ ناراض نہیں، انہیں بھی منالیں گے تاہم نون لیگ کے 14 ایم پی ایز پرویزالہی کو ووٹ دیں گے۔

    جنوبی پنجاب ایگزیکٹیو کونسل کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ طارق بشیرچیمہ شاید اپوزیشن کے ساتھ بات چیت پردوسرا فیصلہ کرنا چاہتے تھے، وہ تجربہ کارسیاستدان ہیں، وہ پرویزالہی کے ساتھ ہی رہیں گے۔

    طاہربشیرچیمہ نے کہا کہ ترین گروپ کامطالبہ مائنس بزدارتھا تو اب ان سے بات چیت چل رہی ہے، نون لیگ کے ایک ایم پی اے نے تویہ بھی کہا کہ وہ پرویزالہی کے لیے قربانی دینے کو تیار ہیں۔

  • پرویز الٰہی کی  شہباز شریف ،  آصف زرداری  اور مولانا فضل الرحمان سے ملاقات متوقع

    پرویز الٰہی کی شہباز شریف ، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان سے ملاقات متوقع

    لاہور : حکومت کی اتحادی جماعت ق لیگ کے مرکزی رہنما پرویز الٰہی کی شہباز شریف ، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کی اتحادی جماعت ق لیگ کے مرکزی رہنما پرویز الٰہی کل اسلام آباد جائیں گے، جہاں وہ مختلف سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین2 روزسےاسلام آبادمیں موجودہیں ، پرویز الہیٰ کی شہباز شریف سے بھی ملاقات ہوگی جبکہ آصف زرداری ،مولانا فضل الرحمان سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

    خیال رہے رہنما پرویز الٰہی نے صحافیوں سےغیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں جاری سیاسی ڈرامے کا ابھی ڈراپ سین نہیں ہوگا، ڈرامے کے کردار تبدیل ہوں گے۔

    پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ ہانڈی پک چکی، آدھی بٹ چکی، آدھی بانٹی جارہی ہے، سیاست میں اسلام کو لانے والوں کا کوئی مستقبل نہیں۔

    سیاسی جماعتوں کے جلسوں کے حوالے سے انھوں نے کہا تھا کہ جلسوں کی سیاست تحریک عدم اعتماد سے پر فرق نہیں پڑتا۔

  • اتحادیوں کا 100 فیصدرحجان اپوزیشن کی طرف ہے، پرویز الٰہی

    اتحادیوں کا 100 فیصدرحجان اپوزیشن کی طرف ہے، پرویز الٰہی

    حکومت کے اتحادی اور پنجاب اسمبلی کے اسپیکر پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ اتحادیوں کا 100 فیصد رجحان اپوزیشن کی جانب ہے۔

    ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما ق لیگ چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ حکومت نےہرجگہ بگاڑپیدا کیا ہےحتیٰ کہ اپنےلوگوں سےبھی بگاڑی، زبان ایسی چیزہےجوتوڑتی بھی ہےاورجوڑتی بھی ہے پی ٹی آئی نے جو وعدے کیے پورے نہ ہوئے، غلط مشوروں سےایسی نوبت آئی، ساڑھے3 سال بعد توسیکھ لینا چاہیے تھا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتیں آپس میں بات کرتی ہیں کچھ لو اورکچھ دوہوتا رہتا ہے، پہلے آصف زرداری پھر شہباز شریف نےوزارت اعلیٰ کی پیشکش کی، حکومت کیا پیشکش لاتی ہے انتظار کررہے ہیں، حکومت کی پیشکش آنےکے بعد مشاورت کریں گے حکومت نے پیشکش کی توسب اتحادیوں کےسامنےرکھیں گے، تاہم اب بھروسے کی بات ہوگی۔

    اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم نےبھی شکوہ کیا کہ حکومت نے بات نہیں کی، وزیراعظم عمران خان سے دو بار ملے مگر کوئی بات نہیں ہوئی، وزیراعظم ہمارے گھر ہے ہم پیشکش کا خود تو نہیں کہہ سکتے تھے، ایم کیو ایم، بی اے پی فیصلہ کرلیں تو ہم بھی مل کر فیصلہ کرلیں گے۔

    پرویزالٰہی نے بتایا کہ پی پی اور ن لیگ فیصلہ کرچکی ہے ڈیڑھ سال پورے کرینگے، اسمبلیاں اپنی مدت پوری کرینگی، اپوزیشن کی جانب سےآصف زرداری ضامن ہوں گے اور آصف زرداری نےکہا کہ اگرمیری بات نہ مانی گئی توالگ ہوجاؤں گا، اگر وزارت اعلیٰ مل جائے تو پی ٹی آئی کی کوتاہیاں دور کردینگے۔

    انہوں نے کہا کہ ن لیگ کیساتھ سیٹ ٹوسیٹ ایڈجسٹمنٹ پربات ہوئی ہے، شہبازشریف کونوازشریف نےاجازت دی یانہیں ان کامعاملہ ہے، مخالفین ایک شخص کیخلاف ہوتے ہیں توتلخیاں بھلا دیتے ہیں، ن لیگ، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی ف کا اتحاد دیرپا لگ رہا ہے۔

    رہنما ق لیگ نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی نیت پر کوئی دو رائے نہیں ہے، انہوں نےبہت دیر کردی ہے،شگاف پڑچکا ہے اب ان کو میرا مشورہ ہے کہ لوگوں کےدل جیتیں بھاگ دوڑ کی ضرورت نہیں ہوگی، ہم نےہرمشکل میں حکومت کاساتھ دیاہے لیکن حکومت نے تعلقات بنائے نہیں بگاڑے ہیں، نا سمجھداری بہت ہےسیاست کو کھیل بنا دیا گیا ہے، سیاست کچھ لو اورکچھ دوکانام ہےبتائیں ہمیں کیاکچھ ملاہے؟ ہماری طرف سےوفاداری ہے لیکن دوسری طرف سےدھمکیاں ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ علیم خان، جہانگیرترین، سبطین کیساتھ جوہوا سب نےدیکھا، مشاورت کےبغیرفیصلہ ہوگا تواپنےلوگوں سےہی خطرہ ہوگا، جہانگیرترین گروپ سےمیرارابطہ نہیں لیکن ہمیں بھی لگتا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ہٹانا چاہیے۔

    چوہدری پرویز الٰہی نے حکومت اور متحدہ اپوزیشن کے اسلام آباد میں جلسوں کے اعلان پر کہا کہ ایک ہی جگہ پرجلسوں کےاعلانات سے ٹکراؤ ہوسکتاہے اور ٹکراؤ کی سیاست سے پورے ملک کا نقصان ہوگا جب بات اسمبلی میں چلی گئی ہے تووہاں پرہی فیصلہ ہونا چاہیے اور جلسہ ملتوی کرنےکی پہل حکومت کوکرنی چاہیے کیونکہ قیام امن حکومت کی ذمے داری ہے۔

  • ’وزرا، معززین وزیراعظم اور ہمارے درمیان غلط فہمیاں پیدا کررہے ہیں‘

    ’وزرا، معززین وزیراعظم اور ہمارے درمیان غلط فہمیاں پیدا کررہے ہیں‘

    لاہور: مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ وزرا، معززین وزیراعظم اور ہمارے درمیان غلط فہمیاں پیدا کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس ہوا جس مین پرویز الٰہی، مونس الٰہی اور اراکین پنجاب اسمبلی شریک ہوئے۔

    چوہدری برادران نے کہا کہ طے شدہ معاملات پر عملدرآمد ہوجائے اس کے بعد اگلی بات ہوگی، جو فیصلے دوسری کمیٹی میں ہوئے پہلے ان پر عملدرآمد ہوجائے، امور طے ہونے کے بعد بار بار تبدیلی سے بداعتمادی پیدا ہوتی ہے۔

    چوہدری برادران کا کہنا تھا کہ تبدیلی اچھی بات ہے مگر بار بار تبدیلی کی اچھی روایت نہیں، حکومت سے ملکی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے تعاون کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں وزارتوں سے زیادہ ملکی مفادات، عوام کے حقوق کا خیال ہے، ہم نے اپنی تمام توجہ اسی طرف مرکوز کررکھی ہے۔

    اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ ہمیشہ عوام کے میں فیصلے کیے ہیں اپنے اصولوں پر قائم ہیں، چند حکومتی معززین وزارتوں کی بات کرتے ہیں ہمیں کوئی لالچ نہیں۔

    چوہدری برادران نے اجلاس میں گورنر پنجاب چوہدری سرور کے حالیہ بیانات کی تعریف بھی کی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل چوہدری سرور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اتحادیوں میں اختلافات ہوجاتے ہیں یہ کوئی نئی بات نہیں جبکہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اور ق لیگ کہیں نہیں جارہی ہیں۔