Tag: pervez elahi

  • شور کرنے والوں کو زخم لگاہے، یہ شور کا نہیں کارکردگی دکھانے کا وقت ہے: پرویز الہیٰ

    شور کرنے والوں کو زخم لگاہے، یہ شور کا نہیں کارکردگی دکھانے کا وقت ہے: پرویز الہیٰ

    لاہور: نومنتخب اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالہیٰ کا کہنا ہے کہ کوشش ہوگی، اس ایوان کوایمان داری سے آگے چلائیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسپیکر کا حلف اٹھانے کے بعد کیا. ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ایوان کاتقد س بحال رکھنا ہے.

    چوہدری پرویز الہیٰ‌ کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نےاعتماد کا اظہارکیا، ان کاشکریہ ادا کرتا ہوں، عمران خان کا حمایت کرنے پرشکریہ ادا کرتا ہوں.

    انھوں نے احتجاج کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شور کرنے والوں کو زخم لگاہے، یہ شور مچانے کا نہیں کارکردگی دکھانے کا وقت ہے.

    ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ اسمبلی کے مقابلے میں بہترکام کریں گے، اصل کام قانون سازی ہے.


    چوہدری پرویز الٰہی پنجاب اسمبلی کے اسپیکر منتخب


    اسپیکرپنجاب اسمبلی پرویزالہیٰ کا کہنا تھا کہ ایوان کے تقدس اور روایات کو آگے لے کر چلیں گے، پاکستان کے وقاراور سلامتی کے لئے کام کریں گے.

    اس موقع پر نومنتخب اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مسلم لیگ ن کے ارکان کا بھی شکریہ ادا کیا.

    یاد رہے کہ پرویز الہیٰ نے اسپیکر کے انتخاب میں 201 اور چوہدری اقبال نے147 ووٹ حاصل کیے۔ اس دوران 348 ووٹ کاسٹ ہوئے، جس میں سے ایک ووٹ مسترد کردیا گیا۔

    واضح رہے کہ اسپیکر کے انتخابات میں ن لیگ کو اپنے ارکان کی مجموعی تعداد سے کم ووٹ پڑے، جس کی وجہ سے فارورڈ بلاک کی افواہ پر  تصدیق کا مہر ثبت ہوگئی ہے.

  • عمران خان کی حمایت کے لیے گئے تھے، وزارت اعلیٰ سے متعلق بات نہیں ہوئی: پرویز الہیٰ

    عمران خان کی حمایت کے لیے گئے تھے، وزارت اعلیٰ سے متعلق بات نہیں ہوئی: پرویز الہیٰ

    لاہور: مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ آج ہم عمران خان کی حمایت کے لیے بنی گالا گئے تھے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ ہماری پوری حمایت عمران خان کو حاصل ہے.

    چوہدری پرویزالہیٰ نے واضح کیا کہ آج کی ملاقات میں وزارت اعلیٰ سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی، یہ معاملات بات چیت سے طے کیے جائیں گے.

    ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے ساتھ مل جل کرچلیں گے، حکومت سازی کے اس مشکل مرحلے میں‌ ان کے ساتھ ہیں.

    ایک سوال کے جواب میں‌ انھوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کی ایک نشست چھوڑرہا ہوں، وہاں سے مونس الیکشن لڑیں گے.

    ن لیگ سے رابطوں کے سوال پر انھوں نے کہا کہ آج سردار ایاز صادق نے رابطہ کیا تھا، ان سے ہمارا احترام کا رشتہ ہے، ایازصادق نے کہا کہ حمزہ شہباز آپ سے ملنا چاہتے ہیں.

    پرویزالہیٰ نے کہا کہ میں‌ نے جواب میں‌ کہا کہ ایاز صادق کو بتا دیا کہ ہم عمران خان سے ملاقات کے لئے اسلام آباد جا رہے ہیں.

    یاد رہے کہ آج ق لیگ کے وفد نے عمران خان سے ملاقات کی تھی، ملاقات میں طے پایا کہ ق لیگ وفاق اور پنجاب میں تحریک انصاف کی حمایت کرے گی۔


    وفاق اور پنجاب میں ق لیگ کے ساتھ حکومت بنائیں گے، پی ٹی آئی کا دعویٰ


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • آزاد امیدواروں سے رابطے میں‌ ہوں، فارورڈ بلاک بنیں گے: پرویز الہیٰ

    آزاد امیدواروں سے رابطے میں‌ ہوں، فارورڈ بلاک بنیں گے: پرویز الہیٰ

    لاہور: مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ آزاد امیدواروں سے رابطے میں‌ ہوں، فارورڈ بلاک بنیں گے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے آر وائی نیوز کی الیکشن ٹرانسمیشن میں‌ گفتگو کرتے ہوئے کیا.

    چوہدری پرویز الہیٰ‌ نے کہا کہ پنجاب کو چلانا اتنا آسان کام نہیں ہے، پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لئےعمران خان سےبات ہوگی.

    ان کا کہنا تھا کہ ہماری تحریک انصاف کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوئی ہے، پانچ سال سےہم تحریک انصاف کےساتھ چل رہے تھے.

    انھوں نے کہا کہ پنجاب میں ق لیگ کے 8 ارکان ہیں، قومی اسمبلی میں ہماری 5 سیٹیں ہیں، ہم اپنوں کےساتھ چلیں گے، مخالفوں کےساتھ نہیں.

    انھوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں‌ فارورڈبلاک بنیں گے، پہلےبھی بنتےرہے ہیں، آزادامیدواروں کےساتھ میرےرابطےہورہےہیں.

    ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ چوہدری نثارکےساتھ میراکوئی رابطہ نہیں ہوا.

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے نتائج کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک قومی اسمبلی کی 251، جبکہ پنجاب کی 289، سندھ 118، خیبرپختونخواہ کی 95 اوربلوچستان کی 45 نشتوں کےحتمی نتائج کا اعلان کیا گیا ہے۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 115 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ مسلم لیگ ن 62 کے ساتھ دوسرے جبکہ پیپلزپارٹی 43 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔


    الیکشن 2018: تحریک انصاف کو واضح برتری حاصل


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • اب نواز شریف کومودی اور ٹرمپ بھی نہیں بچا سکتے: چوہدری پرویز الہیٰ

    اب نواز شریف کومودی اور ٹرمپ بھی نہیں بچا سکتے: چوہدری پرویز الہیٰ

    گجرات: مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما چوہدری پرویزالہیٰ نے کہا ہے کہ ملک لوٹنے والے کیفر کردار تک پہنچنے کو ہیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے انتخابی مہم کےدوران لیبرکنونشن سےخطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ اب نواز شریف کومودی اور ٹرمپ بھی نہیں بچا سکتے.

    [bs-quote quote=”ہمارے دور میں صنعتیں چل رہی تھیں، مزدور خوش حال تھے، مگر شہباز شریف کا کوئی منصوبہ کامیاب نہیں ہوسکا” style=”style-2″ align=”left” author_name=”پرویز الہیٰ”][/bs-quote]

    پرویزالہیٰ نے کہا کہ ہمارے دور میں صنعتیں چل رہی تھیں، مزدور خوش حال تھے، مگر شہباز شریف کا کوئی منصوبہ کامیاب نہیں ہوسکا.

    انھوں نے مزید کہا کہ ہمارے دورکےعوامی مفاد کے منصوبے اب بھی چل رہے ہیں، آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں شریفوں کا خاندان پکڑاجارہا ہے.

    چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ اللہ نے دوبارہ موقع دیا تو ہم گجرات میں کینسراسپتال تعمیر کرائیں گے اور عوامی خدمت کی مثال قائم کریں‌ گے.

    سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ ملک لوٹنے والے انجام کو پہنچنے والے ہیں. اب مجرموں کوئی نہیں‌ بچا سکتا.


    شریف خاندان اللہ کی پکڑ میں ہے، ان کو اعمال کی سزا ملی، چوہدری پرویز الٰہی


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ن لیگ پاکستان کوبھارت اور اسرائیل کے پاس گروی رکھنا چاہتی ہے: پرویز الہیٰ

    ن لیگ پاکستان کوبھارت اور اسرائیل کے پاس گروی رکھنا چاہتی ہے: پرویز الہیٰ

    لاہور: مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما چوہدری پرویزالہیٰ کا کہنا ہے کہ ن لیگ پاکستان کو بھارت اور اسرائیل کے پاس گروی رکھنا چاہتی ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے لاہور میں‌ مسلم لیگی ق کے عہدے داروں اورکارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

    چوہدری پرویز الہیٰ نے مخالفین کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے کہا کہ پٹرول مہنگا، ڈالرمہنگا، بس موت سستی، کیا یہ ہے شہباز حکومت؟

    انھوں نے کہا کہ یہ لوگ قیمے والے نان کھا کرعدالتوں پربھی حملےکرتے رہے ہیں، ن لیگ پاکستان کو دشموں کے ہاتھوں‌ گروی رکھنا چاہتی ہے.

    پرویزالہیٰ نے مطالبہ کیا کہ سابق حکمرانوں کو لوڈشیڈنگ کااحساس دلانے کے لئےان کے گھروں کی بجلی کاٹی جائے.

    پرویزالہیٰ کا کہنا تھا کہ الیکشن میں ن لیگ کی منافقانہ سیاست کا خاتمہ ہوگا، الیکشن میں لیگی سپورٹر اور ووٹرز کے سیلاب میں ڈبکیاں لگائیں گے.

    یاد رہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات رواں برس 25 جولائی کو منعقد ہوں گے، پنجاب میں نگراں وزیراعلیٰ پر ن لیگ کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا، جسے مخالفین نے االیکشن کو متنازع بنانے کی کوشش قرار دیا ہے۔


    شریف برادران بہت تسلسل کے ساتھ جھوٹ بولتے ہیں، پرویز الہیٰ


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • شہبازشریف نے ماڈل ٹاؤن میں لوگوں کا ناحق خون بہایا،پرویزالٰہی

    شہبازشریف نے ماڈل ٹاؤن میں لوگوں کا ناحق خون بہایا،پرویزالٰہی

    گجرات : کستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ شہبازشریف نےماڈل ٹاؤن میں لوگوں کاناحق خون بہایا، قتل عام کے مجرم شہبازشریف اور رانا ثناء اللہ کو سزائیں ملیں تو آئندہ کسی بیگناہ شہری کو خون میں نہلانے کی جرات نہیں ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق گجرات میں ظہورالٰہی شہید کی برسی سے خطاب کرتے ہوئے چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ چودھری ظہورالٰہی کی شہادت پر تمام مخالفین اکٹھے ہو گئے اور ہمارے خاندان کی سیاست کو ختم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی مگر اس مقصد میں ناکام رہے جس کا ثبوت آپ سب کی یہاں موجودگی ہے۔

    چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ شہبازشریف چھوٹوگینگ سمجھتے ہیں یہ بچ جائیں گے، شہبازشریف نےماڈل ٹاؤن میں لوگوں کاناحق خون بہایا، 14 افراد کی شہادت پرشہبازشریف اورساتھیوں کوسزاملےگی، ماڈل ٹاؤن کے ملزمان کو سزا ملے گی، جو تاریخ میں یاد رکھی جائے گی۔

    انکا کہنا تھا کہ جب عزت ہی نہ رہے تو حکمرانی اور دولت کاکیا فائدہ ہے، بتائیں کوئی ایسا کام جوانہوں نے غریب کیلئےکیاہو، غریبوں اورکسانوں سےشریف برادران نے حق چھیناہے، غریبوں سےتعلیم کاحق،دوائیاں چھینیں،اسپتالوں کاحال دیکھ لیں،پ عوام کےٹیکس کاتمام پیسہ انہوں نے میٹروبس پرلگادیا، ورلڈبینک نےکہا 63فیصدبجٹ لاہورمیں لگایاگیا، ہم نےاپنے دور میں میٹرک تک کتابیں مفت کی تھیں۔

    پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما نے کہا کہ سابق آئی جی پنجاب سانحہ ماڈل ٹاؤن کےمرکزی ملزم ہیں، یہ لوگ چھوٹو گینگ نہیں پکڑ سکے عوام کا کیا تحفظ کرینگے، پورےجہان کوسمجھ آگئی انہیں کیوں نکالالیکن انہیں نہیں آرہی، انہیں کرپشن اورغریب عوام کاخون چوسنےپرنکالاگیا،پرویزالٰہی

    چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ نوازشریف کولوگوں نے دل سے بھی نکال دیا ہے، عام آدمی تو محبت ہی دے سکتا ہے پیسہ تو سارا ان کے پاس ہے، شریفوں کے لوگوں نےعوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پچیس سال سے ن لیگ حکومت میں ہے پھر بھی ان کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے، خود ہی میچ کرواتے ہیں اس میں اور جہاں بھی جاتے ہیں چور چور کے نعرے لگتے ہیں، ایسی دولت اور حکمرانی کا کیا فائدہ جس میں عزت ہی نہ رہے۔

    نوازشریف نے ذاتی انا کیلئے ہر وہ کام کیا جو ان کے حق میں اور ملک کے خلاف ہو، چودھری شجاعت حسین


    دوسری جانب چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ میں نے آج تک پاکستان میں اتنا برا وقت نہیں دیکھا، نوازشریف نے ذاتی انا کیلئے ہر وہ کام کرنے کی کوشش کی جو ان کے حق میں اور ملک کے خلاف ہو۔

    انہوں نے کہا کہ ہر جگہ گو نواز گو ہو رہا ہے، دنیا میں ایک جگہ ایسی ہے جہاں دشمن جا کر بھی ایسا نہیں کرتا، مسجد نبوی کے اندر بھی چور چور کے نعرے لگ گئے ، اس سے زیادہ اور کیا بے عزتی ہو سکتی ہے۔

    چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ انہیں اپنا نہیں تو اپنے مرحوم والد کا ہی خیال کرنا چاہئے، نوازشریف نے تو اپنی بیٹی کو بھی نہیں معاف کیا، جعلی دستاویزات پر اس کے دستخط کروا لیے اور پھر کہتے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔