Tag: pervez ilahi

  • اعتماد کے ووٹ اور چیئرمین سینیٹ کا انتخاب،  مسلم  لیگ ق مزید اہمیت اختیار کر گئی

    اعتماد کے ووٹ اور چیئرمین سینیٹ کا انتخاب، مسلم لیگ ق مزید اہمیت اختیار کر گئی

    لاہور : سینٹ انتخابات کے بعد مسلم لیگ ق مزید اہمیت اختیار کر گئی، چوہدری پرویزالہیٰ نے وزیراعظم عمران خان سے کہا بطور اتحادی آپ کے ساتھ ہیں اور رہیں گے جبکہ صادق سنجرانی کومکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

    تفصیلات کے مطابق سینٹ انتخاب کے بعد حکومت کیلئے قاف لیگ کی اہمیت ایک مرتبہ پھر بڑھ گئی، وزیراعظم عمران خان نے مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ، ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور اعتماد کے ووٹ پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

    عمران خان نے پنجاب میں سینیٹ امیدواروں کےبلامقابلہ منتخب کرانے پر شکریہ ادا کیا اور چوہدری شجاعت حسین کی خیریت بھی دریافت کی ،اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالہیٰ نے وزیراعظم کو یقین دلایا کہ بطور اتحادی آپ کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔

    دوسری جانب چیرمین سینٹ صادق سنجرانی نے بھی سپیکر پرویز الہی کو فون کرکے بطورامیدوار چیرمین سینٹ کے انتخاب میں ان کی حمایت طلب کی۔

    زرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے چیرمین سینٹ کے انتخاب میں صادق سنجرانی کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہا حکومت کے اتحادی ہیں، چیئرمین سینیٹ کی نشست پرمکمل تعاون کریں گے۔

  • سعودی عرب اور پاکستان ایک جسم کی مانند ہیں، امام کعبہ

    سعودی عرب اور پاکستان ایک جسم کی مانند ہیں، امام کعبہ

    لاہور : :امام کعبہ نے قائم مقام گورنرپنجاب پرویزالٰہی سے ملاقات میں کہا سعودی عرب اورپاکستان ایک جسم کی مانندہیں، سعودی ولی عہدکی جانب سےنیک خواہشات کاپیغام لایاہوں، سعودی عرب کاہرفردپاکستان سےتعلقات کوقدرکی نگاہ سےدیکھتاہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں امام کعبہ شیخ عبداللہ عواد الجہنی نے قائم مقام گورنرپنجاب پرویزالٰہی سے ملاقات کی ، ملاقات بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قائم مقام گورنر پنجاب نے کہا سعودی ولی عہد نے پاکستان کا تاریخی دورہ کیا، امام کعبہ مسلمانوں میں بھائی چارے کے لیے کردار ادا کررہے ہیں۔

    پرویزالٰہی کا کہنا تھا ہر مشکل وقت میں سعودی عرب کاکردار ناقابل فراموش ہے، سعودی ولی عہد کے دورے میں مختلف معاہدوں پردستخط ہوئے، شہزادہ محمدبن سلمان کی پاکستان کے لیے محبت قابل تحسین ہے، سعودی عرب میں مقیم پاکستانی قیمتی زرمبادلہ بھیجتے ہیں۔

    اس موقع پر امام کعبہ نے کہا سعودی ولی عہدکی جانب سےنیک خواہشات کاپیغام لایاہوں، سعودی عرب کاہرفردپاکستان سےتعلقات کوقدرکی نگاہ سےدیکھتاہے، پاکستان اورسعودی عرب کےدرمیان دیرینہ تعلقات ہیں۔

    شیخ عبداللہ عواد الجہنی کا کہنا تھا سعودی عرب اورپاکستان ایک جسم کی مانندہیں، سعودی عرب امت مسلمہ میں پاکستان کے کردار کو قابل قدر سمجھتا ہے۔

    مزید پڑھیں : امام کعبہ کی لاہور آمد، باد شاہی مسجدمیں نمازمغرب کی امامت کریں گے

    امام کعبہ شیخ عبداللہ عواد الجہنی لاہور پہنچے تو وزیرمذہبی امورپنجاب نے ان کا استقبال کیا، لاہور میں قیام کے دوران امام کعبہ باد شاہی مسجدمیں نمازمغرب کی امامت کریں گے جبکہ جامعہ اشرفیہ کا دورہ اور نماز عشا کی امامت کریں گے۔

    امام کعبہ کی کل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات متوقع ہیں۔

    گذشتہ روز امام کعبہ نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات کی تھی ، اس موقع پر امام کعبہ شیخ عبداللہ عواد الجہنی نے کہا تھا کہ پاکستان مسلم امہ میں خصوصی اہمیت کا حامل ہے، خطے میں امن واستحکام کیے لئے پاکستان کا کردار قابل فخر ہے۔

    مزید پڑھیں : خطے میں امن کے لئے پاکستان کا کردار قابل فخر ہے: امام کعبہ

    ملاقات میں دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرنے پر مسلم امہ میں فروغ امن کے لئے کوششوں کو تیز کرنے پر اتفاق ہوا تھا۔

    اس سے قبل امام کعبہ شیخ عبداللہ عواد الجہنی نے پارلیمان کا دورہ کیا تھا ، جہاں انھوں نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور چییئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کی تھی، س موقع پر امام کعبہ کا کہنا تھا سعودی عرب پاکستان سےتعلقات کو وسعت دینا چاہتا ہے، پاکستان اور سعودی عرب کا دکھ درداور منزل ایک ہے، دہشت گردی کےخاتمے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

    امام کعبہ نے کہا تھا پاکستان اسلامی دنیا کی بہت بڑی قوت ہے ، پاکستان اورسعودی عرب کی سلامتی ایک دوسرے سےمنسلک ہے ، اہم ایک دوسرے سے کٹ کر نہیں رہ سکتے ۔

    یاد رہے 11 اپریل کو امام کعبہ الشیخ ڈاکٹرعبداللہ عوادالجہنی پانچ روزہ دورے پر سعودی عرب سے پاکستان پہنچے تھے ، جہاں وزارت مذہبی امور اور سعودی سفارتخانے کے حکام نےامام کعبہ کا استقبال کیا تھا۔

  • ن لیگ کو ووٹ دینا نریندرمودی کو ووٹ دینے کے مترادف ہے،پرویزالٰہی

    ن لیگ کو ووٹ دینا نریندرمودی کو ووٹ دینے کے مترادف ہے،پرویزالٰہی

    اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ق کے سینئرمرکزی رہنما چوہدری پرویزالٰہی کا کہنا ہے کہ ن لیگ کو ووٹ دینا نریندرمودی کو ووٹ دینے کے مترادف ہے، عوام پاک فوج کے ساتھ ہے، بھارتی بیانیہ مسترد کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق کے سینئرمرکزی رہنما چوہدری پرویزالٰہی نے این اے65 تلہ گنگ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف پاک فوج کے خلاف عالمی سازش کا حصہ ہیں، ن لیگ کو ووٹ دینا نریندرمودی کو ووٹ دینے کے مترادف ہے۔

    پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ فوج آئین کے تحت الیکشن کمیشن کی مدد کرنے کی پابند ہے، عوام پاک فوج کے ساتھ ہے، بھارتی بیانیہ مسترد کرتے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور بقا کی علامت پاک فوج ہے، سیاست کا مقصد لوگوں کو بنیادی سہولتیں دینا ہے۔


    مزید پڑھیں : نواز شریف مودی کے منشور پر کام کرتے رہے ہیں، پرویز الہیٰ


    یاد رہے چند روز قبل کے سینئر رہنما چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ عوام 25 جولائی کو نواز شریف کی سیاست کو دفن کردیں، الیکشن کے دن عوام ٹریکٹر اور بلے پر مہر لگائیں۔

    رہنما مسلم لیگ ق نے کہا کہ شریفوں نے شوخی سے کہا تھا لندن فلیٹس ہمارے ہیں، نواز شریف نے ملکی ترقی کے نام پر عوام کو بیوقوف بنایا ہے، وہ مودی کے منشور پر کام کرتے رہے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ شریف فیملی اب جب پکڑ میں آئی ہے تو کہتی ہے گرمی لگ رہی ہے، نواز شریف کہتے ہیں جیل میں بیمار ہوگیا ہوں، میاں صاحب جیل میں کم کھائیں تو پیٹ نہیں بڑھے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • حکومت کے لئے پنجاب کی بجلی اور گیس کا سودا کیا گیا ، پرویز الہی

    حکومت کے لئے پنجاب کی بجلی اور گیس کا سودا کیا گیا ، پرویز الہی

    لاہور: سابق نائب وزیر اعظم اور مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے تیسری بار وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بننے کیلئ پنجاب کی بجلی اور گیس کا سودا کر دیا گیا۔

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت میں چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا لوڈ شیڈنگ سے صوبے کی صنعتیں دیوالیہ اور عوام بے حال ہوچکے ہیں۔ پنجاب میں روزانہ بیس بائیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے باعث صنعتیں و کاروبار بند اور چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں۔

    حکومت کے جھوٹے وعدوں کا سڑکوں پر ماتم کرنے والے محنت کش اور روزہ دار بجلی مانگ رہے ہیں، چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا نندی پور، اوچ، گدو اور ساہیوال پاور پراجیکٹس کی حقیقت بھی عوام کے سامنے بے نقاب ہو گئی ہے۔

    ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے پراجیکٹ لگانے کا شور مچانے اور ان کا افتتاح کرنے والوں نے آج تک ایک میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل نہیں کی۔