Tag: pervez khattak

  • قوم جلد حکومت کی پالیسیوں کےثمرات سےمستفید ہوگی‘ وزیردفاع

    قوم جلد حکومت کی پالیسیوں کےثمرات سےمستفید ہوگی‘ وزیردفاع

    نوشہرہ : وزیردفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں سے بدعنوانی اور رشوت ستانی جیسی سماجی برائیوں کا خاتمہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیردفاع پرویز خٹک نے نوشہرہ کے ایک اسپتال میں انتہائی نگہداشت اور امراض قلب کے یونٹس کا افتتاح کیا۔

    پرویز خٹک نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حزب اختلاف فضول معاملات کے پروپیگنڈے کے ذریعے واویلا کررہی ہے جبکہ حکومت ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے انتھک اقدامات کررہی ہے۔

    انہوں نے اپوزیشن پر زور دیا کہ وہ قوم کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف کودیے گئے مینڈیٹ کا احترام کرے۔

    وزیردفاع کا کہنا تھا کہ قومی احتساب بیورو اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں اصلاحات متعارف کرانے کے لیے قانون سازی بھی شروع کردی ہے۔

    پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ قوم جلد حکومت کی فلاح وبہبود پرمبنی پالیسیوں کے ثمرات سے مستفید ہوگی۔

    5 سال میں ایک کروڑسے بھی زیادہ نوکریاں دیں گے ، وزیراطلاعات فواد چوہدری

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اگر کچھ لے دے کر ہی معاملہ ختم کرنا تھا تو پھر ہم نے عمران خان کو وزیراعظم ہی کیوں بنانا تھا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان واحد آدمی ہیں جس نے واضح کیا کہ کوئی سودے بازی نہیں ہوگی۔

  • سرکاری اشتہارات میں تصاویر،  پرویز خٹک کو 13 لاکھ 65 ہزار جمع کرانے کا حکم

    سرکاری اشتہارات میں تصاویر، پرویز خٹک کو 13 لاکھ 65 ہزار جمع کرانے کا حکم

    اسلام آباد : سپریم کورٹ نے سرکاری اشتہارات کیس میں سابق وزیراعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کی تصاویر آویزاں کرنے پر انہیں 13 لاکھ 65 ہزار دس دن میں جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سرکاری اشتہارات سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخواہ نے عدالت کو بتایا کہ سابق وزیر اعلی پرویز خٹک 13 لاکھ 65 ہزار ادا کرنے کو تیار ہیں اور وہ یہ رقم اپنی جیب سے ادا کریں گے۔

    عدالت نے پرویز خٹک کو 10 دن میں تیرہ لاکھ 65 ہزار جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ پیش طلب کر لی۔

    واضح رہے رواں سال مارچ میں چیف جسٹس آف پاکستان نے لیپ ٹاپ اسکیم، ہیلتھ کارڈز پرشہبازشریف کی تصاویرشائع کرنے پرازخود نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب سے استفسار کیا کہ وزیراعلی ٰپنجاب کی تصویر ہر جگہ کیوں آجاتی ہے۔

    مزید پڑھیں : شہبازشریف نے اپنی اشتہاری مہم کےعوض 55 لاکھ کا چیک عدالت میں جمع کرادیا

    بعد ازاں چیف جسٹس نے سرکاری اشتہارات از خود نوٹس کیس میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو سرکاری اشتہار کے 55 لاکھ روپے قومی خزانے میں جمع کروانے کا حکم دیا تھا اور سیاسی رہنماؤں اور متعلقہ وزرائے اعلیٰ کی تصویر شائع کرنے سے روک دیا تھا۔

    سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف 55 لاکھ روپے جبکہ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ بھی 14 لاکھ روپے جمع کرائے تھے جبکہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نےاشتہارات میں تصاویرشائع نہ کرنےکی یقین دہانی کرائی تھی۔

  • پرویزخٹک کی سربراہی میں انتخابی دھاندلی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا دوسرا اجلاس آج ہوگا

    پرویزخٹک کی سربراہی میں انتخابی دھاندلی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا دوسرا اجلاس آج ہوگا

    اسلام آباد : وزیر دفاع پرویزخٹک کی زیر صدارت انتخابی دھاندلی سےمتعلق پارلیمانی کمیٹی کا دوسرااجلاس آج ہوگا، جس میں کمیٹی کے ٹی او آرز طے کئے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مبینہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی کا دوسرااجلاس آج ہوگا، اجلاس پرویزخٹک کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ڈھائی بجے ہوگا۔

    اجلاس میں کمیٹی کے ٹی او آرز طے کئے جائیں گے جبکہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لیے ذیلی کمیٹی بنانے پر بھی غورہوگا۔

    یاد رہے 7 نومبر کو انتخابی دھاندلی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا تھا ، جس میں وفاقی وزیر پرویز خٹک کو پارلیمانی کمیٹی کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں :  پرویز خٹک الیکشن میں مبینہ دھاندلی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین منتخب

    اجلاس میں سب کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور سب کمیٹی کے لئے تین تین نام فائنل کیےگئے جب کہ ایک ایک نام پر مشاورت ہونا تھی۔

    حکومتی کی جانب سے شیریں مزاری، شفقت محمود، طارق بشیرچیمہ کے نام سامنے آئے جبکہ اپوزیشن نے رانا ثنا اللہ، نوید قمر، حاصل بزنجوکے نام فائنل کیے۔

    یاد پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی طرف سے پی ٹی آئی کی حکومت پر دھاندلی کے الزامات مسلسل لگتے آ رہے ہیں اور اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے دھاندلی کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا تھا ۔

    حکومت نے اس ضمن میں اپوزیشن کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے ایک پارلیمانی کمیٹی بنانے کا اعلان کیا تھا۔

    جس کے بعد عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی تحریک قومی اسمبلی میں پیش کی گئی تھی ، پارلیمانی کمیشن بنانے کی تحریک وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پیش کی تھی اور کہا تھا ہم شفافیت کے قائل ہیں، انتخابات کی شفافیت کے لیے سب کچھ عوام کے سامنے رکھنے کو تیار ہیں۔

    مزید پڑھیں : عمران خان کا خطاب ، دھاندلی الزامات کی تحقیقات کی پیش کش

    واضح رہے وزیرِ اعظم عمران خان اپنی پہلی تقریر میں کہہ چکے ہیں کہ وہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے تیار ہیں جبکہ تحریکِ انصاف کی حکومت نے پارلیمانی کمیٹی کی سربراہی اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    عمران خان نے کہا کہ آج چند سیاسی جماعتیں کہہ رہی ہیں کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے، جو مطالبات ہیں، انھیں پورا کریں گے ،سمجھتا ہوں، پاکستان کےسب سےشفاف الیکشن ہوئےہیں، البتہ اپوزیشن کےجوبھی خدشات ہیں،دھاندلی کاجہاں بھی الزام لگاوہاں پرتحقیقات کے لئےتیارہیں۔

  • پرویز خٹک الیکشن میں مبینہ دھاندلی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین منتخب

    پرویز خٹک الیکشن میں مبینہ دھاندلی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین منتخب

    اسلام آباد: وفاقی وزیر پرویز خٹک کو الیکشن 2018 میں مبینہ دھاندلی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق آج پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں پیپلزپارٹی کے رکن نویدقمر نے پرویز خٹک کو اس عہدے کے لیے نام زد کیا، انتخاب کے بعد پرویز خٹک نے اپوزیشن اورحکومت کا شکر یہ ادا کیا.

    پرویز خٹک نے کہا کہ  کمیٹی کو نیک نیتی سےچلاؤں گا، سب سے پہلے ٹی او آرز  بنائیں گے، جس کے لیے سب کمیٹی قائم کرنےکافیصلہ کیا گیا ہے۔

    اجلاس میں سب کمیٹی کے لئے  تین تین نام فائنل کیےگئے ہیں، جب کہ ایک ایک نام پر مشاورت ہوگی.

    حکومتی کی جانب سے شیریں مزاری، شفقت محمود، طارق بشیرچیمہ کے نام سامنے آئے ہیں، اپوزیشن نے رانا ثنا اللہ، نوید قمر، حاصل بزنجوکے نام فائنل کیے ہیں.

    حکومت ایم کیوایم یا جی ڈی اے میں سے ایک رکن سے متعلق مشاورت کرے گی، جب کہ اپوزیشن کی جانب سے ایک نام مزید دیا جائے گا.


    مزید پڑھیں: الیکشن شفاف ترین تھے، اگر کسی کے پاس دھاندلی کے ثبوت ہیں‌ تو سامنے لائے، ترجمان پاک فوج


    واضح رہے کہ الیکشن 2018 کے بعد اپوزیشن کی جانب سے نتائج پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے دھاندلی کا الزام عائد کیا گیا تھا، پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے اپنی اولین تقریر میں الزامات کی تحقیقات کی پیش کش کی تھی۔

    پارلیمانی کمیٹی کا قیام اسی سلسلے کی کڑی ہے، جس کی چیئرمین شپ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کو سونپی گئی ہے۔ 

  • انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طلب

    انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طلب

    اسلام آباد: انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق یہ اہم اجلاس کل سہ پہر 3 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، اجلاس کی صدارت سیکرٹری قومی اسمبلی کریں گے، اجلاس میں پارلیمانی کمیٹی کے چئیرمین کا انتخاب کیا جائے گا.

    چئیرمین کے عہدے کے لیے حکومت نے پرویزخٹک کو نامزد کیا ہے، وزیراعظم عمران خان بھی پرویز خٹک کے نام کی منظوری دے چکے ہیں.

    اس اجلاس میں کمیٹی کے ضوابط کار کی بھی منظوری دی جائے گی.


    مزید پڑھیں: انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات، حکومت اور اپوزیشن میں خفیہ مفاہمت کا انکشاف


    مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیٹی 30اراکان پر مشتمل ہے، کمیٹی میں 20 اراکان قومی اسمبلی اور 10 سینیٹرزبھی شامل ہیں.

    پارلیمانی کمیٹی میں اپوزیشن اورحکومت کو برابر نمائندگی دی گئی ہے.

    واضح رہے کہ انتخابات کے بعد اپوزیشن جماعتوں‌ کی جانب سے انتخابی نظام کی شفافیت پر شدید اعتراض اٹھائے گئے تھے، جس پر ردعمل دیتے ہوئے عمران خان نے اپنے اولین بیان میں دھاندلی کی تحقیقات کی پیش کش کر دی تھی.

    واضح رہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی  کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے.

  • مجھےکسی کا ڈر نہیں، اللہ جانتا ہےمیں نے زندگی میں کبھی حرام نہیں کھایا ‘ پرویزخٹک

    مجھےکسی کا ڈر نہیں، اللہ جانتا ہےمیں نے زندگی میں کبھی حرام نہیں کھایا ‘ پرویزخٹک

    اسلام آباد: وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ کرائے کے گھرمیں رہتا ہوں، اللہ تعالیٰ نے جودیا ہے اس پر گزارا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیردفاع پرویزخٹک نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کبھی سی پیک منصوبے کی مخالفت نہیں کی۔

    پرویز خٹک نے کہا کہ دو سال تک کے پی کو سی پیک کی خبر ہی نہیں ہونے دی گئی، وضاحت یہ ہے حکومت نے 2 سال تک سی پیک کاعلم ہی نہ ہونے دیا۔

    وزیردفاع نے کہا کہ بطوروزیراعلیٰ میں نے سی پیک میں نظراندازکرنے پر احتجاج ریکارڈ کرایا، سی پیک کی کبھی مخالفت نہیں کی اورنہ ہماری حکومت نے کی۔

    انہوں نے کہا کہ لاہورمیٹرومیں 6 ارب روپے کے سبسڈی دی جا رہی ہے، ایک غریب ملک کرائے کے مد میں کیسے 6 ارب کی سبسڈی دیتا ہے۔

    پرویز خٹک نے کہا کہ مالم جبہ میں کہیں بھی میراعمل دخل نہیں رہا، نیب میں پیش ہوں گا وضاحت دوں گا، شورنہیں مچاؤں گا۔

    وزیردفاع نے کہا کہ مجھے کسی کاڈرنہیں، اللہ جانتا ہے میں نے زندگی میں کبھی حرام نہیں کھایا، کرائے کے گھرمیں رہتا ہوں، اللہ نے جودیا ہے اس پرگزارا ہے۔

  • عمران خان کے کزن پاکستان آ کر قومی خدمت سر انجام دیتے ہیں: پرویز خٹک

    عمران خان کے کزن پاکستان آ کر قومی خدمت سر انجام دیتے ہیں: پرویز خٹک

    اسلام آباد: وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ عمران خان کے کزن پاکستان آ کر قومی خدمت سر انجام دیتے ہیں، ’وہ اپنے خرچے پر پاکستان آتے اور جاتے ہیں‘۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے قومی اسمبلی میں منی بجٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین نے صوبائی گورنمنٹ میں کوئی ٹھیکہ نہیں لیا، جہانگیر ترین کو کوئی زمین لیز پر نہیں دی۔

    انہوں نے کہا کہ یوٹیلٹی اسٹورز، عارضی اساتذہ کو نکالنے کی باتیں بے بنیاد ہیں، عمران خان کے کزن پاکستان آ کر قومی خدمت سر انجام دیتے ہیں، ’وہ اپنے خرچے پر پاکستان آتے اور جاتے ہیں‘۔

    پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ عباد اللہ نے جھوٹ پر جھوٹ بولا، اسمبلی میں جھوٹ پر سزا ہونی چاہیئے، ہم نے امیروں کے لیے نہیں، غریبوں کے لیے کام کیا۔

    وزیر دفاع نے مزید کہا کہ ہم نے اچھے کام کیے تھے اسی لیے عوام نے ہمیں دوبارہ چنا، نواز لیگ نے کام کیا ہوتا تو الیکشن میں عوام ان کا یہ حال نہ کرتے۔

  • انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات، پرویز خٹک کو پارلیمانی کمیٹی کا سربراہ بنائے جانے کا امکان

    انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات، پرویز خٹک کو پارلیمانی کمیٹی کا سربراہ بنائے جانے کا امکان

    اسلام آباد: انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کرنے والی پارلیمانی کمیٹی سے متعلق حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت نے پارلیمانی کمیٹی کی سربراہی اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیردفاع پرویز خٹک کو تحقیقاتی کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا جائے گا۔

    موصولہ اطلاعات کے مطابق پارلیمانی کمیٹی ارکان کےلئے مختلف ناموں پرمشاورت جاری ہے، اس ضمن میں شیریں مزاری، شفقت محمود، علی محمد خان، عامرڈوگر کے نام پرغور  کیا جارہا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ق کے طارق بشیرچیمہ کے نام پربھی مشاورت جاری ہے۔

    ادھر مسلم لیگ (ن) نے پارلیمانی کمیٹی کے لئے 4 نام فائنل کئے ہیں ،ن لیگ نے احسن اقبال، رانا تنویر، رانا ثنا اللہ، مرتضیٰ عباسی کو نامزد کیا ہے۔


    مزید پڑھیں: حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے، منی بجٹ کی صورت میں مہنگائی کا بم گرایا گیا: شہباز شریف


    یاد رہے کہ الیکشن 2018 کے بعد اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے دھاندلی کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

    حکومت نے اس ضمن میں اپوزیشن کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے ایک پارلیمانی کمیٹی بنانے کا اعلان کیا تھا۔

    اب یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ وزیردفاع پرویز خٹک کو تحقیقاتی کمیٹی کا سربراہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

  • حکومت مسلح افواج کی استعداد کارمزید بہتربنانے کے لیے پرعزم‘ پرویز خٹک

    حکومت مسلح افواج کی استعداد کارمزید بہتربنانے کے لیے پرعزم‘ پرویز خٹک

    اسلام آباد : وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ حکومت ملکی سرحدوں کا بھرپور دفاع یقینی بنانے کے لیے مسلح افواج کی استعداد کار کومزید بہتربنانے کے لیے پرعزم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے وزیردفاع پرویز خٹک سے ملاقات کی۔

    ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور اور علاقائی سمندری حدود کے تحفظ اور بحرہند کے علاقے سے متعلق باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    پاک بحریہ کے سربراہ نے وزیردفاع پرویزخٹک کو خطے میں حالیہ تبدیلیوں اور پاک بحریہ کی جنگی تیاریوں سے آگاہ کیا۔

    اس موقع پر ایڈمرل ظفرمحمود عباسی کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کسی بھی خطرے سے نمٹنے اور ملک کی سمندری حدود کا دفاع یقینی بنانے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

    وزیر دفاع پرویز خٹک کا وزارت دفاع کا دورہ

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 27 اگست کو وزیر دفاع پرویز خٹک نے وزارت دفاع کا دورہ کیا تھا، اس موقع پر سیکریٹری دفاع اکرام الحق نے انہیں بریفنگ دی تھی۔

    وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ مسلح افواج کو مضبوط بنایا جائے گا، دفاع کے لیے تمام وسائل اور سازوسامان فراہم کیا جائے گا۔

  • وزیر دفاع پرویز خٹک کا وزارت دفاع کا دورہ

    وزیر دفاع پرویز خٹک کا وزارت دفاع کا دورہ

    اسلام آباد: وزیر دفاع پرویز خٹک نے وزارت دفاع کا دورہ کیا، اس موقع پر سیکریٹری دفاع اکرام الحق نے انہیں بریفنگ دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے وزارت دفاع کا دورہ کیا۔

    اس دوران سیکریٹری دفاع اکرام الحق نے وزیر دفاع کو بریفنگ دی۔

    اس موقع پر وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ مسلح افواج کو مضبوط بنایا جائے گا، دفاع کے لیے تمام وسائل اور ساز و سامان فراہم کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا جائے گا۔

    خیال رہے کہ پرویز خٹک وزیر دفاع مقرر کیے جانے سے قبل صوبہ خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں۔