Tag: pervez khattak

  • عمران خان کے سپاہی ہیں، پروپیگنڈا بند کیا جائے، پرویز خٹک

    عمران خان کے سپاہی ہیں، پروپیگنڈا بند کیا جائے، پرویز خٹک

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ عمران خان کے سپاہی ہیں، پروپیگنڈا بند کیا جائے، میں گنتی کر کے بتاسکتا ہوں ہم نے نمبر گیم مکمل کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے نومنتخب رکن اسمبلی پرویز خٹک نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم عد لیہ اور الیکشن کمیشن کا احترام کرتے ہیں، عمران خان کے سپاہی ہیں، پروپیگنڈا بند کیا جائے۔

    پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ محمود خان بہترین انسان ہیں، نامزدگی پر مبارکباد دیتا ہوں، پی ٹی آئی نے نمبر گیم مکمل کرلیا ہے۔

    گذشتہ روز اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں انٹرویو دیتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ محمودخان کی وزیراعلیٰ کے پی نامزدگی پر خوش ہوں، وہ اچھے اور محنتی شخص ہیں، امید ہے بہتر کارکردگی دکھائیں گے۔

    انہوں نے کہا تھا مالاکنڈ ڈویژن سے کبھی کوئی وزیراعلیٰ نہیں بنا، یہاں سے وزیراعلیٰ بنانے سے مثبت پیغام جائے گا، مالاکنڈڈویژن میں پی ٹی آئی نے بہت اچھے نتائج دیے ہیں۔


    مزید پڑھیں : عمران خان مشورہ سب سے کرتے ہیں، فیصلہ خود کرتے ہیں: پرویزخٹک


    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان جو بھی فیصلہ کریں گے قبول ہوگا، وہ کسی کے دباؤ میں نہیں آتے، جو بھی فیصلہ کرتے ہیں سوچ سمجھ کر کرتے ہیں۔

    خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وزیراعلیٰ‌ کے پی کا نام سامنے آیا اور پارٹی چیئرمین کی جانب سے محمود خان کو اس عہدے کے لیے نامزد کیا گیا۔

    اس سے قبل وزیراعلیٰ کے پی کے کے لئے پرویز خٹک اور عاطف خان کا نام لیا جا رہا تھا۔

  • عمران خان جو فیصلہ کریں گے، اسے تسلیم کروں گا: پرویز خٹک

    عمران خان جو فیصلہ کریں گے، اسے تسلیم کروں گا: پرویز خٹک

    پشاور: سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختون خواہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ عمران خان جو فیصلہ کریں گے اسے تسلیم کروں گا۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ کے پی وزیراعلیٰ کے لئے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

    پرویزخٹک نے کہا کہ عمران خان کا فیصلہ حتمی ہوگا، البتہ ابھی اس ضمن میں کوئی فیصلہ کیا گیا۔

    انھوں نے کہا کہ پارٹی میں کوئی گروپ بندی نہیں، میرا کوئی مطالبہ نہیں، میرے بارے میں عمران خان جو فیصلہ کریں گے، وہ قبول ہوگا۔

    سابق وزیر اعلیٰ کے پی کے نے کہا کہ آج کی میٹنگ عیدملن پارٹی کی طرح خوشی کی پارٹی تھی، کوئی اختلاف نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ کچھ عرصے سے یہ خبر گردش کر رہی تھی خیبرپختونخواہ میں وزارت اعلیٰ کا معاملہ عمران خان کے لیے دردسر بن گیا۔

    خبروں‌ کے مطابق عمران خان عاطف خان کو خیبرپختونخواہ کا وزیراعلیٰ بنانے کے خواہش مند ہیں، لیکن پرویز خٹک پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں.

    البتہ اب پرویز خٹک نے واضح کیا کہ جو بھی فیصلہ عمران خان کریں‌گے، وہ ہی حتمی ہوگا.


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں, مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پشاور: سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اسٹیج سے گر کر زخمی

    پشاور: سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اسٹیج سے گر کر زخمی

    پشاور: سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک جہانگیرہ میں اسٹیج گرنے سے زخمی ہوگئے، اسٹیج سے گرنے پر پرویز خٹک کی کمر میں شدید چوٹ آئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک جہانگیرہ میں انتخابی مہم کے دوران اسٹیج گرنے سے زخمی ہوگئے، ڈاکٹر نے پرویز خٹک کو آرام کا مشورہ دیتے ہوئے انتخابی مہم چلانے سے روک دیا ہے۔

    پی ٹی آئی کی جانب سے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پرویز خٹک اسٹیج گرنے کے واقعے میں زخمی ہوئے ہیں، حادثے کے نتیجے میں ان کی کمر پر چوٹ آئی ہے۔

    پی ٹی آئی کے مطابق ڈاکٹرز نے پرویز خٹک کو دو دن آرام کا مشورہ دیا ہے، پرویز خٹک صحت یاب ہوتے ہی انتخابی مہم کی قیادت کریں گے۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز عبدالقادر کے مطابق اس سے پہلے بھی پرویز خٹک کے ساتھ اس طرح کا واقعہ پیش آچکا ہے تاہم تب وہ محفوظ رہے تھے لیکن آج اسٹیج گرنے سے ان کی کمر میں شدید چوٹیں آئی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • ڈیفالٹر ہوں نہ ’ہوتی سی این جی اسٹیشن‘ سے کوئی تعلق ہے، پرویز خٹک

    ڈیفالٹر ہوں نہ ’ہوتی سی این جی اسٹیشن‘ سے کوئی تعلق ہے، پرویز خٹک

    نوشہرہ: سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک نے امیدواروں کی اسکروٹنی رپورٹ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نادہندہ نہیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پرویز خٹک نے ’ہوتی سی این جی اسٹیشن‘ کی ملکیت کی بھی تردید کردی ہے، ان کا کہنا ہے کہ سی این جی اسٹیشن سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

    سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نوشہرہ میں اے آر وائی نیوز سے گفتگو کر رہے تھے، انھوں نے کہا کہ سی این جی اسٹیشن جے یو آئی کے پرویز خٹک کا ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے واشگاف الفاظ میں کہا کہ ’میرا کوئی سی این جی اسٹیشن نہیں ہے‘ اس حوالے سے نام کی مماثلت کی وجہ سے غلط فہمی پیدا ہوئی ہے۔

    پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ مجھے 10 کروڑ کے ڈیفالٹر ہونے کا میڈیا سے پتا چلا، اس خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے، میں ایک روپے کا بھی ڈیفالٹر نہیں ہوں۔

    پرویز خٹک 10 کروڑ 65 لاکھ 75 ہزار کے نادہندہ نکلے


    انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پروپیگنڈا کرنے والی جماعتوں کو انتخابات کے میدان میں شکست سے دوچار کروں گا، مرکز اور صوبے میں حکومت پی ٹی آئی کی ہوگی۔

    واضح رہے کہ سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (SNGPL) نے الیکشن کمیشن کی جانب سے امیدواروں کی اسکروٹنی کے لیے اپنی رپورٹ تیار کرکے الیکشن کمیشن کو بھجوائی جس میں حامد سعید کاظمی اور فضل الرحمان سمیت پرویز خٹک بھی دس کروڑ روپے سے زائد کے نادہندہ قرار دیے گئے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عائشہ گلالئی، پرویز خٹک سے مقابلے کیلئے تیار، کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے

    عائشہ گلالئی، پرویز خٹک سے مقابلے کیلئے تیار، کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے

    نوشہرہ: پاکستان تحریک انصاف گلالئی کی چیئرپرسن عائشہ گلالئی نے سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سے مقابلے کے لیے این اے 26 سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے اختلافات کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والی عائشہ گلالئی نے سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مقابلے میں این اے 26 سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے۔

    ادھر پیپلزپارٹی کے سابق صوبائی صدر سردار علی خان نے بھی این اے 26 کے لیے کاغذات نامزدگی فارم وصول کرلیے ہیں جبکہ اے این پی کے میاں افتخار حسین نے پی کے 65 کے لیے فارم وصول کرلیے ہیں۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 26 اور صوبائی اسمبلی کے دو حلقوں پی کے 61 اور 64 کے لیے کاغذات نامزدگی وصول کیے ہیں۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان تحریک انصاف گلالئی کی سربراہ عائشہ گلالئی نے پارٹی سے خواجہ سراؤں کو ٹکٹ دینے کا اعلان کیا تھا۔

    عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ پہلے انقلاب فرانس میں آیا تھا اب پاکستان میں آئے گا، ملک کی تینوں بڑی پارٹیوں پر قبضہ مافیا بیٹھا ہے، اقتدار میں آکر ان کے خلاف جنگ کروں گی۔

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے کہا کہ پورے پاکستان کا کچرا پی ٹی آئی میں شامل ہوگیا ہے، انہوں نے چار خواجہ سراؤں کو ٹکٹ دیتے ہوئے خود چھ حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پانچ سال قبل ٹوٹا پھوٹا صوبہ ملا تھا، آج جہاں جائیں ڈاکٹرز اور ٹیچرز ملیں گے: پرویز خٹک

    پانچ سال قبل ٹوٹا پھوٹا صوبہ ملا تھا، آج جہاں جائیں ڈاکٹرز اور ٹیچرز ملیں گے: پرویز خٹک

    پشاور: وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ مجھے پورا صوبہ ٹوٹا پھوٹا ملا تھا، پاچ سال ہم نے جو کام کیے، وہ بھی سامنے آنے چاہییں.

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک نے کہا کہ صوبہ انھیں جس حال میں ملا تھا، آج کی صورت حال کا اس سے موازنہ کیا جائے.

    انھوں نے کہا کہ شوکت خانم کوفنڈز ملتے ہیں، اس لئے وہاں کام جلدی ہوتا ہے، ہم نے 115 ارب ڈیولپمنٹ بجٹ کا 30 فیصد بلدیات کو دیا، آپ مجھے 500 ارب دے دیں، صوبوں‌ کے سارے کام کروا دوں گا.

    انھوں نے کہا کہ قانون سازی کرنی پڑتی ہے، یہاں بادشاہ کی بادشاہی نہیں، ہم نے سوات ایکسپریس وے 40 ارب کی لاگت سے شروع کی. سوات ایکسپریس وے مالا کنڈ میں سیاحت کوفروغ دے گا.

    انھوں‌ نے کہا کہ صوبے میں کہیں بھی جائیں، ڈاکٹرزاور ٹیچرزملیں گے، ہم نے پانچ سال گزارے ہیں، میڈیا والے ہمارے بارے میں‌ بھی کچھ اچھا دکھائیں، لوگوں‌ کو گورنمنٹ کی مجبوریاں سمجھنا چاہییں، کئی چیزوں میں رکاوٹ ہے، لیکن غلط آدمی کو نکالنا پڑتا ہے، اس معاملے میں سمجھوتا نہیں.

    یاد رہے کہ آج صوابی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے پی کے نہیں کہا تھا کہ کچھ لوگ اپنی سیاست چمکانے کے لیے من گھڑت بیانات دے رہے ہیں، ہمیں امید ہے آئندہ انتخابات میں مفاد پرست جماعتوں کا مکمل صفایا ہوجائے گا۔


    آئندہ انتخابات میں مفاد پرست جماعتوں کا مکمل صفایا ہوجائے گا: پرویز خٹک


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نئے پاکستان میں نواز شریف جیل میں ہوں گے: پرویز خٹک

    نئے پاکستان میں نواز شریف جیل میں ہوں گے: پرویز خٹک

    لاہور: وزیراعلیٰ خیبر پختون خواہ نے کہا ہے کہ نئے پاکستان میں نواز شریف جیل میں ہوں گے، وہ ہمیشہ بے ساکھیوں کے سہارے حکومت میں آئے.

    ان خیالات کا اظہار پرویز خٹک نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف سہاروں کے بغیر کبھی اقتدار میں‌ نہیں‌ آسکتے.

    انھوں نے اپنے روایتی حریف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار بے ساکھیاں نہیں ہیں، تو نوازشریف شورکررہے ہیں، کیس کی صورتحال کے مطابق نوازشریف کا راستہ جیل نظر آرہا ہے.

    پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ہمارے نئے پاکستان میں وہ جیل میں‌ ہوں‌ گے، نوازشریف ساری زندگی اوپر سے آرڈر لیتے رہے اور آج ہم پر تنقید کر رہے ہیں.

    یاد رہے کہ سینیٹ انتخابات سے متعلق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بیان دیا تھا کہ انھیں‌ پرویز خٹک نے فون پر بتایا کہ سینیٹ انتخابات میں صادق سنجرانی کو ووٹ دینے کا اوپر سے آرڈر ہے، بعد میں پرویز خٹک نے وضاحت کی کہ اُن کا اشارہ عمران خان کی طرف تھا، سوائے پی ٹی آئی چیئرمین کے اُنھیں کوئی حکم نہیں دے سکتا.

    ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ سراج الحق نے اپنے بیان کی وضاحت کر دی ہے، وضاحت کے بعد سراج الحق کو معذرت کی ضرورت نہیں ہے، یہ معاملہ ختم ہوگیا.


    عمران خان کو وزیراعظم بنانے کے لئے کارکنان کو جدوجہد کرنا پڑے گی: پرویز خٹک


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • عمران خان کو وزیراعظم بنانے کے لئے کارکنان کو جدوجہد کرنا پڑے گی: پرویز خٹک

    عمران خان کو وزیراعظم بنانے کے لئے کارکنان کو جدوجہد کرنا پڑے گی: پرویز خٹک

    لاہور: وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ 29 تاریخ کو ملک کی سیاست بدل جائے گی، پی ٹی آئی پاکستان کواپنے پیروں پرکھڑا کرے گی.

    انھوں نے ان خیالات کا اظہار میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، پرویزخٹک کا کہنا تھا کہ کارکنان کوعمران خان کو وزیراعظم بنانے کے لئے جدوجہد کرنا پڑے گی.

    وزیر اعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ ہمیں‌ امریکا کی ضرورت نہیں، کسی کے بھی پیسے نہیں چاہییں، بھیک مانگ کرقرضوں پر چلنے والا ملک ترقی نہیں کرسکتا.

    انھوں نے کہا کہ عمران خان نےعوام کے حق کے لیے آواز اٹھا کر حکمرانوں کو رلا دیا، سونے کا چمچ منہ میں لے کر پیدا ہونے والے عام آدمی کی مشکلات سے واقف نہیں.

    پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ آج بہترین تعلیم اورانصاف کی بات عمران خان کی بدولت ہی ہوتی ہے، پاکستان اس لیے نہیں بنا تھا کہ امیراورغریب کے لئےعلیحدہ نظام ہو، کے پی میں تعلیم کے شعبے میں دن رات محنت کرکے بہتری لائی گئی، سرکاری اسکولوں میں انگلش میڈیم تعلیم شروع کی.

    پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ آج کے پی میں پنجاب سے زیادہ امن ہے، سندھ، پنجاب اوربلوچستان میں پولیس کو کے پی کی طرزپر آزاد کیا جائے، 24 لاکھ خاندان صحت انصاف کارڈسے مستفید ہو رہے ہیں.


    ایم ایم اے کی سیاست اسلام کے لیے نہیں، اسلام آباد کے لیے ہے: پرویز خٹک


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • ایم ایم اے کی سیاست اسلام کے لیے نہیں، اسلام آباد کے لیے ہے: پرویز خٹک

    ایم ایم اے کی سیاست اسلام کے لیے نہیں، اسلام آباد کے لیے ہے: پرویز خٹک

    صوابی: وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ایم ایم اےکی سیاست اسلام کیے لیے نہیں اسلام آباد کے لئے ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے صوابی میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ زرداری اور نوازشریف نے ملک کو لوٹا، ہم نے صوبے میں تعلیم اور صحت کے نظام کو ٹھیک کیا.

    وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ اے این پی کا دور ایزی لوڈ کا دور تھا، نوکریاں بکتی تھیں، کرپشن عروج پر تھی، ہمارے دور میں‌ چار ہزار ڈاکٹرز بھرتی کیے گئے، پولیس میں سیاسی مداخلت بند کی گئی.

    پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ آج ملک قرضوں کے سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے، عمران خان جیسے ایمان دارلیڈر کے آنےسے ہی انصاف کا نظام آئے گا.

    ن لیگ نے 60 سال میں صوابی کے لئے کچھ نہیں کیا: اسد قیصر

    جلسے سے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد قیصر نے بھی خطاب کیا. انھوں نے کہا کہ ایم ایم اے نے 5 سال میں اسلام کے لئے کچھ نہیں کر سکی، کے پی حکومت نے ناظرہ اور ترجمہ کو نصاب میں شامل کیا، پی ٹی آئی کی حکومت نےآئمہ کرام کا وظیفہ مقر ر کیا.

    اسد قیصر کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان خود سرکاری مراعات لے رہے ہیں، ن لیگ نے 60 سال میں صوابی کے لئے کچھ نہیں کیا، ہمارے صوبے کا پانی لے کر پاور ہاؤس پنجاب میں بنا دیاگیا، اے این پی نے ہمیشہ پختونوں کا استحصال کیا. ان سے خیر کی امید نہیں.


    عمران خان کے سوا کوئی مجھے حکم نہیں دے سکتا، پرویز خٹک


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • اپنے دور حکومت میں کسی سے غیر قانونی تعاون نہیں کیا، پرویز خٹک

    اپنے دور حکومت میں کسی سے غیر قانونی تعاون نہیں کیا، پرویز خٹک

    پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر کے استعمال کے بارے میں کبھی نہیں بتایا گیا، ہیلی کاپٹر کا کوئی ایس او پی نہیں تھا، مالم جبہ اراضی والی سوات نے گفٹ کی تھی جو محکمہ سیاحت کو وفاق سے ملی، اپنے دور حکومت میں کسی سے غیر قانونی تعاون نہیں کیا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہیلی کاپٹر اور مالم جبہ اراضی کیس میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، پرویز خٹک نے کہا کہ انکوائریز ہوتی رہتی ہیں مگر نیب نے کبھی کسی کے خلاف غلط کیس نہیں کیا، نیب کی جانب سے کوئی سوالنامہ نہیں دیا گیا، احتساب کا کام جاری ہے، ڈی جی نیب کی غیر موجودگی سے کام رکا نہیں ہے۔

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ اسلام آباد اور اپنے شہروں میں اکیلا گھومتا ہوں، بغیر پروٹوکول سفر کرتا ہوں، صرف چار گاڑیاں میرے ساتھ ہوتی ہیں، اگر چار گاڑیوں کو آپ پروٹوکول کہتے ہیں تو آپ کی مرضی ہے۔

    پرویز خٹک نے نے کہا کہ جماعت اسلامی کے کسی فیصلے کا علم نہیں، عوام کو جو بہتر نظر آئے گا اسی کے حق میں فیصلہ کریں گے، اپوزیشن لیڈر کے حوالے سے مشاورت جاری ہے، ابھی تک کسی کا نام فائنل نہیں ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ووٹ بیچنے والے ایم پی ایز کو صرف نوٹس بھیجے گئے ہیں جبکہ نگراں حکومت کے لیے جماعت اسلامی اور اپوزیشن سے نام مانگے ہیں، بجٹ پر اگر حکومت اور اپوزیشن ایک پوائنٹ پر آٗئے تو نام پیش کریں گے ورنہ نہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔