Tag: pervez musahrraf

  • بھارت کا مخالف نہیں ، پاکستان کے مفادات ذیادہ عزیز ہیں، پرویز مشرف

    بھارت کا مخالف نہیں ، پاکستان کے مفادات ذیادہ عزیز ہیں، پرویز مشرف

    کراچی: سابق صدرپرویز مشرف کہتے ہیں مجھ سے بدلہ لیا جا رہا ہے، غداری کے الزامات سیاست زدہ ہیں، پاکستان میں مغربی جمہوریت نافذ نہیں ہو سکتی۔

    سابق صدرجنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف نے خود پر غداری کے الزامات کو سیاست زدہ اور انتقامی کارروائی قرار دےد یا۔کہتے ہیں الزامات تراشے گئے ہیں،برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے پرویزمشرف کا کہنا تھا پاکستان میں برطانیہ اورامریکا جیسی جمہوریت نافذ نہیں کی جاسکتی۔ مغربی نظام کو مقامی رنگ میں ڈھالنا ہوگا۔

    سابق صدر کا کہناتھا انہوں نے اہم دہشت گردوں کی موجودگی کے شواہد دکھائے جانے پرصرف ایک ڈرون حملے کی اجازت دی تھی، پرویزمشرف نے بتایا وہ بھارت مخالف نہیں۔ ان کا کہنا تھا کوئی بھی یہ نہیں چاہتا کہ اس کی بے عزتی ہو، اس کی تذلیل ہو، اس کو تیوریاں دکھائی جائیں اور پھر بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات ہوں فرق صرف اتنا ہی ہے۔

  • موجودہ حکومت چند مہینوں کی مہمان ہے، پرویز مشرف

    موجودہ حکومت چند مہینوں کی مہمان ہے، پرویز مشرف

    مٹیاری: سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ موجودہ حکومت چند مہینوں کی مہمان ہے، انشاء اللہ عوام کی مدد سےجلد ملک میں آل پاکستان مسلم لیگ کی حکومت ہوگی اور ملک میں حقیقی جمہوریت اور عوامی حکومت قائم ہوگی۔

    آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے ورکرکنوینشن سے ٹیلیفونک خطاب کرتے سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ ہمارے دورے میں ملکی خزانہ بھرا ہوا تھا اور ملک ترقی پر گامزن ،عوام خوشحال اور ملک بھر میں امن تھا مگر میاں نواز شریف نے ملک کی حکمرانی سنبھالتے ہی ملکی خزانہ لوٹ کر بیرونی ممالک منتقل کرکے ملک کا دیوالیہ کردیااور ملک کے نام پر بیرون ممالک کے آگے کشکول اٹھاتے بیھک مانگنا شروع کردیا ۔

    عمران اور قادری کے جلسوں میں عوام کی بڑی تعداد میں شرکت سے ظاہر ہورہا ہے کہ ملک کی عوام حکمرانوں سے خفا ہے انہوں نے کہا کہ آل پاکستان مسلم لیگ کے کارکن ملک بھر میں اپنی ورک تیز کردیں کیونکہ ملک میں انقلاب آنے والا ہے اور ملک میں عوامی حکومت بنے گی اور ظالم حکمرانوں سے حساب لیا جائیگا۔

    پرویز مشرف نے کہا کہ پیپلز پاٹی سندھ میں سالوں سے حکمرانی کرتی آرہی ہیں مگر سندھ میں کوئی بھی ترقی نظر نہیں آرہی کراچی سمیت اندرون سندھ کی حالت دیکھ کر افسوس ہوتاہے،سندھ کا نوجوان ڈگریاں لیکر دربدر پھررہاہے اور پیسوں کہ عیوض نوکریاں فروخت کی جارہی ہیں عمران خان کے لاڑکانہ جلسے میں سندھ کے عوام کی بڑی تعداد میں شرکت کرکے انہوں نے پیپلز پارٹی کے خلاف اپنا فیصلہ دیدیا ہے۔

  • تبدیلی نہ آئی تو ملک کا مستقبل تاریک دیکھتا ہوں، پرویز مشرف

    تبدیلی نہ آئی تو ملک کا مستقبل تاریک دیکھتا ہوں، پرویز مشرف

    کراچی: سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ دھرنے والے تبدیلی مانگ رہے ہیں اگر تبدیلی نہ آئی تو میں ملک کا مستقبل تاریک دیکھتا ہوں۔

    جنوبی پنجاب کے ضلعی عہدیداران سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے پرویز مشرف نے کہا کہ ملک میں خراب حالات دیکھ کر امیدوں کسیاتھ واپس آٰیا تھا۔ 2013 کے انتخابات میں سب کہہ رہے ہیں کہ دھاندلی ہوئی ہے حتیٰ کہ الیکشن کمیشن کے لوگوں نے بھی کہہ دیا ہے جس کے باوجود بھی دھاندلی کیبعد حکومت میں آنے والے لوگوں کا حال آپ کے سامنے ہے۔ ملک میں سیاسی محاذ آرائی کا سماں ہے۔ صحیح وقت پر قانونی پیچیدگیوں کو پورا کرنے کیبعد اپنی پارٹی کو لے کر لوگوں کی مدد کروں گا۔ جبکہ انہوں نے پارٹی عہدیداران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپسی اتفاق برقرار رکھیں اور مڈٹرم الیکشن اگر ہوتے ہیں تو ہمیں زیادہ محنت کرنا ہوگی۔

  • آرٹیکل6کیس کی سماعت، پرویز مشرف کے وکیل کے دلائل

    آرٹیکل6کیس کی سماعت، پرویز مشرف کے وکیل کے دلائل

    اسلام آباد: سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل فروغ نسیم نے ایمرجنسی کے اقدام میں شریک تمام شخصیات کو شامل تفتیش کرنےکی استدعا کردی ہے۔

    پرویز مشرف کیس کی سماعت جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نےکی، سابق صدر کے وکیل فروغ نسیم نے تین نومبر کی ایمرجنسی کے اقدام میں شریک تمام افراد کو طلب کئے جانے پر دلائل دیئے۔

    فروغ نسیم نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کیلئے دوہرا معیار کیوں اپنایا جارہا ہے، شریک ملزمان بھی شامل تفتیش کئے جائیں، بارہ اکتوبرانیس سو ننانوے کے اقدام کی توثیق کرنیوالے ججز بھی جرم میں شریک ہیں اور آرٹیکل چھ کے زمر ے میں آتے ہیں، نواز شریف نے ضیاء کے مارشل لاء کی حمایت کی پھر معافی مانگ لی وہ بھی ایسا ہی جرم تھا۔

    فروغ نسیم نے کہا ہے کہ سیکریٹری داخلہ نے تسلیم کیا کہ دوسرے افراد سے تحقیقات نہیں کی گئی، شوکت عزیز نے مشورہ دینے کا ٹی وی پر اعتراف کیا مگر اُن سے پو چھ گچھ نہیں ہوئی، اسی طرح قومی اسمبلی نےاقدام کی توتیق کی لیکن کسی رکن کو کچھ نہیں کہا گیا۔

    فروغ نسیم نے یہ استدعا بھی کی کہ انیس سوچھیاسٹھ سے اب تک مارشل لاء کے تمام ذمے داروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔

    وکیل صفائی کے دلائل سننے کے بعدعدالت نے مزید سماعت کل تک ملتوی کردی ہے۔

  • بگٹی اورججز کیس: پرویز مشرف کو حاضری سے استثنی مل گیا

    بگٹی اورججز کیس: پرویز مشرف کو حاضری سے استثنی مل گیا

    کوئٹہ : نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سابق وزیرِاعظم شوکت عزیز ، سابق گورنر بلوچستان اویس غنی اور سابق ڈی سی اوڈیرہ بگٹی کو مسلسل عدم پیشی کے خلاف سزا دینے کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

    نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج نذیر احمد لانگو نے کی، سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل نے میڈیکل رپورٹ پیش کرتے ہوئے عدالت سے درخواست کی کہ ان کا موکل ناسازی طبع کے باعث سفر نہیں کرسکتے، اس لئے انہیں آج کی پیشی سے استثنیٰ دیا جائے۔

    فیصلہ میں کہا ہے کہ آئندہ سماعت پر ایک ڈاکٹر کی میڈیکل رپورٹ قابل قبول نہیں ہوگی تاہم عدالت نے سابق صدرکی آج حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرلی ہے۔

    عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سات رکنی میڈیکل ٹیم کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا، دوران سماعت نواب بگٹی کے صاحبزادے جمیل اکبر بگٹی کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ مفرور قرار دئیے گئے سابق وزیراعظم شوکت عزیز ، سابق گورنر بلوچستان اویس احمد غنی اور سابق ڈی سی او ڈیرہ بگٹی کو مسلسل عدم پیشی پر سزا دی جائے

    بلوچستان کے سابق وزیر داخلہ شعیب احمد نوشیروانی کے علاوہ سابق صدرپرویز مشرف کے دونوں ضامن بھی عدالت میں پیش ہوئے ، مقدمے کی آئندہ سماعت اب 10نومبر کو ہوگی۔

    دوسری جانب ججز کیس میں بھی سابق صدر پرویز مشرف کو حاضری سے استثنی مل گئی۔