Tag: pervez musharraf treason case

  • آئین شکنی کیس، ایف آئی اے نے پرویز مشرف کا بیان قلمبند کرلیا

    آئین شکنی کیس، ایف آئی اے نے پرویز مشرف کا بیان قلمبند کرلیا

    کراچی: ایف آئی اے نے سابق صدر پرویز مشرف کا سنگین غداری کیس کے حوالے سے بیان ریکارڈ کرلیا ۔

    اسلام آباد سے آنے والی ایف آئی اے کی ٹیم نے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں سابق صدر پرویز مشرف کی رہائش گاہ پر پرویز مشرف کا سنگین غداری کیس کے حوالے سے بیان ریکارڈ کیا اور مختلف پہلوؤں پر سوالات پوچھے ۔

    اسلام آباد سے آنے والی ٹیم میں ڈپٹی ڈائریکٹر واجد ضیاء اور ان کے اسسٹنٹ مقصود الحسن شامل تھے، بیان ریکارڈ کرنے میں ایک گھنٹے سے زائد وقت گذرا، اس موقع پر پرویز مشرف کی رہائش گاہ کے اطراف میں سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے تھے ۔

  • پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس میں ایف آئی اے نے دوبارہ تحقیقات کا آغاز کردیا

    پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس میں ایف آئی اے نے دوبارہ تحقیقات کا آغاز کردیا

    اسلام آباد: سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس میں ایف آئی اے نے دوبارہ تحقیقات کا آغاز کردیاہے، پانچ رکنی کمیٹی تمام افراد سے پوچھ گچھ کرے گی.

    سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس میں ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی واجد ضیاء کی سربر اہی میں پانچ رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے، جس میں مقصود الحسن، ڈاکٹر عثمان اور عبدالقادر شامل ہیں۔ ایف آئی اے کی کمیٹی نے دوبارہ تحقیقات کا آج سے آغاز کردیاہے۔

    پانچ رکنی کمیٹی تمام افراد سے پوچھ گچھ کرے گی۔

    اس سے قبل خصوصی عدالت نے مشرف سنگین غداری کیس میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ایف آئی اے کو کیس کی دوبارہ تفتیش کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

    عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ جے آئی ٹی کو کیس کی تفتیش کا اختیار دینے کا ہائیکورٹ کا فیصلہ درست نہیں تھا، ایف آئی اے کیس کی ازسرنو تحقیقات کرے اور پرویز مشرف، شوکت عزیز، جسٹس (ر) عبدالحمید اور زاہد حامد کے بیانات دوبارہ ریکارڈ کئے جائیں۔