Tag: Pervez Musharraf

  • ججزنظربندی کیس،مشرف کو آج حاضری سے استثنیٰ،29 اگست کو طلب

    ججزنظربندی کیس،مشرف کو آج حاضری سے استثنیٰ،29 اگست کو طلب

    اسلام آباد: ججز نظر بندی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو آج حاضری سے استثنیٰ دے دیا گیا۔

    ججز نظر بندی کیس کی سماعت اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی۔ وکلا صفائی کی جانب سے پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ پیش کی گئی، جس پر عدالت نے آئندہ پیشی پر سابق صدر کی حاضری یقینی بنانے کاحکم دیا ساتھ ہی ضامنوں کو بھی طلب کرلیا ہے۔

    عدالت نے کیس کی سماعت انتیس اگست تک ملتوی کردی۔

  • مشرف پر آرٹیکل چھ کے مقدمے کی سماعت

    مشرف پر آرٹیکل چھ کے مقدمے کی سماعت

    اسلام آباد: مشرف پر آرٹیکل چھ کے مقدمے کی سماعت آج جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی، کاروائی کے دوران جنرل پرویز مشرف کی تین نومبر کی تقریر دیکھی اور سنی گئی۔

    سابق صدر پرویز مشرف پر چلنے والے آرٹیکل چھ کےمقدمے کی سماعت خصوصی عدالت میں جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں شروع ہوئی، کیس کی سماعت تین رکنی بینچ نے کی، کارروائی میں جنرل پرویز مشرف کی تین نومبر کی تقریر دیکھی اور سنی گئی۔

    تقرریر کی سی ڈی پاکستان ٹیلی وژین کے کے عملے نے عدالت کو فراہم کی، عدالت میں ایف آئی اے کے تحقیقاتی ریکارڈ کی درخواست کا جواب جمع کروایا گیا، جس پر استغاثہ نے پرویز مشرف کے وکلا کے خدشات کو بے بنیاد قرار دیا اور عدالت سے استدعا کی کہ ریکارڈ تحویل میں لئے جانے کی درخواست مسترد کی جائے، کیس کی سماعت بارہ اگست تک ملتوی کردی گئی۔

  • گال ٹیسٹ:پاکستان کے تین کھلاڑی جلد پویلین لوٹ گئے

    گال ٹیسٹ:پاکستان کے تین کھلاڑی جلد پویلین لوٹ گئے

    گال ٹیسٹ میں سری لنکا کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے ۔اوپنرز احمد شہزاد اور خرم منظور جلد آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔ اظہر علی بھی تیس رنزبناکر ہمت ہارگئے۔ گال میں بارش کے سبب میچ آدھہ گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا۔ پاکستانی کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ٹاس قومی ٹیم میں دو اسپنرز اور دو فاسٹ بولرز شامل ہیں۔

    پاکستان نے چھ ماہ قبل شارجہ میں کھیلنے والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا ہے۔ ادھر سری لنکن ٹیم میں اسپنر اجنتھا مینڈس کو شامل نہیں کیا گیا۔ پرساد اور ایرنگا فائنل الیون کا حصہ ہیں۔ پاکستان کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا۔ اوپنرز احمد شہزاد اور خرم منظور انیس رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

    احمد شہزاد نے چار اور خرم منظور نے تین رنز بنائے۔ وکٹیں پاکستان دوہزار بارہ کے بعد ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لئے سری لنکا کے دورے پر ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان رواں سال یو اے ای میں کھیلی جانے والی سیریز ڈرا رہی تھی

  • آرٹیکل6کیس کی سماعت ،ایف آئی اے ٹیم کے رکن پر جرح

    آرٹیکل6کیس کی سماعت ،ایف آئی اے ٹیم کے رکن پر جرح

    اسلام آباد: پرویز مشرف کیس میں ایف آئی اے ٹیم کے رکن مقصود الحسن پرجرح جاری ہے، وکیل صفائی فروغ نسیم نے مقدمے کی دستاویزات عدالتی تحویل میں لینے کی استدعا کردی۔

    آرٹیکل چھ کیس کی سماعت شروع ہوئی تو پرویز مشرف کے وکیل فروغ نسیم نےعدالت کو بتایا ہمارے پاس مقدمے کی دستاویزات میں ردوبدل کی مصدقہ اطلاعات ہیں، ایف آئی اے ڈائریکٹرز سے جو جرح کی اُس کے مطابق دستاویزات میں ردوبدل کی گئی، عدالت سے استدعا ہے کہ یہ دستاویزات اپنی تحویل میں لے، عدالت کی معاملہ دیکھنے کی یقین دہانی پر ایف آئی اے ٹیم کے رکن مقصود الحسن پرجرح کا آغاز ہوا۔

    مقصود الحسن نے تین نومبر دو ہزار سات کی ایمرجنسی سے متعلق دستاویزات عدالت میں پیش کیں، جن میں ججز کو کام سے روکنے اور ججز کے حلف کا نوٹی فکیشن ، مشرف کی تقریر کی ڈی وی ڈی اور شریف الدین پیرزادہ کے بطور مشیر تقرر کا نوٹفکیشن شامل ہے۔

    فروغ نسیم نے اعتراض اٹھایا کہ  پیرزادہ وکیل ہیں، کیس میں شامل نہیں کیا جاسکتا، جس پر پراسیکویٹر اکرم شیخ نے کہا کہ شریف الدین پیرزادہ کے تقرر کا وکیل نہیں بطور مشیر نوٹیفکیشن پیش کیا گیا۔

  • آرٹیکل6کیس کراچی منتقل کیا جائے،وکیل پرویز مشرف

    آرٹیکل6کیس کراچی منتقل کیا جائے،وکیل پرویز مشرف

    اسلام آباد: پرویز مشرف کے وکیل فروغ نسیم نےلانگ مارچ کے پیش نظر آرٹیکل چھ کیس کراچی منتقل کرنےکی استدعا کردی، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے پر جرح مکمل ہونے پر سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔

    آرٹیکل چھ کیس کی سماعت جسٹس فیصل عرب کی تین رکنی بینچ نے کی، ،سماعت شروع ہوئی تو مشرف کے وکلا نے ڈپٹی ڈائریکٹرایف آئی اے خالد رسول پرجرح کا آغاز کیا، فروغ نسیم نے پوچھا مقدمہ ایف آئی اے کے کس سرکل یا تھانے میں درج ہوا، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے نے جواب دیا اُنھیں نہیں معلوم۔

    اس موقع پر پراسیکیوٹر اکرم شیخ نے کہا یہ شکایت ہے کوئی فوجداری مقدمہ نہیں، فرو غ نسیم نے کہا کہ خالد رسول نے شکایت درج ہونے کے چھ دن بعد دستاویزات اکھٹی کیں جبکہ تحقیقات مکمل ہونے پر گواہ پیشرفت نہیں دکھا سکتے۔

    دوران جرح خالد رسول نے کہا کہ انھیں سربراہ انکوائری کمیٹی سے زبانی ہدایات ملیں، جن کا روزنامچے پر اندارج نہیں کیا، خالد رسول پر جرح مکمل ہونے پر فروخ نسیم نے استدعا کی کہ لانگ مارچ کے پیش نظر چودہ اگست سے پہلے اسلام آباد میں حالات معمول کے مطابق نہیں ہونگے۔

    سماعت سولہ اگست کو رکھی جائے یا کراچی منتقل کی جائے، جس پرعدالت نے یہ کہتے ہوئے سماعت ملتوی کردی کہ آپ کی استدعا پرکل غور ہوگا اور کل تفتیشی ٹیم کے رکن مقصود الحسن سے جرح کی جائیگی۔

    قبل ازین استغاثہ کے گواہ نے وکیل دفاع کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہوں جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں سونپی گئی ذمہ داریوں کے مطابق کام کیا ان کے ذمے دستاویزات جمع کرنا تھا، تفتیش کرنا نہیں یہ درست ہے کہ انہوں نے اپنے دستخطوں کے نیچے اپنا عہدہ تفتیشی افسر نہیں لکھا ہے ۔

    یہ غلط ہے کہ انہوں نے اپنے کام کے دوران ذہن استعمال نہیں کیا انہوں نے جو کیا اپنی ٹیم کے سربراہ کے حکم پر کیا انہیں نہیں معلوم کہ کیا جنرل مشرف کے دستخط بطور صدر اور بطورچیف آف آرمی سٹاف مختلف تھے یا نہیں تاہم تقریر کے متن میں کہا گیا کہ ایمرجنسی کا نفاذ بطور چیف آف آرمی سٹاف کیا۔

  • کامن ویلتھ گیمز:جوڈو میں شاہ حسین شاہ نے سلور میڈل جیت لیا

    کامن ویلتھ گیمز:جوڈو میں شاہ حسین شاہ نے سلور میڈل جیت لیا

    پاکستان نے کامن ویلتھ گیمز میں پہلا چاندی کا تمغہ جیت لیا۔پاکستان کےشاہ حسین شاہ نےجوڈو میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا ,پاکستان کے شاہ حسین شاہ نے کامن ویلتھ گیمز میں پہلا چاندی کا تمغہ جیت لیا

    ۔شاہ حسین شاہ نےجوڈو میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔دولت مشترکہ کھیلوں میں مینز جوڈو سوکلو گرام کیٹگری میں پاکستان کے شاہ حسین شاہ نے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے کھلاڑی کو زیر کرکے فائنل میں جگہ بنائی ۔

    فائنل میں شاہ حسین کا مقابلہ میزبان ملک کے کھلاڑی سے مقابلہ ہوا۔ شاہ حسین شاہ فائنل کواسکاٹ لینڈ کے کھلاڑی کےیووون بروٹن نےشکست دی۔ شاہ حسین شاہ دوسرے نمبر رہے اور چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔

  • رشیدغازی قتل کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی

    رشیدغازی قتل کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی

    اسلام آباد: پرویز مشرف کی عدم حاضری اور فاضل جج کی عدم دستیابی کے باعث رشیدغازی قتل کیس میں کوئی کارروائی نہ ہوسکی۔

    عبدالرشید غازی قتل کیس اسلام آباد کی سیشن عدالت میں چل رہا ہے، عدالت نے آخری سماعت پر سابق صدر پرویز مشرف کو ہر صورت پیش ہونے کا حکم دے رکھا تھا لیکن وہ حاضر نہیں ہوسکے جبکہ فاضل جج بھی رخصت پر تھے، جس پر مقدمے کی سماعت ملتوی کردی گئی۔

  • مشرف کو ہرصورت قانون کا سامنا کرنا پڑے گا،عرفان صدیقی

    مشرف کو ہرصورت قانون کا سامنا کرنا پڑے گا،عرفان صدیقی

    مشرف کو ہر صورت قانون کا سامنا کرنا پڑے گا،یہ بات وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان صدیقی نے بی بی سی اردو کو انٹرویو میں دو ٹوک موقف  اختیار کرتے ہوئے کہی ،انہون نے کہا کہ پرویز مشرف کو محفوظ راستہ نہیں دیں گے۔چند لوگوں کی خواہش سے قومی فیصلے نہیں بدلا کرتے،مشرف کوقانون کا سامنا کرنا ہو گا۔

    وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان صدیقی نے بی بی سی سے بات چیت میں مزید کہا کہ جنرل مشرف کے قریبی ساتھیوں کی خواہش ہے کہ انہیں چھوڑ دیا جائے۔ مجموعی طور پر فوجی قیادت پرویز مشرف کے خلاف قانونی کارروائی کی مخالف نہیں ۔

    ان کا کہنا تھا پرویز مشرف کو محفوظ راستہ فراہم کرنے کی تجویز حکومت میں کسی بھی سطح پر زیر غور نہیں ہے۔ پرویز مشرف کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا اور موجودہ حکومت ان کے خلاف مقدمے کو اپنے انجام تک پہنچائے گی۔