Tag: Pervez Musharraf

  • تبدیلی کی ابتدا گلگت بلتستان سے ہوگی ، پرویز مشرف

    تبدیلی کی ابتدا گلگت بلتستان سے ہوگی ، پرویز مشرف

    اسلام آباد: صدر پرویز مشرف نے کہا ہےتبدیلی کی ابتدا گلگت بلتستان سے ہوگی پھر پورے ملک میں تبدیلی آئےگی، چترال کے عوام اےپی ایم ایل کے کے امیدوار کو ووٹ دیں۔

     اسلام آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں جنرل رٹائرڈ پرویز مشرف نے کہا کہ جو لوگ غلط وعدے کرتے ہیں، وہ کرتے کچھ نہیں انتخابات کے بعد پانچ سال کے لئے غائب جاتے ہیں۔

     ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے دور صدارت میں متعدد بار گلگت اور چترال کا دورہ کیااور گلگت بلتستان اور چترال بےشمار ترقیاتی کام کرائے۔

    پرویز مشرف کا ہنا تھا کہ انہوں نے جو منصوبے ا نکے دور میں جاری تھے وہ مکمل نہیں کرائے گئے۔

    سابق صدر نے کہا کہ ہرادارے کا فرض بنتا ہے کہ پاکستان کی ترقی کےلئے کردار ادا کرے،جن لوگوں نےتین چار مرتبہ حکومت کی انہیں کتنی بارآزمائیں گے۔

  • آرٹیکل 6:ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل

    آرٹیکل 6:ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل

    اسلام آباد: خصوصی عدالت کوکام سےروکنےکےاسلام آباد ہائی کورٹ کےفیصلےکوسپریم کورٹ میں چیلنج کردیاگیا۔

    ایڈووکیٹ حامد خان کےتوسط سے سپریم کورٹ میں دائرکی گئی درخواست میں درخواست گزار توفیق آصف ایڈووکیٹ نےموقف اختیار کیاہے کہ کسی قانون کے تحت ہائی کورٹ کو یہ اختیار نہیں ہے کہ وہ خصوصی عدالت کی کاروائی روکنےکا حکم دے سکے۔

     درخواست گزار نےاس سلسلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے تئیس دسمبرکےفیصلے کوکالعدم قرار دینے کی درخواست بھی کی ہے۔

    درخواست گزار نے عدالت سے استدعاکی کہ خصوصی عدالت کو کیس جاری رکھنے کی اجازت دی جائے۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ نے تیئس دسمبر دو ہزار چودہ کو خصوصی عدالت کو کام کام سے روکنے کا حکم دیا تھا۔

  • مقدمات سیاسی بنیادوں پرقائم کیے گئے ہیں، پرویز مشرف

    مقدمات سیاسی بنیادوں پرقائم کیے گئے ہیں، پرویز مشرف

    کراچی: سابق صدر جنرل رٹائرڈ پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ ان پرسیاسی بنیادوں پرجھوٹے مقدمات درج کیے گئے ہیں، جن کا وہ ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

    کراچی میں نجی ہوٹل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر کاکہنا تھا کہ چترال اورچترالیوں سے دلی لگاؤ ہے ،چترالیوں کی وفاداری پر فخر ہے،جلسے یا الیکشن ہوتے ہیں تو چترال کا انتخاب کرتاہوں۔

    انہوں نے کہا کہ تمام پہاڑی علاقے میرے ہیں،ان پہاڑوں پرپیدل چلتا تھا، ہرعلاقے کو ناپا ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہے،ان پرقائم تمام مقدمات جھوٹے ہیں جن کا وہ ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

    اس موقع پر سابق صدر مشرف نے چترالیوں کے ساتھ رقص بھی کیا۔

  • پاکستان کا مستقبل اسٹیٹس کو نہیں تبدیلی ہے، پرویز مشرف

    پاکستان کا مستقبل اسٹیٹس کو نہیں تبدیلی ہے، پرویز مشرف

    کراچی: سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ پاکستان آنے کا مقصد تیسری سیاسی قوت بناکر عوام کو بدعنوان حکمرانوں سے چھٹکارا دلانا تھا۔

    کراچی میں نجی ہوٹل مین تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرویز مشرف کاکہنا تھا کہ چترال اور چترالیوں سے دل لگاؤ ہے ،چترالیوں کی وفاداری پر فخر ہے،جلسے یا الیکشن ہوتے ہیں تو چترال کا نتخاب کرتا ہوں

    پرویز مشرف کا کہنا تھا ان کیخلاف جعلی کیسز کے ذریعے سیاست چمکائی جا رہی ہے۔ کہا گیا میں صادق اورامین نہیں کیا اسمبلی کے اندر صادق اور امین بیٹھے ہیں۔

     پرویز مشرف نے کہا آئین ہمارا ہی لکھا ہوا کاغذ ہے ملک کی بہتری کیلئے آئین میں تبدیلی لائی جا سکتی ہے، پاکستان کا مستقبل اسٹیٹس کو نہیں تبدیلی ہے۔

     ان کا کہنا تھا موجودہ حکمران پہلی دفعہ نہیں چوتھی بار حکومت کر رہے ہیں جو لیڈر عوام کو خوشحالی اور ملک کو ترقی نہیں دے سکتا اسے عہدہ چھوڑ دینا چاہیے، ملک لوٹنے والوں سے پاکستان کو نجات دلا کر خوشحالی لانا چاہتے ہیں۔

    سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے ملکی سالمیت کیلئے آئین کو تبدیل کریں گے، پاکستان کا مستقبل اسٹیٹس کو نہیں تبدیلی لانے والی جماعتوں کو اکٹھا کر کے آگے بڑھنا ہوگا۔

  • پرویز مشرف اہلیت کیس کا سندھ ہائی کورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

    پرویز مشرف اہلیت کیس کا سندھ ہائی کورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

    کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کو عوامی نمائندے کے لئے نااہل قرار دے دیا۔

    پرویز مشرف اہلیت کیس میں سندھ ہائی کورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پر ویز مشرف کو اسمبلی رکنیت سے نا اہل قرار دےدیا گیا ہے۔

     پرویز مشرف اہلیت کیس کی سماعت جسٹس مقبول باقر کی سرباراہی میں تین رکنی بنچ نے کی جس نے اپنے تفصیلی فیصلے میں کہا کہ سابق صدر نے ججوں کے خلاف اقدام اور اختیارات کا ناجائز استعمال کیا.

    عدالت نے کہا کہ رٹائیرڈ جنرل پرویزمشرف آئین کی دفعہ باسٹھ اور تریسٹھ پر پورے نہیں اترتے،اس لئے سابق صدر جنرل رٹائرڈ پرویز مشرف کو عوامی نمائندگی کیلئے نا اہل قرار دیا جا تا ہے۔

     تین رکنی بنچ نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ ملک کا قانون دفاعی اور سول اداروں پر یکساں لاگو ہوتا ہے ۔ اورسابق صدر اپنے اقدامات کی روشنی میں باکردار نہیں۔

    عدالت نے یہ بھی قرار دیا کہ سابق صدر کے آئین توڑنے کے اقدام سے ملکی وقار کو بھی نقصان پہنچا۔

  • دہشت گردوں کو بھارتی ایجنسی را مدد فراہم کررہی ہے، پرویزمشرف

    دہشت گردوں کو بھارتی ایجنسی را مدد فراہم کررہی ہے، پرویزمشرف

    کراچی: سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را پاکستان کو توڑنے کی سازش کررہی ہے۔

     برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق صدر اور (ر) جنرل پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ حامد کرزئی نے پاکستان کی پیٹ میں چھرا گھونپا تھا، کرزئی نے بھارت میں افغان فوجی تربیت کے لیئے بھیج کر پاکستان کو دھوکا دیا۔

    سابق صدر نے کہا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را پاکستان کو توڑنے کی سازش کررہی ہے، دہشت گردوں کو بھارتی ایجنسی را مدد فراہم کررہی ہے۔

    مشرف کا کہنا تھا کہ اب صدر غنی آ چکے ہیں اور وہ افغانستان میں توازن قائم کرنے میں کوشاں ہیں۔ہمیں ان کے ساتھ مکمل تعاون کرنا چاہیئے۔

    مشرف نے کہا کہ موجودہ صدر کا سب سے احسن اقدام رواں مہینے چھ آرمی کیڈٹس کو پاکستان تربیت کیلئے بھیجنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ انڈیا کی را اور پاکستان کی آئی ایس آئی آزادی کے بعد سے ایک دوسرے سے لڑ رہی ہیں، یہی ہوتا رہا ہے اور ہو رہا ہے۔

    سابق صدر نے بتایا کہ پاکستان اور انڈیا کی اپنی اپنی پراکسیز تھیں،جو اچھی بات نہیں،ان سے افغانستان، پاکستان اور انڈیا کسی کو کوئی فائدہ نہیں۔ انہیں روکنا ہو گا۔

  • اسلام آباد ہائی کورٹ نے مشرف کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کاروائی سے روک دیا

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے مشرف کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کاروائی سے روک دیا

    اسلام آباد: ہائی کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف آرٹیکل چھ کے تحت کاروائی کرنے والی خصوصی عدالت کو آئندہ سماعت تک کام کرنے سے روک دیا۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ نے یہ فیصلہ سابق وزیر اعظم شوکت عزیز، سابق چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر راولپنڈی ہائیکورٹ بارکےسابق صدر توفیق آصف اور سابق وفاقی زاہد حامد اور مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی کی درخواستوں پر جاری کیا۔

    جن میں کہا گیا تھا کہ سابق صدر پرویز مشرف نے پاکستان میں ایمرجنسی بحیثیت آرمی چیف نافذ کی تھی،سابق صدر نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے سے قبل ان سے کوئی مشورہ نہیں کیا تھا اور وہ پرویز مشرف کے ذاتی اقدام کے ذمے دار نہیں ہے،عدالت نے درخواستوں پر اعتراضات  برقرار رکھتے ہوئے انہیں دور کرنے کی ہدایت کی اور سماعت تین فروری تک ملتوی کردی ۔اس وقت تک خصوصی عدالت کام نہیں کرسکتی، خصوصی عدالت سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل 6کے حوالے سے کارروائی کررہی تھی۔

  • مشرف حملہ کیس: اخلاص اخلاق کی میت روسی سفارت خانہ کے حوالے کردی گئی

    مشرف حملہ کیس: اخلاص اخلاق کی میت روسی سفارت خانہ کے حوالے کردی گئی

    اسلام آباد: مشرف حملہ کیس میں پھانسی کی سزا پانے والے روسی شہری اخلاص اخلاق کی میت اسلام آباد میں روسی سفارت خانہ کے حوالے کردی گئی۔

    اخلاص اخلاق کو راولاکوٹ کے نواحی علاقہ ہجیرہ میں سپرد خاک کیا گیا تھا، جہاں گزشتہ شب اس کے والد نے بغیر اجازت میت نکال کر اسلام آباد پہنچادی، اخلاص اخلاق کی روسی نژاد والدہ نے روسی سفارت خانے کے ذریعے بیٹے کی میت کو روس لانےکی درخواست کی تھی ۔

    جس پر حکومت پاکستان نےمیت کو روسی سفارت خانے کے حوالے کرنے کا ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا تھا مگر اخلاص کے والد نے اسسٹنٹ کمشنرکی اجازت سے میت کو حکومتی اجازت کے بغیر قبر سے نکال کر اسلام آباد لے جاکرروسی سفارت خانے کے حوالے کردیا، میت روسی سفارت خانے کے حوالے کرنے پر اخلاص کے والد کے خلاف ایف آر وائی درج اور فرائض میں کوتاہی برتنے پر اسسٹنٹ کمشنر ہجیرہ کو معطل کردیا گیا۔

  • مشرف حملہ: تین قیدیوں کی رحم کی اپیلیں مسترد

    مشرف حملہ: تین قیدیوں کی رحم کی اپیلیں مسترد

    فیصل آباد: سابق صدر پرویز مشرف حملہ کیس میں ملوث مجرموں کی اپیلیں مسترد کئے جانے کے بعدکسی بھی وقت مجرموں کو تختہ دار پر لٹکادیا جائےگا۔

    فیصل آباد کی سینٹرل جیل میں قید نائیک نوازش علی اور لانس نائیک غلام نبی کو مشرف حملہ کیس میں ملڑی کورٹ نے سزائے موت کا حکم دے دیا، صدر مملکت کی جانب سے دونوں مجرموں کی رحم کی اپیلیں مسترد کی جاچکی ہیں، دونوں کے ڈیتھ وارنٹ جاری ہونے کے بعد سخت سیکیورٹی میں ڈسٹرکٹ جیل منتقل کردیا گیا، کسی بھی وقت ان دونوں مجرموں کو تختہ دار پر لٹکایا جاسکتا ہے۔

    پشاور کی جیل میں قید مجرم نیاز کی اپیل بھی سپریم کورٹ نے مسترد کردی ہے، مجرم کو مشرف کیس میں پشاور کی عدالت نے سزائے موت کا حکم دیا تھا، اب تک چھ مجرمان کو جی ایچ کیوحملہ اور مشرف حملہ کیس میں تختہ دار پر لٹکایا جاچکا ہے۔

  • پرویزمشرف حملہ کیس: مرکزی مجرم کے ڈیتھ وارنٹ جاری

    پرویزمشرف حملہ کیس: مرکزی مجرم کے ڈیتھ وارنٹ جاری

    ایبٹ آباد: سابق صدر جنرل پرویز مشرف حملہ کیس کے مرکزی مجرم محمد نیاز کی سزائے موت پرعمل درآمد کے لئے بلیک وارنٹ جاری کردئیے گئے ہیں۔

    محمد نواز گزشتہ چند سال سے ہری پور کی جیل میں قید تھا اور اس سابق صدر پر حملے کے جرم میں سزائے موت دی جاچکی تھی جس پر عمل در آمد ہونا باقی تھا۔

    جیل ذرائع کے مطابق محمد نیاز کو سزائے موت پر عمل در آمد کے لئے پشاور سینٹرل جیل منتقل کیا جائے گا جہاں آئندہ چند روز میں اسے پھانسی دی جائے گی۔

    سیکیورٹی خدشات کے پیشِ ںظر جیل کی سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے اور محمد نیاز سے ملاقاتوں پر بھی پابندی لگادی گئی ہے۔

    سابق صدر پرویز مشرف پردو بار قاتلانہ حملے کئے گئے جن میں وہ خوش قسمتی سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔