Tag: Pervez Rasheed

  • ‘نواز شریف کے باہر جانے کے معاملے میں کوئی ڈیل نہیں ہوئی’

    ‘نواز شریف کے باہر جانے کے معاملے میں کوئی ڈیل نہیں ہوئی’

    لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے باہر جانے کے معاملےمیں کوئی ڈیل نہیں ہوئی ، اس بات کا اقرار وزیراعظم نے بھی کیا،ہم آصف زرداری کوبھی سہولیات دینے کی حمایت کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیرون ملک روانگی پر کہا کہ باہر جانے کے معاملےمیں کوئی ڈیل نہیں  ہوئی، خود وزیراعظم نے بھی اس بات کا اقرار کیا ہے کہ عدالت نے انہیں باہرجانے کی اجازت دی۔

    پرویز رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی بیماری پرسیاست کرنےوالےآج خود کہتے ہیں بیماری پرسیاست نہیں کرنی چاہیے۔ہم آصف زرداری کوبھی سہولیات دینے کی حمایت کرتے ہیں، آج تک سجھ نہیں آیا کہ آصف زرداری اور نواز شریف کا کیا قصورہے۔

    دوسری جانب لیگی رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ نوازشریف کو کمرشل فلائٹ سے جانا تھا مگر حکومت کے تاخیری حربوں کی وجہ سے ایئرایمبولنس میں جانا پڑا، مریم نوازکا دادی کے پاس رہنا نواز شریف کیلئے اطمینان بخش ہوگا۔

    مزید پڑھیں: نواز شریف علاج کے لئے لندن روانہ

    ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے سینئر قیادت کو پارٹی کی ذمہ داریاں دی ہیں ، خواہش ہے نوازشریف جلد صحت یاب ہوکر واپس آسکیں، نوازشریف کے باہر جانےکی حمایت کرنیوالوں کا شکریہ اداکیا ہے، ملک کےمسائل کا ایک ہی حل ہےکہ نئے الیکشن کروائے جائیں۔

    خیال رہے سابق وزیراعظم نواز شریف علاج کیلئے بذریعہ ایئرایمبولینس سے لندن روانہ ہوگئے، نوازشریف کےساتھ براستہ دوحہ لندن جانے والوں میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان اور دو ملازمین محمد عرفان،عابداللہ جان شامل ہیں۔

  • ہم نواز شریف کی آزادی کیلئے کچھ بھی کریں گے، پرویز رشید

    ہم نواز شریف کی آزادی کیلئے کچھ بھی کریں گے، پرویز رشید

    لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے کہا کوئی نوازشریف سے ملاقات کیلئے نکلتا ہے تو اسے جیل میں ڈالا جاتا ہے، مسلم لیگ ن نوازشریف کی قیادت میں متحد ہے، ہم نوازشریف کی آزادی کیلئے کچھ بھی کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں کوٹ لکھپت جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما پرویزرشید نے کہا آگے بڑھتا پاکستان تنزلی کا شکار ہوتا نظر آیا، کوئی  نوازشریف سے ملاقات کیلئے نکلتا ہے تو اسے جیل میں ڈالا جاتا ہے، نواز شریف سے ملاقات کی خواہش رکھتے ہیں تو کردار کشی  کی جاتی ہے۔

    ہم نوازشریف کی آزادی کیلئےکچھ بھی کریں گے، پروڈکشن آرڈراسپیکراورپارلیمنٹیرین کااستحقاق ہے ، مسلم لیگ ن نوازشریف کی قیادت میں متحدہے، اانتقامی کارروائی سے قومیں تقسیم ہوجاتی ہیں۔

    خیال رہے کوٹ لکھپت جیل میں آج ملاقات کا دن ہے ، سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے صرف فیملی کے افراد ملاقات کی اجازت ہیںجبکہ پارٹی رہنماﺅں اور کارکنوں کو ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی۔

    یاد رہے پرویز رشید کا کہنا تھا عوام کوسہولت اورریلیف دینے والے گرفتار ہیں، ریلیف دینے والے جیل اور تکلیف دینے والے اقتدار میں ہیں، نواز شریف نے میگا پراجیکٹس، موٹر وے، بجلی کے کارخانے بنائے، خان صاحب 10 سال کے قرضوں کا حساب لینا چاہتے ہیں، یاد رکھیں بجلی کا بحران اسی عرصے کی سرمایہ کاری سے حل ہوا۔

    ن لیگی رہنما کا کہنا تھا 10 سال میں لوٹ مار ہوتی تومعیشت تیز رفتار ترقی نہ کر رہی ہوتی ، وزیر ریلوے نے شادی ٹرین چلائی تھی، اب ٹرین کاپتہ ہےنہ شادی کا۔

  • ریلیف دینے والے جیل اور تکلیف دینے والے اقتدار میں ہیں ، پرویز رشید

    ریلیف دینے والے جیل اور تکلیف دینے والے اقتدار میں ہیں ، پرویز رشید

    لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما پرویزرشید نے کہا ریلیف دینے والے جیل اور تکلیف دینے والے اقتدار میں ہیں، آنے والے دنوں میں ن لیگ جلسے کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما پرویزرشید نے سینٹرل جیل کوٹ لکھپت کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا عوام کوسہولت اورریلیف دینے والے گرفتار ہیں، ریلیف دینے والے جیل اور تکلیف دینے والے اقتدار میں ہیں۔

    ،پرویزرشید کا کہنا تھا بجٹ کے وقت ریلیف دیتے ہیں حکومت نےمہنگائی کردی، نواز شریف نے میگا پراجیکٹس، موٹر وے، بجلی کے کارخانے بنائے، خان صاحب 10 سال کے قرضوں کا حساب لینا چاہتے ہیں، یاد رکھیں بجلی کا بحران اسی عرصے کی سرمایہ کاری سے حل ہوا۔

    ن لیگی رہنما نے کہا 10 سال میں لوٹ مار ہوتی تومعیشت تیز رفتار ترقی نہ کر رہی ہوتی، عبدالحفیظ شیخ بھی اس دوران وزیرخارجہ رہے،کیاوہ بھی شریک مجرم ہیں، وزیر ریلوے نے شادی ٹرین چلائی تھی، اب ٹرین کاپتہ ہےنہ شادی کا۔

    ان کا کہنا تھا آنے والے دنوں می مسلم لیگ مزید احتجاجی جلسے کرے گی، مریم نواز اور شہباز شریف خطاب کریں گے جبکہ اپوزیشن مشترکہ احتجاج بھی کرے گی۔

    مزید پڑھیں: ن لیگ کی قیادت نواز شریف کے پاس ہے، مریم یا حمزہ کے پاس نہیں: پرویز رشید

    یاد رہے چند روز قبل پرویز رشید نے کہا تھا نواز شریف ایک بار نہیں تین بار جیل کاٹ چکے ہیں، جب وہ ملک آئے تو انھیں زبردستی ملک بدر کر دیا گیا، ن لیگ کی قیادت نواز شریف کے پاس ہی ہے، مریم نواز یا حمزہ شہباز کے پاس نہیں، مجھ سمیت ہر لیڈر پارٹی کا کارکن ہے، لیڈر صرف نواز شریف ہے۔

    اس سے قبل پرویز رشید نے کہا تھا کہ مریم نواز سیاسی کارکن ہیں، سیاسی میدان میں بھرپور کردار ادا کرتی ہیں، لیکن انتخابی سیاست میں قانونی پیچیدگی کے باعث ابھی حصہ نہیں لے سکتیں، قانونی پیچیدگیاں دور ہوتے ہی مریم نواز انتخابی سیاست میں حصہ لیں گی۔

  • قانونی پیچیدگیاں دور ہوتے ہی مریم نواز انتخابی  سیاست میں حصہ لیں گی، پرویز رشید

    قانونی پیچیدگیاں دور ہوتے ہی مریم نواز انتخابی سیاست میں حصہ لیں گی، پرویز رشید

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے کہا عدالتی فیصلے کی وجہ سے مریم نواز الیکشن نہیں لڑ سکیں، قانونی پیچیدگیاں دور ہوتے ہی مریم نواز انتخابی سیاست میں حصہ لیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماپرویز رشید نے سپریم کورٹ کےباہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا قانونی پیچیدگیاں دور ہوتے ہی مریم نواز انتخابی سیاست میں حصہ لیں گی، عدالتی فیصلے کی وجہ سے مریم نواز الیکشن نہیں لڑ سکیں۔

    پرویز رشید کا کہنا تھا ہمیں قانونی پیچیدگیاں دور ہونے کا انتظار ہے، مریم نواز سیاسی کارکن ہیں ، سیاسی میدان میں بھرپورکرداراداکرتی ہیں، انتخابات میں حصہ لینا سیاست کا حصہ ہے۔

    ن لیگی رہنما نے مزید کہا گزشتہ انتخابات میں پارٹی نے مریم نواز کو ایک حلقے سے امیدوار نامزد کیا۔

    مزید پڑھیں : شہباز شریف نے پارٹی عہدے داروں کے ناموں کا اعلان کر دیا، مریم نواز نائب صدر مقرر

    یاد رہے چند روز قبل پاکستان مسلم لیگ ن کی تنظیم نو کے تحت پارٹی عہدے داروں کا اعلان کیا تھا، جس کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحب زادی مریم نواز پارٹی کا نائب صدر مقرر کیا گیا تھا جبکہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر ہوں گے۔

    واضح رہے 6 جولائی کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو10 مریم نواز کو7 اور کیپٹن رصفدر کو ایک سال کی سزا سنائی تھی۔

    بعد ازاں 19 ستمبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کےدو رکنی بینچ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے مختصر فیصلے میں نوازشریف، مریم اور صفدر کی سزائیں معطل کرکے تینوں کی رہائی کا حکم دیا تھا۔

  • چوہدری نثار اور ثاقب نثار کے جانے سے لوگوں کے چہروں پر خوشی آئی ہے، پرویز رشید

    چوہدری نثار اور ثاقب نثار کے جانے سے لوگوں کے چہروں پر خوشی آئی ہے، پرویز رشید

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید کا کہنا ہے کہ انصاف میں دیر ہو سکتی ہے اندھیر نہیں، نواز شریف پاکستان علاج کرائیں یا باہر، یہ ان کی صوابدید ہے، چوہدری نثار اور ثاقب نثار کے جانے سے لوگوں کے چہروں پر خوشی آئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نواز شریف پاکستان علاج کرائیں یا باہر، یہ ان کی صوابدید ہے، شقوق و شبہات پیدا کرنے کیلئے مخالفین ایسے سوالات اٹھا رہے ہیں۔

    انصاف میں دیر ہو سکتی ہے اندھیر نہیں

    پرویز رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف مشرف نہیں، مشرف کے باہر جانے پر مخالفین کی زبانیں بند کیوں ہو جاتی ہیں، نواز شریف اس دھرتی کا بیٹا ہے، یہیں رہے گا اور سیاست کرے گا۔

    نواز شریف اس دھرتی کا بیٹا ہے، یہیں رہے گا اور سیاست کرے گا

    ن لیگی رہنما نے کہا عدالتوں سے متعلق شکایات تھیں، جو بیان کر دیں، دوبارہ شکایات ہوئیں تو دوبارہ بیان کریں گے، انصاف میں دیر ہو سکتی ہے اندھیر نہیں، اگر سزا معطل ہوئی تو علاج کے لئے باہر جانے کا فیصلہ میاں صاحب خود کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار اور ثاقب نثار کے جانے سے لوگوں کے چہروں پر خوشی آئی ہے، اگر ڈیل یا ڈھیل دی جا رہی ہے تو حکومت دوسرے فریق کا نام بتائے۔

  • عوام کی نمائندگی کرنے والے کو اڈیالہ جیل میں بند کردیا گیا  ،پرویزرشید

    عوام کی نمائندگی کرنے والے کو اڈیالہ جیل میں بند کردیا گیا ،پرویزرشید

    راولپنڈی : مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان نے انکوائری میں جو سہولت مانگی، وہ دی گئی اور نوازشریف سے چھین لی گئی ، عوام کی آواز اور  عوام کی نمائندگی کرنے والے کو اڈیالہ جیل میں بند کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو نیب کی جانب سے سہولت فراہم کردی گئی، ان کو کہا گیا انتخابی مہم چلاتے رہے ہیں اور پیش نہ ہوں۔

    پرویز رشید کا کہنا تھا کہ جوسہولت عمران خان کودی گئی وہ نوازشریف سے چھین لی گئی، اس قسم کی سہولت دینے سے انتخابات کی شفافیت پر سوال اٹھتے ہیں، عمران خان انکوائری میں جو مانگتے ہیں، وہ سہولت دے دی جاتی ہے، عمران خان اپنے خلاف فیصلے خود لکھتے ہیں۔

    ن لیگی رہنما نے کہا کہ باپ کو بیٹی سے ملاقات کی جیل میں سہولت نہیں، 13 جولائی کے بعد آج باپ بیٹی کی ملاقات ہوئی، ایک شخص کی آزادی کو سلب کرلیا گیا ہے، عوام کی آواز اور عوام کی نمائندگی کرنے والے کو اڈیالہ جیل میں بند کردیا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ باپ بیٹی کو ملاقات کی اجازت نہیں،اس پر بہت دکھ ہوا، ووٹ کو عزت دو کا نعرہ کیوں جرم سمجھا جاتا ہے، اگر کوئی ووٹ کوعزت کا نعرہ جرم سمجھتا ہے تو آئین کی توہین کرتا ہے۔

    پرویز رشید نے کہا کہ تینوں کا عزم اسی طرح پختہ ہے جو جیل جانے سے پہلے تھا، 25 جولائی کو شیر پر مہر لگا کر عوام نے ناانصافی کو ختم کرانا ہے، عمران خان کی جانب سے تمام سازشوں کو ناکام بنانا حق ہے۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ آمریت کے دوران میں نے بھی جیل کاٹی ہے، اڈیالہ جیل میں قیدیوں کو قید تنہائی میں رکھا جارہا ہے، جیل میں کسی سے سہولت کی بھیک نہیں مانگ رہے، بنیادی حق ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • امید ہے جتنی تیزی سے سزاسنائی گئی، اسی طرح اپیل کا فیصلہ بھی کیا جائے گا ،پرویزرشید

    امید ہے جتنی تیزی سے سزاسنائی گئی، اسی طرح اپیل کا فیصلہ بھی کیا جائے گا ،پرویزرشید

    اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید کا کہنا ہے کہ پہلے نواز شریف کو حاضر اور اب غیر حاضر رکھنا سمجھ سے بالاتر ہے، امید ہے جتنی تیزی سے سزا سنائی گئی، ویسے ہی اپیل سنی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے کہا کہ عدالت کے حکم پر نواز شریف ہمیشہ عدالت میں حاضر ہوتے تھے ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر بھی حاضر ہوتے رہے۔

    پرویزرشید کا کہنا تھا کہ سب گواہ ہیں نواز شریف پر مقدمہ کتنی تیز رفتاری سے چلا، امید ہے جتنی تیزی سے سزاسنائی گئی، اسی طرح اپیل کا فیصلہ بھی کیا جائے گا۔

    ن لیگی رہنما نے نوازشریف کی غیر موجودگی میں دیگر دو ریفرنسز کی سماعت پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ سماعت نواز شریف کوپیش کیے بغیر ہوتی رہی ، مریم،  نواز شریف اورکیپٹن (ر)صفدرکو عدالت میں کیوں نہیں لایا گیا، کیوں عدالت سے چھپایا جارہا ہے ،کیاخفیہ رکھا جا رہا ہے

    ان کا کہنا تھا کہ ہمارا سوال ہے یہ فر ق کیوں ہے اس کا جواب ملنا چاہیے، عدالت کو ان سوالات کا جواب دینا چاہیے، پہلے نواز شریف کوحاضراوراب غیرحاضر رکھنا سمجھ سے بالاہے۔

    پرویز رشید نے کہا کہ پانچ سال ہماری حکومت رہی، بتایا جائے کس سیاسی رہنما پر اس طرح کا مقدمہ چلایا جس طرح کا نوازشریف پر چلا، پاکستان کی تاریخ میں ایسی کوئی مثال بتادیں، بتایا جائے کون سے سیاسی رہنما کو روزانہ کی بنیاد پر کسی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا ہو۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مسلم لیگ ن چوہدری نثار کو ٹکٹ نہیں‌ دے گی، پرویز رشید نے عندیہ دے دیا

    مسلم لیگ ن چوہدری نثار کو ٹکٹ نہیں‌ دے گی، پرویز رشید نے عندیہ دے دیا

    لاہور: مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سینیٹر پرویز رشید نے ‌چوہدری نثار کو ٹکٹ نہ ملنے کا عندیہ دیے دیا.

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں‌ ایک افطار ڈنر کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ پارٹی صرف ان ہی افراد کو ٹکٹ جاری کرتی ہے، جو درخواست دیتے ہیں، ایسے لوگوں کو ڈسکس نہیں کیا جاتا، جو ٹکٹ کے لیے درخواست نہیں دیتے۔

    [bs-quote quote=”جب میاں نواز شریف الیکشن میں حصہ لیتے تھے، تب وہ پارٹی سربراہ ہونے کے باوجود ٹکٹ کے لیے درخواست دیتے تھے” style=”style-2″ align=”left” author_name=”پرویز رشید”][/bs-quote]

    سینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ جب میاں نواز شریف الیکشن میں حصہ لیتے تھے، تب وہ پارٹی سربراہ ہونے کے باوجود ٹکٹ کے لیے درخواست دیتے تھے، باقی افراد کے لیے بھی یہی طریقہ کار ہے.

    یاد رہے کہ کچھ روز قبل چوہدری نثار نے اعلان کیا تھا کہ وہ کس سے ٹکٹ نہیں مانگیں‌ گے، جن میٹنگز میں انھیں مدعو کیا جائے گا، صرف ان ہی میں شرکت کریں‌ گے.

    پرویز رشید نے مزید کہا کہ کیا وجہ ہے کہ ایک ڈکٹیٹر کو الیکشن لڑنے کی اجازت دی جارہی ہے، مگر آئین بچانے والے کو نااہل قرار دیا جارہا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ اگر ایک پارٹی کو دیوار سے لگایا جائے گا، دھاندلی کے منصوبے بنائے جائیں گے، تو آوازیں اٹھیں گی۔

    واضح رہے کہ چوہدری نثار کو ووٹ دینے کے معاملے میں شریف برادران میں اختلافات کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔


    نثار کو ٹکٹ دینے کے معاملے میں شریف برادران میں اختلاف


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • مودی جیسا شخص ن لیگ کا وارث بن بیٹھا، چوہدری نثارکی پرویزرشید پرکڑی تنقید

    مودی جیسا شخص ن لیگ کا وارث بن بیٹھا، چوہدری نثارکی پرویزرشید پرکڑی تنقید

    اسلام آباد : سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید کو کھری کھری سنا دیں، پارٹی سے نکالے جانے کے بیان پر انہوں نے کہا کہ ڈان لیکس کی رپورٹ منظر عام پر لائی جائیں، پاک فوج کیلئے مودی جیسی سوچ رکھنے والا شخص نون لیگ کا وارث بن بیٹھا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پرویز رشید اور چوہدری نثار میں الفاظ کی جنگ جاری ہے، نواز لیگ کے سینئر رہنماؤں نے ایک دوسرے پر طنز کے تیر چلادیئے۔

    ن لیگی رہنما پرویز رشید کے بیان پرترجمان چوہدری نثار نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری نثار پارٹی سے واجبی تعلق والوں کو جواب نہیں دیتے۔

    بیان دینے والے شخص کے کرتوت سب کے سامنے ہیں، ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج کیلئے مودی جیسی سوچ رکھنے والا شخص آج مسلم لیگ کا وارث بن بیٹھا ہے، ترجمان نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم اور پارٹی صدر ڈان لیکس رپورٹ منظر عام پر لانے کاحکم جاری کریں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ چوہدری نثار اتنے ہی بااصول ہیں تو پارٹی کی جان چھوڑدیں، سابق وزیر داخلہ نے پارٹی کے مشکل وقت میں گمراہ کن بیانات دیئے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ چوہدری نثار ڈان لیکس رپورٹ پر کسی کی خوشنودی کی خاطر مجھے پارٹی سے نکلوانا چاہتے تھے، اب پارٹی ان کے خلاف فیصلہ کرے تو میرا ووٹ انہیں نکالنے کےحق میں ہوگا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔ 

  • پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کا مہرہ، مشرف کی بد روح نے سازش کی، پرویزرشید

    پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کا مہرہ، مشرف کی بد روح نے سازش کی، پرویزرشید

    اسلام آباد : مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنما پرویز رشید نے کہا ہے کہ ڈان لیکس پرجمہوريت کو بچانے کے لیے قربانی دی، تحریک انصاف اسٹیبلشمنٹ کا مہرہ ہے، پرویزمشرف کی بدروح نے سازش کی، ادارے کا نام نہیں لیتا لیکن کچھ افراد ملوث ہیں۔ 

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ بڑے مقاصد کے لیے چھوٹی موٹی قربانی دینی پڑتی ہیں، ڈان لیکس کے معاملے پر جمہوریت کو بچانے کے لیے قربانی دی.

    انہوں نے کہا کہادارے کا نام نہیں لوں گا لیکن اس معاملے میں کچھ افراد ملوث ہیں، اپنے انٹرویو میں ڈان لیکس کے اہم کردار اور رہنما نواز لیگ پرویز رشید نے پھرمتنازع معاملات اٹھائے.

    سینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ نے سابق وزیر اعظم کو ہٹانے کا فیصلہ کر لیا تھا اسی سوچ نے یہ سب کیا، پی ٹی آئی تو صرف مہرہ بنی، پہلے وزرائے اعظم خاموشی سے گھرچلے جاتے تھے اس بار ایسا نہیں ہوا، اب ہمیں اس سوچ کا مقابلہ کرکے اسےختم کرنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ کے ہوتے ہوئے ہمارے خلاف فیصلے ہوئے، ہماری حکومت ہونے کے باوجود بہت کچھ ہو گیا، مشرف کی بدروح سیاست دانوں اور اداروں میں موجود ہے، پرویزمشرف کی بدروح نے سازش کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ سابق صدر پرویز مشرف کو ہم نے ملک سے باہرنہیں بھیجا لیکن ہم اسے روک بھی نہیں سکتے تھے، مشرف کو روکنے کے لئے اداروں نے ساتھ نہیں دیا۔