Tag: pervez rashid

  • سانحہ پشاورکے شہداء کوقومی سطح پرخراجِ تحسین

    سانحہ پشاورکے شہداء کوقومی سطح پرخراجِ تحسین

    اسلام آباد: پشاور میں 16 دسمبر 2014 کو آرمی پبلک اسکول پرہونے والے اندوہناک حملے میں شہید ہونے والے بچوں اوراساتذہ کو آج ملک بھرمیں خراجِ تحسین پیش کرنے کے لئے تقریبات منعقد کی گئیں۔

    سانحہ پشاور نے پوری قوم میں اتحاد کی ایک نئی روح پھونک دی ہے ۔ عوام، سیاستدان اورآرمی قیادت سب کے سب دہشت گردی کے خاتمے کے لئے متحد ہوگئے ہیں۔

    اس موقع پراسلام آباد میں منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِاطلاعات پرویزرشید کا کہنا تھا کہ تمام قوم آج ایک دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو ملک کے کسی علاقے پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے، حکومت، عدلیہ، فوج،اورمیڈیا دہشت گردی کے خاتمے کے لئے متحد ہیں۔

    وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ پاکستان کو پاکستان کو دوبارہ قائدِ اعظم کا پاکستان بنائیں گے۔

    پشاور میں بھی ایک خصوصی تقریب منعقدکی گئی جس میں پاکستان فضائیہ کے طیاروں نےآرمی پبلک اسکول کے اوپر فضائی مارچ پاسٹ کا مظاہرہ کیا۔

    پاک فضائیہ کے چیف ایئر مارشل طاہر رفیق بٹ نے بچوں اوران کے اساتذہ کی بہادری اور حوصلے کو سراہا۔
    ان کا کہنا تھا کہ آپریشن ضربِ عضب میں پاک فضائیہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اہم کردار ادا کررہی ہے۔

    حکومت نے سانحہ پشاور کے بعد چھ سال سے پھانسی کی سزا پرعائد پابندی ختم کرکے دہشت گردی کے خلاف مضبوط اقدام اٹھانے شروع کردئیے ہیں۔

  • سانحۂ پشاورکواپنی طاقت بنائیں گے، پرویزرشید

    سانحۂ پشاورکواپنی طاقت بنائیں گے، پرویزرشید

     

    اسلام آباد: وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے اکیسویں آئینی ترمیم ملک کو مضبوط بنائے گی اورملک سے دہشت گردی کا ہرصورت خاتمہ کیا جائے گا۔

    ہفتے کی شام میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنماء کا کہنا تھا کہ قومی لائحہ عمل ملک کو استحکام دینے کے کے لئے طے کیا گیاہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ پوری قوم سانحۂ پشاور کے غم میں مبتلا ہے ہم اس سانحے سے کمزور نہیں ہوں گے بلکہ اسے اپنی طاقت بنائیں گے۔

    انہوں نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ جن چارحلقوں کو کھولنے کا مطالبہ کیا جارہا تھا وہ کبھی بند تھے ہی نہیں لیکن کچھ لوگوں نے جھوٹ بول کر پوری قوم کو اذیت میں مبتلارکھا۔

    ان کے مطابق الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کا سب سے زیادہ انتظار مسلم لیگ ن کو تھا۔

    پرویزرشید کا کہنا تھا کہ این اے 122 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں ایاز صادق کے ووٹ مزید بڑھیں ہیں جبکہ عمران خان کے ووٹ کم ہوئے ہیں۔

    وفاقی وزیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک کے طول و عرض سے ہر صورت دہشت گردی کا خاتمہ کرکے ملک کو پرامن بنایا جائے گا۔

  • بندوق کے ذریعے ایجنڈے کا نفاذ قبول نہیں، پرویز رشید

    بندوق کے ذریعے ایجنڈے کا نفاذ قبول نہیں، پرویز رشید

    وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹرپرویز رشید نے کہا ہے کہ بندوق کے ذریعے کسی ایجنڈےکانفاذہرگزقبول نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت اور دہشت گردی دو متضاد چیزیں ہیں ، عدالتیں جمہوریت بچانے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کام کررہی ہیں۔

    افغانستان سے متعلقہ امور کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کابل کا امن بھی اتنا عزیز ہے جتنا اسلام آباد کا امن عزیز ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دہشت گردی کی جنگ مل کر لڑیں گے کیونکہ امن اس خطے کا مشترکہ اثاثہ ہے۔

    پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ہمارا واسطہ بندوق کے زور پر اپنا ایجنڈا نافذ کروانے والے عفریت سے پڑا ہے لیکن ہم کسی کو زور زبردستی کا نظام مسلط نہیں کرنے دیں گے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ ماضی میں فوجی عدالتیں سیاسی انتقام لینے کے لئے بنائی گئیں تھیں۔

  • عمران خان ملک دشمنی پر اترے ہوئے ہیں، عمران خان

    عمران خان ملک دشمنی پر اترے ہوئے ہیں، عمران خان

    اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان ملک دشمنی پر اترے ہوئے ہیں وہ عالمی طاقتوں کے مقاصد کی تکمیل چاہتے ہیں۔

    پرویز رشید نے تحریک ِ انصاف کے جلسے کے بعد اے آر وائی نیوز کو حکومتی مؤقف دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا دعویٰ تھا کہ 10 لاکھ لوگ آئیں گے لیکن اصل صورتحال کا جائزہ میڈیا خود لے رہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عالمی طاقتیں 2015 میں پاکستان کو ایک ناکام ریاست قرار دینا چاہتی ہیں اور ہڑتالوں کی سیاست کر کے عمران خان اس ایجنڈے کی تکمیل چاہتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ 2014 میں پاکستان ایک مضبوط ملک کے طور پر ابھر کر سامنے میں آیا جس کی کرنسی اور معیشت مستحکم ہورہی ہے۔

    انہوں نے مذاکرات کے سوال پر کہا کہ ہمیں پاکستان کے عوام کو جواب دینا ہے ایک ایسا شخص جو ملک دشمنی پر اترا ہوا ہے اس سے مذاکرات کرنے سے پہلے سو بار سوچنا پڑے گا۔

    انہوں نے کہا کہ ایک محبِ وطن پاکستانی کی حیثیت سے وہ عمران خان کے ایجنڈے کا بھرپور مقابلہ کریں گے۔


    Pervez Rashid responses Imran Khan’s call of… by arynews

  • سانحہ کوٹ رادھا کشن: حکومت مقتولین کے ساتھ ہے ، پرویز رشید

    سانحہ کوٹ رادھا کشن: حکومت مقتولین کے ساتھ ہے ، پرویز رشید

    لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنی مذاکراتی ٹیم کی ہتھکڑیاں کھول دیں حکومت سانحہ کوٹ رادھا کشن میں مقتولین کے ساتھ ہے، پنجاب میں داعش کا کوئی وجود نہیں۔

    ایوانِ اقبال میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے لب و لہجے میں متانت پیدا کریں۔ چیف الیکشن کمشنر کے لیے بہت سے ناموں میں سے ایک آدھ نام پر عمومی طور پر اتفاق رائے بھی ہوگیا لیکن رانا بھگوان داس نے معذرت کرلی۔

    پرویز رشید کا کہنا تھا کہ پنجاب میں داعش کا کوئی وجود نہیں، سردار ذوالفقار کھوسہ بیٹوں کے باعث سیاست سے باہر ہوئے ہیں۔

    یومِ اقبال کی تقریب سے خطاب میں گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ یہ لمحہ فکریہ ہے کہ ہم نے اقبال کے پاکستان کو کس نہج پر پہنچا دیا ہے،سانحہ کوٹ رادھا کشن کے ذمہ داروں کو کیفرِکردار تک پہنچایا جائے گا۔

    تقریب میں ملکی اورغیر ملکی سکالرز نے بھی اقبال کے افکار کو اجاگر کیا۔

  • اہل فلسطین بیت المقدس کی آزادی کیلئے مقدس جہاد کررہے ہیں، سراج الحق

    اہل فلسطین بیت المقدس کی آزادی کیلئے مقدس جہاد کررہے ہیں، سراج الحق

    اسلام آباد: جماعت اسلامی نے غزہ کے شہریوں سے اظہار ِ یکجہتی کے لئے ریلی نکالی جس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ اہل فلسطین بیت المقدس کی آزادی کیلئے مقدس جہاد کررہے ہیں، ریلی میں وزیر اطلاعات پرویز رشید بھی شریک ہوئے۔

    غزہ میں اسرائیلی بربریت کے خلاف اور فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا ۔غزہ پر تین ہفتے سے بموں کی بارش کی جارہی ہے، انسانی بستیاں تباہ ہورہی ہیں، غزہ کی صورت حال پر او آئی سی کا اجلاس بلایا جائے۔،

    وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشیدکا ریلی سے خطاب میں کہنا تھا کہ پاکستان فلسطنیوں کے ساتھ کھڑا ہے سترہ اگست کو یوم فلسطین ہر سال سرکاری طور پر منایا جائے گا

    ریلی میں پروفیسر محمد ابراہیم ،عبدالرشید ترابی ،میاں محمد اسلم ،صاحبزادہ طارق اللہ ۔تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی محمد علی خان اوردیگر بھی شریک ہوئے۔

  • حکومت نےطاہرالقادری سےمناظرے کیلئے طاہر اشرفی کا نام پیش کر دیا

    حکومت نےطاہرالقادری سےمناظرے کیلئے طاہر اشرفی کا نام پیش کر دیا

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کہتے ہیں حکومت کسی کے جمہوری حق کی راہ میں حائل نہیں مگر کسی کو دہشتگردی کی فضاپید اکرنے بھی نہیں دی جائے گی۔ علامہ طاہرالقادری کو مناظرے کیلئے علامہ طاہر اشرفی کا نام پیش کر دیا۔

    حکومت ان دنوں کئی اہم معاملات میں مصروف ہے۔ بڑے چیلنجز میں شمالی وزیرستان آپریشن۔ آئی ڈی پیز کا مسئلہ۔ چودہ اگست کی سرکاری تقریب۔ عمران خان کا دھرنا۔ مشرف کیس۔ اورعلامہ طاہرالقادری کی نویدِ انقلاب ہے۔

    حکومت ان معاملات پرکیا کر رہی ہے وفاقی وزیر اطلاعات نے عوام کو بتانے کیلئے بیان جاری کیا۔ جس میں دو ٹوک الفاظ میں عوام کو بتایا گیا کسی کو دہشتگردی کی فضا پیدا نہیں کرنے دی جائے گی۔ جمہوری آزادیوں کی آڑ میں دہشتگردی کی راہ ہموار کرنا حب الوطنی نہیں۔ عمران خان کا مارچ ون ڈے مارچ ہے جو کوئک مارچ میں تبدیل ہوکریوٹرن لے لے گا۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے علامہ طاہر القادری کے مناظرے کا چیلنج قبول کرتے ہوئے علامہ طاہر اشرفی کا نام پیش کیا گیا۔ پرویز رشید نے مناظرے کیلئے پی ٹی وی کا پلیٹ فارم تجویز کیا اور کہا علامہ طاہر القادری کے انقلاب کو مناظرے میں بدلنے پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ لیکن علامہ طاہرالقادری نے تو وزیراعظم کو مناظرے کا چیلنج دے رکھا ہے۔

    اب یہ نہیں معلوم کہ وزیراعظم اور علامہ طاہر اشرفی کو ان معاملات کی کچھ خبر بھی ہے یا نہیں۔