Tag: Peshawar Air port

  • ایئرپورٹ سے ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام، مسافر گرفتار

    ایئرپورٹ سے ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام، مسافر گرفتار

    کراچی : ایئرپورٹس سیکورٹی فورس نے پشاور ایئرپورٹ پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

    اے ایس ایف کے عملے نے فوری طور پر اسمگلنگ کے الزام میں مذکورہ مسافر کو گرفتار کرکے مزید تحقیقات کیلئے اے این ایف کے حوالے کردیا۔

    اس حوالے سے اے ایس ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ دوحہ جانے والے مسافر سے1.380 کلوگرام آئس ہیروئن برآمد کی گئی جس کی بین الاقوامی منڈی میں قیمت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔

    مسافر عبدالوحید نے ہیروئن بیگ کی تہہ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔

    ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لئے اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

  • پشاور ایئرپورٹ پر مسافروں سے نامناسب رویہ پر وفاقی وزیر نے نوٹس لے لیا

    پشاور ایئرپورٹ پر مسافروں سے نامناسب رویہ پر وفاقی وزیر نے نوٹس لے لیا

    کراچی : پشاور ایئرپورٹ پر برطانیہ سے آنے والے دو سینئر ڈاکٹرز میاں بیوی سے ایف آئی اے امیگریشن کے عملے کی جانب سے نامناسب رویہ پر وزارت ہوا بازی نے نوٹس لے لیا۔

    اے آر وائی نے ایف آئی اے ایمیگریشن عملے سے متعلق خبر نشر کی تھی، وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے ملتان ائیرپورٹ پر پاکستانی ڈاکٹروں کی تضحیک کا نوٹس لیتے ہوئے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے چیف آپریٹنگ آفیسر کو تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے24 گھنٹے کے اندر تحقیقات مکمل کر نے کی ہدایت کردی۔

    ہدایات ملتے ہی فوری طور پر عمل درآمد کرتے ہوئے پشاور ایئر پورٹ انتظامیہ نے اے ایس ایف سے سی سی ٹی فوٹیجزز بھی حاصل کرلیں ایئر پورٹ مینجر نے اتوار کی صبح ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور عملے کو طلب کر لیا۔

    واضح رہے کہ برطانیہ سے پشاور پہنچنے والے ڈاکٹر میاں بیوی سے امیگریشن عملے نے تضحیک کی تھی جس برطانیہ سے آئے ہوئے مسافروں نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ایف آئی اے عملے کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔

    ملتان ایئر پورٹ کے واقعے کے بعد یہ آج یہ دوسرا واقعہ پشاور ایئر پورٹ پر پیش آیا تھا۔ دونوں میاں بیوی برطانیہ میں سئنیر ڈاکٹرز ہیں جو غیر ملکی پرواز سے آج پشاور پہنچے تھے۔

    ایف آئی اے ایمگریشن حکام نے ڈاکٹر قدسیہ نامی مسافر کے پاسپورٹ پر امیگریشن کی اسٹامپ نہیں لگائی تھی، ڈاکٹر قدسیہ نے پاسپورٹ دیکھ کر عملے کو کہا کہ پاسپورٹ پر مہر نہیں لگی ہوئی،۔

    اس پر ایف آئی اے کی خاتون اہلکار مسافر ڈاکٹر قدسیہ سے الجھ پڑی اور نازیبا الفاظ کا استعمال کیا، واقعے کے بعد خاتون مسافر اور ایف آئی اے عملے کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی تھی۔

  • آب زم زم اب تک کیوں نہیں ملا ؟ حجاج کرام احتجاجاً سامان لانے والی بیلٹ پر چڑھ گئے

    آب زم زم اب تک کیوں نہیں ملا ؟ حجاج کرام احتجاجاً سامان لانے والی بیلٹ پر چڑھ گئے

    پشاور : آب زم زم ملنے کی تاخیر پر حجاج کرام کو غصہ آگیا، مسافر احتجاجاً سامان لانے والی بیلٹ پر چڑھ گئے، عملے کی دوڑیں لگ گئیں، کسی بھی حادثے کے پیش نظر بیلٹ کو فوری طور پر بند کرنا پڑا۔

    تفصیلات کے مطابق مدینہ سے پشاور ایئر پورٹ پہنچنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے3536سے پہنچنے والے حجاج کرام آب زم زم کے حصول میں تاخیر کیخلاف ایئرپورٹ پر آپے سے باہر ہوگئے اور کنوینر بیلٹ پر چڑھ دوڑے۔

    پشاور ایئرپورٹ پر حجاج کرام کا سامان اور آب زم زم کے پہنچنے پر تاخیر ہوئی تو مسافروں نے انوکھا احتجاج کیا اور سامان لانے والی کنوینر بیلٹ پر چڑھ دوڑے، ان دلچسپ مناظر پر سی اے اے کے عملے کی دوڑیں لگ گئیں۔

    عملہ مسافروں کو کنوینر بیلٹ پر چڑھنے سے روکتا رہا لیکن وہ پھر بھی باز نہ آئے، اے ایس ایف اور سی اے اے کے عملے نے مسافروں کو سمجھانے کی کوشش کی اور یقین دلایا کہ کچھ ہی دیر میں ان کا سامان اور آب زم زم ان کو مل جائے گا لیکن مسافروں کا احتجاج جاری رہا۔

    سی اے اے کے عملے کی مداخلت پر مسافروں کو کنوینر بیلٹ سے اتارا گیا، سی اے اے نے احتیاطی تدابیر کے طور پر کنوینر بیلٹ کو روک دیا تاکہ کوئی حادثہ رونما نہ ہوسکے۔

  • پشاورایئرپورٹ : اسپیکر کے پی اسمبلی نے پودا لگا کر وزیراعظم کی کلین اینڈ گرین مہم کا افتتاح کردیا

    پشاورایئرپورٹ : اسپیکر کے پی اسمبلی نے پودا لگا کر وزیراعظم کی کلین اینڈ گرین مہم کا افتتاح کردیا

    پشاور : باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اسپیکر کے پی کے اسمبلی مشتاق غنی نے پودا لگا کر وزیراعظم کی کلین اینڈ گرین مہم کا افتتاح کردیا،ان کا کہنا ہے کہ تمام پاکستانی ایک ایک پودا لگا کر اپنا قومی فریضہ ادا کریں۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر مشتاق غنی نے پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا۔

    اس موقع پر انہوں نے وزیراعظم کی کلین اینڈ گرین مہم کا افتتاح کرتے ہوئے ایئر پورٹ کے احاطے میں پودا لگایا ان کے ہمراہ  پشاور ایئرپورٹ کے منیجر اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

    اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر کے پی کے اسمبلی مشتاق غنی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے کہ ماحولیاتی تحفظ کیلئے تمام پاکستانی ایک پودا لگا کر اپنا قومی فریضہ ادا کریں، وزیراعظم کے ویژن کے تحت کے پی کے کے مختلف ایئرپورٹس پر پھل دار پودے لگائے جائیں گے۔

    ایئرپورٹ منیجر نے اسپیکر کے پی اسمبلی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پشاور ایئرپورٹ اور اس کے اطراف گرین بیلٹ بھی بنارہے ہیں۔

    کے پی کے میں وزیراعظم کے سیاحت کے ویژن کو بھی آگے بڑھایا جارہا ہے، اس کے علاوہ سیاحوں کو ایئر پورٹس پر تمام سہولیا ت فراہم کی جارہی ہیں۔

  • پشاور ایئرپورٹ سے پہلی حج پرواز5جولائی کو روانہ ہوگی

    پشاور ایئرپورٹ سے پہلی حج پرواز5جولائی کو روانہ ہوگی

    کراچی : پشاور ایئرپورٹ سے پہلی حج پرواز5جولائی کو روانہ ہوگی, پی آئی اے کی14حج پرواز وں کے ذریعے دس ہزار سے زائد عازمین حجاز مقدس روانہ ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق باچا خان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر حج آپریشن سے متعلق تیاریاں مکمل کرلی گئیں، عازمین کی حجاز مقدس روانگی کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس چیف آپریٹنگ آفیسر عبید الرحمان کی سربراہی میں منعقد ہوا۔

    اجلاس میں ڈائریکٹر حج شکیل سیٹھی، ایف آئی اے، اے ایس ایف اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے افسران نے شرکت کی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پشاور ایئرپورٹ سے پہلی حج پرواز5جولائی کو عازمین کو لیکر مدینہ روانہ ہوگی۔

    سعودی ایئرلائن کی پرواز سے200سے زائد عازمین مدینہ روانہ ہوں گے، اس موقع پر گورنر کے پی کے، ڈائریکٹر حج اور سی اے اے کے اعلیٰ افسران عازمین کو الوداع کہیں گے، پشاور ایئرپورٹ سے31پروازوں کے ذریعے مجموعی طور پر24ہزار سے زائد عازمین کو حجاز مقدس روانہ کیا جائے گا۔

    پی آئی اے کی14حج پرواز وں کے ذریعے دس ہزار سے زائد عازمین حجاز مقدس روانہ ہوں گے، اس کے علاوہ نجی ایئر لائن ائیر بلو کی چھ پروازوں کے ذریعے تین ہزار سے زائد عازمین حجاز مقدس روانہ ہوں گے جبکہ سعودی ائیر کی پرواز سے8ہزار سے زائد عازمین حجاز مقدس روانہ ہوں گے۔

    مذکورہ حج آپریشن5اگست تک جاری رہے گا۔ ڈائریکٹر حج نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حاجی کیمپ سے عازمین کو چار گھنٹے قبل ایئرپورٹ پہنچایا جائے گا۔

    ایئرپورٹ منیجرعبیدالرحمان عباسی نے کہا کہ عازمین کو سہولت کیلئے تمام تر انتظامات مکمل ہیں، باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرعازمین کی سہولت کیلئے تین ایمیگریشن کاؤنٹرز مختص کئے گئے ہیں۔

    ایئرپورٹ پر کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، اجلاس میں سی او او نے ہدایت کی کہ باچا خان ایئرپورٹ پر تمام ادارے اپنی افرادی قوت میں مزید اضافہ کریں۔

  • پشاور ایئر پورٹ سے ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام ، مسافر گرفتار

    پشاور ایئر پورٹ سے ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام ، مسافر گرفتار

    کراچی : اے ایس ایف نے پشاور ایئر پورٹ پر اسمگلنگ کرنے کو شش ناکام بناتے ہوئے مسافر کے بیگ سے ہیروئن برآمد کرلی، ملزم کو اے این ایف کے حوالے کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پشارو کے باچا خان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے دبئی ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، مسافر سے نو کلو سے زائد ہیروئن برآمد کر کے ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔

    مسافر نے بیگ کے خفیہ خانوں میں ہیروئن چھپا رکھی تھی، اس حوالے سے ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ای کے637 کے ذریعے دبئی جارہا تھا۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی قائم کردہ جوائنٹ بیگج سرچ کاؤنٹر پر اے ایس ایف اہلکاروں نے مسافر کے سامان کی تلاشی لی تو اس کے بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی نو کلو ہیروئن برآمد کرلی گئی۔

    مزید تفتیش کیلئے مسافر کو اے این ایف کے حوالے کردیا گیا ہے، مذکورہ ہیروئن کی مالیت عالمی مارکیٹ میں کروڑوں روپے بتائی جارہی ہے، باچا خان ایئر پورٹ پر یہ رواں سال کی سب سے بڑی کاروائی ہے۔

  • پشاور ایئر پورٹ : منی لانڈرنگ میں ملوث ملزم گرفتار، دو لاکھ یورو برآمد

    پشاور ایئر پورٹ : منی لانڈرنگ میں ملوث ملزم گرفتار، دو لاکھ یورو برآمد

    پشاور : کسٹم اہلکاروں نے پشاور ایئرپورٹ پر منی لانڈرنگ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے مسافر کو جہاز  سے حراست میں لے کر اس کے قبضے سے دو لاکھ یورو برآمد کرلیے۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور ایئرپورٹ پر کسٹم نے کامیاب کارروائی کی، دبئی جانے والے مسافر کے قبضے سے دو لاکھ یورو برآمد کر کے حراست میں لے لیا۔

    ایئرپورٹ چیف آفیسر نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے سوال کیا ہے کہ  مذکورہ مسافر سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جوائنٹ اینٹی منی لانڈرنگ سرچ کاؤنٹر کراس کرکے جہاز تک کیسے پہنچا؟ انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کسٹم کے عملے نے مسافر محمد داؤد کے بیگ سے دو لاکھ یورو برآمد کرلیے جس کے بعد مسافر کو طیارے سے حراست میں لے کر آف لوڈ کردیا گیا۔ مسافر پی آئی اے کی پرواز پی کے283سے دبئی جارہا تھا۔

    کسٹم کے ڈپٹی کلکٹر کے مطابق اطلاع ملنے پر طیارے میں کارروائی کی گئی، مسافر نے اپنے ہینڈ کیری بیگ میں رقم چھپا رکھی تھی۔ دوسری جانب باچا خان ایئرپورٹ کے چیف آفیسر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

    تحقیقات میں اس بات کا تعین کیا جائے گا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جوائنٹ اینٹی منی لانڈرنگ سرچ کاؤنٹر کراس کرکے مسافر کس طرح طیارے تک پہنچ گیا تھا۔