Tag: peshawar airport

  • باچاخان ایئرپورٹ پر موبائل فون اسمگلنگ کی کوشش ناکام ، 103 قیمتی موبائل برآمد

    باچاخان ایئرپورٹ پر موبائل فون اسمگلنگ کی کوشش ناکام ، 103 قیمتی موبائل برآمد

    پشاور : سول ایوی ایشن نے باچاخان ایئرپورٹ پر موبائل فون اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے  مسافر کو حراست لے کر تفتیش اور قانونی کارروائی کیلئے کسٹمز کے حوالے کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق باچاخان ایئرپورٹ پرسول ایوی ایشن نے موبائل فون اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، ایئر پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی مدد سے مسافرکو حراست میں لے لیا گیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ مسافرذیشان علی پروازجی 9554کے ذریعےشارجہ سے پشاورپہنچاتھا اور جان بوجھ کرکنویئربیلٹ کےپاس اپنابیگ چھوڑگیاتھا، سی اے اے عملے نے بیگ کی تلاشی لی تو 103 قیمتی موبائل موجود تھے۔

    ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق سی اےاے نے ایف آئی اے کی مدد سے مسافرکوحراست میں لیا ، مسافرکوتفتیش اورقانونی کارروائی کیلئے کسٹمز کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ اے ایس ایف نے باچا خان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن بیرون ملک اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنادی تھی۔

    تلاشی کے دوران مسافر کے بیگ سے اے ایس ایف نے ساڑھے تین کلو سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برآمد کی، جسے ملزم نے انتہائی مہارت کے ساتھ فائبر شیٹ میں چھپارکھی تھی، قبضے میں لی گئی ہیروئن کی مالیت کروڑوں روپے بنتی تھی۔

  • پشاور ایئرپورٹ کے اطراف علاقوں میں ہوائی فائرنگ ، لیزر لائٹ ، کبوتر بازی اور چھوٹے ڈرون اڑانے پر پابندی

    پشاور ایئرپورٹ کے اطراف علاقوں میں ہوائی فائرنگ ، لیزر لائٹ ، کبوتر بازی اور چھوٹے ڈرون اڑانے پر پابندی

    کراچی : پشاور ایئرپورٹ کے اطراف کے علاقوں میں ہوائی فائرنگ ، لیزر لائٹ ، کبوتر بازی اور چھوٹے ڈرون اڑانے پر پابندی عائد کردی اور کہا قانون کی خلاف ورزی پر گرفتاری بھی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور ایئرپورٹ پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے اور لیزر لائٹ مارنے ‌کے معاملے پر ضلعی انتظامیہ نے پشاور ایئرپورٹ کے اطراف کے علاقوں میں ہوائی فائرنگ ، لیزر لائٹ ، کبوتر بازی اور چھوٹے ڈراون اڑانے پر پابندی عائد کردی۔

    پشاور کے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا، ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ کے اطراف اور علاقوں میں قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیا تو اس کیخلاف کاروائی اور گرفتاری بھی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔

    پشاور ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے لیزر لائٹ اور دیگر واقعات ہونے پر ضلعی انتظامیہ کو خط لکھا تھا۔

    یاد رہے گذشتہ سال اکتوبر میں سی اے اے کی جانب سے طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات پر برڈ شوٹرز بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے لیے اشتہار بھی جاری کئے گئے تھے۔

  • پشاور ایئر پورٹ سے اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام ، مسافر گرفتار

    پشاور ایئر پورٹ سے اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام ، مسافر گرفتار

    کراچی : اے ایس ایف نے پشاور ایئر پورٹ پر اسمگلنگ کرنے کو شش ناکام بناتے ہوئے مسافر کے بیگ سے اسلحے کے مختلف پرزہ جات برآمد کرلیے، ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور کے باچا خان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک مسافر کو حراست میں لیا ہے۔

    ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس کے عملے نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے جوائنٹ سرچ کاؤنٹر پر مسافر کے سامان کی تلاشی لی تو اس میں سے اسلحے کے مختلف پرزہ جات برآمد ہوئے۔

    اے ایس ایف کے مطابق مذکورہ مسافر نجی ایئرلائن کی پروازسے جدہ جارہا تھا، مسافر کو فوری طور پر حراست میں لے لیا گیا ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

  • کورونا ایس او پیز : سی اے اے کی 12ملازمین کیخلاف سخت کارروائی

    کورونا ایس او پیز : سی اے اے کی 12ملازمین کیخلاف سخت کارروائی

    کرا چی : پشاور کے باچاخان انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے عملے کے 12ملازمین پر جرمانے عائد کردیے۔

    سی اے اے کی انتظامیہ نے پشاور ائیرپورٹ پر ماسک کا استعمال نہ کرنے پر 12 ملازمین کے خلاف کارروائی کی ہے، انتظامیہ کی جانب سے مذکورہ ملازمین کے ائیرپورٹ پاسز ضبط کر لئے گئے اور اندر داخلے کی اجازت نہیں دی گئی، اس کے علاوہ ان پرجر مانے بھی عائد کیے گئے۔

    واضح رہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ملک بھر کے ایئر پورٹس پر مسافروں اور عملے کیلئے کورونا ایس او پیز عمل درآمد لازمی قرار دیتے ہوئے خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا انتباہ کیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر سی اے اے ویجلنس کی جانب سے اناؤنسمنٹ کے ذریعے ماسک کے استعمال کی ہدایت کی جاتی رہی ہے، اس کے علاوہ ائیرپورٹ پر اندرون ملک کی پروازوں کے مسافروں کے کو  پروٹوکول پر بھی پابندی برقرار ہے۔

    سی اے اے حکام کے مطابق غیر ضروری افراد کو ائیرپورٹ کے کنکورس ہال میں داخلے کی اجازت نہیں ہے، پشاور ائیرپورٹ پر وزیٹرز کے داخلے پر پہلے ہی پابندی عائد ہے۔

  • باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 59 دن بعد علاقائی پروازوں کا آپریشن شروع

    باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 59 دن بعد علاقائی پروازوں کا آپریشن شروع

    پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 59 دن بعد علاقائی پروازوں کا آپریشن شروع ہوگیا، کراچی سے 116 مسافر پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے پشاور پہنچ گئے۔

    کرونا وائرس اور اس کے لاک ڈاؤن کے نتیجے میں پروازوں کی بندش کے 59 دن بعد پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر علاقائی پروازوں کا آپریشن بحال ہوگیا۔

    قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی پرواز پی کے 8350 کے ذریعے 116 مسافر کراچی سے پشاور پہنچ گئے، پشاور ایئرپورٹ پر ڈومیسٹک آمد کے لاؤنج میں کراچی سے پشاور پہنچنے والے مسافروں کی مکمل اسکریننگ اور طبی جانچ کی گئی۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کے عملے نے مسافروں کو مکمل سینی ٹائز اور اسپرے کیا اور ان کے سامان کو بھی ڈس انفیکٹ کیا گیا، سی اے اے کی جانب سے باقاعدہ سینی ٹائز کیے جانے کے بعد مسافروں کو عمارت میں داخلے کی اجازت دی گئی۔

    ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کی جانب سے کرونا ایس او پیز کے تحت مسافروں کو ہاتھ لگائے بغیر جدید ترین اسکینرز کے ذریعے سیکیورٹی اسکریننگ کی گئی۔

    بعد ازاں پی آئی اے کی پرواز پی کے 8351، 54 مسافروں کو لے کر پشاور سے کراچی کے لیے روانہ ہوگئی۔

  • پشاور ایئرپورٹ : پانچ سال بعد رات کے اوقات میں جہازوں کے اترنے کی اجازت

    پشاور ایئرپورٹ : پانچ سال بعد رات کے اوقات میں جہازوں کے اترنے کی اجازت

    پشاور : خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور ایئرپورٹ پر رات کے اوقات میں جہازوں کے اترنے کی اجازت دے دی، یہ پابندی گزشتہ پانچ سال سے عائد تھی۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے باچاخان ایئرپورٹ پشاور  پر نائٹ لینڈنگ کی اجازت دے دی ہے، سیکیورٹی وجوہات پر ایئرپورٹ پر نائٹ آپریشن  سال 2014سے معطل تھا اور کوئی جہاز رات کے اوقات میں ایئرپورٹ پر نہیں اتر سکتا تھا۔

    اس حوالے سے کے پی ہوم اینڈ ٹریول افیئرز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو بھی بحالی کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) پشاور ایئرپورٹ پر نائٹ لینڈنگ سے متعلق نوٹم جاری کرے گا، نوٹم کے بعد پشاور ایئرپورٹ پر رات کے اوقات میں آپریشن شروع ہوجائے گا۔

  • پشاور ایئرپورٹ پرکسٹم حکام کی کارروائی‘ کروڑوں مالیت کی ہیروئن برآمد

    پشاور ایئرپورٹ پرکسٹم حکام کی کارروائی‘ کروڑوں مالیت کی ہیروئن برآمد

    پشاور: صوبہ خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی آئس ہیروئن برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور میں باچا خان ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر کے بیگ سے 950 گرام آئس برآمد کرلی۔

    کسٹم حکام کے مطابق ملزم جمشید کا تعلق خیبرپختونخواہ کے ضلع صوابی سے ہے، ملزم نجی ایئرلائن کی پرواز سے سعودی عرب جا رہا تھا۔

    اسسٹنٹ کلکٹر کا کہنا ہے کہ ملزم سے برآمد ہونے والی آئس ہیروئن کی مالیت 9 کروڑ 60 لاکھ روپے ہے، ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اسلام آباد ایئرپورٹ پراے این ایف نے بحرین جانے والے مسافر کے قبضے سے 2 کلو آئس ہیروئن برآمد کی تھی۔

    اے این ایف کے مطابق ہیروئن بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی، ملزم نجی ایئرلائن کی پرواز سے بحرین جا رہا تھا۔

    اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے این ایف کی کارروائی‘ 2 ملزمان گرفتار

    واضح رہے کہ 31 جنوری کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک منشیات سپلائی کرنے والے نیٹ ورک کے 2 افراد گرفتارکیے تھے۔

    اے این ایف حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان سے کروڑوں مالیت کی ایک کلو سے زائد منشیات برآمد ہوئی ہے، ملزمان قطرایئرلائن کی پروازکیو آر633 اے سے دوحا جا رہے تھے۔

  • پشاور: ایئر پورٹ کے اطراف میں گرینڈ آپریشن

    پشاور: ایئر پورٹ کے اطراف میں گرینڈ آپریشن

    پشاور: باچا خان ایئرپورٹ کے اطراف سرچ آپریشن کے دوران افغان باشندوں سمیت سو سے زائد مشتبہ افراد حراست میں لے لئے گئے جبکہ مشتبہ افراد سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

    ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردوں کیخلاف ایکشن میں دکھائی دیتے ہیں، ذرائع کے مطابق پشاور میں باچا خان ایئرپورٹ اور ملحق حساس مقامات کو دھمکیاں ملنے کے بعد پشاور باچا خان ایئر پورٹ کے اطراف میں پولیس فورس کے ساتھ پاک فوج کا مشترکہ آپریشن کیا گیا۔

    ایس ایس پی آپریشنز پشاور ڈاکٹر میاں سید کے مطابق آپریشن صبح 6 بجے شروع کیا گیا، سرچ آپریشن ایئر پورٹ کے اطراف کے علاقوں پشتہ خررہ، پاو کہ، سیفد ڈھیری اور ملحقہ باونڈی ایریا میں کیا گیا، کارروائی کے دوران علاقے کی مکمل ناکہ بندی کی گئی تھی۔

    آپریشن میں بم ڈسپوزل یونٹ سمیت سراغ رساں کتوں کی مدد بھی کی گئی، گھر گھر تلاشی کے دوران 228 مشتہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، جن میں زیادہ تر تعداد غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کی ہے۔

    گرفتار افراد کے قبضے سے کلاشنکوف، پستول، ایم 16 گن اور سینکڑوں کارتوس بھی برآمد ہوئے۔

    یاد رہے کہ سانحہ پشاور کے بعد شہر میں دہشتگردوں کے گرد شکنجہ کس دیا گیا ہے، اب تک دہشتگردی کی کئی کارروائیاں ناکام بنائی گئیں جبکہ درجنوں دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

  • سعودی ائیرلائن کی پشاورائیرپورٹ سے آپریشن میں توسیع

    سعودی ائیرلائن کی پشاورائیرپورٹ سے آپریشن میں توسیع

    پشاور:  باچاخان ائیر پورٹ پر سعودی ایئر لائنز نے سات آگست تک فضائی سروس بدستور معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    سعودی ایئر لائنز نے پشاور کے ایئرپورٹ سے فلائیٹ آپریشن معطل کرنے کے فیصلے میں توسیع کر دی ہے،  ذرائع کے مطابق سعودی ایرلائنز نے باچا خان ائیرپورٹ سے سات آگست تک فضائی سروس بدستور معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اسلام آباد ایئر پورٹ سے سعودی ایئر لائنز کے جاری رہنے سے مسافروں کو مشکلات اٹھانی پڑ رہی ہیں، باچاخان ایرپورٹ پر پی آئی اے کے مسافر طیارے کو فائرنگ کا نشانہ بنانے کے واقعہ کے بعد سعودی ائیر لائنز نے پشاور کے ائیر پورٹ سے فلائیٹ آپریشن معطل کیا تھا۔

  • امارات ائیرلائن نے پشاور کیلئے اپنی پروازیں بحال کردیں

    امارات ائیرلائن نے پشاور کیلئے اپنی پروازیں بحال کردیں

    پشاور : پشاور ائرپورٹ پر دہشت گرد حملے کے تقریبا ایک ماہ بعد بین الاقوامی ائیرلائن نے اپنی پروایزیں بحال کردیں، آج امارات ائیرلائن کی پہلی پرواز دبئی سے باچاخان ائیرپورٹ اتر گئی۔

    چھبیس جون کو پشاور ائیر پورٹ پر قومی ائیرلائن کے جہاز پر حملے کے بعد غیرملکی ایئرلائنز کی جانب سے باچا خان ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا تھا، جس کے بعد آج پشاور میں بین الاقوامی پروازوں کی آمدورفت بحال ہوگئی ہے۔

    امارات ایئرلائن کی پہلی پرواز مسافروں کو لیکر دبئی سے پشاور پہنچ گئی، پرواز آج صبح پاکستانی وقت کے مطابق چھ  بج کر پینتالس منٹ پر لینڈ ہوئی، دبئی سے آنے والی امارات ایئرلائن کا طیارہ چند گھنٹوں بعد نئے مسافروں اور کارگو کو لے کر پشاور سے دبئی روانہ ہوگیا۔