Tag: peshawar attack

  • سانحہ پشاور نے کئی بڑے سوالات کو جنم دیا ہے، سراج الحق

    سانحہ پشاور نے کئی بڑے سوالات کو جنم دیا ہے، سراج الحق

    لاہور: جماعتِ اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ ملک دہشت گردی اور سیاسی بحران کا شکار ہے، سانحہ پشاور نے کئی بڑے سوالات کو جنم دیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں ایک عام آدمی الیکشن نہیں لڑسکتا، دہشتگردی کا علاج صرف قانون کی بالادستی سے ممکن ہے، ملک سیاسی اور معاشی دہشتگردی کا شکار ہے، تمام جماعتوں کو مل کر حل نکلنا ہوگا۔

    سراج الحق کا کہنا ہے کہ پشاور کے واقعے پر سب کوتشویش ہے، سانحہ پشاور کربلا کا واقعہ ہے، اس واقعہ سے کئی بڑے سوالات کو جنم دیا ہے۔

    سراج الحق نے کہنا تھا کہ سانحۂ پشاور میں خاندان کا اکلوتا بیٹا بھی نشانہ بنا ہے، لوگوں کو سہارا دینے کے الفاظ ختم ہوگئے ہیں، انھوں نے کہا کہ باحیثیت قوم شہدائے پشاور کو ضرور جواب دیں ہیں۔

  • افغانستان میں مولوی فضل اللہ کی تلاش میں آپریشن کا آغاز

    افغانستان میں مولوی فضل اللہ کی تلاش میں آپریشن کا آغاز

    کابل: پاکستان کے مطالبے پر افغانستان کے صوبے کنڑ میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن شروع کر دیاگیاہے،اطلاعا ت کے مطابق ملا فضل اللہ بھی اسی صوبےمیں روپوش ہے ۔

     افغانستان نےپاکستان کامطالبہ مان لیا اور کنڑ میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا، جہاں ابتدائی طور پر اکیس شدت پسند ہلاک اورتینتیس زخمی ہو چکے ہیں، کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےسربراہ ملا فضل اللہ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ کنڑ میں روپوش ہے ۔

     افغان وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ کنڑمیں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن شروع کردیاگیا ہے، اور جھڑپوں میں پاکستانی طالبان بھی افغان فوج کا مقابلہ کررہے ہیں، وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق شدت پسندوں سےمقابلےمیں سات افغان فوجی زخمی ہوئےہیں۔

    دفاعی تجزیہ کارطلعت مسععودکاکہناہےکہ افغان حکومت نے آپریشن کر کے ثابت کر دیا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے والے عناصر افغانستان میں موجود ہیں۔

    واضح رہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف مولوی فضل اللہ کو پاکستان کا سب سے بڑا دشمن قرار دے چکے ہیں۔

  • سانحۂ پشاور: پاکستانی سفارت خانے میں شہداء کے لئےدعا

    سانحۂ پشاور: پاکستانی سفارت خانے میں شہداء کے لئےدعا

    واشنگٹن : شہدائے پشاورکی یاد میں امریکہ میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا، دعائیہ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں شہدائے پشاور کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے پاکستانی کمیونٹی نے بھرپورشرکت کی۔ شرکاء نے اس موقع پر قرآن خوانی کے ساتھ دہشت گردوں کی حیوانیت کا شکارہونے والوں کے لئے دعا بھی کی۔ دعائیہ تقریب میں شریک افراد کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے حالیہ واقعے پر بھی قوم اب ایک نہ ہوئی تو کبھی امن قائم نہ ہو سکے گا۔

    سفارت خانے میں موجود پاکستانی کمیونٹی کے لوگ پشاور واقعے پراب تک صدمے میں نظر آئے اور دہشت گردوں کی سفاکی اور بربریت پرحیران بھی جبکہ ہرشخص اس بات پربھی متفق تھا کہ دہشت گرد اوران کے ہمدرد اب کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

  • پشاور حملہ، دہشتگردوں کی سم خاتون کے نام نکلی، خاتون گرفتار

    پشاور حملہ، دہشتگردوں کی سم خاتون کے نام نکلی، خاتون گرفتار

    پنجاب: پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں دہشتگردوں کے زیرِ استعمال موبائل فون سم حاصل پور کی خاتون کے نام نکلی۔

    پشاور میں آرمی پبلک اسکول کے ایک سو تنتیس بچوں کو شہید کرنے والے درندہ صفت دہشتگردوں کے زیرِ استعمال موبائل فون سم حاصل پور کی خاتون کے نام پر جاری کی گئی تھی۔

    حساس ادروں نے سم کی مالکہ کا سراغ ملنے کے بعد اسے حاصل پورسے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے، سیکورٹی فورسز نے سم فروخت کرنے والی موبائل فون کمپنی کے فرنچائز کے عملے کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔

    واضح رہے کہ 16 دسمبر کی صبح دہشتگردوں نے پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 132 بچوں سمیت 143 افراد شہید ہوگئے تھے۔

  • وادی تیراہ میں فورسزکی زمینی کارروائی،  32دہشتگرد ہلاک

    وادی تیراہ میں فورسزکی زمینی کارروائی، 32دہشتگرد ہلاک

    راولپنڈی : وادی تیراہ میں فورسز کی زمینی کارروائی کے دوران بتیس دہشتگرد مارے گئے، آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد پاک افغان سرحد کی طرف فرار ہورہے تھے۔

    سانحہ پشاور کے بعد پاک فوج کی دہشتگردوں کیخلاف کارروائیوں میں تیزی آگئی ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف کارروائی اس وقت عمل میں لائی گئی، جب وہ پاک افغان سرحد کی طرف فرار ہورہے تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کو ورمنگئی اور سپرکوٹ کےمقام پر روکنے کی کوشش کی گئی، جس پر دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا ، فائرنگ کے تبادلے میں تین سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے ، پاک فوج کی تابڑ توڑ کارروائی میں بتیس دہشتگرد مارے گئے۔

  • قوم مسلح افواج کے پیچھے کھڑی ہے، گورنر سندھ

    قوم مسلح افواج کے پیچھے کھڑی ہے، گورنر سندھ

    کراچی: گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان نےدہشت گردی سے نمٹنے کے عزم کااظہارکیا ہے، انکا کہنا تھا کہ قوم متحد ہے اورمسلح افواج کے پیچھے کھڑی ہے۔

    اے آروائی نیٹ ورک کی جانب سے سانحہ پشاورکےشہدا کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے بینظیربھٹوپارک میں خصوصی تقریب کااہتمام کیاگیا، جس میں سیاسی اورمذہبی رہنماؤں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد پہنچے تو اے آروائی نیٹ ورک کے صدراور سی ای او سلمان اقبال نے ان کااستقبال کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنرسندھ نے شہداء کے لواحقین سے یکجہتی کااظہارکرتے ہوئے دہشت گردی سے نجات کے عزم کااظہارکیا۔

  • پشاور سانحہ: تحقیقاتی ٹیموں نے حملے کے اہم شواہد حاصل کرلئے

    پشاور سانحہ: تحقیقاتی ٹیموں نے حملے کے اہم شواہد حاصل کرلئے

    پشاور: پشاور کے اسکول میں خود کش حملہ آوروں کے خون کے نمونے آج ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے اسلام آباد بھجوائے جارہے ہیں۔ تحقیقاتی ٹیموں نے پشاور اسکول پر حملے کے اہم شواہد حاصل کر لئے ہیں۔

    پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر حملے کی تحقیقات جاری ہیں، تحقیقاتی ٹیمیں ملکی تاریخ کے بد ترین سانحے کے محرکات جاننے کیلئے اپنے کام میں جُتی ہوئی ہیں۔ تحقیقاتی ٹیموں نے اہم شوہد اکٹھے کرتے ہوئے کینٹ کے مختلف علاقوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج تحویل میں لے لی گئی ہیں۔

    پولیس ذرائع کے مطابق خود کش حملہ آوروں کے خون کے نمونے ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے اسلام آباد بھجوائے جارہے ہیں۔ تحقیقاتی ٹیمیں گھروں میں موجود زخمی بچوں کے بیانات قلمبند کریں گی۔ اس سے قبل حملہ آوروں کی شناخت بھی ہوچکی ہے ،حملہ آوروں کی قیادت کالعدم تحریک طالبان مہمند ایجنسی کا کمانڈر لئیس خان کر رہا تھا جس کا تعلق اپر دیر سےبتایاجاتا ہے،جائے وقوعہ سے بر آمد ٹوپی پر کمانڈر اپر دیر کے الفاظ تحریر تھے۔

  • پشاور اسکول حملے کا منصوبہ افغانستان کے سرحدی علاقے میں بنا

    پشاور اسکول حملے کا منصوبہ افغانستان کے سرحدی علاقے میں بنا

    پشاور: آرمی پبلک اسکول پشاور پر حملے کے منصوبہ کے بارے میں مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔

    انسدادِ دہشت گردی کے ادارے نے سانحۂ پشاور کے متعلق جو معلومات اکھٹی کی ہیں، ان کے مطابق حملے کا منصوبہ دسمبر کے پہلے ہفتے میں افغانستان کے سرحدی علاقے میں بنایا گیا۔

    اس ناپاک حملے کی منصوبہ بندی میں کالعدم تحریکِ طالبا ن، کالعدم تحریکِ طا لبان پاکستان، کالعدم لشکرِ اسلام، کالعدم ٹی ٹی جی اور کالعدم ٹی ٹی ایم شامل تھی، منصوبہ بندی میں مولوی فضل اللہ، شکیل خالد حقانی،  منگل باغ ، اورنگزیب، مولوی فقیر اور دیگر شامل تھے۔

    اس نا پا ک منصوبے میں شریک کالعدم تنظیموں کے سولہ افراد شریک ہوئے، حملہ آوروں کی تعداد سات تھی، جن کے نام ابوذر،عمر،عمران، یوسف، عذیر، قاری اور چمنے ہیں۔

    گزشتہ روز ذرائع کا کہنا تھا کہ آرمی پبلک اسکول پر حملے کی قیادت کالعدم تحریکِ طالبان مہمند ایجنسی کا کمانڈر لئیس خان کررہا تھا، جس کا تعلق اپر دیر سے بتایا جاتا ہے، سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ سے ایک ٹوپی بھی ملی ہے، جس پر کمانڈر اپر دیر کے الفاظ تحریر ہیں۔

  • ضربِ عضب: فضائی کاروائی میں ستاون دہشت گرد ہلاک

    ضربِ عضب: فضائی کاروائی میں ستاون دہشت گرد ہلاک

    راولپنڈی: سانحۂ پشاور میں معصوم شہیدوں نے قوم کو جہاں سوگوارکردیا ہے،وہیں قوم اورقومی سلامتی کے اداروں کا غصہ بھی دہشت گردوں کے خلاف شدید ترہوگیا ہے۔

    سانحۂ پشاور کے بعد پاک فوج نے آپریشن ضرب عضب کو دہشت گردوں کے خلاف موت کا استعارہ بنا دیا ڈی جی آئی ایس پی آر نے آرمی چیف کو بریفنگ میں بتایا کہ سانحۂ پشاور کے بعد دہشت گردوں کے خلاف بیس فضائی کارروائیاں کی گئیں جس میں ستاون دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ۔

  • آرمی چیف، افغان صدر کا دہشت گردی کے خلاف مشترکہ جدوجہد کا فیصلہ

    آرمی چیف، افغان صدر کا دہشت گردی کے خلاف مشترکہ جدوجہد کا فیصلہ

    کابل: سانحۂ پشاور کے بعد آرمی چیف نے افغانستان کا دورہ کیااپنے مختصر دورے میں انہوں نے افغان صدر اور ایساف کے کمانڈر سے ملاقاتیں کیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف افغانستان میں اپنا مختصر دورہ مکمل کرکے پشاور پہنچ گئے دورۂ کابل میں آرمی چیف افغان صدر اشرف غنی اورایساف کے کمانڈر سے ملاقاتیں کی۔

    ایساف کمانڈر جنرل کیمبل سے ملاقات میں اہم انٹیلی جنس معلومات کا تبادلہ کیا گیا ملاقات میں عزم کیا گیا کہ دہشت گرد جہاں بھی جائیں گے ان کاخاتمہ کیا جائے گا۔

    ایساف کمانڈر کا کہنا تھا کہ زیرِکنٹرول علاقے میں دہشت گردوں کا خاتمہ کرنے کے لیے کارروائی کی جائے گی۔

    جنرل راحیل سے ملاقات میں افغان صدر اشرف غنی نے یقین دہانی کرائی کہ افغان سرزمین کو پاکستان میں دہشتگردی کے لئے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

    اس موقع پر افغان صدر کا کہنا تھا کہ دہشت گرد عناصرکو فوری طور پرختم کیا جائے گا۔ آرمی چیف اور افغان صدر نے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششوں پراتفاق کیا ہے۔

    پشاور واپس پہنچ کرآرمی چیف نے وزیر ِ اعظم سے ملاقات کی اور انہیں دورۂ افغانستان کے بارے میں بریفنگ دی۔