Tag: peshawar blast

  • پشاور: مسجد میں دھماکہ، 19افراد جاں بحق ، 50زخمی

    پشاور: مسجد میں دھماکہ، 19افراد جاں بحق ، 50زخمی

    پشاور : حیات آباد میں پاسپورٹ آفس کے قریب امام بارگاہ مسجد میں ایک سے زائد دھماکے ہوئے، جس کے نتیجے میں 19افراد جاں بحق جبکہ 50افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

    زرائع کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد میں امام بارگاہ  کے قریب  ہوا، دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ آواز دور دور تک سنی گئی ، دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوگئی ہے، دھماکہ کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔

    عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ کی جگہ سے دھواں اٹھ رہا ہے، اور دھماکہ کے بعد شدید فائرنگ کی آوازیں  بھی سنی گئیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ امام بارگاہ میں دو دھماکوں کی آواز سنی گئی ہے اور دھماکے کے بعد فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے، دھماکے کے زخمیوں کو حیات آباد میڈیکل کمپلیس منتقل کیاجارہا ہے، زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں جبکہ پشاور کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔


    امدادی کاروائی کے مناظر


    پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیاہے، حملہ آروں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہیں جبکہ پاک فوج کے دستوں نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

    زرائع کے مطابق چار سے پانچ دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع ہیں، اسپتال زرائع کے مطابق کئی زخمیوں حالت تشویشناک ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

    عینی شاہد کے مطابق نمازِ جمعہ ادا کی جارہی تھی کہ چھ سے سات دہشتگرد جو پولیس کی یونیفارم میں تھے، مسجد میں داخل ہوئے فائرنگ کرکے سیکیورٹی ختم کی اور دستی بم پھینکے، جس کے بعد نمازی زمین پر لیٹ گئے، پھر ایک دہشتگرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

    زرائع کے مطابق حیات آباد امام بارگاہ پر 6 سے7 دہشت گردوں میں سے ایک دہشتگرد پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا ۔


    عینی شاہد کی اے آر وائی نیوز سےخصوصی گفتگو


     


    دھماکے کے بعد مسجد کے اندورنی مناظر



    صوبائی وزیراطلاعات مشتاق غنی کی اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو


    وزیرِ اعظم ، صدر ممنون حسین اور دیگر سیاسی رہنماؤں کی مذمت

    پشاور میں ہونے والے ہولناک واقع پر سیاسی اور مذہبی شخصیات نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    وزیرِ اعظم نوازشریف نے حیات آباد کے امام بارگاہ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے، صدر ممنون حسین نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا، صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ بزدلانہ کارروائیاں قوم کا عزم متزلزل نہیں کرسکتیں۔

    پشاور دھماکے پر الطاف حسین کا کہنا تھا کہ دھماکا کرنیوالے انسان نہیں حیوان ہیں، تحریکِ انصاف کے چئیرمین عمران خان نے امام بارگاہ میں دھماکے کی شدید مذہمت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے حضور سجدہ ریز مسلمانوں کا قتل انتہائی افسوسناک ہے ۔

    امیر جماعت اسلامی،اسپیکر قومی اسمبلی سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے دھماکے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کی پشاور امام بارگاہ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا دہشت گردی کی کارروائیاں قوم کا عزم کمزور نہیں کرسکتیں۔


    آئی جی خیبر پختونخواہ کی میڈیا بریفنگ – حملے کی تفصیلات بتائیں



    سیکیورٹی اہلکاروں نے ایک خودکش حملہ آور مار گرایا



     حملہ آوروں نے اپنی گاڑی دھماکے سے تباہ کردی


    یہ خبر لمحہ بہ لمحہ اپ ڈیٹ کی جارہی ہے مسلسل اپ ڈیٹ حاصل کرتے رہیے۔

  • پشاور: چوک ناصر خان میں دھماکہ ، جانی نقصان نہیں ہوا

    پشاور: چوک ناصر خان میں دھماکہ ، جانی نقصان نہیں ہوا

    پشاور: چوک ناصر خان میں دوکان کے باہر بارودی مواد کا دھماکہ ہوا، دھماکہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    پشاور کے اندرون شہر کوچی بازار سے متصل چوک ناصر خان میں کمبل مارکیٹ کے باہر بارودی مواد کا دھماکہ ہوا، دھماکے کی آواز پورئے شہر تک سنی گئی، پولیس کے مطابق دھماکہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم دوکان کا شٹل تباہ ہوا، بارودی مواد دوکان کے باہر رکھا گیا تھا۔

    بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق دھماکہ میں 500 گرام ٹائم ڈیواز بارود استعمال کیا گیا، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتش شروع کر دی ہیں۔

  • پشاور دھماکہ کی صدر اور وزیرِاعظم سمیت دیگر رہنماؤں کی مذمت

    پشاور دھماکہ کی صدر اور وزیرِاعظم سمیت دیگر رہنماؤں کی مذمت

    اسلام آباد: پشاور میں ایف سی کے قافلے پر دھماکے کی صدر ممنون حسین، وزیرِاعظم نواز شریف ، وزیرِاطلاعات پرویز رشید، اے این پی کے رہنماء میاں افتخارحسین اور سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا سمیت دیگر رہنماؤں نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    پشاور کے علاقے شیر شاہ سوری روڈ پر ایف سی قافلے کو دھماکے سے نشانہ بنایا گیا، وزیرِاعظم نواز شریف نے دھماکے کی  پُرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

    وفاقی وزیرِاطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی ادارے دہشتگردی کیخلاف قربانیاں دے رہے ہیں، اے این پی کے رہنماء میاں افتخار حسین نے اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا صوبے پرتوجہ نہیں دے رہے ہیں،  وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک کو دھرنے سے فرصت نہیں مل رہی ہے۔

    سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا اور قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد علی نقوی نے بھی دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کی۔

    جے یو پی کے مرکزی صدراعجاز ہاشمی کا کہنا تھا کہ آپریشن ضربِ عضب کی کامیابی سے دہشتگرد بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں اور جوابی کارروائی پر اتر آئے ہیں۔

  • قائدالطاف حسین کی پشاور بم دھماکہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت

    قائدالطاف حسین کی پشاور بم دھماکہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت

    لندن: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پشاور میں شیر شاہ سوری روڈ پر سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور دھماکہ کے نتیجے میں ایک سیکورٹی اہلکار سمیت خاتون اور بچے کی شہادت اور متعدد سیکورٹی اہلکاروں کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

    انہوں نے کہا ہے کہ پشاور میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنانا دہشت گردوں کی بد ترین کارروائی ہے اور اس میں ملوث دہشت گرد انشاء اللہ تعالیٰ آپریشن ضربِ عضب کے نتیجے میں جلد اپنے عبرتناک انجام سے دو چار ہونگے ۔

    انہوں نے دھماکے میں شہید ہونیوالے سیکورٹی اہلکار ، خاتون اور بچے کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، سوگواران کو صبرجمیل عطا کرے اور زخمیوں کو جلد ومکمل صحت یابی عطا فرمائے۔

    الطاف حسین نے وفاقی اورصوبائی حکومت خیبرپختونخوا سے مطالبہ کیا کہ  پشاور میں شیر شاہ سوری روڈ پر سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنانے میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے اور آپریشن ضربِ عضب کے ذریعے ان کا جلد از جلد قلع قمع کرکے ملک و قوم کو دہشت گردی کے عفریت سے نجا ت دلائی جائے۔

  • پشاور میں دھماکا ،3افراد جاں بحق، 13 زخمی

    پشاور میں دھماکا ،3افراد جاں بحق، 13 زخمی

    پشاور: شیر شاہ سوری روڈ پر زور دار دھماکے ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ایف سی اہلکار اور خاتون سمیت تین افراد شہید جبکہ ایف سی کے دو اہلکاروں سمیت تیرہ افرادزخمی ہوگئے۔

    سیکیورٹی حکام کے مطابق دھماکے میں ایف سی کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی بڑی تعداد نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سیل کردیا، دھماکے میں ایف سی کا ایک اہلکار بھی شہید ہوا جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

    امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا، قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کررہے ہیں اور بم ڈسپوزل اسکوڈ کو بھی طلب کرلیا ہے۔

    سیکیورٹی حکام کے مطابق دھماکے میں کرنل خالد کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی لیکن وہ محفوظ ہے، دھماکے میں ایف سی کی گاڑی مکمل طور تباہ ہوگئی ہے جبکہ دھماکے میں دو موٹر سائیکل اور ایک رکشہ بھی مکمل طور پر تباہ ہوگیا، دھماکے کے بعد پشاور میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

    سی سی پی او پشاور کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ایک سڑک کنارے کھڑی چھوٹی گاڑی میں بارود بھرا ہوا تھا، ایف سی قافلہ جیسے ہی گاڑی کے قریب پہنچا تو گاڑی دھماکے سے پھٹ گئی۔

      آئی جی بم ڈسپوزل اسکواڈ شفقت ملک کا کہنا تھا کہ دھماکے میں پینتالیس کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا ہے، ایف سی ہیڈکوارٹرز، ریلوے اسٹیشن اور پریس کلب بھی اسی علاقے میں واقع ہے۔

  • پشاور: پولیس موبائل پر بم حملہ ،ایک اہلکار زخمی ،15مشتبہ افراد گرفتار

    پشاور: پولیس موبائل پر بم حملہ ،ایک اہلکار زخمی ،15مشتبہ افراد گرفتار

    پشاور: صبح سویرے پولیس موبائل پر بم حملے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیاجبکہ پولیس نے سرچ آپریشن میں دو بھتہ خورسمیت پندرہ مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

    پشاور میں دہشت گردی اور بم دھماکوں کا سلسلہ رک نہ سکا، ماہ صیام میں بھی پولیس اور معصوم افراد دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں ،دہشت گردوں نے صبح سویرے سفید ڈھیری کے مقام پرسڑک کنارے نصب بم سے پولیس وین کو نشانہ بنایا، دھماکے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا جبکہ پولیس موبائل کو جزوی نقصان پہنچا۔

    دھماکے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا،اس سے پہلے رات گئے پشاور کے علاقے گلبہار میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر سرچ آپریشن کرکے دو بھتہ خوروں سمیت پندرہ مشتبہ افراد کو حراست لے لیا، جن سے اسلحہ اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی،گرفتارملزمان میں چار غیرملکی بھی شامل ہیں، پولیس کے مطابق ملزمان کالعدم تنظیم کے نام پر تاجروں سے بھتہ وصول کیا کرتے تھے۔