Tag: peshawar firing

  • پشاور: گھریلو تنازع پر فائرنگ سے 6 افراد ہلاک

    پشاور: گھریلو تنازع پر فائرنگ سے 6 افراد ہلاک

    پشاور: تھانہ ارمڑ کے علاقے خٹکوپل میں گھریلو تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایس پی رضا محمد نے بتایا کہ پشاور کے تھانہ ارمڑ کے علاقے خٹکوپل میں لاشوں اور زخمی کو تشویشناک حالت میں ایل آر ایچ منتقل کردیا گیا ہے۔

    ایس پی رضا محمد کے مطابق قتل کئے گئے افراد میں خواتین بھی شامل ہیں جبکہ مرنے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا، ملزمان نے کلاشنکوف سے فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔

    اس سے قبل کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے ڈسکو موڑ کے قریب جوس سینٹر میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے ایک شہری شدید جاں بحق ہو گیا، قتل کے بعد فرار ہونے والے ایک ڈاکو کو شہری نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا تاہم ڈاکو کا ساتھی فرار ہوگیا۔

    پولیس نے جائے وقوعہ سے پستول اور موٹر سائیکل برآمد کرلی ہے جبکہ جاں بحق شہری کی شناخت 20 سالہ عابد کے نام سے ہوئی ہے اور مارے گئے ملزم کی شناخت محمد عدنان علی کے نام سے ہوئی ہے۔

    دکان کے مالک کا بیان

    دکان کے مالک نے پولیس کو بتایا کہ جاں بحق نوجوان عابد اورنگی ٹاؤن بہار کالونی کا رہائشی ہے اور اس کا آبائی تعلق نوابشاہ سے تھا، مقتول کو15 روز قبل دکان میں کام پر رکھا تھا۔

    دکان کے مالک فردوس نے کہا کہ عابد کو زخمی حالت میں عباسی منتقل کیا گیا تھا، اسے عباسی اسپتال میں طبی امداد فراہم نہیں کی گئی، وہ کافی دیر اسپتال میں پڑا رہا کسی نے ہاتھ تک نہیں لگایا اور وہ اسپتال میں طبی امداد نا ملنے کے باعث جاں بحق ہوگیا۔

    کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے، زاہد لاڈلا گروپ کے کارندے سمیت 7 ملزمان گرفتار

    پولیس کا کہنا ہے کہ اورنگی ٹاؤن میں دکاندار کی فائرنگ سے ہلاک ملزم کی شناخت کرلی گئی ہے ملزم بھی اورنگی ٹاون کا رہائشی تھا جبکہ اس کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔

  • پرانی دشمنی پر فائرنگ، دو سگے بھائی جاں بحق

    پرانی دشمنی پر فائرنگ، دو سگے بھائی جاں بحق

    پشاور میں پرانی دشمنی پر فائرنگ کے نتیجے میں دو سگے بھائی جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ پشاور کے شاہ پور میں پیش آیا، جہاں پرانی دشمنی پر دونوں بھائیوں کو نماز جمعہ کیلئے مسجد جاتے ہوئے قتل کیا گیا۔

    پولیس حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایک بھائی پولیس کانسٹیبل تھا، فائرنگ سے تین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں قریبی اسپتال میں منتقل کیا گیا جبکہ لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کر دی گئیں۔

    پولیس کا کہنا ہے واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے، مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔

    دوسری جانب گزشتہ دنوں کراچی میں ظالم بیٹوں نے جائیداد کے تنازع پر ماں کو قتل کردیا تھا، پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پیش آیا تھا۔

    پولیس نے اس حوالے سے بتایا کہ ملزمان کا اپنی ماں سے جائیداد کے معاملے پر جھگڑا چل رہا تھا اور انہوں نے خاتون کو گلے میں رسی کا پھندا لگا کر قتل کیا۔

  • پشاور:سکھ شہری کی ٹارگٹ کلنگ، ورثاء کا احتجاج

    پشاور:سکھ شہری کی ٹارگٹ کلنگ، ورثاء کا احتجاج

    پشاور:  ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ میں حشت نگری میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک سکھ ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے، ورثاء نے مین جی ٹی روڈ پر لاش رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

    پشاور تھانہ حشت نگری کی حدود میں مسلح ٹارگٹ کلرز نے سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے تین افراد کو گولیوں کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک سکھ شہری ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ جنہیں طبی امداد کے لئے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا۔

    ڈاکٹر کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، سکھ برادری نے لاش کو جی ٹی روڈ پر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور صوبائی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ سکھ برادی نے حملہ آوروں کی فوری طوری پر گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

    دھرنے کی وجہ سے جی روڈ اور اطراف کے علاقوں میں بدترین ٹریفک جام ہوگیا، ٹریفک معطل ہونے کی وجہ سے شہریوں کو گھنٹوں زحمت کا سامنا کرنا پڑا، سکھ برادری کے سربراہ سرجیت سنگھ سے اکلیت امور کے مشیر نے مذاکرات کئے جو ناکام رہے۔

  • پشاور:فائرنگ سے3اہلکاروں کی شہادت کا مقدمہ درج، ابتدائی رپورٹ تیار

    پشاور:فائرنگ سے3اہلکاروں کی شہادت کا مقدمہ درج، ابتدائی رپورٹ تیار

    پشاور: پولیس نے فائرنگ سے شہید تین پولیس اہلکاروں کے واقعے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی، ابتدائی رپورٹ کے مطابق  شہید تینوں پولیس اہلکار پوائنٹ چھوڑ کر بلٹ پروف جیکٹس پہنے بغیر افطاری پرگئے، الرٹ نہ ہونے کی وجہ سے جوابی کارروائی نہ کرسکے۔

    پشتخرہ میں جمعے کے روز پولیس ٹارگٹ کلنگ کی تحقیقات جاری ہے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق اطلاع کے باوجود اہلکار پوائنٹ چھوڑ کر بلٹ پروف جیکٹس پہنے بغیرافطاری کیلئے چلے گئے الرٹ نہ ہونے کی وجہ سے پولیس اہلکار جوابی فائرنگ نہ کرسکے، جس کی وجہ سے حملہ آور علاقہ غیر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    رپورٹ کے مطابق چار حملہ آوروں نے افطاری سے بیس منٹ بعد پشتخرہ کے علاقے میں پولیس اہلکاروں پر سولہ سے زائد گولیاں برسائیں، جس میں تین پولیس اہلکار سمیت چار افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھوبیٹھے ۔

    دوسری جانب پولیس پر حملے کی ایف آئی آر نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لی گئی، جس میں دہشت گردی کی مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں۔

  • پشاور : دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہری اور 3 پولیس اہلکار شہید

    پشاور : دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہری اور 3 پولیس اہلکار شہید

    پشاور: پشاور کے علاقے پشتہ خرہ میں نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ سے اے آیس آئی سمیت تین پولیس اہلکار اور ایک شہری شہیدا ور دو شدید زخمی ہو گئے ۔

    گشت پر مامور پولیس اہلکار افطار کےلئے ایک ہوٹل کے باہر بیٹھے تھے کےسفید رنگ کی کار میں سوار دہشتگردوں نے ان پر جدید اسلحہ سے فائرنگ کر دی، فائرنگ کے نتیجہ میں تین پولیس اہل کار اور ایک شہری موقع پرجبکہ تیسرا کچھ دیر بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا، سی سی پی او پشاور کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ سےحملہ آورسربندکی جانب فراروہ گئے جن کی تلاش کیلئے آپریشن شروع کردیاگیا ہے۔

  • پشاور:رشید گڑھی میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

    پشاور:رشید گڑھی میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

    پشاور : رشیدگڑھی میں فائرنگ سے تین افرادجاں بحق ہوگئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔

     پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے رشید گڑھی چوک کے قریب ایک  گھر میں گھس کر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں تین افرادجاں بحق ہوگئے۔

    جاں بحق افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے، پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔