Tag: peshawar hayatabad attack

  • حیات آباد خود کش دھماکے میں شہید میجرجمال سپرد خاک ، مقدمہ درج

    حیات آباد خود کش دھماکے میں شہید میجرجمال سپرد خاک ، مقدمہ درج

    پشاور : حیات آباد سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملے میں شہید میجر جمال کو سپرد خاک کردیا گیا جبکہ حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد میں خود کش دھماکے میں شہید میجرجمال کی نماز جنازہ ادا کردی گئی اور پٹھان کہور کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، نمازِ جنازہ میں پاک فوج کے کمانڈر بریگیڈیئر خرم شہزاد، ایف سی سیکٹر کمانڈر ساؤتھ بریگیڈ نصر حیات اور دیگرحکام نے شرکت کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی جانب سے شہید کے قبر پر پھول چڑھائے گئے۔

    دوسری جانب پشاور کے علاقے حیات آباد سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا ہے، مقدمہ دہشت گردی دفعات کے تحت نامعلوم کیخلاف درج کیا گیا۔

    یاد رہے اس سے قبل بھی پشاور خودکش حملے میں شہید ہونے والے میجرجمال کی نمازجنازہ ادا کی گئی، جس میں گورنرکے پی کے ظفر اقبال جھگڑا، اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک، کورکمانڈرپشاور سمیت دیگراعلیٰ حکام نے شرکت کی اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔

    ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہید میجرجمال کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد جسد خاکی کو تدفین کے لیے ان کے آبائی علاقے روانہ کردیا گیا ہے جہاں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ شہید کی تدفین کی جائے گی۔


    مزید پڑھیں : حیات آباد میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ،  میجر جمال سمیت 2 اہلکار شہید


    واضح رہے کہ گزشتہ روز حیات آباد میں ایف سی قافلہ پرخودکش دھماکہ ہوا تھا، جس میں میجر سمیت دو اہلکار شہید ہوئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پشاور:ججز کی گاڑی پر خودکش حملے کا مقدمہ درج

    پشاور:ججز کی گاڑی پر خودکش حملے کا مقدمہ درج

    پشاور : سی ٹی ڈی پشاور نے ججز کی گاڑی پر خودکش حملے کا مقدمہ درج کرلیا، ایف آئی آر کی کاپی اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی ہے جبکہ خودکش بمبار کے اعضا ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے بھیج دیئے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور حیات آباد میں ججز کی گاڑی پر خودکش حملہ کا مقدمہ نامعلوم دہشتگردوں کے خلاف درج کرلیا گیا ہے، تھانہ حیات آباد نے معاملہ سی ٹی ڈی کے سپرد کردیا ہے۔

    کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے ایس ایچ او حیات آباد کی سفارشات پر حملے کا مقدمہ درج کیا ، ایف آئی آر میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات شامل جائے وقوعہ سے خودکش حملہ آور کے اعضاء اکھٹے کرکے ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے بھیج دئیے گئے ہیں۔

    حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی شناخت کے لئے چہرے کو سرجری کے ذریعے ٹھیک کیا جائے گا۔


    مزید پڑھیں : پشاور میں خود کش حملہ‘ 1شہید‘ 4 زخمی


    یاد رہے کہ گزشتہ روز خودکش حملے میں پشاور ہائی کورٹ کی گاڑی کا ڈرائیور جاں بحق اور چار جج زخمی ہوئے تھے۔