Tag: peshawar jail

  • پشاور جیل میں خواتین قیدیوں کو سلائی کڑھائی کی تربیت

    پشاور جیل میں خواتین قیدیوں کو سلائی کڑھائی کی تربیت

    پشاور : خیبر پختونخوا کے شہر پشاور کی سینٹرل جیل میں قید خواتین کی فلاح وبہبود کیلئے انہیں دستکاری اور دیگر امور کی تربیت دی جاتی ہے۔

    پشاور سینٹرل جیل میں قیدیوں کی اصلاح کیلئے ایک لائبریری کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے جس سے قیدیوں کی بڑی تعداد مستفید بھی ہورہی ہے۔

    مختلف جرائم کی پاداش میں پشاور سینٹرل جیل آنے والی قیدی خواتین کو سلائی کڑھائی کا کام سکھایا جاتا ہے تاکہ وہ اپنی سزا پوری کرنے کے بعد معاشرے میں عزت اور وقار کے ساتھ زندگی گزار سکیں۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کی نمائندہ شازیہ نثار نے جیل میں قید خواتین سے بات چیت کی اور ان کو درپیش مسائل اور سہولیات کی فراہمی سے متعلق معلومات حاصل کیں۔

    جیل میں خواتین کو باقاعدہ کپڑوں کی ڈارفٹنگ کے بعد کٹنگ اور سلائی روزانہ کی بنیاد پر سکھائی جارہی ہے اس کے علاوہ خواتین اپنے فارغ اوقات میں رنگ برنگے دھاگوں کے ساتھ نقش نگاری کا ہنر بھی سیکھ رہی ہیں۔

  • پشاور:مشرف حملہ، مجرم نیاز کو پھانسی دیدی گئی

    پشاور:مشرف حملہ، مجرم نیاز کو پھانسی دیدی گئی

    پشاور: پھانسی کے مجرم نیاز محمد کو آج صبح پشاور جیل میں سولی پر لٹکا دیا گیا، نیاز محمد کو سابق صدر پرویز مشرف پر قاتلانہ حملے میں موت کی سزا سنائی گئی تھی۔

    پھانسی کے مجرم نیاز محمد کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا، صوابی سے تعلق رکھنے والے نیاز محمد کے ڈیتھ وارنٹ دو ہفتے قبل جاری ہوئے تھے، گزشتہ شب نیاز محمد کو سخت سیکیورٹی میں ہری پور جیل سے پشاور سینٹرل جیل منتقل کیا گیا، جہاں اہل خانہ سے ملاقات کے بعد مجرم کوصبح چھ بجکر چالیس منٹ پر پھانسی دی گئی۔

    مجرم نیاز محمد پاک فضائیہ میں جونیئر ٹیکنیشن تھا، جسےچودہ دسمبر دوہزارچودہ کو راولپنڈی کے جھنڈا چیچی پل کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا کر صدر پرویز مشرف پر قاتلانہ حملہ کرنے کی کوشش پر فوجی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔

    ڈاکٹرزکی رپورٹس کے بعد نیازمحمد کی لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی، سزائے موت پر عائد پابندی اٹھائے جانے کے بعد نیاز محمد ساتواں دہشت گرد ہے، جسے پھانسی دی گئی ہے۔