Tag: peshawar mosque blast

  • پشاور: ارمڑ دھماکے میں کتنا بارودی مواداستعمال ہوا؟ تحقیقات میں اہم انکشاف

    پشاور: ارمڑ دھماکے میں کتنا بارودی مواداستعمال ہوا؟ تحقیقات میں اہم انکشاف

    خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں تھانہ ارمڑ کی حدود میں مسجد کی دیوار کے قریب آئی ای ڈی دھماکا سے متعلق اہم انکشاف ہوا ہے۔

    گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں تھانہ ارمڑ کی حدود میں مسجد کی دیوار کے قریب آئی ای ڈی دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں مفتی منیر شاکر جاں بحق ہو گئے تھے۔

    پولیس کے مطابق ارمڑ دھماکے سے متعلق پولیس کی تحقیقات جاری ہیں، دھماکے میں 600 گرام بارودی مواد استعمال ہوا اور بارودی مواد مسجد کے چھوٹے مخصوص گیٹ کے سامنے نصب تھا۔

    پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق مفتی منیر شاکر جیسے ہی اس گیٹ سے مسجد میں داخل ہوئے تو دھماکا ہوگیا۔

    پشاور میں تھانہ ارمڑ کی حدود میں دھماکا، مفتی منیر شاکر جاں‌ بحق

    پولیس کا مزید کہنا ہے کہ جائے وقوعہ کے قریبی علاقوں کی سی سی ٹی فوٹیج حاصل کی جارہی ہے، واقعہ کی ذمہ داری ابھی تک کسی نے قبول نہیں کی۔

    دوسری جانب دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا، مقدمہ تھانہ ارمڑ کے ایس ایچ او کی مدعیت میں نامعلوم شدت پسندوں کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

    ایف آئی آر کے مطابق کہ مسجد کے باہر دھماکے کی اطلاع موصول ہونے پر پولیس پہنچی، پولیس پہنچی تو دھماکے میں مفتی شاکر سمیت 4 افراد زخمی ہوئے تھے، مفتی شاکر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں دم توڑ گئے۔

    مقدمہ کے متن میں لکھا گیا کہ بارودی مواد مسجد کے مخصوص چھوٹے گیٹ کے سامنے رکھا گیا تھا، جیسے ہی مفتی شاکر مسجد میں داخل ہوئے دھماکا ہوگیا، واقعہ حالیہ دہشتگردی کی ایک کڑی ہے۔

  • پشاور کی مسجد میں خودکش دھماکا: ‘ملبے کے اندرسے اب بھی آوازیں آرہی ہیں’

    پشاور : رہنما جماعت اسلامی عنایت اللہ کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے زخمی اب بھی ملبے کے نیچے ہیں کیونکہ ملبے کے اندر سے اب بھی آوازیں آرہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق رہنما جماعت اسلامی عنایت اللہ پولیس لائنز میں دھماکے کی جگہ پہنچے ، اس موقع پر اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ دھماکے سے مسجد کےاندر ایک حصہ شہید ہوگیا ہے اور ملبے کے اندر سے اب بھی آوازیں آرہی ہیں۔

    رہنما جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ملبے کےاندر سے ایک رشتےدارکی کال آئی ،مجھے نکالاجائے، سی سی پی او اور کمشنر سے کہا ہے کہ لوگوں کو جلد سے جلد نکالاجائے۔

    اسلامی عنایت اللہ نے خدشہ ظاہر کیا کہ زخمی اب بھی ملبے کے نیچے ہیں، زخمیوں کے خدشے پیش نظرملبے کو احتیاط سے ہٹایا جا رہا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ پاک فوج، ریسکیو 1122 امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے، لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ خودکش دھماکا تھا۔