Tag: Peshawar Motorway van plunges into ditch

  • پشاور موٹر وے پر مسافر وین کھائی میں گر گئی

    پشاور موٹر وے پر مسافر وین کھائی میں گر گئی

    پشاور موٹر وے براہمہ اورسنگجانی کے درمیان مسافر وین کھائی میں گر گئی، حادثے میں 17 افراد زخمی ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے مسافروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ بارش کے باعث سڑک پر پھسلن کے باعث پیش آیا۔

    اس سے قبل مانسہرہ میں کاغان لڑی کے قریب کار کھائی میں گرنے سے میاں بیوی جاں بحق ہوگئے جبکہ ڈیڑھ سالہ بچہ حادثے میں محفوظ رہا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ مانسہرہ میں میں کاغان لڑی کے قریب پیش آیا جاں بحق میاں بیوی کا تعلق اٹک کے علاقے حضرو سے ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اس حادثے میں میاں بیوی جاں بحق ہوگئے تاہم کار سوار ڈیڑھ سالہ بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا ہے۔

    کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ایمرجنسی یونٹ نے لاشوں اور بچے کو کھائی سے نکال لیا ہے، معمولی زخمی بچیکو کاغان اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مانسہرہ میں جیپ کھائی میں گرنے سے 4 خواتین جاں بحق ہوگئیں، پولیس کا اس حوالے سے بتانا تھا کہ حادثہ مانسہرہ میں کن چھجڑی کے مقام پر پیش آیا جہاں جیپ سنڈی سے جبوڑی جارہی تھی۔

    کراچی: ایمبولنس کھائی میں گرنے سے مریض جاں بحق، 3 زخمی

    پولیس کا کہنا تھا کہ حادثہ جیپ کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آٰیا جس کے نتیجے میں 4 خواتین جاں بحق اور 6 افرا زخمی ہوئے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد نے امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔