Tag: peshawar operation

  • پشاورمیں پولیس اورسیکیورٹی فورسزکی مشترکہ کارروائی‘ 2دہشت گرد ہلاک

    پشاورمیں پولیس اورسیکیورٹی فورسزکی مشترکہ کارروائی‘ 2دہشت گرد ہلاک

    پشاور: صوبہ خیبرپختونخواہ کےدارالحکومت پشاورمیں پولیس اور سیکورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی کےدوران دودہشت گرد ہلاک جبکہ 5 اہلکار زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق پشاور کے علاقے چمکنی شاہ پور میں عمارت میں موجود دہشت گردوں کے خلاف حساس اداروں کی اطلاع پر پولیس اور سیکورٹی فورسز نےمشترکہ کارروائی کی۔

    سی سی پی او طاہر خان کاکہناہےکہ پولیس اور سیکورٹی فورسز سے مقابلےدوران 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ ایک دہشت گرد کے فرار ہونے کی اطلاع ہے جس کا تعاقب جاری ہے۔

    سی سی پی اوکےمطابق فلورمل میں بظاہرخودکش جیکٹس،آئی ای ڈیزتیارکی جاتی تھیں۔ فلورمل وسیع رقبےپرمشتمل ہے،سرچنگ جاری ہے۔

    طاہرخان کےمطابق کارروائی میں 6دستی بم،4پستول،4کلاشنکوف برآمدہوئی اوراس کےعلاوہ خودکش جیکٹ بنانےکاسامان بڑی تعدادمیں برآمدہوا۔

    سی سی پی او کا کہناہےکہ 600سےزائدڈیٹونیٹرز،پرائماکارڈ،بڑی تعدادمیں ٹائمرزبرآمدہوئے۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کےزیراستعمال متعددٹیلی فونز ملےہیں۔

    سی سی پی او پشاور کےمطابق موبائل فونزسےممکنہ ٹارگٹ کی ویڈیوزبھی ملی ہیں۔ اس کےعلاوہ فلورمل سےمتعدددستاویزات بھی ملی ہیں۔

    اس سے قبل ایس ایس پی آپریشنزکا کہناتھاکہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کےدوران فائرنگ کےتبادلے کے نتیجے میں 3دہشت گرد ہلاک جبکہ دو اہلکار زخمی ہوئے۔


    پارہ چنار میں دو دھماکے‘ 20 شہید، 70 زخمی


    پولیس حکام کا کہناہےکہ دہشت گردوں کےخلاف آپریشن میں پولیس کی بکتر بند گاڑیوں اور کمانڈوز نے حصہ لیا۔

    آئی جی خیبرپختونخواہ صلاح الدین محسود کےمطابق حساس اداروں کی اطلاع کی بنیادپرآپریشن کیاگیا۔


    کوئٹہ:جناح چیک پوسٹ کےقریب دھماکہ‘13 افرادجاں بحق


    واضح رہےکہ گزشتہ روز کوئٹہ میں آئی جی آفس کے سامنے شہدا چوک پر زور دار دھماکے کے نتیجے میں 13افراد جاں بحق 12زخمی ہوگئےتھے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • پشاور میں دہشتگردی کا بڑامنصوبہ ناکام ، 2 دہشتگرد گرفتار

    پشاور میں دہشتگردی کا بڑامنصوبہ ناکام ، 2 دہشتگرد گرفتار

    پشاور:  قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے 2 بڑی کارروائیوں میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بناتےہوئے دو دہشتگردوں کو گرفتار اوربھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارودبرآمدکرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق اوربنوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دو مختلف کارروائیوں میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بناتےہوئے دو دہشتگردوں کو گرفتار اور بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا۔

    پولیس نےمتنی کے علاقےمیں خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران ایک دہشتگرد کو گرفتار کرلیا، گرفتار دہشتگرد کے قبضے سے چار سو کلو بارودی مواد، پانچ راکٹ گولے، بارہ دستی بم، قانون نا فذ کرنے والے اداروں کی ایک یونیفارم برآمد ہوئی ہے، دہشتگرد کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

    سی سی پی او کے مطابق کارروائی میں خودکش جیکٹ میں استعمال ہونیوالا بارود بھی برآمد ہواہے۔

    دوسری کارروائی میں کاؤنٹرٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے بنوں سے تھانہ موندہ خودکش حملے میں ملوث دہشتگرد کو گرفتار کرلیا، کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد سے بارودی مواد، دستی بم، یونیفارم، دیسی ساختہ بم ، ایک ہینڈگرنیڈ، بم بنانے کے فارمولے، ایک ڈیٹو یٹر اور پرائما کارڈ برآمد ہوا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پشاور:آرمی پبلک اسکول کے اطراف گرینڈ سرچ آپریشن،متعدد افراد  گرفتار

    پشاور:آرمی پبلک اسکول کے اطراف گرینڈ سرچ آپریشن،متعدد افراد گرفتار

    پشاور:  آرمی پبلک اسکول کے اطراف گرینڈ سرچ آپریشن میں افغان باشندوں سمیت متعدد مشتبہ افراد گرفتار کرلئے گئے، ملزمان سے اسلحہ بھی بر آمد ہوا۔

    سانحہ آرمی پبلک اسکول کے بعد پشاور میں دہشتگردوں کے خلاف متواتر کارروائیاں جاری ہیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے آرمی پبلک اسکول کے اطراف گرینڈ سرچ آپریشن کیا گیا۔

    پولیس کے مطابق سرچ آپریشن میں غیر قانونی طور پر مقیم پانچ افغان باشندوں سمیت متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، گرفتار افرادکے قبضے سے تین پستول، بارہ رائفلز اور سینکڑوں کارتوس برآمد ہوئے، مشتبہ افراد کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

    ایس ایس پی آپریشن کے مطابق سرچ آپریشن میں ستر گھروں کی جیو ٹریکنگ کے ذریعے تصدیق کی گئی، آپریشن میں سراغ رساں کتوں کی بھی مدد لی گئی۔

  • پشاور آپریشن،20اشتہاری10مشتبہ افراد گرفتار،اسلحہ برآمد

    پشاور آپریشن،20اشتہاری10مشتبہ افراد گرفتار،اسلحہ برآمد

    پشاور:  پولیس نے داؤد زئی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران بیس خطرناک ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا۔

    پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے داؤد زئی کے گرد و نواح میں سرچ آپریشن میں بیس اشتہاری ملزمان کے علاوہ دس مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ آپریشن کے دوران ملزمان سے اسلحہ اور ہزاروں کارتوس برآمد کر لئے گئے، سرچ آپریشن میں پشاور کے مختلف تھانوں کی پولیس نے حصہ لیا ۔