Tag: Peshawar police operation

  • پشاور: حیات آباد آپریشن،1پولیس اہلکارشہید، 2 دہشتگردہلاک،2 گرفتار

    پشاور: حیات آباد آپریشن،1پولیس اہلکارشہید، 2 دہشتگردہلاک،2 گرفتار

    پشاور: حیات آباد میں پولیس آپریشن کے دوران ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ آپریشن میں دو دہشتگرد ہلاک اوردو گرفتار ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق حساس اداروں کے ساتھ حیات آباد فیز تھری میں واقع ایک گھر پر کارروائی کی گئی، جس دوران گھر میں چپھے دہشتگردوں نے مزاحمت کی کوشش کی اور پولیس پر فائرنگ کی۔

    جس کے بعد جوابی کاروائی میں فیض اللہ اور ثناء اللہ ہلاک ہوئے جبکہ دو دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا۔

    کارروائی کے دوران زخمی ہونے والا طارق نامی پولیس کانسٹیبل دوران علاج دم توڑ گیا۔

  • پشاور: پولیس کی کارروائی، دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام

    پشاور: پولیس کی کارروائی، دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام

    پشاور: پولیس نے پشاور کے سرحدی علاقے میں کارروائی کر کے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

    خیبر ایجنسی کے سرحدی علاقے ملا گوری میں پولیس نے کارروائی کر کے پشاور میں دہشت گردی کے بڑے منصوبے کو ناکام بنادیا، پولیس نے خفیہ اطلاع پر ملا گوری میں ایک مکان میں چھاپہ مار کر دو انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا۔

    پولیس کے مطابق برآمد ہونے والے اسلحے میں آٹھ سب مشین گنیں، آٹھ لائٹ مشین گنیں، سات رائفل، آٹھ پستول، مارٹر گولے اور دستی بم کے علاوہ بھاری مقدار میں گولہ بارود شامل ہے۔

     گرفتار دہشتگردوں کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • پشاور:پولیس کی کارروائی، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد،13افراد گرفتار

    پشاور:پولیس کی کارروائی، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد،13افراد گرفتار

    پشاور : پولیس نے کارروائی میں بھاری تعداد میں اسلحہ اور کارتوس برآمد کرلئے ، صدر تھانے کی حدود میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

    پشاورکے علاقے بڈھ بیر میں پولیس نے اسلحے سے بھری گاڑی پکڑ لی، گاڑی سے آٹھ کلاشنکوف، تین رائفل، بیس پستول، شارٹ اور بائیس ہزار کارتوس برآمد ہوئے۔

    ایس پی شاکر بنگش کے مطابق بڈھ بیر کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ کارروائیوں میں تیرہ ملزم گرفتار کرلئے، جن کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئی ہے، ملزمان سنگین جرائم میں ملوث تھے، دوسری جانب بنوں تھانہ صدر کی حدود میں ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر کے سامنے مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔