Tag: peshawar polio campaign

  • پشاور میں انسدادپولیومہم کےخلاف سازش، تحقیقات کیلئے 6 رکنی کمیٹی قائم

    پشاور میں انسدادپولیومہم کےخلاف سازش، تحقیقات کیلئے 6 رکنی کمیٹی قائم

    پشاور: انسدادپولیومہم کےخلاف سازش کی تحقیقات کیلئے6 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی، کمیٹی 2 ہفتےکےاندر اپنی رپورٹ مرتب کرے گی اور قومی کاز کو نقصان پہنچانے والوں کاتعین کرےگی۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور میں انسدادپولیومہم کو سبوثار کرنے کی سازش کی تحقیقات کیلئے6 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ، کمیٹی 22 اپریل کو پیدا ہونے والی مجموعی صورتحال کا جائزہ لےگی اور 2 ہفتے کے اندر اپنی رپورٹ مرتب کرے گی۔

    تحقیقاتی کمیٹی میں انتظامیہ اوردیگر اداروں کے نمائندے شامل ہیں ، کمیٹی قومی کاز کو نقصان پہنچانے والوں کا تعین کرےگی اور اسپتال میں توڑ پھوڑ کرنے والوں کیخلاف کارروائی تجویز کی جائے گی۔

    دوسری جانب پشاور میں انسدادپولیومہم کوسبوثارکرنے کے معاملے پر بڈھ بیرپولیس کاآپریشن جاری ہے، ایس پی سجاد کا کہنا ہے کہ مرکز صحت ماشوخیل میں سرکاری املاک کونقصان پہنچانےوالے مزید نو افراد کوگرفتار کرلیاگیا جبکہ روپوش اسکول پرنسپل کی گرفتاری کےلئےچھاپے مارے جارہے ہیں۔

    مزید پڑھیں : پشاور میں انسدادپولیومہم بدنام کرنے کی سازش کرنے والا شخص گرفتار

    انسداد پولیو مہم کےفوکل پرسن بابربن عطا کاکہناتھاکہ انسداد پولیومہم کےخلاف جھوٹی خبرمنصوبہ بندی کےتحت پھیلائی گئی جبکہ وائس چانسلرآف یونیورسٹی ہیتلھ سائنسزلاہورڈاکٹرامجداکرم کاکہنا ہے کہ انسداد پولیو کےقطرے کبھی نقصان نہیں پہنچاسکتے۔

    یاد رہے پشاورمیں دو روز قبل پولیو ویکسی نیشن سےبچوں کی حالت غیرہونےکی افواہوں نےکھلبلی مچادی تھی، جس کےبعدمشتعل افراد نےسرکاری مرکز صحت ماشوخیل پر دھاوا بول دیا تھا۔

    ناقص ویکسین فلاپ ڈرامے کا ڈراپ سین سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ، جس میں دیکھاجاسکتاہےکہ ایک شخص بچوں کوزبردستی بسترپر لٹاکر بے ہوشی کاڈرامہ رچا رہا ہے لیکن بچے تندرست دکھائی دے رہے تھے۔

    بعد ازاں پشاورمیں پولیس نے بچوں سے بےہوشی کا ڈرامہ کرانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا ، عدالت نے ملزم کو ایک روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا تھا۔

  • انشاءاللہ پشاور پولیو ڈرامے میں ملوث تمام ملزمان سلاخوں کے پیچھے ہوں گے، بابر عطا

    انشاءاللہ پشاور پولیو ڈرامے میں ملوث تمام ملزمان سلاخوں کے پیچھے ہوں گے، بابر عطا

    پشاور : وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے انسداد پولیو بابر عطا نے واضح کیا پشاور پولیو ڈرامے میں ملوث تمام ملزمان سلاخوں کے پیچھے ہوں گے، پولیس چیف سے مسلسل رابطے میں ہوں اور تمام صورتحال پر نظر ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے انسداد پولیو بابر عطا نے اپنے بیان میں کہا پولیو ڈرامے میں ملوث 12 افراد کے خلاف ایف آئی درج کرلی گئی ہے اور پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

    معاون خصوصی نے کہاکہ پولیس چیف سے مسلسل رابطے میں ہوں اور تمام صورتحال پر نظر ہے، انشاءاللہ ملزمان جلد سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔

    پشاور کے علاقے ماشوخیل میں گزشتہ روز پولیو کے قطروں سے بچوں کی طبیعت خراب ہونے کا ڈرامہ سامنے آیا، جس کے بعد مشتعل افراد نے مرکز صحت کو آگ لگا دی تھی۔

    مزید پڑھیں :   پشاور میں انسدادپولیومہم بدنام کرنے کی سازش کرنے والا شخص گرفتار

    بچوں کے بیہوش ہونے کی ایک جعلی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ایک شخص کو بچوں کو بیہوش ہونے کی ہدایت دیتے ہوئے دیکھا گیا لیکن بچے تندرست دکھائی دے رہے ہیں۔

    بعد ازاں بچوں سے بیہوشی کا ڈرامہ کرانے والے ملزم نذر محمد کو بڈھ بیر پولیس نے گرفتار کرلیاتھا جبکہ  انسداد پولیو مہم کےخلاف احتجاج کرنے والے بارہ افراد کے خلاف پرچہ درج کرلیا جبکہ سرکاری املاک کا جلاؤگھیراؤ کرنے والے کے خلاف آپریشن شروع کردیا تھا۔

    وزیرصحت ہشام انعام کا کہنا تھاسوچی سمجھی سازش کے تحت انسداد پولیو مہم کے خلاف آگ بھڑکائی گئی۔ویکسین سے کسی بچےکی حالت نہیں بگڑی میری اپنی بیٹیوں نے بھی وہی قطرے پیئے، مسجدوں سے اعلان کرا کر افراتفری مچائی گئی سازش کرنے والوں کو بے نقاب اور سزا ملنی چاہیے۔

  • پشاور میں کل سے پولیو مہم کا آغاز ہوگا

    پشاور میں کل سے پولیو مہم کا آغاز ہوگا

    پشاور:  پولیو مہم کا آغاز کل سے ہورہا ہے، سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر شہرمیں ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

    پشاورمیں انسداد پولیو مہم کے زریعے شہر بھر میں کل سے پولیو ویکسینیشن کی جائےگی، ای پی آئی کو رآڈنیٹر کے مطابق مہم میں سات لاکھ چونسٹھ ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا ئےگے۔

    مہم کی تکمیل کے لئے کارکنان کی چار ہزار دو سو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جو بچوں کو قطرے پلانے کا کام سرانجام دیں گی ۔

    ذرائع کے مطابق انسداد پولیو مہم میں شریک کارکنان کو سیکیورٹی فراہم کی جائے گی ، سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کل شہر میں ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔