Tag: peshawar rain

  • پشاور ڈوبنے کے بعد تحریک انصاف کی حکومت نے غلطیوں کا اعتراف کرلیا

    پشاور ڈوبنے کے بعد تحریک انصاف کی حکومت نے غلطیوں کا اعتراف کرلیا

    پشاور: پشاور ڈوبنے کے بعد تحریکِ انصاف کی حکومت نےغلطیوں کا اعتراف کرلیا، آئندہ بہتر منصوبہ بندی کا وعدہ کرلیا۔

    پشاور کے بڈھنی نالے نے نصف شہر کو ڈبا دیا، صوبائی وزیرِاطلاعات مشتاق غنی متاثرہ علاقوں میں پہنچے تو حالت زار اپنی آنکھوں سے دیکھی تو نااہلی کا اعتراف کرنا ہی پڑا۔

    مشتاق غنی اداروں کے انتظامات سے نالاں نظرآئے اور کہا کہ وزیراعلٰی سے شکایت کریں گے۔

      تحریک انصاف کی رہنما عائشہ گلالئی نے بھی اعتراف کیا کہ صوبائی حکومت پہلے سے تیار نہیں تھی، خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت دو سال سے قائم ہے، دو سال بعد بھی حکومت کو نوٹس لینے کا ہی خیال آیا۔

  • صدرمملکت اور وزیراعظم کا پشاور میں طوفانی بارشوں سے ہلاکتوں پر اظہار افسوس

    صدرمملکت اور وزیراعظم کا پشاور میں طوفانی بارشوں سے ہلاکتوں پر اظہار افسوس

    اسلام آباد: صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف کا خیبر پختوانخو میں طوفانی بارشوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے اور زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    پشاور میں تیز آندھی اور طوفانی بارش کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر صدر اور وزیراعظم نے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کی، وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں پوری قوم ان کے غم میں برابر کی شریک ہے، جاں بحق ہونے والے اہلخانے کیلئے وزیراعظم نے تین لاکھ اور زخمیوں کیلئے ایک لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔

    پیپلزپارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری نے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا ہے کہ متاثرہ افراد کی فوری مدد کی جائے، کے پی کے وزیراعلٰی پرویز خٹک نے جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا اور محکمہ صحت کو زخمیوں کی بہتر علاج معالجے کی ہدایت کی۔

    عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء میاں افتخار نے صوبائی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ صوبے میں بارشوں سے قیامت ٹوٹی ہے اور وزیراعلٰی پروٹوکول کے ساتھ لانگ مارچ کررہے ہیں۔