Tag: Peshawar search operation

  • پشاور:سرچ آپریشن کے دوران پولیس پرفائرنگ، 3 اہلکارشہید، 7زخمی

    پشاور:سرچ آپریشن کے دوران پولیس پرفائرنگ، 3 اہلکارشہید، 7زخمی

    پشاور : سر چ آپریشن کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے تین پولیس اہلکار شہید اور سات زخمی ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں ایک ملزم بھی مارا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور کا علاقہ ارمڑ مقتل گاہ بن گیا، پولیس کے تین جوان فرائض نبھاتے ہوئے شہید ہوگئے،  پولیس کے مطابق ارمڑ میں سرچ آپریشن کے دوران گھر میں چھپے حملہ آوروں نے پولیس پر پر فائرنگ کردی۔

    گولیوں کی زد میں آکر دواہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علا ج جانبر نہ ہوسکا، ملزمان کی فائرنگ سے سات پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں لیڈی ریڈنگ اسپتال میں طبی امداددی جارہی ہے۔

      مقابلے میں ایک حملہ آور مارا گیا اور دیگر ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

  • پشاور: فورسز کا سرچ آپریشن ،غیر ملکیوں سمیت500مشتبہ افراد گرفتار

    پشاور: فورسز کا سرچ آپریشن ،غیر ملکیوں سمیت500مشتبہ افراد گرفتار

    پشاور: خیبر پختونخوا میں سیکورٹی فورسز نے مختلف شہروں سے آپریشن کے دوران بیالیس غیر ملکیوں سمیت پانچ سو سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت صوبے بھر میں گرینڈ سرچ آپریشن کیا گیا، سرچ آپریشنز کے دوران گھروں اور ہوٹلوں کی تلاشی لی گئی۔

    پشاور سمیت کئی شہروں سے پانچ سو پندرہ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

    جن میں غیرقانونی طور پر مقیم بیالیس افغان باشندے بھی شامل ہیں، گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور منشیات بھی بر آمد ہوئی۔

    آئی جی کے پی کے ناصر خان دورانی کے مطابق آپریشن کے دوران اسکولوں کی سیکیورٹی کا بھی جائزہ لیا گیا، ناقص سیکیورٹی ہونے پر اسکول انتظامیہ کو نوٹس بھی جاری کئے گئے۔

  • پشاور : آرمی پبلک اسکول کے اطراف سرچ آپریشن ،17گرفتار

    پشاور : آرمی پبلک اسکول کے اطراف سرچ آپریشن ،17گرفتار

    پشاور: مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے سڑسٹھ افراد کو حراست میں لے لیا، پولیس نے آرمی پبلک اسکول کے اطراف سے بھی سترہ مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

    پشاور میں ایس ایس پی آپریشن میاں محمد سعید کی زیرِ نگرانی آرمی پبلک اسکول کے اطراف میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا، جس کے دوران سترہ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ ساٹھ سے زائد مکانات کی جیوٹیکنگ مکمل کی گئی۔

    ایس ایس پی آپریشن میاں محمد سعید کے مطابق آرمی بپلک اسکول کے قریب افغان بستیوں میں آپریشن مکمل کیا گیا، جن میں بہاری کالونی مچینی گیٹ، ریکی ماڈل ٹاون کے علاقے شامل ہیں۔

    دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے سڑسٹھ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا، جن میں تین اشتہاری ملزمان بھی شامل ہیں، پولیس کے مطابق گرفتار افراد سے اسلحہ و منشیات بھی برآمد ہوئی ہیں۔

  • پشاور:  سرچ آپریشن، 20 سے زائد مشتبہ افراد گرفتار

    پشاور: سرچ آپریشن، 20 سے زائد مشتبہ افراد گرفتار

    پشاور:مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران افغان باشندوں سمیت بیس سے زائد مشتبہ افراد حراست میں لے لئے گئے ہیں۔

    پشاور کینٹ کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا، دوران کارروائی پولیس نے غیر قانونی طور پر مقینم افغان باشندوں سمیت بیس سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

    گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی بر آمد ہوا۔

    ڈی ایس پی کینٹ عارف خان کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن کےدوران گھر گھر تلاشی لی گئی، آپریشن میں خواتین پولیس اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔

    پولیس حکام کے مطابق شہر میں امن کے قیام تک سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری رہے گا۔

  • پشاور:سرچ آپریشن، 3 اشتہاری ملزمان گرفتار

    پشاور:سرچ آپریشن، 3 اشتہاری ملزمان گرفتار

    متنی : پشاور کے علاقے متنی اور بڈھ بیر میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا، سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے مختلف مقدمات میں مطلوب تین اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    پشاور میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور دہشتگردی کے واقعات کے خلاف پولیس بھرپور ایکشن میں ہے، نواحی علاقوں متنی اور بڈھ بیر میں سرچ آپریشن کرکے مختلف مقدمات میں مطلوب تین اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بر آمد ہوا ہے۔