Tag: peshawar zalmi

  • کوئٹہ گلیڈی ایٹرزپی ایس ایل کےفائنل میں، پشاورزلمی کو شکست

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرزپی ایس ایل کےفائنل میں، پشاورزلمی کو شکست

    دبئی : کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے پشاورزلمی کو شکست دے کر پاکستان سپرلیگ کےفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ محمد نواز آل راؤنڈ پرفارمنس پرمین آف دی میچ قرار پائے.

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈیٹرز پی ایس ایل کےفائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی، کوئٹہ گلیڈیٹرز نے پشاور زلمی کے خلاف ایک رن سےفتح حاصل کرلی، اعزاز چیمہ کے آخری اوور میں8رنز نہ بن سکے.

    دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں کپتان شاہد آفریدی نے ٹاس جیتا اور فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بسم اللہ خان اور احمد شہزاد کا بلارنز اگلنے میں ناکام رہا۔

    کیون پیٹرسن اورکمارسنگاکاراکے لاٹھی چارج نے آفریدی الیون کیلئے خطرے کی گھنٹی بجائی۔ پیٹرسن اور سنگاکارا نے صرف 53 گیندوں پر 79 رنز کی پارٹنرشپ بنائی، لیکن دونوں کے آؤٹ ہوتے ہی وکٹوں کی لائن گئی۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مقررہ اوورز کھیلے بغیر ہی ایک سو تینتس رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ہدف کے تعاقب میں پشاورزلمی کا آغاز بھی مایوس کن رہا۔ وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔

    ڈیرن سیمی کی اڑتیس رنزکی دھواں دھار اننگز نے پشاورزلمی کو جیت کی امید دلوائی لیکن سیمی کے آؤٹ ہوتے ہی میچ پرکوئٹہ کی گرفت مضبوط ہوگئی۔

    آخری اوور میں آٹھ رنزدرکارتھے، لیکن اعزازچیمہ نے دو گیندوں پردوکھلاڑیوں کو پویلین بھیج کرکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو فائنل میں پہنچادیا۔ محمد نواز کو آل راؤنڈ پرفارمنس پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

  • پشاورزلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو8 وکٹوں سے ہرا دیا

    پشاورزلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو8 وکٹوں سے ہرا دیا

    شارجہ : پشاورزلمی نے کوئٹہ گلیڈیٹرزکو آٹھ وکٹ سے شکست دے دی۔ آفریدی کی پشاورزلمی پوائنٹس ٹیبل پرپھرسرفہرست ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے سترھواں میچ میں شاہدآفریدی کی پشاورزلمی نے کوئٹہ گلیڈیٹرزسے پہلی پوزیشن چھین لی۔

    آفریدی کاٹاس جیت کر فیلڈنگ کافیصلہ درست ثابت ہوا۔ احمد شہزاد اوراسدشفیق کی جوڑی نےچالیس رنزکاطوفانی آغازفراہم کیا۔

    احمدشہزاد کے آؤٹ ہوتے بلےبازوں کی لائن لگ گئی۔ بوم بوم کی جادوئی گیندوں نے بیٹسمینوں کے ہوش اڑادیئے۔ آفریدی نے صرف سات رنزدے کرپانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    گرانٹ ایلیٹ اورذوالفقاربابر نے ترسٹھ رنزجوڑکردسویں وکٹ کاریکارڈ قائم کیا۔ ایک سو تئیس رنزکے تعاقب میں پروفیسراورڈیوڈ ملان نے بولرزپرخوب ہاتھ صاف کیے۔

    حفیظ چھتیس رنزبناکرآؤٹ ہوئے۔ ڈیوڈملان کی نصف سنچری کی بدولت پشاورزلمی نے ہدف دو وکٹ پرپوراکرکے پی ایس ایل میں پانچویں کامیابی حاصل کی۔

     

  • لاہورقلندرزنے پشاورزلمی کو4 رنزسے شکست دے دی

    لاہورقلندرزنے پشاورزلمی کو4 رنزسے شکست دے دی

    شارجہ : لاہورقلندرزنے سنسنی خیز مقابلے کے پشاورزلمی کو چاررنز سے شکست دےدی۔

    تفصیلات کے مطابق شارجہ کامیدان لاہورقلندرزکے نام رہا، شارجہ میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے پندرھویں میچ میں آفریدی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

    لاہورقلندرز نے مقررہ اوورز میں تین وکٹ پر ایک سو چونسٹھ رنزبنائے۔ کیمرون ڈیلپورٹ اورعمراکمل نے نصف سنچریاں اسکورکیں۔

    ہدف کے تعاقب میں حفیظ اورتمیم اقبال نے اٹھائیس رنزکاجارحانہ آغازفراہم کیا۔ آفریدی اورسیمی بھی رنگ جمانے میں کامیاب نہ ہوئے۔

    ڈیوڈملان نے بیالیس رنزکی اننگزکھیل کرلاہورقلندرزکے لئے خطرے کی گھنٹی بجائی۔ ڈیوڈملان کے آؤٹ ہوتے ہی لاہورقلندرزکے بولرزنے حریف ٹیم کو قابو میں کرلیا۔

    کیون کوپر اورڈیل پورٹ نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ لاہورقلندرزنے سنسنی خیزمقابلے کے بعد میچ چاررنزسے جیت کرایونٹ میں دوسری کامیابی حاصل کی۔

  • شاہد آفریدی کی پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہرا دیا

    شاہد آفریدی کی پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہرا دیا

    شارجہ : شاہد آفریدی کی پشاورزلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو سات وکٹ سے شکست دے دی، پی ایس ایل میں پشاورزلمی کی یہ چوتھی کامیابی ہے۔

    میچ میں پشاور زلمے کے تمیم اقبال کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف شاندار 80رنز کی وجہ سے مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

    ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ آفریدی کی ٹیم کے حق میں گیا۔ پشاور زلمی نےمیچ سات وکٹ سے جیت کراسلام آباد کوچوتھی شکست کا مزا چکھایا۔

    مصباح الحق کی واپسی بھی ٹیم کو وننگ ٹریک پرنہ لاسکی، اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے چھ وکٹ پرایک سو باون رنزبنائے۔

    خالد لطیف انسٹھ اورمصباح الحق بتیس رنزکےساتھ نمایاں رہے۔ وہاب ریاض اورمحمد اصغرنے دو دوکھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں پروفیسر اورتمیم اقبال کی چھتیس رنزکی شراکت نے جیت کی بنیاد رکھی۔

    تمیم اقبال کی ناقابل شکست اسی رنز کی بدولت پشاورزلمی نے مطلوبہ ہدف تین وکٹ پر حاصل کرلیا۔ تمیم اقبال نے گراﺅنڈ کے چاروں جانب دلکش اسٹروکس کھیلے اور ناقابل شکست 80رنز بنا کراپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔تمیم اقبال کی اننگز میں 3 چھکے اور6 چوکے شامل تھے۔

  • کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو3 وکٹوں سے ہرا دیا

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو3 وکٹوں سے ہرا دیا

    دبئی : سرفرازاحمد کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرنےجیت کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی۔ پشاور زلمی کو پی ایس ایل میں پہلی شکست کاسامناکرناپڑا۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی انٹرنیشنل کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جا نے والے پاکستان سپر لیگ کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمے کو3وکٹوں سے شکست دے دی۔

    سرفرازاحمد نے ٹاس جیت کرفیلڈنگ کافیصلہ کیا، بولرزنے کپتان کے فیصلے کی لاج رکھی اوران فارم اوپننگ جوڑی کو چوبیس رنزپرپویلین کی راہ دکھائی۔

    پشاورزلمی کے کپتان شاہدآفریدی کو عمرگل نے کھاتہ کھولے بغیر ہی روانہ کردیا۔ انسٹھ رنزپرپشاورکی آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی، اس وقت ڈیرن سیمی نے اڑتالیس رنزبناکر اسکورکو ایک سو پینتیس رنزتک پہنچایا۔

    پشاور زلمے نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے136رنز کا ٹارگٹ دیا۔ ہدف کے تعاقب میں احمدشہزاد اورلیوک رائٹ نے پینتس رنزکامضبوط آغازفراہم کیا۔

    شان ٹیٹ نے احمدشہزاد اورآفریدی نے لیوک رائٹ کوآؤٹ کرکے میچ میں کم بیک کیا۔ کیون پیٹرسن نے پینتس رنزجوڑکر ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم بنایا، لیکن پیٹرسن کے آؤٹ ہوتے ہی پشاورزلمی کو میچ میں برتری حاصل ہوگئی۔

    انورعلی نےسنسنی خیز چھکا لگا کرمیچ کا نتیجہ اپنی ٹیم کے حق میں کرلیا۔ آخری اوورمیں چھ گیندوں پرسات رنزدرکارتھے، چگمبوراکے چوکے نے پشاورزلمی کا کام تمام کیا۔ اور کوئٹہ گلیڈئیٹرز نے میچ تین وکٹ سے جیت لیا۔

  • پی ایس ایل: پشاورزلمی کی شاندار فتح، لاہورقلندرزکو 9وکٹوں سے شکست

    پی ایس ایل: پشاورزلمی کی شاندار فتح، لاہورقلندرزکو 9وکٹوں سے شکست

    دبئی : شاہدآفریدی کی پشاورزلمی کو پی ایس ایل میں ایک اور کامیابی مل گئی، پشاور زلمی نے یکطرفہ مقابلےکےبعد لاہورقلندرزکونووکٹ سے شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہورکی ٹیم کو پاکستان سپرلیگ میں مسلسل دوسری بھاری شکست کاسامناکرناپڑا۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمے کے کپتان شاہد آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

    لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 117 رنز بنائے، کرس گیل دوسرے میچ میں بھی فیل ہوئے.

    لاہور قلندرز نے اننگز کا آغاز کیا تو میچ کی پہلی ہی گیند پر خطرناک بلے باز کرس گیل کو جنید خان نے کلین بولڈ کردیا، گیل کے آؤٹ ہوتے ہی لاہوری بلےبازوں کے ہاتھ پاؤں پھول گئے۔صرف چاررنزپرلاہورقلندرزکےتین بیٹسمین پویلین لوٹ گئے۔

    ڈوئن براوؤ بتیس اوراظہرعلی اکیس رنزکےساتھ نمایاں رہے۔ لاہورقلندرزنےایک سوسترہ رنزجوڑکرپی ایس ایل کا سب سے کم اسکوربورڈ پرسجایا۔ جبکہ اظہر علی نے 31 اور عمر اکمل نے 21 رنز اسکور کئے.

    پشاور کی جانب سے محمد اصغر نے 2 جبکہ شان ٹیٹ ،وہاب ریاض اور جنید خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ جواب میں تمیم اقبال اورپروفیسرکےلاٹھی چارج نے بولرزکے چھکے چھڑادئیے۔

    پروفیسرتین چوکوں اورتین چھکوں کی مدد سےپینتالیس رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ تمیم اقبال نے ناقابل شکست پچپن رنزبناکرپشاورزلمی کو مسلسل دوسری فتح سے ہمکنار کرایا۔ پشاور کی ایونٹ میں یہ مسلسل دوسری کامیابی ہے۔

  • پی ایس ایل : پشاورزلمی نےاسلام آباد یونائیٹیڈ کو 24رنزسےہرادیا

    پی ایس ایل : پشاورزلمی نےاسلام آباد یونائیٹیڈ کو 24رنزسےہرادیا

    دبئی : شاہدآفریدی کی ٹیم پشاور زلمی نے مصباح الحق کی اسلام آباد یونائیٹڈ کو چوبیس رنز سے شکست دے دی۔ اسلام آباد کو پی ایس ایل میں مسلسل دوسری ناکامی کاسامناکرناپڑا۔

    تفصیلات کے مطابق پشاورزلمی نے پاکستان سپرلیگ میں دبنگ انٹری دے دی۔ سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی سے اسلام آباد یونائیٹڈ کو24رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا.

    تمیم اقبال کی ففٹی کی بدولت پشاورزلمی نےسات وکٹ پرایک سو پیتالیس رنزبنائے۔ ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائٹیڈ کی ٹیم پھر لڑکھڑاگئی۔

    شرجیل خان، بابراعظم اورعمرامین سب فلاپ ہوئے۔ مصباح الحق بھی ٹیم کو مشکلات میں چھوڑ گئے۔ پشاورزلمی کے اسپنرمحمداصغر نے مڈل آڈرکوپویلین کی راہ دکھائی۔

    اس موقع پرآرمی پبلک اسکول کے بچے بھی پشاور زلمی کوسپورٹ کرنے اسٹیڈیم میں موجود تھے۔ وہاب ریاض، محمداصغرنے تین تین اورشان ٹیٹ نے دووکٹیں لے کراسلام آباد یونائیٹیڈ کا ڈبہ گول کیا۔

    قبل ازیں پشاور زلمے کے کپتان شاہد آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو دوسرے ہی اوور میں اوپنر محمدحفیظ 9رنز بنا کر شین واٹسن کی گیند پر آﺅٹ ہو گئے۔

    دوسرے آوٹ ہونے والے کھلاڑی ڈیوڈ مائی لان ہیں جنہوں نے 14 گیندیں کھیل کر صرف 6 رنز اسکور کئے۔پشاورزلمے کو تیسرا نقصان کامران اکمل کی صورت میں 43رنز کے مجموعی اسکور پر اٹھانا پڑا جو 8رنز بنا کر سعید اجمل کا شکار بنے۔تمیم اقبال 51رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔

    شاہد آفریدی 16اور ڈیرن سیمی 10رنز بنا سکے۔ اسلام آباد کی جانب سے آندرے رسل نے 3 جبکہ نعمان رئیس،سعید اجمل ،شین واٹسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ پشاور کی جانب سے وہاب ریاض اور محمد اصغر نے تین،تین جبکہ شان ٹیٹ نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔