Tag: Peshawar Zoo

  • ویڈیو رپورٹ: چڑیا گھر کے اندر 160 حنوط شدہ جانوروں اور پرندوں کا میوزیم

    ویڈیو رپورٹ: چڑیا گھر کے اندر 160 حنوط شدہ جانوروں اور پرندوں کا میوزیم

    پشاور کے چڑیا گھر میں 150 سے زائد حنوط شدہ جانوروں اور پرندوں کے مختلف اقسام پر مشتمل منفرد وائلڈ لائف میوزیم بنایا گیا ہے۔

    پھولوں کے شہر پشاور کے چڑیا گھر میں اب زندہ جانوروں اور پرندوں کے ساتھ ساتھ حنوط شدہ جانوروں کے لیے بھی میوزیم بنایا گیا ہے، جس کا مقصد طلبہ اور عام شہریوں کو تحقیق اور تفریح کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

    وائلڈ لائف میوزیم میں سٹف شدہ 160 جانوروں اور پرندوں کی اقسام رکھی گئی ہیں۔ میوزیم میں آب و ہوا کی تبدیلی، ماحولیات پر انسانی سرگرمیوں کے اثرات اور تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے ماڈلز بھی رکھے گئے ہیں۔

    ‎میوزیم میں بیری شاہین، تلور، کیل، برفانی چیتا، مارخور اور جنگلی مرغ، دانگیر، مرغ زرین، بھیگر اور بن ککڑ کی اقسام بھی موجود ہیں جو کہ اب ناپید ہوتی جا رہی ہیں۔

    ملٹی میڈیا – ویڈیو خبریں دیکھنے کے لیے کلک کریں

  • پشاور: دنیا میں معدومی کے خطرے سے دوچار زیبرا کے ہاں ننھے بچوں کی آمد

    پشاور: دنیا میں معدومی کے خطرے سے دوچار زیبرا کے ہاں ننھے بچوں کی آمد

    پشاور: دنیا میں معدومی کے خطرے سے دوچار زیبرا کے ہاں پشاور چڑیا گھرمیں 2 ننھے بچوں کی آمد ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور چڑیا گھر میں مختلف جانوروں کے ہاں 6 نئے مہمانوں کی آمد ہوئی ہے، چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ننھے بچوں کی حالت بہتر ہے اور ان کا ہر قسم خیال رکھا جا رہا ہے۔

    ویٹرنری ڈاکٹر پشاور چڑیا گھر ڈاکٹر عبدالقادر نے بتایا کہ چڑیا گھر میں چھ نئے ننھے مہمانوں کی آمد ہوئی ہے، جن میں زیبرا کے ہاں 2 جڑواں بچے بھی شامل ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ آئی یو سی این (انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر) جو دنیا بھر میں جانوروں اور نیچر کے تحفظ پر کام کر رہا ہے، نے زیبرا کو معدومیت کے شکار جانوروں کی ریڈ لسٹ میں شامل کیا ہے۔

    آئی یو سی این کے مطابق زیبرا کی تعداد دنیا بھر میں کم ہو رہی ہے، اگر ان کو نہیں بچایا گیا تو اس کی نسل دنیا سے ختم ہونے کا خطرہ موجود ہے۔

    ڈاکٹر عدالقادر نے بتایا کہ دنیا بھر میں تعداد میں کمی کے باوجود پشاور چڑیا گھر میں زیبرا کی افزائش نسل بہت بہتر ہے، اور ابھی زیبرا کے ہاں دو بچوں نے جنم دیا ہے، جس کے بعد چڑیا گھر میں اس وقت زیبراز کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔

    علاوہ ازیں، پشاور چڑیا گھر دو کوہان والی اونٹنیوں کے ہاں بھی ایک ایک بچے کی پیدائش ہوئی ہے، عربیئن اوکس، سپاٹڈ ہرنی کے ہاں بھی ایک ایک بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

    ڈاکٹر عبدالقادر نے بتایا کہ چڑیا گھر میں آنے والے ننھے مہمانوں کی اچھی طرح دیکھ بھال کر رہے ہیں، اور چڑیا گھر میں کامیاب افزائش کے باعث جانوروں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے۔