Tag: peshawar

  • کرونا سے متاثرہ طلبہ کے لیے میڈیکل کالجز میں انٹری ٹیسٹ کی نئی تاریخ آ گئی

    کرونا سے متاثرہ طلبہ کے لیے میڈیکل کالجز میں انٹری ٹیسٹ کی نئی تاریخ آ گئی

    پشاور: کو وِڈ 19 سے متاثرہ طلبہ کے لیے میڈیکل کالجز میں انٹری ٹیسٹ کی نئی تاریخ آ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق میڈیکل کالجز میں داخلوں کے خواہش مند 138 طلبہ میں کرونا کی تصدیق ہوئی تھی، پاکستان میڈیکل کمیشن نے متاثرہ طلبہ سے 13 دسمبر کو خصوصی انٹری ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ 15 سے 29 نومبر تک متاثرہ طلبہ کو ٹیسٹ میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے، متاثرہ طلبہ کو پی ایم سی کو آگاہ کرنے اور اپنے ناموں کے اندراج کی ہدایت بھی جاری کی گئی۔

    ذرایع کے مطابق ملک بھر سے 138 طلبہ نے دوبارہ ٹیسٹ دینے کے لیے اندراج کرایا ہے، دوسری طرف 29 نومبر کو منعقدہ داخلہ ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان 10 روز میں کر دیا جائے گا۔

    میڈیکل کالج داخلہ ٹیسٹ منسوخ، عدالت کا اکیڈمک بورڈ اور اتھارٹی بنانے کا حکم

    میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج داخلہ ٹیسٹ کے لیےملک بھر سے سوا لاکھ طلبہ نے رجسٹریشن کرائی تھی، خیبر پختون خوا میں 47 مراکز میں طلبہ نے داخلہ ٹیسٹ میں حصہ لیا۔

    واضح رہے کہ پنجاب اور خیبر پختون خوا کے میڈیکل کالجز میں کرونا کیسز بڑھنے لگے ہیں، متاثرہ طلبہ، ٹیچرز اور اسٹاف ممبران کو گھروں میں قرنطینہ کیا جا رہا ہے۔

    گزشتہ ماہ سندھ ہائی کورٹ نے وفاق اور سندھ کے درمیان جاری میڈیکل کالجز میں داخلے کا ٹیسٹ بھی منسوخ کرنے کا حکم دیا تھا۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے میڈیکل کالجز میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ 15 نومبر کو لیا جا رہا تھا۔

  • کہیں مت جائیں !! اب لائبریری خود چل کر آپ کے پاس آئے گی

    کہیں مت جائیں !! اب لائبریری خود چل کر آپ کے پاس آئے گی

    پشاور : مطالعے کے شوقین طلباء و طالبات کیلیے صوبائی حکومت نے ایک بڑی سہولت کا اہتمام کیا ہے جس کے تحت ایک موبائل لائبریری کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

    محکمہ سیاحت خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے شروع کیے گئے اپنی نوعیت کے اس منفرد منصوبے موبائل لائبریری سے طلباء و طالبات کو دس سے پچاس فیصد تک کی رعایت پر کتابیں بھی فراہم کی جائیں گی۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے محکمہ امور نوجوانان کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمران اللہ نے بتایا کہ یہ پروگرام ہمارے یوتھ ڈیولپمنٹ پیکج کا حصہ ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے پہلی موبائل لائبریری کا افتتاح کردیا ہے، پہلے مرحلے میں 2 گاڑیوں میں لائبریری قائم کی گئی ہے، جن میں تمام موضوعات کی ایک ہزار سے زیادہ کتابیں موجود ہیں، یہ دونوں گاڑیاں پشاور یونیورسٹی کی حدود میں کھڑی ہونگی۔

    اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمران اللہ کے مطابق طلباء و طالبات کو دس سے پچاس فیصد رعایت کے ساتھ کتابیں خریدنے کا موقع بھی ملے گا، مذکورہ منصوبہ نظامت امور نوجوانان خیبرپختونخوا کے زیر انتظام 12ملین روپے سے مکمل ہوا ہے۔ منصوبے کی کامیاب تکمیل کے بعد اس کا دائرہ کار دیگر کالجز اور یونیورسٹیوں تک کیا جائے گا۔

  • کھلے دودھ میں کیمیکل اور پانی کی ملاوٹ کتنی خطرناک ہے؟ جانیے

    کھلے دودھ میں کیمیکل اور پانی کی ملاوٹ کتنی خطرناک ہے؟ جانیے

    پشاور : ملک بھر میں کھلے دودھ کے نام پر شہریوں کی رگوں میں سفید زہر اتارنے کا کاروبار جاری ہے، پشاور کے شہری دودھ کے نام پر زہر پینے لگے، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ دودھ انتہائی مہلک اور خطرناک ہے۔

    دودھ ہر انسان کی پہلی خوراک ہے جب بچہ پیدا ہوتا ہے تو ماں کا دودھ اسے وہ غذائیت دیتا ہے جو اس کی نشونما کے لئے بہت ضروری ہوتی ہے پھر جب بچہ تھوڑا بڑا ہوتا ہے تو اسے بھینس، گائے اور بکری وغیرہ کا دودھ توانائی دیتا ہے۔

    ہمارے ملک کی اکثریت جو دودھ استعمال کرتی ہے وہ کھلا دودھ گوالوں کے ذریعے ہم تک پہنچتا ہے، پانی کی ملاوٹ اور کیمیکل کے مکسچر سے بننے والا کھلا دودھ انسانی صحت بالخصوص بچوں کیلیے کس حد تک خطرناک ثابت ہوسکتا ہے؟

    اس حوالے سے اے آر وائی کے پروگرام ذمہ دار کون کی ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے  ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ دودھ ایک مکمل غذا ہے، اس میں قدرت نے وہ تمام ضروریات رکھی ہیں جو ایک انسان کی صحت کیلئے بے حد ضروری ہیں۔

    ممبر ریگولیٹری کمیٹی ڈیری ایسوسی ایشن ڈاکٹر محمد ناصر نے کہا کہ کیمکل ملا کھلا دودھ زہر قاتل ہے، یہ دودھ جسم کے اندرونی نظام کو بری طرح متاثر کرتا ہے، جس میں نظام ہاضمہ، نظام تنفس کی خرابی جگر اور پھیپڑوں کی بیماریاں شامل ہیں۔

    پی ایم اے لاہور کے صدر ڈاکٹر اشرف نظامی کا کہنا ہے کہ چند ممالک کے علاوہ دنیا بھر میں کہیں بھی کھلا دودھ نہیں بکتا جن لوگوں کے گھروں میں اپنی گائے بھینسیں بھی ہیں ان کو ابھی اجازت نہیں کہ وہ دودھ نکالنے کے بعد مقررہ مراحل سے گزارے بغیر اسے استعمال کرسکیں۔

    ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بیچے جانے والے مجموعی دودھ کا 80فیصد ملاوٹ شدہ ہوتا ہے، سستا اور گھٹیا مواد بشمول خشک دودھ، چینی، میلامین، فارملین، کاسٹک سوڈا، کپڑے دھونے والے پاﺅڈر، بناسپتی گھی، امونیم سلفیٹ، نمک، ہائیڈروجن پر آسائیڈ اور دیگر انسانی زندگی کے لیے خطرناک اشیا مصنوعی دودھ کی تیاری میں استعمال کی جاتی ہیں۔

    دودھ پیدا کرنے والے دودھ میں ساٹھ فی صد پانی استعمال کرتے ہیں، دودھ جمع کرنے والے53.5فی صد، گھر گھر جا کر دودھ تقسیم کرنے والے62.7فی صد جب کہ ڈیری کی دکانوں والے56.9فیصد پانی ڈالتے ہیں۔

    خالص اور ملاوٹ شدہ دودھ کی پہچان کا طریقہ

    بازار یا کسی گوالے سے خریدے ہوئے دودھ کا معیار چیک کرنے اور اسے دیر تک محفوظ رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ فوری طور پر دودھ کو گرم کر لیں۔ دودھ گرم کرنے کے بعد اس پر جمنے والی ملائی سے اس کے خالص پن کا بڑی آسانی سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

    اگر باقی رہ جانے والا ملائی میں تیل محسوس ہو تو یہ جان لیں کہ دودھ خالص ہے، اگر یہ خشک محسوس ہو تو دودھ میں ملاوٹ کی گئی ہے۔

  • پشاور مدرسے پر حملے کی مذمت کرتے ہیں: سعودی عرب

    پشاور مدرسے پر حملے کی مذمت کرتے ہیں: سعودی عرب

    ریاض: سعودی وزارت خارجہ نے پشاور میں مدرسے پر دہشت گرد حملے کی سخت مذمت کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے گزشتہ روز پشاور مدرسے میں دہشت گرد حملے میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور پاکستانی عوام سے ہم دردی اور اظہار تعزیت کیا ہے۔

    سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ سعودی عرب اس قسم کے مجرمانہ حملوں کو مسترد کرتا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز صبح 8 بجے خیبر پختون خوا کے شہر پشاور کے علاقے دیر کالونی میں ایک مدرسے میں دھماکے کے نتیجے میں 8 بچے شہید اور 96 زخمی ہوئے تھے، پولیس کا کہنا تھا کہ مدرسے میں آئی ای ڈی دھماکا ہوا، دھماکے کے زخمیوں میں زیادہ ترتعداد بچوں کی تھی۔

    بچوں کے مدرسے پر بزدلانہ حملہ بے حسی ہے: برطانوی ہائی کمشنر

    رپورٹس کے مطابق دھماکے کے وقت بچے تعلیم حاصل کرنے میں مصروف تھے، اور معلم نے مائیک پر درس قرآن کا آغاز کیا ہی تھا کہ اچانک زور دار دھماکا ہوا، اور ہر طرف ہول ناک آگ لگ گئی اور زخمیوں کی چیخ و پکار سے در و دیوار ہل گئے۔

    پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے بھی پشاور دھماکے کی مذمت کی، انھوں نے بم دھماکے پر رد عمل میں کہا تھا کہ بچوں کے مدرسے پر بزدلانہ حملہ بے حسی ہے، اور پاکستان کا دہشت گردی کے خلاف عزم مستحکم رہے گا، میں حملے میں متاثر ہونے والوں سے تعزیت کرتا ہوں۔

  • پشاور: مدرسہ میں دھماکا ،7 بچے شہید  ، 96 زخمی

    پشاور: مدرسہ میں دھماکا ،7 بچے شہید ، 96 زخمی

    پشاور: دیر کالونی میں مدرسہ میں دھماکے کے نتیجے میں 7 بچے شہید اور 96 زخمی ہوگئے، پولیس کا کہنا ہے کہ مدرسے میں آئی ای ڈی دھماکا ہوا ، دھماکے کے زخمیوں میں زیادہ ترتعداد بچوں کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پشاورکےعلاقےدیرکالونی میں مدرسےمیں صبح آٹھ بجےکےقریب جب بچےتعلیم حاصل کرنےمیں مصروف تھے اور معلم نے مائیک پر درس قرآن کا آغاز ہی کیا تھا کہ اچانک زور دار دھماکے ہوا، ہرطرف ہولناک آگ لگ گئی اور زخمیوں کی چیخ وپکار سے درودیوار ہل گئے۔

    دھماکے کے نتیجے میں7 بچے شہید اور 96 زخمی ہوگئے ، پولیس اورریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے زخمیوں میں زیادہ ترتعدادبچوں کی ہے، جن کی عمریں 9 سے 15 سال ہیں ، دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے حادثے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور شواہدجمع کرناشروع کردئیے ہیں۔

    مدرسے میں دھماکےکے مناظر ، دھماکا بیان کے دوران ہوا


    اے آر وائی نیوز نمائندے کے مطابق جس وقت دھماکہ ہوا ، اس وقت 50 بچے مدرسے میں موجود تھے اور درس قرآن جاری تھا ، دھماکہ اتنا روز دار تھا کہ پوری عمارت لرز اٹھی،  مدرسے کی دیواروں اور ستونوں کو نقصان پہنچا، چھت کاایک حصہ ٹوٹ کرگرگیا جبکہ دروازے اور کھڑکیاں بھی نہیں بچی اور مسجدکی زمیں پرجگہ جگہ گڑھے پڑگئے۔

    پشاور لیڈی ریڈنگ اسپتال میں 70 افرادکو  منتقل کیا گیا ، جن میں 40 بچے شامل ہیں ،لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرکے ڈاکٹرز کو طلب کرلیا گیا ہے۔

    ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کا کہنا ہے کہ زخمیوں کوحیات آباد برنس سینٹرمنتقل کیاجارہاہے، دھماکے کے زیادہ ترزخمی جھلسے ہوئے ہیں ، دھماکے کے 72 زخمی اسپتال لائے گئے ہیں، جن میں سے 5زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ شہید وزخمی ہونیوالوں کی عمریں 20سے30سال کے درمیان ہیں۔

    ایل آرایچ کے مطابق دیر کالونی دھماکے کے زخمیوں کی تعداد 96 ہو گئی جبکہ 7جاں بحق افرادکوایل آرایچ منتقل کیا گیا اب تک تاحال 40 زخمیوں کو ڈسچارج کیا گیا ہے جبکہ 27 زخمیوں کوطبی امداد دینے کے بعد نصیر اللہ بابر اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

    ایک شخص نےمدرسےمیں بیگ رکھا جس کے بعد دھماکا ہوگیا


    عینی شاہدین نے بتایا کہ ایک شخص نےمدرسےمیں بیگ رکھا جس کے بعد دھماکا ہوگیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے جارہے ہیں۔

    مدرسے میں آئی ای ڈی دھماکا ہوا، ایس پی وقاراحمد


    ایس پی وقاراحمد نے بتایا کہ نماز کےبعدمسجد میں درس قرآن کااہتمام کیاگیا تھا، مدرسے میں آئی ای ڈی دھماکا ہوا، دھماکےمیں ملوث عناصر کو کیفرکردارتک پہنچائیں گے، کے پی پولیس نے دہشت گردی کیخلاف لمبی جنگ لڑی ہے۔

    ایس پی کا کہنا ہے کہ مدرسے کے اطراف لگے کیمروں کی فوٹیجز حاصل کی جارہی ہیں، بارودی مواد کے ساتھ بال بیرنگ بھی موجود تھے۔

    سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ مدرسےمیں داخل ہونےوالےمشکوک شخص کی تلاش جاری ہے، 5 سے 6 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا، اس کے علاوہ بال بیرنگ کا بھی استعمال کیا گیا ، جس سے زیادہ نقصان کا خدشہ ہے۔

    ہال کے مرکزمیں دھماکا ہوا، جس کے باعث نقصان  زیادہ ہوا، اےآئی جی بی ڈی ایس


    اےآئی جی بی ڈی ایس شفقت ملک نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھماکہ خودکش نہیں بلکہ ٹائم بم سےکیا گیا،دھماکہ ہال کے مرکز میں بندکمرے میں ہوااس لئےزیادہ تباہی ہوئی۔

    مدرسے میں دھماکےکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، شوکت یوسفزئی


    پشاور حکومت کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مدرسے میں دھماکےکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، ایک شخص مدرسےمیں بیگ رکھ کرفرارہوا،انویسٹی گیشن جاری ہے، الرٹ جاری ہونے کے بعد سے شہر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ تھی۔

    شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ دہشت گرد سافٹ ٹارگٹ کی تلاش میں رہتے ہیں، دہشت گردوں نےدیکھاکہ یہ سافٹ ٹارگٹ ہے، مساجد اور مدرسوں میں ایسے واقعات کاکوئی سوچ بھی نہیں سکتا، دہشت گردوں کا مذہب کے ساتھ کیا تعلق ہوسکتا ہے؟

    نیکٹا الرٹ


    یاد رہے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) نے کوئٹہ اور پشاور میں دہشت گردی کے حوالے سے تھریٹ الرٹ جاری کیا تھا، الرٹ میں کہا گیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کوئٹہ اور پشاور میں دہشت گرد حملوں کی تیاری کررہی ہے ، دہشت گرد منصوبے میں ہائی پروفائل سیاسی شخصیت کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی شامل ہیں۔

    نیکٹا کا کہنا تھا کہ اہم سیاسی شخصیت کو خودکش دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا جاسکتا ہے، قمردین کاریز سے برآمد مواد کوئٹہ اور کے پی میں دہشت گردی میں استعمال ہونا تھا۔

    خیال رہے دو روز قبل صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں شالکوٹ تھانے کی حدود میں دھماکا ہوا تھا ، دھماکے کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ دو افرادزخمی ہوگئے تھے، دھماکا خیزمواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیاتھا۔

  • پشاور، دلیپ کمار کے گھر کے حوالے سے حکومت کا بڑا فیصلہ

    پشاور، دلیپ کمار کے گھر کے حوالے سے حکومت کا بڑا فیصلہ

    پشاور: معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش کا کہنا ہے کہ پشاور میں واقع بالی ووڈ لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کے گھر کی خریدو فروخت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بالی ووڈ لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کا چار مرلے کا گھر خریدنے کا عزم رکھتی ہے اس مد میں گھر کی خریدو فروخت پر سیکشن فور نافذ کردیا گیا ہے۔

    کامران بنگش نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں گھر کو خریدا جائے گا جس کے لیے حکومت فنڈ مہیا کررہی ہے، دوسرے مرحلے میں گھر کی مرمت اور اس کی اصلی حالت میں بحالی کا کام کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کے گھر کو پشاور ریوائیول پلان کے تحت عجائب گھر میں تبدیل کردیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: دلیپ کمار کی اہلیہ خیبرپختونخوا حکومت کی معترف

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سائرہ بانو نے دلیپ کمار کے پشاور میں واقع آبائی گھر کو خرید کر اُسے عجائب گھر یا قومی ورثہ قرار دینے کے اقدام پر خیبرپختونخوا حکومت کی تعریف کی تھی۔

    سائرہ بانو کا کہنا تھا کہ ’جب مجھے یوسف صاحب کے پشاور والے گھر کی اطلاع ملی تو بہت زیادہ خوشی ہوئی کیونکہ خیبرپختونخوا کی حکومت نے اُس گھر کو محکمہ آثار قدیمہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا‘۔

    یاد رہے کہ دلیپ کمار اور راج کپور کے خاندان تقسیم برصغیر سے قبل پشاور کے قصہ خوانی بازار میں رہائش پذیر تھے، بعد ازاں وہ بھارت منتقل ہوگئے تھے، یہ دونوں حویلیاں تاحال موجود اور بند ہیں۔

  • حکومت کے مؤثر اقدامات : کے پی میں سیاحوں کی آمد میں ریکارڈ اضافہ

    حکومت کے مؤثر اقدامات : کے پی میں سیاحوں کی آمد میں ریکارڈ اضافہ

    پشاور : خیبر پختونخوا حکومت کے مؤثر اقدامات کے باعث سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی بڑی تعداد میں آمد صوبے کی معاشی بہتری میں اضافہ کررہی ہے، لاکھوں سیاح مختلف اضلاع میں قیام پذیرہیں۔

    اس حوالے سے محکمہ سیاحت نے دستاویز جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کے پی کے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی آمد میں بدستور اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    دستاویز کے مطابق ملکی اور غیر ملکی سیاح سیر و تفریح کیلئے بڑی تعداد میں مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن کارخ کررہے ہیں،13اگست سے اب تک کے پی میں26لاکھ81ہزار سیاح آئے۔

    ترجمان محکمہ سیاحت کا کہنا ہے کہ اس وقت7لاکھ 62ہزار سے زائد سیاح مختلف اضلاع میں قیام پذیر ہیں، سب سےزیادہ تعداد میں سیاح ایبٹ آباد میں آئے۔

    محکمہ سیاحت کی دستاویز کے مطابق ایبٹ آباد میں17لاکھ18ہزار سے زائد سیاح آئے جبکہ سوات میں6لاکھ64ہزار سے زائد سیاح پہنچے، سیاحوں کی آمد میں ریکارڈ اضافے سے مقامی معیشت میں بہتر ی آرہی ہے۔

  • وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر پشاور پہنچیں گے

    وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر پشاور پہنچیں گے

    پشاور: وزیر اعظم عمران خان صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور کے دورے پر پہنچیں گے، وزیر اعظم سے گورنر اور وزیر اعلیٰ ملاقاتیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر پشاور پہنچیں گے، وزیر اعظم سے گورنر، وزیر اعلیٰ اور صوبائی کابینہ کے ارکان ملاقات کریں گے۔

    وزیر اعظم عمران خان لیڈی ریڈنگ اسپتال کا دورہ کریں گے، ان کا مہمند اور باجوڑ اضلاع کا بھی دورہ متوقع ہے۔ وزیر اعظم ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے جبکہ قبائلی عمائدین سے بھی ملاقات کریں گے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ وزیر اعظم عمران خان نے لاہور کا دورہ کیا تھا، وزیر اعظم نے گورنر ہاؤس میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی تھی۔

    ان کے دورے کے دوران گورنر ہاؤس لاہور میں وزیر اعظم سے وزیر اعلیٰ پنجاب اور گورنر پنجاب نے بھی ملاقات کی تھی اور انہیں صوبے کے انتظامی و سیاسی امور پر بریف کیا گیا تھا۔

  • پشاور :  اسکول کھلنے کا دوسرا روز ،  8 اساتذہ میں کورونا وائرس کی تصدیق

    پشاور : اسکول کھلنے کا دوسرا روز ، 8 اساتذہ میں کورونا وائرس کی تصدیق

    پشاور : گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول راشکئی کے آٹھ اساتذہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ، جس کے بعد تمام متاثرہ اساتذہ کو15 دن کی چھٹی پرگھربھیج دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور کے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول راشکئی کے آٹھ اساتذہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جبکہ 2کلاس فور ملازمین بھی کوروناوائرس سے متاثر ہیں۔

    ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے کہا ہے کہ تمام متاثرہ اساتذہ کو15 دن کی چھٹی پرگھربھیج دیا ہے تاہم اسکول میں تدریسی عمل سخت حفاظتی تدابیر کیساتھ جاری ہیں۔

    گذشتہ روز ایس اوپیزکی خلاف ورزی پراسلام آباد میں رفاہ میڈیکل کالج اور ہوسٹل سیل کردیا گیا تھا ، ضلعی انتظامیہ کے مطابق کالج اور ہوسٹل سے کرونا کے سولہ  سے زائد کیسز آنے پر وزارت نیشنل ہیلتھ سروس کی سفارش پر کالج کو سیل کیا گیا ہے، اس کی تصدیق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کی تھی۔

    یاد رہے منگل کے روز پاکستان بھر کے اسکول ، کالج اور یونیورسٹیاں چھ ماہ دوبارہ کھل گئے تھے ، شفقت محمود نے وفاقی دارالحکومت کے ایک سرکاری اسکول کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ تعلیمی مراکز کی انتظامیہ پر زور دیا گیا ہے کہ وہ معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پیز) پر سختی سے عمل درآمد کریں۔

  • محرم میں جلوس اور مجالس کی آن لائن نگرانی کیلئے   ایپ تیار

    محرم میں جلوس اور مجالس کی آن لائن نگرانی کیلئے ایپ تیار

    پشاور: محرم میں سیکیورٹی کیلئے جدید ٹیکنالوجی بروئے کارلانے کیلئےایپ تیار کرلی گئی، ایپ سےتمام جلوس،مجالس کی آن لائن نگرانی کی جاسکے گی۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ میں محرم میں سیکیورٹی کیلئےجدیدٹیکنالوجی بروئےکارلانےکیلئےایپ تیار کرلی گئی ، ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی ایپ میں حساس روٹس اورنفری کا ڈیٹافیڈہے، موبائل ایپ میں تمام سی سی ٹی وی کیمرےانسٹال ہیں۔

    ،ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ ایپ سےتمام جلوس، مجالس کی آن لائن نگرانی کی جاسکےگی۔

    یاد رہے پشاور میں محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا ہے ، جس کے مطابق شہرکے مختلف علاقوں میں 100 سے زیادہ کیمرے اور 1600 سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے۔

    پلان کے تحت 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند کرنے کی سفارش کردی گئی ہے جبکہ شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے اور خارجی و داخلی راستوں کی سکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے۔