Tag: peshawar

  • مفتی شہاب الدین پوپلزئی عید سے پہلے دبئی پہنچ گئے

    مفتی شہاب الدین پوپلزئی عید سے پہلے دبئی پہنچ گئے

    پشاور : مسجد قاسم خان کے مہتمم مفتی شہاب الدین پوپلزئی رویت ہلال کے اجلاس سے پہلے چُپ چاپ غائب ہوگئے۔ مفتی منیب الرحمان نے بھی ان کے غائب ہونے سے متعلق لاعلمی کا اظہار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں ایک دن پہلے عید کرانے والے دبئی چلے گئے۔ ملک میں دوعیدیں کرانےکے ذمے دارمفتی شہاب الدین پوپلزئی پشاور میں موجود نہیں۔ جس کے بعد اب ملک بھر میں ایک ہی دن عید ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

    رویت ہلال کا وقت قریب آتے ہی پوپلزئی کی تلاش شروع ہو گئی، مسجد قاسم خان کی انتظامیہ نےالزام عائد کیا کہ انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔ کچھ دیر بعد سوشل میڈیا پر ان کے بینظیر بھٹو انٹر نیشنل ایئرپورٹ کی تصویریں سامنے آگئیں معلوم ہوا کہ پوپلزئی دو دن پہلے خاموشی سے دبئی پہنچ چکے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق مفتی شہاب الدین 22جون کو اسلام آباد سے دبئی کے لیے روانہ ہوئے، ان کی ٹکٹ پر واپسی کی تاریخ 2اگست درج ہے۔ دوسری جانب مفتی شہاب الدین کی جماعت کے ارکان بھی ان کی دبئی روانگی سے بے خبر ہیں ۔

    پشاور کے مفتی پوپلزئی نے اس سال رمضان کا چاند بھی ایک روز پہلے ہی دکھا دیا تھا ۔ مفتی شہاب الدین پوپلزئی ہر سال ایک دن پہلے رویت ہلال کا اجلاس بلاتے ہیں۔


    مزید پڑھیں: مفتی شہاب الدین پوپلزئی عمرے کے لیے سعودی عرب روانہ


    یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی مفتی شہاب الدین پوپلزئی عمرے کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے تھے۔ واضح رہے کہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی ہر سال علیحدہ چاندوں کا قضیہ کھڑا کر کے پشاور اور خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں میں ایک روز قبل ہی عید یا روزہ کروا دیا کرتے تھے۔

  • پشاور : مقابلے میں مارے جانے والے دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی

    پشاور : مقابلے میں مارے جانے والے دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی

    پشاور: خیبرپختونخواہ کے دارلحکومت چمکنی میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی، دہشت گرد داعش کے کارندے نکلے جن میں مقامی کمانڈر  بھی شامل ہے۔

    ذرائع کے مطابق مقابلے میں مارے جانے والے ایک دہشت گرد کی شناخت افغان مہاجر خلیل کے نام سے ہوئی جبکہ دسرے کی شناخت فضل امین المعروف عمر کے نام سے ہوئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے سہولت کار قاری نذیر نے دہشت گردوں کے لیے فلور ملز کرئے پر لی، افغان سہولت کار قاری نذیر خود بھی سزا یافتہ دہشت گرد ہے جبکہ قاری نذیر کی دوبارہ گرفتاری کیلئےسیکیورٹی ایجنسیاں  متحرک ہوگئیں۔

    پڑھیں: پشاورمیں پولیس اورسیکیورٹی فورسزکی مشترکہ کارروائی‘ 2دہشت گرد ہلاک

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت کے بعد پشاور میں ہونے والی دہشت گردی کے تانے بانے افغانستان سے ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔

    یاد رہے آج صبح  صوبہ خیبرپختونخواہ کےدارالحکومت پشاورمیں پولیس اور سیکورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی کےدوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا مقابلے میں 5 اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

  • آپریشن ردالفساد، دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، 2 دہشت گرد ہلاک

    آپریشن ردالفساد، دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، 2 دہشت گرد ہلاک

    ٹانک : ملک بھر میں آپریشن ردالفساد جاری ہے، ٹانک میں فورسز نے کارروائی کرکے دو دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جبکہ پشاور میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔

    ملک بھر میں فسادیوں کے خلاف آپریشن ردالفساد پوری قوت سے جاری ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک میں دیوانہ بابا زیارت کے قریب کارروائی میں دو دہشتگرد مارے گئے۔

    پشاور میں سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنادیا، دہشتگردوں نے پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنانے کے لئے سڑک پر بم نصب کیا تھا۔

    سیکیورٹی اداروں نے نشاندہی ہونے پر بم ناکارہ بنادیا، بم پانچ سے چھ کلو وزنی تھا۔

    دوسری جانب ملتان میں سی ٹی ڈی نے گرفتار دہشتگردوں کی نشاندہی پر تین دستی بم برآمد کرلئے، دہشتگردوں کو سی ٹی ڈی نے شجاع آباد میرالی سے گرفتار کیا تھا، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بم ناکارہ بنادیئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • پشاور: پولیس موبائل پر فائرنگ، 3 اہلکار شہید

    پشاور: پولیس موبائل پر فائرنگ، 3 اہلکار شہید

    پشاور: خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت کے علاقے چمکنی میں نامعلوم افراد کی پولیس موبائل پرفائرنگ کے نتیجے میں 3اہلکارشہید ہوگئے۔

    ایس پی فرقان کے مطابق پولیس موبائل معمول کے گشت پر تھی کہ مسلح حملہ آوروں کی جانب سے فائرنگ کی گئی، فائرنگ کے نتیجے میں کانسٹیبل عمر، شاہد اور انتخاب موقع پر ہی شہید ہوگئے۔

    پولیس حکام کے مطابق حملے میں ایس ایم جی اور نائن ایم ایم اسلحے کا استعمال کیا گیا، دہشت گردوں پر جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک حملہ آور بھی ہلاک ہوا جس کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی۔

    پولیس پر حملے کے بعد سیکیورٹی حکام نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر کے تفتیش کا آغاز کردیا جبکہ شہید اہلکاروں کے جسد خاکی کو بھی قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    یاد رہے گزشتہ دنوں بلوچستان کے علاقے کوئٹہ میں واقع سریاب روڈ پر بھی نامعلوم افراد نے پولیس موبائل پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار شہید اور ایک راہگیر زخمی ہوا تھا۔

  • پشاور: طلباء کومنشیات فراہم کرنے والا کالج پروفیسرگرفتار

    پشاور: طلباء کومنشیات فراہم کرنے والا کالج پروفیسرگرفتار

    پشاور : طلبہ کی رگوں میں اندھیرا اتارنے والا پروفیسر منشیات سمیت پکڑا گیا، پولیس نے پروفیسر بشیر کی گاڑی سےڈیڑھ سو گرام چرس اور20گرام آئس ہیروئن اور اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق درسگاہوں کو منشیات کے اڈے میں بدلنے والوں میں اساتذہ بھی شامل ہیں، نئی نسل کو منشیات کے اندھیروں میں اتارنے والے کوئی اور نہیں اس کے مسیحا بھی شامل ہیں۔

    پشاور پولیس نے طلبہ کو منشیات کا عادی بنانے والے ایک پروفیسر کو منشیات سمیت گرفتار کرلیا، پولیس نے خفیہ اطلاع پر پشاور اسلامیہ کالج کے اسسٹنٹ پروفیسر بشیر احمد کی گاڑی سے ڈیڑھ سو گرام چرس اور20گرام آئس ہیروئن برآمد کرلی جو ممکنہ طور پر طلباءکو فروخت کی جاتی تھی۔

    اسسٹنٹ پروفیسر بشیر احمد کو ماڈل ٹاون پولیس نے ناکہ بندی کرکےگرفتارکیا۔ پروفیسر بشیرکی جانب سے گرفتاری کے دوران مزاحمت بھی کی گئی، پولیس نے پروفیسر کے قبضے سے دوپستول بھی برآمد کیے ہیں۔ منشیات برآمد ہونے کے بعد ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔


    مزید پڑھیں: تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والے 11 افراد گرفتار


    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ملک کے تعلیمی اداروں میں طلبہ میں منشیات کے استعمال کا رجحان بڑھنے کی سروے رپورٹ کے بعد قومی اسمبلی میں پیپلزپارٹی کی جانب سے توجہ دلاؤ نوٹس جمع کروایا گیا تھا۔


    مزید پڑھیں: بے روزگار نوجوان منشیات اور جرائم کی طرف جارہے ہیں، عمران خان


    رپورٹ کے مطابق مختلف تعلیمی اداروں میں دس فیصد لڑکے اور چار فیصد لڑکیوں میں منشیات استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

  • لیڈی ریڈنگ اسپتال میں بیرون ملک سے تربیت یافتہ ڈاکٹروں کا تقرر

    لیڈی ریڈنگ اسپتال میں بیرون ملک سے تربیت یافتہ ڈاکٹروں کا تقرر

    پشاور: بیرون ملک تربیت حاصل کرنے کے بعد وہیں کام کرنے والے 20 ماہرین طب نے پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر اپنی خدمات فراہم کردیں۔

    لیڈی ریڈنگ اسپتال میں گزشتہ روز 43 ماہرین طب کا تقرر کیا گیا جن میں سے 20 بیرون ملک سے اپنی ملازمتیں چھوڑ کر آنے والے ڈاکٹرز شامل ہیں۔

    ان ڈاکٹرز نے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں دی جانے والی بہترین تنخواہوں، مراعات، سہولیات اور بہترین ماحول کو دیکھتے ہوئے اپنی غیر ملکی ملازمتیں چھوڑ کر یہاں ملازمت شروع کردی ہے۔

    ڈاکٹر حامد شہزاد بھی ان ہی میں سے ایک ہیں جو گزشتہ 15 سال سے برطانیہ کے کوئین الزبتھ اسپتال برمنگھم میں اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔ اب لیڈی ریڈنگ اسپتال میں شعبہ ایمرجنسی و حادثات میں بطور ڈائریکٹر ان کا تقرر کیا گیا ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی صلاحیتیں اور خدمات اپنے ملک کے لوگوں کے لیے صرف کرنا چاہتے ہیں جس کے لیے وہ بہترین وقت کا انتظار کر رہے تھے، ’وہ وقت اب آچکا ہے کیونکہ اب حالات پہلے کے مقابلے میں کافی بہتر ہوگئے ہیں‘۔

    مزید پڑھیں: بیرون ملک لاعلاج مریض پاکستان میں صحت یاب

    ڈاکٹر حامد شعبہ حادثات میں ان افراد کے علاج میں مہارت رکھتے ہیں جو بم دھماکوں کا شکار ہوئے ہوں اور اب وہ اس شعبے میں واحد ڈاکٹر ہیں جو بیرون ملک سے تربیت یافتہ ہیں۔

    اسپتال میں تعینات کیے جانے والے دیگر ڈاکٹرز برطانیہ سمیت امریکا، آئرلینڈ، دبئی، سنگاپور، ملائیشیا اور برونائی دارالسلام سے اپنی ملازمتیں چھوڑ کر آئے ہیں۔ ان سب کا تقرر اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدوں پر کیا گیا ہے۔

    ان ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان کے یہاں کام کرنے کی اصل وجہ شہر میں امن و امان کے حالات میں بہتری آنا ہے۔

    لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ڈین پروفیسر ارشد جاوید کا کہنا ہے کہ ان ڈاکٹرز کا یہاں پر کام کرنا نہ صرف اسپتال بلکہ پورے شہر میں صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسپتال میں اسسٹنٹ پروفیسر کو ڈھائی لاکھ روپے ماہانہ، ایسوسی ایٹ پروفیسر کو 3 لاکھ جبکہ پروفیسر کو ساڑھے 3 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ دی جارہی ہے۔

    ان کے مطابق اسپتال میں روزانہ کی بنیاد پر 3 ہزار کے قریب مریض آتے ہیں جن میں سے زیادہ تر مریض اسپیشلسٹ کو دکھائے جانے ضروری ہوتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • خیبر پختونخوا اسمبلی: 600 ارب روپے سے زائد کا بجٹ پیش

    خیبر پختونخوا اسمبلی: 600 ارب روپے سے زائد کا بجٹ پیش

     

    پشاور : خیبر پختونخوا حکومت کا آئندہ مالی سال 2017-18کیلئے 600ارب سے زائد کا بجٹ پیش کردیا گیا۔ صوبائی وزیرخزانہ مظفر سید نے بجٹ پیش کیا۔ ان کی تقریر کے دوران اپوزیشن ارکان نے شور شرابہ کیا اور نعرے بازی کرتے ہوئے بجٹ کی کاپیاں پھاڑ کر پھینک دی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختون خواہ حکومت نے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کردیا۔ بجٹ میں تعلیم اور صحت پر خاص توجہ دی گئی ہے۔ سی پیک اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے صوبے بھر میں سترہ اکنامک زون بھی قائم کئےجائیں گے۔

    اسپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت خیبرپختونخوا اسمبلی کا بجٹ اجلاس منعقد ہوا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ مظفر سید نے بتایا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لئے 208ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

    ترقیاتی اورغیر ترقیاتی پروگراموں کیلئے رقم مختص

    صوبے میں ترقیاتی پروگرام کیلئے126ارب روپے مختص کئے گئے ہیں اور غیرترقیاتی کاموں کیلئے385 ارب روپے رکھے گئے ہیں جبکہ نئے منصوبوں کیلئے19ارب روپے اورجاری منصوبوں کےلئے79ارب رکھنے کی تجویز دی گئی ہے.

    اس کے علاوہ غیرملکی فنڈنگ سے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 82ارب رکھنے کی تجویزدی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کےپی کے میں پرامن ماحول واپس لانا چیلنج تھا، صوبے امن کی صورتحال کے باعث سرمایہ کاری نہیں تھی، صوبے سے کرپشن اور بدعنوانی کا خاتمہ کیا، حکومت پہلےدن سےانسانی وسائل کی ترقی پرکام کررہی ہے۔

    تنخواہ اور پینشن میں اضافہ

    وزیرخزانہ مظفر سید کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کیا گیا ہے، جکبہ ایڈ ہاک ریلیف 2010 کو تنخواہوں میں ضم کردیا گیا۔ایک سے16گریڈ تک کےملازمین کوترقی دی گئی، گریڈ ایک سے 16تک کے ملازمین کی اپ گریڈیشن کی گئی ہے۔

    ہیلتھ کارڈ کیلئے پانچ ارب چالیس کروڑ روپے

    بجٹ کی مزید تفصیلات بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسپتالوں کیلئے آلات کی خریداری کیلئے 12ارب روپے ہیلتھ انشورنس کیلئے5ارب 40 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، 69 فیصد عوام کو ہیلتھ انشورنس فراہم کی جائےگی۔

    صحت کیلئے بڑی رقم مختص

     صحت کے شعبے کے لئے 25ارب سے زائد رقم مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بلین ٹری منصوبے کے تحت صوبے میں ایک  ارب درخت لگائے جائیں گے۔

    وزیرخزانہ مظفر سید نے کہا کہ ہمیں تمام شعبے بد انتظامی کا شکار ملے ہیں، کے پی کے پولیس بغیر کسی دباؤ کے عوام کی خدمت کررہی ہے، خیبرپختونخوا سرمایہ کاروں کے لئے جنت کی طرح ہے۔

      حکومتی اداروں پرعوامی اعتماد بحال کرنامشکل کام تھا، سوات ایکسپریس وے کے لئے 30 ارب روپے مختص جبکہ انہوں نے بتایا کہ صوبے میں نئے کالجز کی تعمیر جاری ہے، اساتذہ کی تعداد 40ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

  • پشاور: نامعلوم افراد کی فائرنگ، امن لشکرکے4 افراد جاں بحق

    پشاور: نامعلوم افراد کی فائرنگ، امن لشکرکے4 افراد جاں بحق

    پشاور: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کار میں سوارامن لشکر کے 4 نمائندے جاں بحق ہوگئے، پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے متنی میں نامعلوم مسلح افراد نے گھات لگا کر ایک گاڑی پر فائرنگ کردی، گاڑی میں سوار چاروں افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کاشاخسانہ لگتاہے، فائرنگ سےایک شخص زخمی بھی ہوا ہے۔

    پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ لواحقین نے فائرنگ کرنے والوں کے ناموں کے حوالے سے نشاندہی بھی کردی ہے واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں قتل میں ملوث ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لے لیاجائے گا۔

    پولیس کے مطابق مقتولین اورملزمان کے درمیان جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھا۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق فائرنگ امن لشکر کے ارکان کی گاڑی پر ہوئی، مقامی امن کمیٹی کے رہنما ارشاد ساتھیوں کے ہمراہ کار میں جارہے تھے۔

  • پاکستان پر مغل بادشاہ حکومت کررہا ہے، آصف زرداری

    پاکستان پر مغل بادشاہ حکومت کررہا ہے، آصف زرداری

    پشاور: سابق صدر و شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان پر اس وقت مغل بادشاہ حکومت کر رہا ہے، جسے کچھ پتہ نہیں کہ کیا کرنا ہے اور کیسے کرنا ہے۔ ایک ہفتے میں انتخابی اصلاحات نہ ہوئیں تو عدالت جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری پشاور پہنچے جہاں انہوں نے پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت سے 3 بارڈر نہیں سنبھالے جا رہے ہیں۔ ن لیگ کی سوچ بھی مارشل لا سے ملتی جلتی ہے۔ غیر جمہوری قوتوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

    آصف زرداری کا کہنا تھا کہ قطر سے مہنگی گیس خریدی جا رہی ہے۔ حکومت قرضے پہ قرضہ لے کر نسلوں کو گروی رکھ رہی ہے۔ ہر چیز 3 گنا قیمت پر بنا رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان پر اس وقت مغل بادشاہ حکومت کر رہا ہے، اس کا بادشاہ سلامت سے حساب لیں گے۔

    آصف زرداری نے کہا کہ الیکشن میں صرف 8 سے 9 ماہ رہ گئے ہیں۔ غیر جانبدار اور شفاف الیکشن چاہتے ہیں۔ الیکشن ہم نے جیتنا ہے۔ ایک ہفتے میں انتخابی اصلاحات نہ ہوئیں تو عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔

  • پانامہ کیس میں کسی مولوی صاحب کا نام نہیں آیا، سراج الحق

    پانامہ کیس میں کسی مولوی صاحب کا نام نہیں آیا، سراج الحق

    پشاور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پانامااسکینڈ ل میں کسی مولوی صاحب کا نام نہیں ہے،پاناما کیس میں ان لوگوں کانام ہےجو اپنے آپ کوتہذیب یافتہ کہتےہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں علماء و مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، امیرجماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ہمارے وزیراعظم مودی سے دوستی بنارہے ہیں اور بھارت سرحد پار سے پاکستان پر حملے کر رہا ہے۔

    کشمیر کے مسلمان آزادی کیلئے لڑرہے ہیں، پاک افغان سرحد پر بھی صورت حال کشیدہ ہے لیکن اسلام آباد میں بیٹھا حکمران ٹولہ سو رہا ہے۔

    سراج الحق نے کہا کہ پاکستان کامستقل اسلامی نظام میں ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کی غلامی میں نہیں، ہمیں امریکااوراس کےیاروں سےنہیں ڈرناچاہئے۔

    انہوں نے کہا کہ پانامامیں ان لوگوں کا نام ہے جو اپنےآپ کو تہذیب یافتہ دکھاتے ہیں، اسکینڈل میں کسی مولوی کا نام نہیں ہے۔

    سراج الحق نے کہا کہ پاناما لیکس میں قوم کا پیسہ لوٹنے والوں اور ان کے بچوں کا نام آیا، جب تک ملک سے اسٹیٹس کا خاتمہ نہیں ہوتا اس وقت تک نواز شریف اور زرداری جیسے حکمران پیدا ہوتے رہیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آپ کا مستقبل روشن ہے کیونکہ آپ حق پر ہیں، جماعت اسلامی کرپشن کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے جو اس فرسودہ نظام کے خاتمے تک جاری رہے گی۔