Tag: peshawar

  • خیبرپختونخوا میں سیلاب کی وارننگ جاری

    خیبرپختونخوا میں سیلاب کی وارننگ جاری

    پشاور: بلوچستان میں تباہی مچانےکےبعدبارشوں کاسسٹم خیبرپختونخوا میں داخل ہوگیا۔این ڈی ایم اے نےدوروز تک طوفانی بارشوں کے ساتھ سیلاب کی وارننگ جاری کردی۔

    بلوچستان کےمختلف شہروں میں مُوسلادھاربارش نےقیامت ڈھادی۔ بلوچستان میں تباہی مچانےکےبعد بارشوں کاسسٹم پنجاب اور پختونخوا میں داخل ہوگیا۔

    محکمہ موسمیات نےدوروز تک نے شدید بارشوں کی پیش گوئی کردی، کوئٹہ میں طوفانی بارش نےزمین میں گہری دراڑیں ڈال دیں۔سریاب کےعلاقے میں زمین میں شگاف پڑنےسےچارسوسےزائدگھرمتاثرہوئے۔

    کوئٹہ کی وادی شنہامیں طوفانی بارش سےگھرکی چھت گرگئی۔ملبے تلےدب کر پانچ افرادجان سےگئے۔مرنےوالوں میں چاربچےاورخاتون شامل ہیں۔

    چمن میں شدیدطوفانی بارش سےمتعددکچےمکانات زمین بوس ہوگئے۔بارشوں سےضلع قلا ت بھی محفوظ نہ رہ سکاجہاں نشیبی علاقےزیرآب آنےسے سیلا ب کاخطرہ پیداہوگیاہے۔

    جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش جاری، خان پورڈیم بھر گیا، اسپل وے کھولنے کی تیاری، علاقہ مکنیوں کو محفوظ مقام پر پہنچے کی ہدایت کر دی گئی۔

    جڑواں شہروں میں موسلادھاربارش سےخان پورڈیم بھرگیا،علاقہ مکنیوں کومحفوظ مقام پر پہنچےکی ہدایت کر دی گئی ہیں۔

     

  • عمران خان احتجاج کرنے والے بلدیاتی نمائندوں پربرس پڑے

    عمران خان احتجاج کرنے والے بلدیاتی نمائندوں پربرس پڑے

    پشاور: بلدیاتی کنونشن کے دوران تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو احتجاج سامنا کرنا پڑ گیا،عمران خان کو یہ احتجاج ایک آنکھ نہ بھایا اوروہ مظاہرین پر برس پڑے۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور کے قیوم اسٹیڈیم میں بلدیاتی نمائندوں کا کنونشن کے موقع پرعمران خان ڈائس پر خطاب کیلئے آئے تو مشتعل کونسلرز اور ناظمین نے اپنے مطالبات کے حق میں اعزازیہ نامنظور نامنظور کے نعرے لگا دیئے۔

    اس احتجاج پرعمران خان کو بھی جلال آگیا اور وہ مظاہرین پر خوب گرجے برسے، انہوں نے کہا کہ جو اختیارات ناظمین اور کونسلرز کو ملے ہیں وہ کسی کو نہیں ملے۔

    کپتان نے مظاہرین کو احتجاج کے بجائے شکریہ ادا کرنے کا مشورہ دیا، عمران خان نے مظاہرین کو بتادیا کہ کوئی دباؤ نہیں ڈال سکتا ایسا سوچنے والے غلط فہمی دور کر لیں۔

    احتجاج کرنے والے بتائیں وہ عوام کی خدمت کرنے آئے ہیں یا پھر اپنی؟۔ صوبے میں بہترین بلدیاتی نظام لائے ہیں۔ بلدیاتی کنونشن میں پی ٹی آئی کے وزیرمال علی امین گنڈاپور سیلفیز بناتے رہے۔

     

  • مصطفیٰ کمال کے الزامات پرجوڈیشنل کمیشن بنایا جائے، عمران خان

    مصطفیٰ کمال کے الزامات پرجوڈیشنل کمیشن بنایا جائے، عمران خان

    پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جسے ایم کیو ایم قائد کا جانشین کہا جاتا تھا اسی نے سچ اُگل دیا، بھارت میں را نےقائد ایم کیوایم کے پوسٹرلگوائے تھے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، عمران خان نے کہا کہ میں سات سال قبل پہلا پاکستانی تھا جس نے ایم کیو ایم کے قائد کو دہشت گرد کہا اور آج ان کے گھر کا بھیدی سچ سامنے لے آیا، مصطفی کمال کے بیانات پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے نیب متعلق بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، شریف برادران جمہوریت کو نہیں سمجھتے۔

    چئیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ موجودہ حکمران نیب سے ڈرے ہوئے ہیں،نیب کو چاہئے کہ میٹرو ٹرین، پاور پلانٹس اور سی پیک منصوبے کی تحقیقات کرے ساری کڑیاں شریف برادران سے ملیں گی۔

    عمران خان نے بتایا کہ وہ کچھ عرصہ قبل بھارت ایک کانفرنس میں گئے تھے جہاں ایم کیو ایم قائد کے پوسٹر لگے ہوئے تھے ۔ بھارتی صحافی نے بتایا کہ پوسٹر ’’را‘‘ نے لگوائے ہیں۔

    عمران خان نے دعوٰی کیاایم کیو ایم پر کیس کیا تو اسکاٹ لینڈ یارڈ دو ہزار سات میں پاکستان آنے کو تیار تھی لیکن حکومت نےاجازت نہ دی، عمران خان نے مطالبہ کیا کہ مصطفیٰ کمال کے الزامات پر جوڈیشنل کمیشن بنایا جائے۔

     

  • بھتےکی اٹھانوے فیصد کالزافغانستان سےآتی ہیں، کے پی کے پولیس

    بھتےکی اٹھانوے فیصد کالزافغانستان سےآتی ہیں، کے پی کے پولیس

    پشاور: خیبرپختونخوا پولیس نے مطالبہ کیا ہے کہ بھتہ خوری کامعاملہ افغان حکومت سے اٹھایا جائے،پچھلے مہینے قتل ہونے والے بابائےتاجرحاجی حلیم جان کو بھی افغانستان سےبھتےکی کالز آئی تھیں۔

    بھتہ خوری نے پشاورکے تاجروں کی زندگی اجیرن کردی،کریکر دھماکوں کے بعد معاملہ دن دہاڑے گولی مارکرقتل کردینے تک پہنچ گیا۔

    خیبرپختونخوا پولیس نے بھتہ خوری کی روک تھام کے لئے وفاقی وزارت داخلہ کوخط لکھ دیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ حکومت بھتہ خوری کامعاملہ افغان حکومت کے ساتھ اٹھائے۔

    خیبرپختونخوا پولیس کےمطابق بھتےکےلئےاٹھانوے فیصد کالزافغان نمبروں سےآتی ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت افغانستان سے بھتہ خوروں کے خلاف کارروائی کامطالبہ کرے۔

    پشاورمیں نوفروری کوبابائےتاجرحاجی حلیم جان کوگولی مارکرجاں بحق کردیا گیا تھا،ان سےتین کروڑ بھتہ مانگاگیا تھا،اسی روز افغان سم سے سات سے دس تاجروں کو دھمکی آمیز کالز کی گئیں تھی۔

     

  • سانحہ چارسدہ میں ملوث پانچ سہولت کارگرفتارکرلئے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    سانحہ چارسدہ میں ملوث پانچ سہولت کارگرفتارکرلئے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    پشاور: ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ چارسدہ سانحہ میں ملوث پانچ سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے،حملے میں ملوث تمام لوگوں کی شناخت ہو گئی ہے۔

    دہشت گردوں کا کمانڈر افغانستان سے ان کو کنٹرول کررہاتھا، یہ بات انہوں نے پشاور میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتائی۔

    عاصم سلیم باجوہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے چارسدہ حملے کے حوالے سے ہونیوالی پیش رفت کے بارے میں میڈیا کو آگاہ کیا۔

    حملے کے دوران تقریباً دس کالز کی گئی تھیں جن میں سے ایک کی ریکارڈنگ بھی پریس کانفرنس میں سنائی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ سہولت کار ریاض کے بیٹے ابراہیم کو بھی اس سارے واقعے کا پتہ تھا اسے بھی گرفتار کیا جا چکا ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ آج کی پریس کانفرنس کا مقصد حملے کی پیشرفت سےآگاہ کرنا تھا، انہوں نے کہا کہ کوئی بھی حملہ سہولت کاروں کے بغیر نہیں ہوسکتا۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے سرغنہ منصور نارے نے افغانستان سے ایک پاکستانی رپورٹر کو کال کرکے حملے کی ذمہ داری قبول کی۔

    انہوں نے بتایا کہ دہشت گرد افغانستان سے طورخم کے راستے پاکستان میں داخل ہوئے، انہوں بتایا کہ ایک سہولت کار انہیں مردان لے آیا۔ عادل اور ریاض نے دہشت گردوں کو اپنے گھروں میں پناہ دی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ افغانستان سے آنے والے دہشت گرد ذاکر ڈپٹی نے رکشہ خریدنے میں عادل کی مدد کی جسے بعد میں نور اللہ کے حوالے کر دیا گیا.

    نور اللہ سہولت کار نے دہشت گردوں کو رکشے کے ذریعے یونیورسٹی کے قریب گنے کے کھیتوں میں اتارا۔ جہاں سے وہ یونیورسٹی میں داخل ہوئے۔

    انہوں نے بتایا کہ ایک سہولت کار عادل مستری تھا اور اس نے یونیورسٹی میں بھی مستتری کا کام بھی کیا اور دہشت گردوں کو یونیورسٹی کا نقشہ فراہم کیا تھا۔

    امیر رحمان نامی دہشت گرد جنوبی وزیرستان کا باشندہ تھا جس کی شناخت ہو چکی ہے جبکہ ڈی این اے کے ذریعے باقیوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کال میں یہ بتایا گیا کہ حملہ آور فدائی ہیں جن کے نام عمر، عثمان، علی محمد اور عابد ہیں۔

    ایک سہولت کار نور اللہ نے درہ آدم خیل سے اسلحہ خرید کردیا، عادل اور ریاض بھی اسلحہ کی خریداری میں ملوث ہیں۔ ایک دہشت گرد کی بھابھی اور بھانجی نے بھی اسلحہ کی ترسیل میں کردار ادا کیا۔

    انہوں نے کہا کہ چارسدہ میں ایک اور حملے کا منصوبہ ناکام بنایا اور حملے کی منصوبہ بندی کرنے والا پکڑا گیا ہے۔ حملے سے متعلق حقائق سب کے سامنے رکھ دیئے اب دہشت گردوں کے خلاف جو ایکشن ہو گا سب دیکھ لیں گے۔

  • اپیکس کمیٹی کا اجلاس: سانحہ چارسدہ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل

    اپیکس کمیٹی کا اجلاس: سانحہ چارسدہ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل

    پشاور : خیبرپختونخواہ کی ایپکس کمیٹی نے فیصلہ کیاہے کہ باچاخان یونی ورسٹی پرحملہ کی تحقیقات سے متعلق کمیٹی قائم کی جائےگی، جوپانچ روزکے اندراپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق باچاخان یونی ورسٹی پرحملے کے بعد اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس گورنرہاؤس پشاورمیں گورنر سردار مہتاب عباسی کی زیر صدارت ہوا،جس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ اورکورکمانڈرپشاورسمیت دیگراعلی حکام نے شرکت کی۔

    اجلاس میں باچاخان یونی ورسٹی پرحملے کی تحقیقات میں پیش رفت کاجائزہ لیا گیا اورفیصلہ کیا گیا کہ کمشنر پشاورکی سربراہی میں کمیٹی حملہ کے روزیونیورسٹی میں سیکورٹی انتظامات کاجائزہ لیکراپنی رپورٹ مرتب کرےگی۔

    کمیٹی سیکورٹی پرغفلت کی نشاندہی ہونے پرذمہ داروں کاتعین کرےگی، اجلاس میں دہشت گردی کی روک تھام کے لئے بارڈرمنیجمنٹ کے حوالے سے مسائل کے ازالے کے لئے موثراقدامات پرزوردیا گیا۔

    اپیکس کمیٹی میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ تعلیمی اداروں میں سیکورٹی کے مطلوبہ انتظامات نہ کرنے پرذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائے جائےگی۔

  • پشاورمیں فائرنگ سے شہید 2 پولیس اہلکاروں کی نمازجنازہ

    پشاورمیں فائرنگ سے شہید 2 پولیس اہلکاروں کی نمازجنازہ

    پشاور : سانحہ چارسدہ یونیورسٹی کے دو دن بعد دہشت گردوں نےایک بار پھرپشاورکو نشانہ بنادیا۔ اس بار پولیس اہلکار ٹارگٹ تھے۔

    تفصیلات کے مطابق رشید گڑھی میں گھات لگائےدہشت گردوں نے دو پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا۔ شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی۔ دہشت گردوں کی جانب سے تین دن میں تیسری کارروائی کی گئی۔

    سانحہ چارسدہ یونیورسٹی کا غم ابھی تازہ ہی تھا کہ دہشت گردوں نے پشاور میں دو پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنادیا، کانسٹیبل شاہ زیب اوراحسان شہریوں کوتحفظ دینےکیلئے گھر سے نکلےتوخودہی دہشت گردوں کانشانہ بن گئے۔

    پشاورکےعلاقےرشید گڑھی یکہ توت میں دونوں اہلکار پولیس لائن جانے کیلئےنکلےہی تھےکہ گھات لگائےحملہ آوروں نے ان پر گولیاں برسا دیں۔

    سی سی پی او پشاورکاکہناہے کہ حملہ آورواردات کےبعد فرارہوگئے، واقعےکی اطلاع ملتےہی پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر سرچ آپشریشن کیا۔

    جاں بحق اہلکاروں کولیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیاگیا۔جاں بحق اہلکاروں میں سے ایک کا تعلق مردان اور دوسراپشاورکا ہی رہائشی تھا۔

  • دہشت گردوں کو کس نے بھیجا معلومات مل گئی ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

    دہشت گردوں کو کس نے بھیجا معلومات مل گئی ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

    پشاور: ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ چار سدہ حملے کے دہشت گردوں کوکس نےبھیجا پتہ چل گیاہے، دہشت گردوں کےموبائل فون میں افغانستان کی سمیں تھیں.

    ان خیالات کا اظہار ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی فون کالز کو ٹریس کیا جا چکا ہے،ڈیٹا اکھٹا کیا جاچکا ہے اور تحقیقات کے بعد نادرا کے ساتھ مل کر ایک انٹیلی جنس تصویر مرتب کی گئی ہے.

    عاصم باجوہ نے کہا کہ یونیورسٹی پر 4 چار دہشت گردوں نے حملہ کیا اور یونیورسٹی میں موجود سیکیورٹی اسٹاف نے مزاحمت کی۔ فوج پہنچی تو چاروں دہشت گرد زندہ تھے۔ ان چاردہشت گردوں کو سیڑھیوں اور چھت پر مارا گیا.

    نادرا ملزمان کا مزید ڈیٹا چیک کر رہی ہے۔ دہشت گردوں کے پاس افغانستان کی سمیں تھیں اور ایک دہشت گرد کے مرنے کے بعد بھی اس کے فون پر افغان سم سے کالیں آ رہی تھیں۔

    حملہ آور کہاں سے آئے ، کس نے بھیجا کافی حد تک معلومات اکٹھی ہو چکی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہم حالت جنگ میں اور آپریشن ضرب عضب کی کامیابیاں سامنے ہیں۔ انٹیلی ایجنس آپریشن پہلے سے زیادہ جاری رہیں گے اور دہشت گردوں کو ان کے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

    انہوں نے کہا 45 منٹ کے اندر تمام فورسز ایکٹو تھیں اگر حملہ آوروں کو روکا نہ جاتا تو زیادہ نقصان ہو سکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے، تمام صوبائی وفاقی حکومت اور افواج پاکستان شہریوں کے ساتھ مل کر ان دہشت گردوں کو شکست دیں گے جب کہ معاشرے نے دہشت گردوں کی منفی سوچ کو مسترد کردیا ہے لہٰذا یہ اب گھبراہٹ میں معصوم لوگوں کو اپنے ظلم کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

  • شوکت خانم کینسراسپتال پشاور کا مریض بچےنےافتتاح کردیا

    شوکت خانم کینسراسپتال پشاور کا مریض بچےنےافتتاح کردیا

    پشاور : تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ لوگوں کی تکلیف اورمایوسی دیکھ کر کینسر کا اسپتال بنانے کا فیصلہ کیا اورآج ایک خواب کو تعبیرمل گئی ہے اور اسی دن کا سالوں سے انتظارتھا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے شوکت خانم کینسراسپتال پشاور کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اسپتال کے افتتاح کیلئے کینسر کے مریض بچے کو اسٹیج پر بُلایا گیا۔

    شوکت خانم اسپتال لاہور میں زیرعلاج کینسر میں مبتلا 7 سالہ بچے فاخرآفریدی نے افتتاح کیا۔ عمران خان نے فاخر آفریدی کا ہاتھ پکڑ کر فیتہ کٹوایا۔

    اپنے خطاب میں عمران خان نے مزید کہا کہ اس دن کا مجھے برسوں سے انتظار تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پشاور میں شوکت خانم اسپتال کسی معجزے سے کم نہیں جب کہ کینسر جیسے موذی مرض کا علاج کرانا عام شہری کے بس میں نہیں لیکن یہاں ہرخاص و عام کا علاج کیا جائے گا۔

    انہوں نے بتایا کہ اپنی والدہ کےعلاج کےلئےاسپتال گئے تھے تو ایک غریب مریض کو پریشان دیکھ کر کینسراسپتال بنانے کا خیال آیا تھا۔

    کپتان کاکہناتھا کہ لاہور میں اسپتال کاچندہ جمع کرنےکےلئےاسکول کے بچوں نے سب سے زیادہ ساتھ دیا۔ تقریب کے اختتام پر شوکت خانم اسپتال کی انتظامیہ کو اسٹیج پر بُلا کر اُن کیلئے تالیاں بجوائی گئیں۔

  • دہشتگردی کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پرعمل کیاجائے، اے این پی

    دہشتگردی کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پرعمل کیاجائے، اے این پی

    پشاور : عوامی نیشنل پارٹی کے قائدین نے بشیربلورشہید کی قربانیوں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے نیشنل ایکشن پلان پرحقیقی معنوں میں عمل کیاجائے۔

    ان خیالات کا اظہار پشاورکے تحصیل ہال میں اے این پی کے رہنماء بشیربلورشہید کی تیسری برسی کے موقع پرخطاب میں غلام بلور، میاں افتخارحسین اورحیدرہوتی نے اپنے الگ الگ خطاب میں کیا۔

    اے این پی رہنماؤں نے کہا کہ اے این پی کے اکابرین کی بروقت سنی جاتی توکسی بے گناہ کاخون نہ بہتا۔ گزشتہ عام انتخابات میں ان سیاسی جماعتوں نے کامیابی حاصل کی جوطالبان کے لئے نرم گوشہ رکھتے ہیں۔

    مقررین نے مطالبہ کیاکہ پشاورمیں بچوں کے اسپتال کوبشیربلورشہید کے نام سے منسوب کیاجائے۔