Tag: peshawar

  • اے این پی کی سینیٹر ستارہ ایاز کو گرفتار نہ کرنے کا عدالتی حکم

    اے این پی کی سینیٹر ستارہ ایاز کو گرفتار نہ کرنے کا عدالتی حکم

    پشاور : عدالت نے کے پی کے احتساب کمیشن کو اے این پی کی سینیٹر ستارہ ایاز کو گرفتار کرنے سے منع کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا احتساب کمیشن کو عوامی نیشنل پارٹی کی سینیٹراور سابق صوبائی وزیر ستارہ ایاز کی گرفتاری سے روک دیا ہے۔

    پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی احتساب کمیشن میں وومن سیل نہ ہونے پر احتساب کمیشن کو ستارہ ایاز کی گرفتاری سے 28 اکتوبر تک روک دیا ہے جبکہ 28 اکتوبر کو نیب اور صوبائی احتساب کمیشن سے رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

    سینیٹر ستارہ ایاز نے احتساب کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے وارنٹ گرفتار ی کیخلاف پشاور ہائیکورٹ میں کیس دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کہ نیب ان کیخلاف کارروائی مکمل کرچکا ہے جبکہ احتساب کمیشن میرے خلاف کرپشن کا کوئی ریکارڈ نہ ہونے کے باوجود اب دوبارہ سے کارروائی کررہا ہے۔

    انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ صوبائی حکومت احتساب کے نام پر سیاسی انتقام لے رہی ہے ، پشاور ہائیکورٹ کی جانب سےجسٹس مسز ارشاد قیصر اور افسر شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کرپشن کے ثبوت پیش کرنے سے قبل گرفتاری بلا جواز ہے۔

    عدالت نے نیب اور احتساب کمیشن دونوں سے رپورٹ طلب کرلی ہے، عدالت نے کیس کی سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کردی۔

    واضح رہے کہ اے این پی کی رہنما اور سینیٹر ستارہ ایاز پرکروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے اور ستارہ ایاز کی گرفتاری کیلئے خیبر پختونخواہ کا احتساب کمیشن اسلام آباد پہنچ گیاتھا لیکن انہوں نے پارلیمنٹ لاجز میں پناہ لے لی ہے۔

  • پشاور:مدرسے کی چھت گرنے سے 5بچے زخمی

    پشاور:مدرسے کی چھت گرنے سے 5بچے زخمی

    پشاور : شہرکے مضافاتی علاقے میں مدرسے کی چھت گرنے سے پانچ بچے زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور کےرہائشی علاقے باڑہ روڈ پرواقع اقراء روضتہ الاسلام مدرسے کی چھت منہدم ہوگئی۔ کمرے کی چھت کچی تھی۔ جس کے باعث واقعہ پیش آیا۔

    پولیس کے مطابق مدرسے کی دوسری منزل کی خستہ حال چھت گرنے سے زیر تعلیم پانچ بچے زخمی ہوگئے ۔

    ریسکیواہلکاروں نے بچوں کو بحفاظت عمارت سے نکالا۔ زخمی طالب علموں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    مدرسے کی انتظامیہ نے چھت گرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہ صرف چھت بلکہ اس کی د یواربھی گری ہے جس کے باعث بچے خوفزدہ ہو کر بھاگے تو بھگدڑ میں زخمی ہو گئے ۔

    ریسکیو حکام کے مطابق زخمی بچوں کو فوری طور پرلیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا امدادی ادارے کے مطابق متاثرہ مدرسے میں ریسکیوآپریشن مکمل کرلیا گیا ہے۔

  • اقوام متحدہ کے ڈائریکٹر انسانی امورکا دورہ پاکستان

    اقوام متحدہ کے ڈائریکٹر انسانی امورکا دورہ پاکستان

    اسلام آباد: اقوام متحدہ کے انسانی امورکے ڈائریکٹرآپریشنزجان گنگ پاکستان کا دو روزہ دورہ کرکے واپس امریکہ لوٹ گئے ، دورے کے دوران وہ پشاوربھی گئے جہاں انہوں نے گورنرخیبرپختونخواہ سردار مہتاب عباسی سے بھی ملاقات کی۔

    جان گنگ کے اس دورے میں خیبرایجنسی کے پالیٹیکل ایجنٹ شہاب علی شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے اورانہوں نے جرگے میں قبائلی عمائدین سے بھی ملاقات کی جس میں انہوں نے عمائدین کو یقین دہائی کرائی کہ اقوام متحدہ فاٹا کےافراد کی واپسی تک حکومت کی مدد جاری رکھے گی۔

    سال 2008 سے اب تک فاٹا اور خیبر پختونخواہ کےلگ بھگ 50 لاکھ افراد مختلف سیکیورٹی آپریشنز کے سبب گھر سے بے گھرہوچکے ہیں جن میں سے بیشتر اپنے علاقوں کو واپس جاچکے ہیں تاہم 12 لاکھ افراد تاحال بے گھرہیں۔

    جان گنگ نے اپنے دورے کے دوسرے دن فاٹا اورقبائلی علاقوں کے افراد کے لئے منعقدہ ڈونر کانفرنس میں بھی شرکت کی جس میں انہوں نے حکومت پاکستان کی جانب سے آئی ڈی پیز کی بحالی کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کوسراہتے کہا کہ میں پاکستان اس لئے آیا ہوں کہ یہاں زندگی مثبت سمت میں گامزن ہے اورعوام کی بڑی تعداد حیات کی بحالی کے لئے سرگرم عمل ہیں۔

    انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایمرجنسی ریلیف کوارڈینیٹر اسٹیفن برائن نے 11 ملین امریکی ڈالر متاثرین کی بحالی کے لئے جاری کردئیے ہیں جبکہ مزید 5 ملین ڈالر بھی انسانی بنیادوں پر جلد جاری کئے جائیں گے۔

  • ،اعلیٰ سطحی اجلاس ،بڈھ بیر حملے کے شواہد افغان حکومت کو پیش کرنے فیصلہ

    ،اعلیٰ سطحی اجلاس ،بڈھ بیر حملے کے شواہد افغان حکومت کو پیش کرنے فیصلہ

    اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت افغان حکومت کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف حکمت عملی مرتب کرنے کے حوالے سےاہم اجلاس منعقد ہوا۔جس میں  بڈھ بیر دہشت گرد حملے کے شواہد افغان حکومت کو پیش کرنے فیصلہ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم نواز شریف کو سیکیورٹی حکام پشاور واقعہ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

     اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد ، ملکی سکیورٹی صورتحال اور پاک افغان تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں بڈھ بیر ایئر فورس کیمپ پر حملے کا معاملہ افغان حکومت کے ساتھ اٹھانے اور دہشت گردی کے خلاف حکمت عملی پر لائحہ عمل پر غورکیا گیا۔

    اس موقع پر وفاقی وزراء خواجہ آصف، چودھری نثار، اسحاق ڈار، مشیر برائے قومی سلامتی سرتاج عزیز، آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر ، ڈی جی ایم آئی میجر جنرل ندیم ذکی اور ڈی جی ملٹری آپریشنز ، ڈی جی آئی ایس پی آر بھی موجود تھے۔

    اجلاس میں بڈھ بیر حملے کے شواہد اور اہم معلومات افغان حکومت کو فراہم کرتے ہوئے افغان سرحدی علاقوں سے نقل و حمل محفوظ بنانے کے لئے بارڈر مینجمنٹ سسٹم فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ افغانستان کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف جاری تعاون کو بڑھایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب پر بھی غور کیا گیا۔

  • بڈھ بیرایئربیس پرحملہ، نوازشریف سے چوہدری نثار کی فوری ملاقات

    بڈھ بیرایئربیس پرحملہ، نوازشریف سے چوہدری نثار کی فوری ملاقات

    اسلام آباد : وزیراعظم نوازشریف اوروزیرداخلہ چوہدری نثار کے درمیان قومی ایکشن پلان اورایئربیس پرحملے سے متعلق اہم ملاقات ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور بڈھ بیر ایئربیس پر حملےکے فوری بعد وزیراعظم نوازشریف سے وزیرداخلہ چوہدری نثار نے ملاقات کی۔

    اس اہم ملاقات میں قومی ایکشن پلان پر عمل درآمداور ایئربیس حملے سے متعلق آپریشن اور دیگرسیاسی اور اہم  معاملات پر گفتگوکی گئی۔

    علاوہ ازیں پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی، اور نوازشریف کوایئر بیس حملے پر بریفنگ دی ۔ائیرچیف مارشل سہیل امان نےبڈھ بیر میں ہونے والے آپریشن کی خود نگرانی کی۔

  • پشاور میں رواں سال دہشت گردی کے 113 واقعات رونما ہوئے

    پشاور میں رواں سال دہشت گردی کے 113 واقعات رونما ہوئے

    پشاور : پاک فوج کے دہشت گروں کیخلاف آپریشن کے دوررس نتائج برآمد ہوئے ہیں،گزشتہ سالوں کی نسبت رواں سال پشاور میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق رواں سال قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد سے پشاور میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی ہوئی تھی ۔

    اس سال خیبرپختوانخوا میں دہشت گردی کے ایک سو تیرہ واقعات رپورٹ ہوئے۔جن میں ستتر افراد جاں بحق اور ایک سو تینتیس زخمی ہوئے۔

    جبکہ اس کے مقابلے میں گزشتہ سال دو سو چالیس، دو ہزار تیرا میں دو سو پنتالیس اور دو ہزار بارہ میں ایک سو ستر واقعات ہوئے۔

    جن میں چھ سو چھیالیس افراد جاں بحق اور ایک ہزار آٹھ سو سترہ افراد زخمی ہوئے تھے۔ محکمہ انسداد دہشت گردی نے رواں سال صوبے بھر میں نوسو سات سرچ آپریشن کرکے ایک ماہ میں دہشت گردی کے ساٹھ واقعات کو ناکام ،تئیس دہشت گردوں کو گرفتار کیا جن کے سروں کی قیمت مقرر تھی۔

  • پشاور:جعلی شناختی کارڈ کیس، تحریکِ انصاف کے ضلعی رہنما گل بادشاہ سمیت21افراد گرفتار

    پشاور:جعلی شناختی کارڈ کیس، تحریکِ انصاف کے ضلعی رہنما گل بادشاہ سمیت21افراد گرفتار

    پشاور: پولیس نے سابق ناظم اور پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما گل بادشاہ سمیت اکیس افراد کو افغان مہاجرین کیلئے جعلی شناختی کارڈ بنوانے کے الزام میں حراست میں لے لیا ۔

    پولیس نے گل بادشاہ سمیت اکیس افراد کو افغان مہاجرین کیلئے جعلی شناختی کارڈ بنوانے کے الزام میں حراست میں لے کر جیل منتقل کر دیا، پولیس نے مقدمہ نادرا کی درخواست پر درج کیا، جس پر گل بادشاہ نے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرنے کیلئے پشاور کی مقامی عدالت سے درخواست کی،عدالت نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کردی۔

    ذرائع کا کہناہے کہ گل بادشاہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں۔

  • پشاور: کنٹینر سے تیس ٹن آتش گیر مادہ برآمد، ملزم گرفتار

    پشاور: کنٹینر سے تیس ٹن آتش گیر مادہ برآمد، ملزم گرفتار

    پشاور: کنٹینر سے 30ٹن آتش گیر مادہ برآمد کرکے ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا، تفصیلات کے مطابق پشاور میں کسٹم انٹیلی جنس نے کنٹینر سے تیس ٹن آتش گیر مادہ برآمد کرکے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔

    مذکورہ کارروائی خفیہ اطلاع پرعمل میں لائی گئی، کسٹم انٹیلی جنس اہلکاروں نے جی ٹی روڈ پر کراچی سے پشاور آنے والے کنٹینرکو روکا۔

    تلاشی لینے پر کنٹینر میں موجود تیس ٹن آتش گیر مادہ برآمد ہوا۔ برآمد ہونے والا بارودی مواد برتنوں کے کاٹن میں چھپایا گیا تھا، کسٹم اہلکاروں نے آتش گیر مادے کوقبضے میں لے کر ایک شخص کو گرفتارکیاہے۔

    کنٹینر سے بر آمد ہونے والے کاغذات میں برتنوں کی ترسیل کا اجازت نامہ لیاگیا تھا۔

  • باچا خان ایئر پورٹ پر حملہ کر نیوالا مرکزی ملزم گرفتار

    باچا خان ایئر پورٹ پر حملہ کر نیوالا مرکزی ملزم گرفتار

    پشاور : سی ٹی ڈی نے باچا خان ایئر پورٹ پر حملہ کر نے والا مرکزی ملزم گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے رنگ روڈ پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ  (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے باچاخان ایئرپورٹ پر حملے کےمرکزی ملزم نور محمد کو گرفتار کرلیا۔

    گرفتار دہشت گرد کا تعلق تحریک طا لبان پاکستان سے ہے۔ واضح رہے کہ پچیس جون دوہزار چودہ کو باچا خان ایئر پورٹ پی آئی اے ایئر لائن پر فا ئرنگ لا واقعہ پیش  آیا تھا۔

    جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور دو مسافر شدید زخمی ہوئے تاہم بعد ازاں خاتون نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا تھا۔

    گرفتار دہشت گرد سیکیو رٹی فورسز پربم دھماکوں اور بھتہ خوری کی سنگین کارروائیوں میں بھی مطلوب تھا۔

  • پشاور:دہشتگردوں کی مالی معاونت، 8بین الااقوامی اسمگلرز گرفتار

    پشاور:دہشتگردوں کی مالی معاونت، 8بین الااقوامی اسمگلرز گرفتار

    پشاور: دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والے آٹھ بین اقوامی اسمگلرز کو گرفتار کر لیا گیا ہے دیگر اسمگرز کی گرفتاری کے لیے پولیٹیل انتظامیہ فاٹا کو مراسلحہ ارسال کیا ہے۔

    پشاور پولیس نے دہشتگردوں کی مالی معاونت کرنے والے اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے آٹھ اسمگلرز کو گرفتار کرلیا، گرفتار اسمگلرز کے قبضے سے فون سمز اور دیگر دستاویزات بھی برآمد ہوئیں۔

    ایس ایس پی آپریشن ڈاکٹر میاں سعید کے مطابق دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والے چھتیس اسمگلروں کی فہرست مرتب کی گئی تھی، پولیس کے مطابق متعدد بین الاقوامی اسمگلروں نے قبائلی علاقوں میں پناہ لے رکھی ہے، جن کے خلاف کاروائی کیلئے پولیٹیکل انتظامیہ کو تفصیلات فراہم کردی گئی ہیں۔

    ایس ایس پی آپریشن کے مطابق مطلوب اسمگلروں میں تین خواتین بھی شامل ہیں، اسمگلرز مختلف روٹس پر کسٹمز اور پولیس اہلکاروں کو بھی رشوت دے کر ناکہ بندی کراس کرتے تھے۔