Tag: peshawar

  • پاک افغان بارڈرپرفائرنگ، ایک شخص جاں بحق

    پاک افغان بارڈرپرفائرنگ، ایک شخص جاں بحق

    پشاور: پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، تفصیلات کے مطابق باجوڑ ایجینسی میں پاک افغان بارڈر پرسرحد پارسے مارٹرشیل فائر کئے گئے.

    جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا، مارٹرگولہ گرنے سے ایک گھر بھی تباہ ہوگیا،ذرائع کے مطابق مذکورہ مارٹرشیل دہشت گردوں  کی جانب سے فائر کئے گئے۔ واضح رہے کہ افغانستان میں تحریک طالبان کی جانب سے مختلف مقامات پر کارروائیاں جاری ہیں۔

  • کو ہستان وڈیواسکینڈل کیس: پشاور ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا

    کو ہستان وڈیواسکینڈل کیس: پشاور ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا

    پشاور: کو ہستان وڈیو اسکینڈل کیس میں پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بنچ نے کیس کا فیصلہ سنا دیا، عدالت نے سماجی کارکن فرزانہ باری کی سپریم کورٹ میں زیر التواء درخواست کے فیصلہ تک ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج داسوکو اس کیس کی سماعت سے روک کر حکم امتناعی جاری کر دیا۔

    جسٹس سیٹھ وقار اور جسٹس مسز ارشاد قیصر پر مشتمل ڈبل بنچ نے گزشتہ روز دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا، عدالت نے اپنے فیصلہ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج داسوکو اس کیس کی سماعت سے روک کر حکم امتناعی جاری کر دیا۔

    عدالت نے اپنے فیصلہ میں سماجی کارکن فرزانہ باری کی سپریم کورٹ سے درخواست پر فیصلہ آنے تک کاروائی سے روکا ہے۔وڈیو میں مبینہ طور پر قتل ہونے والی خواتین کے ورثاء کی دائر درخواست پر عدالت نے فیصلہ سنا یا ہے۔

  • پشاور: مسافرکوچ میں دھماکا،7افراد جاں بحق،4زخمی

    پشاور: مسافرکوچ میں دھماکا،7افراد جاں بحق،4زخمی

    پشاور: مسافرکوچ میں دھماکے کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہوئے ،پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد پہلے سے گاڑی میں موجود تھا۔

    پشاور میں دہشت گردی کا المناک واقعہ ہوا، جس میں مسافر کوچ میں اچانک دھماکہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے،  ایڈیشنل آئی جی شفقت ملک کا کہنا ہے کہ بم مسافر بس کے اندر سیٹ کے نیچے رکھا گیا تھا، انھوں نے بتایا کہ اسٹاپ کے قریب بس میں دھماکہ پہلے سے ہی نصب بم سے ہوا، جسے کہیں اور منتقل کیا جا رہا تھا۔

    دھماکہ سے کوچ میں سوار بچے مرد اور خواتین سمیت کئی افراد جان کی بازی ہار گئے  جبکہ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    دھماکہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، پولیس کی تحقیقات جاری ہے۔

  • پشاور:ایف سی قافلے پرحملہ، اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی قائم

    پشاور:ایف سی قافلے پرحملہ، اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی قائم

    پشاور: ایف سی قافلے پر حملے کی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

    پشاور گزشتہ روز ایف سی قافلے پر ہونے والے خودکش حملے کی تحقیقات کے لئے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کردی گئی ہے، تحقیقاتی کمیٹی کاونٹرٹیرازم اورایس ایس پی انسوسٹی گیشن کی سربراہی میں قائم کی گئی ہے۔

    پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے ملنے والے انسانی اعضاء کے خون ٹیسٹ مکمل کرلیےگئے ہیں اور خون کے نمونے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے ارسال کئے جائیں گے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹیوں نے زخمی افراد کے بیانات قلم بند کرلئے ہیں جبکہ حملے میں تباہ ہونے والی گاڑیوں کے پُرزے بھی فارنزک ٹیٹس کے لئے حاصل کرلئے گئے ہیں۔

  • غیرجمہوری نظام سے پاکستان دولخت اوربہت نقصان ہوا،سراج الحق

    غیرجمہوری نظام سے پاکستان دولخت اوربہت نقصان ہوا،سراج الحق

    پشاور: امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ سیاسی جرگہ بہترین کام کر رہا ہے، امید ہے مسائل حل ہوجائیں گے، پاکستان اب آمرانہ طرز عمل کا متحمل نہیں ہوسکتا، غیر جمہوری ںظام کی وجہ سے پاکستان دو لخت ہوا۔

    امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق نے پشاور میں اجتماعی شادی کی تقریب میں شرکت کی، اُن کا کہنا تھا کہ غیر جمہوری نظام سے پاکستان کو ہمیشہ نقصان پہنچا ہے، پاکستان کے دو ٹکڑے بھی غیر جمہوری عمل کا نتیجہ تھے۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت، پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے درمیان 80فیصد معاملات حل ہوچکے ہیں، غیر جمہوری نظام سے پاکستان دولخت اوربہت نقصان ہواہے۔

    سراج الحق کا کہنا ہے کہ ہمیں قومیتوں سے بالاتر ہوکر پاکستان کی بات کرنی چاہیے، امید ہے مسائل جلد ہوجائیں گے، سیاسی جرگہ بہترین کام کررہاہے،

    انکا کہنا تھا کہ فریقین کو مذاکرات کی میز پر لاکر مسائل حل کرلیے جائیں گے، انھوں نے کہا کہ میں وہ لمحہ دیکھ رہا ہوں جب تینوں فریقین عزت کے ساتھ صلح پرآمادہ ہو جائیں گے۔

  • متنی سے2شدت پسند طالبان کمانڈرگرفتار

    متنی سے2شدت پسند طالبان کمانڈرگرفتار

    پشاور:  متنی کے علاقے سے دہشتگردی کی کارروائیوں میں مطلوب دو شدت پسند کمانڈرزکوگرفتارکر لیا گیا ہے۔

    پشاور کے نواحی علاقے متنی ادیزئی میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دوشدت پسند کمانڈروں کوگرفتار کرلیا ہے، گرفتار شدت پسند کمانڈروں کا تعلق تحریکِ طالبان پاکستان کے طارق گیدڑ گروپ سے ہے۔

    پولیس کے مطابق گرفتاردہشتگرد سن دو ہزاردس میں متنی میں ہونے والے امن لشکر پرحملوں اوربم دھماکے کی کاروائیوں میں مطلوب تھے، دہشتگرد متنی کے مختلف علاقوں میں عسکریت پسندی کی کاررائیوں کوکمانڈ کرتے تھے۔

    پولیس نے گرفتارشدت پسند دونوں کمانڈروں کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔ پشاورپولیس کے مطابق دونوں عسکریت پسند کمانڈرگزشتہ رات علاقہ غیرسے متنی میں داخل ہوئے، جس کے بعد ان کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارکارروائی کی گئی۔

    پولیس ذرائع کے مطابق پشاور کے نواحی علاقوں میں دونوں شدت پسند دہشتگردی کی کئی کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔

  • پولیس کے شہداء اورغازیوں پر کتابیں لکھی جائیں گی،ایڈیشنل آئی جی خیبرپختونخوا

    پولیس کے شہداء اورغازیوں پر کتابیں لکھی جائیں گی،ایڈیشنل آئی جی خیبرپختونخوا

    پشاور: ایڈیشنل آئی جی خیبر پختونخوا میاں آصف نے کہا ہے کہ پولیس کے شہداء اور غازیوں کے کارناموں پر کتاب لکھی جائیں گی۔

    ملک کے دیگر حصوں کی طرح پشاور پولیس کے جوان بھی وطن اور معصوم شہریوں کی حفاظت کی خاطر دہشتگردوں سےنبردآزما ہیں، ایسے ہی ایک شہید صبغت اللہ غیور کی پشاور میں تدفین کے موقع پر ایڈیشنل آئی جی ہیڈکوارٹر میاں آصف کا کہنا تھا کہ پولیس کا ایک ایک جوان شہید صبغت غیورکی طرح پرعزم ہے۔

    آئی جی خیبر پختون خوا نےاس موقع پر اعلان کیا کہ پولیس کے شہداء اورغازیوں کے کارناموں کو کتابی صورت میں شائع کیاجائے گا تاکہ عوام ان کی قربانیوں سے آگاہ ہوں، انہوں نے کہا کہ دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے کے باوجود پولیس کےجوانوں کے حوصلے بلند اور وہ دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں۔

  • نواز حکومت کا کے پی کے میں تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

    نواز حکومت کا کے پی کے میں تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

    پشاور :مسلم لیگ ن نے خیبر پختون خوا میں تحریک انصاف کی حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کرلیا. تحریک انصاف نے انتخابی دھاندلیوں کے خلاف احتجاج کرکے وفاقی حکومت پر دباؤ بڑھایا تو ن لیگ نے بھی خیبر پختوں خوا میں سیاسی ہتھیار آزمانے کی دھمکی دے دی ۔

    خیبر پختون خوا اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر سردار اورنگزیب نلوٹھہ کا کہنا ہے کہ وہ دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر جلد تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف قرارداد جمع کرائیں گے ۔ سردار اورنگزیب نلوٹھہ کا کہنا ہے اسمبلی اجلاس بلائے جانے کے بعد بھاری اکثریت سے تحریک انصاف حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد منظور کرائی جائے گی

  • پشاور: جرگے کا آپریشن میں ہونے والے نقصانات کا فوری ازالے کا مطالبہ

    پشاور: جرگے کا آپریشن میں ہونے والے نقصانات کا فوری ازالے کا مطالبہ

    پشاور: جرگے میں شمالی وزیرستان کے قبائلی عمائدین نے نقصانات کا فوری طور پر ازالہ کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

    شمالی وزیرستان کےقبائلی عمائدین کا جرگہ پشاور میں ہوا، عمائدین کا کہنا ہے کہ آئی ڈی پیز کی واپسی جلد یقینی بنائی جائے اور متاثرین میں امدادی رقم پولیٹیکل انتظامیہ کےذریعےتقسیم نہ کی جائے, جرگہ عمائدین کا کہنا ہے کہ کلیئرہونے والے علاقوں میں متاثرین کوجانے دیا جائے۔

    عمائدین نے مطالبہ کیا کہ امدادی راشن سینیٹرز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے جبکہ دوہری رجسٹریشن کی زد میں آنے والےخاندانوں کو بھی رقم دی جائے،عمائدین نے نقصانات کا فوری طور پر ازالہ کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

  • پشاور ایئرپورٹ: سعودی ایئرلائنزکا فضائی سروس بدستورمعطل رکھنے کافیصلہ

    پشاور ایئرپورٹ: سعودی ایئرلائنزکا فضائی سروس بدستورمعطل رکھنے کافیصلہ

    پشاور: باچاخان ائیر پورٹ پر سعودی ایئرلائنزنے سات اگست تک فضائی سروس بدستورمعطل کرنے کافیصلہ کرلیا۔

    سعودی ایئر لائنز نے پشاور کے ایئرپورٹ سےفلائیٹ آپریشن معطل کرنے کے فیصلے میں توسیع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی ایرلائنزنے باچاخان ائیرپورٹ سے سات آگست تک فضائی سروس بدستورمعطل کرنے کافیصلہ کیا ہے جس کے باعث اسلام آباد ایئر پورٹ سے سعودی ایئر لائنز کے جاری رہنے سے مسافروں کو مشکلات اٹھانی پڑ رہی ہیں۔

    باچاخان ایرپورٹ پرپی آئی اے کے مسافرطیارے کوفائرنگ کانشانہ بنانے کےواقعہ کے بعد سعودی ائیر لائنز نے پشاور کے ائیر پورٹ سے فلائیٹ آپریشن معطل کیا تھا۔