Tag: peshawar

  • پشاور: پولیس اہلکاروں پر حملے میں ملوث، 2دہشت گرد گرفتار

    پشاور: پولیس اہلکاروں پر حملے میں ملوث، 2دہشت گرد گرفتار

    پشاور:  پشتہ خرہ میں پولیس اہلکاروں پر حملے میں ملوث اہم دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

    پشاور کے علاقے پشتہ خرہ پولیس اہلکاروں پر حملے میں ملوث دو مبینہ اہم دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار دہشتگردوں کا تعلق باڑہ ہے جبکہ دونوں عسکریت پسند خیبر ایجنسی کی کالعدم تنظیم کے مبینہ اہم ٹارگٹ کلرز بھی ہیں ۔

    دہشت گردوں کو تفتیش کے لیے خفیہ مقام پر منتقل کر دیا گیا، کہا جاتا ہے کہ اٹھارہ جولائی کو ناکے پر موجود تین پولیس اہلکاروں پر انہی دہشت گردوں نے حملہ کیا اور سرکاری اسلحہ بھی لیکر فرار ہوئے تھے۔

  • کراچی : پہلی عید اسپیشل ٹرین مسافروں کو لے کر پشاورروانہ

    کراچی : پہلی عید اسپیشل ٹرین مسافروں کو لے کر پشاورروانہ

    کراچی :عیدکا مزا تو اپنوں کے ساتھ ہی ہوتا ہے،کراچی سمیت مختلف شہروں سے چلنے والی عید ٹرینیں میٹھی عیدکے مزے دوبالا کرنے کےلیے پردیسیوں کو اپنے گھروں تک پہنچا رہی ہےاور جب آتی ہےعید تو ہرشخص کی خواہش ہوتی ہے کہ خوشیوں کے لمحات پیاروں کے ساتھ منائے جائیں۔

    کراچی سے پہلی عید اسپیشل ٹرین آٹھ سو اسی مسافر وں کو لے کر پشاور روانہ ہوئی تاکہ لوگ اپنے پیاروں کے ساتھ عید کی خوشیاں مناسکیں۔اسی طرح کوئٹہ سے بھی عیدٹرین ساڑھے آٹھ سومسافرلے کر پشاور روانہ ہوئی۔ مسافروں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیےٹرین میں سادہ لباس اہلکار بھی تعینات کیے گئے۔

    محکمہ ریلوے نےکراچی سے ریگولر ٹرینوں کے ساتھ تین عید ٹرینیں چلانے کا اعلان کیاہے۔دوسری عید ٹرین آج رات ساڑھے آٹھ بجے راولپنڈی روانہ ہوگی اور تیسری عید اسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور جائےگی۔کراچی کی طرح کوئٹہ، پشاور اورسکھر سمیت دیگر شہروں سے بھی پردیسی عید کا مزااہلخانہ کے ساتھ منانے کے لیے گھروں کو جارہے ہیں

  • نجی ایئرلائن بھی قومی ایئرلائن کےنقش قدم پرچل پڑی

    نجی ایئرلائن بھی قومی ایئرلائن کےنقش قدم پرچل پڑی

    دبئی : دبئی سے پشاورآنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز نو گھنٹے بعد بھی منزل پرنہ پہنچ سکی۔دبئی ایئرپورٹ پرموجود مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑرہاہے۔نجی ایئرلائن بھی قومی ایئرلائن کےنقش قدم پر چل پڑی۔،طیاروں کی تاخیر معمول بن گئی ۔دبئی سے پشاورکیلئے اڑان بھرنےوالی نجی ایئرلائین کی پرواز نو گھنٹے بعدبھی منزل کی جانب روانہ نہ ہوسکی۔

    طیارےکو رات تین بجے پشاور کےلئے پروازکرناتھی۔صبح سات بجے مسافروں کو جہازمیں بٹھایاگیادوگھنٹے گزرجانے کے بعدنو بجے دوبارہ آف لوڈکرالیاگیا۔دبئی ایئرپورٹ پرموجود مسافروں کو شدید مشکلات کا سامناہے۔ عیدکی خوشیاں اپنوں کے ساتھ منانے والوں کا دیار غیر ایئرپورٹ پر کوئی پرسان حال نہیں، نجی ایئرلائن کا عملہ بھی طیارے کی روانگی سے متعلق کچھ بتانے سے قاصرہے۔

  • پشاور: غیرملکی ایئرلائن نے اپنی سروس بحال کردی

    پشاور : باچا خان ایئر پورٹ پر دہشت گردی کے واقعے کے بعد پروازیں معطل کرنے والی غیر ملکی ایئرلائنز نے اپنی سروس بحال کردی ہے۔ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق دبئی سے کل صبح سات بجے ایمریٹس ایئر لائن کی پرواز آئے گی جبکہ اتحاد ایئر لائن یکم اگست سے فضائی سروس بحال کردے گی۔

    دیگر غیر ملکی ایئر لائنز بھی اپنی معطل پروازیں بحال کرنے کے فیصلے پر غور کررہی ہیں۔ واضح رہے کہ پشاور ایئر پورٹ پر گزشتہ مہینے ہونے والے دہشت گرد حملے کے دوران طیارے میں گولیاں لگنے کے باعث ایک خاتون کی ہلاکت اور عملے کے دو اراکین کے زخمی ہونے کے بعد غیر ملکی پروازوں نے پشاور کے لیے پروازیں معطل کا فیصلہ کیا تھا۔

    ایمریٹس ایئرلائن کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ ایمریٹس پچیس جون دوہزار چودہ سے پشاور کے لیے اور پشاور سے پروازوں کو سلامتی کے یقینی نہ ہونے کے خدشے کے پیش نظر معطل کردیا ہے۔

  • پشاور:مغوی سری لنکن باشندہ پولیس کی مبینہ قید میں نکلا

    پشاور:مغوی سری لنکن باشندہ پولیس کی مبینہ قید میں نکلا

    پشاور :حیات آباد سے لاپتہ ہونے والا سری لنکن غیر ملکی باشندہ کا اغوا کاروں کی بجائے پولیس کی مبینہ قید میں رہنے کا انکشاف ۔اے آر وائی نیوز نے فوٹیج حاصل کرلی ،تفصیلات کے مطابق بیس روز سے پولیس آنکھ مچولی کھیل رہی ہے کبھی تھانوں میں چھپا تی ہے کبھی سلاخوں کے پیچھے کبھی تہ خانوں میں حیات آباد سے لاپتہ ہونے والا غیر ملکی باشندہ محمد زمان کی روداد اے آر وائی نیوز نے فلم بند کر لی۔

    محمد زمان سری لنکا کا باشندہ ہے ،خیال کیا جارہا تھا کہ محمد زمان کو اغواء کیا گیا لیکن انکشاف ہوا کہ وہ پولیس کی قید میں ہے، ستائیس جون کو جب عدالت میں اسے پیش کیا گیا تو جرم ثابت نہ ہونے پر عدالت نے رہائی کے احکامات جاری کئے۔ اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے محمد زمان نے کہا کہ اس پر کوئی جرم ثابت نہیں ہوا پھر بھی پولیس نے قید کر رکھا ہے۔غیر ملکی باشندے کی فوٹیج بننے کے بعد سری لنکن باشندے کو پولیس نے پھر غائب کردیا۔

  • پشاور:سی این جی سلنڈر پھٹنے سے 4افراد جاں بحق

    پشاور:سی این جی سلنڈر پھٹنے سے 4افراد جاں بحق

    پشاور: چمکنی روڈ پر گاڑی میں سی این جی سلنڈر پھٹنے سے چارافراد جاں بحق ہوگئے۔

    واقعہ صبح پانچ بجے سی این جی اسٹیشن پر پیش آیا، جب گاڑی میں گیس بھری جارہی تھی کہ اچانک دھماکے کی آواز آئی اور چار زندگیوں کا چراغ گل ہوگیا۔

    جس گاڑی میں دھماکہ ہوا وہ مکمل طور پر تباہ ہوگئی، دھماکے کے نتیجے میں سی این جی اسٹیشن اور قریب ہی کھڑی مسافر ویگن کو بھی جزوی نقصان پہنچا، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    واقعہ کی تحقیقات کے لئے پمپ انتظامیہ سے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

  • پشاوراور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے،خوف وہراس پھیل گیا

    پشاوراور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے،خوف وہراس پھیل گیا

    پشاور ، سوات، لوئردیر، مالاکنڈ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ چار ریکارڈ کی گئی۔

    پشاور، سوات، لوئردیر، مالاکنڈ، مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ زلزلے کے بعد خوف میں مبتلا لوگ کلمے طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیماہ مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلہ کی شدت پانچ اعشاریہ چارتھی ۔

    زلزلے کا مرکز ہندو کش ریجن افغانستان تھا جبکہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی ساٹھ کلومیٹرتھی ۔ زلزلے کے باعث جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں ۔ ماہرین کے مطابق زلزلے سے آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری رہنے کے امکانات ہیں۔