Tag: peshawar

  • پشاور کے علاقے حیات  آباد میں خود کش دھماکا، 8 افراد زخمی

    پشاور کے علاقے حیات آباد میں خود کش دھماکا، 8 افراد زخمی

    پشاور : خیبرپختونخوا کے شہر پشاور کے علاقے حیات آباد میں خودکش دھماکے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوئے۔

    اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو چاروں طرف سے گھیرے میں لے لیا۔ پولیس حکام کےمطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا خود کش ہوسکتا ہے۔

    بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں ایس پی کینٹ وقاص رفیق نے خود کش دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ خودکش دھماکا ہے تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ اس میں کتنا بارودی مواد استعمال ہوا ہے۔ دہشت گردوں کا ٹارگٹ سیکیورٹی اہلکار تھے۔

    حیات آباد

    ایس پی کینٹ کے مطابق دھماکا ایف سی کی گاڑی کے قریب ہوا ہے خود حملہ آور نے خود کو گاڑی سے ٹکرا کر دھماکے سے اڑالیا ہے جس کے نتیجے میں گاڑی میں بیٹھے آٹھ اہلکار زخمی ہو گئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا ہدف سیکیورٹی اہلکار تھے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا جن میں سے دو کی حالے تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

  • پشاور میں پولیس تھانے پر دو اطراف سے حملہ، پچیس منٹ فائرنگ ہوتی رہی

    پشاور میں پولیس تھانے پر دو اطراف سے حملہ، پچیس منٹ فائرنگ ہوتی رہی

    پشاور: خیبر پختون خوا کے مرکزی شہر پشاور میں پولیس تھانے پر دو اطراف سے حملہ کیا گیا، اور پچیس منٹ تک فائرنگ ہوتی رہی۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور میں تھانہ متنی پر مبینہ طور پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا، پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں نے دو اطراف سے تھانے پر حملہ کیا تھا۔

    ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا کہ دہشت گردوں نے متنی بازار کی جانب سے تھانے پر حملے کی کوشش کی، اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں کی تعداد 8 سے 10 تھی، پولیس اسٹیشن متنی پر دو اطراف سے 20 سے 25 منٹ تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔

    متنی پولیس اسٹیشن اور اطراف میں جوان الرٹ تھے، پولیس جوانوں کی بروقت اور بھرپور جوابی کارروائی سے دہشت گرد فرار ہو گئے، دہشت گردوں کے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

  • پشاور میں سہ روزہ پشتو ادبی کانفرنس پوری آب و تاب کے بعد اختتام پذیر

    پشاور میں سہ روزہ پشتو ادبی کانفرنس پوری آب و تاب کے بعد اختتام پذیر

    پشاور: خیبر پختون خوا کے شہر پشاور میں سہ روزہ پشتو ادبی کانفرنس پوری آب و تاب کے بعد اختتام پذیر ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تین روزہ پشتو ادبی میلہ نشتر ہال پشاور میں پوری آب و تاب کے بعد ختم ہو گیا، ادبی میلے میں بڑی تعداد میں نامور ادبا، شعرا اور مفکرین نے شرکت کی۔

    ادبی میلے کا مقصد پشتو کمیونٹی کے درمیان فکری گفتگو کو فروغ دینا اور ان کی کاوشوں کا اعتراف کرنا تھا، شرکا نے پشتو ادب کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور اس کے مختلف پہلووٴں پر عملی تحقیق کی ضرورت پر زور دیا۔

    اس ادبی میلے میں ادب اور ثقافت کے حوالے سے مقررین نے اپنے مقالے پیش کیے، ناظرین میلے کے دوران روایتی رقص اور پشتو شاعری سے بھی لطف اندوز ہوئے۔

    شرکا نے اس طرح کا ادبی میلہ ضلعی سطح پر بھی منعقد کرنے کا عزم ظاہر کیا، کور کمانڈر پشاور نے ادبی میلے کی اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ طلبہ کے آرٹس کے نمونوں نے ادبی میلے کو چار چاند لگا دیے۔

  • پالتو کتے کو غلط انجکشن لگانے پر ڈاکٹروں کے خلاف مقدمہ

    پالتو کتے کو غلط انجکشن لگانے پر ڈاکٹروں کے خلاف مقدمہ

    پشاور: خیبر پختون خوا کے شہر پشاور میں خاتون نے پالتو کتے کو غلط انجکشن لگانے پر نجی کلینک کے ڈاکٹروں کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور میں جانوروں کے نجی کلینک میں ایک پالتو کتے کو مبینہ طور پر غلط انجیکشن لگنے کے سبب اس کی موت واقع ہو گئی تھی، کتے کی مالکن نے ڈاکٹروں کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔

    ایف آئی آر کے مطابق ڈاکٹروں کے غلط انجکشن کی وجہ سے کتے کی موت واقع ہوئی، کتے کی موت کے ذمہ دار ڈاکٹر اکمل رانا اور شہریار کو قرار دیا گیا ہے، خاتون کا دعویٰ تھا کہ انھوں نے پالتو کتے کو غلط انجیکشن لگایا۔

    خاتون نے نجی کلینک پر تھانہ یونیورسٹی ٹاؤن میں مقدمہ درج کرایا، پشاور کی مقامی عدالت نے ملزمان کو 11 جولائی تک عبوری ضمانت دے دی، عدالت نے پولیس سے ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے۔

  • پشاور میں طوفانی بارشوں سے تباہی، گھروں کی چھتیں منہدم

    پشاور میں طوفانی بارشوں سے تباہی، گھروں کی چھتیں منہدم

    پشاور: صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں طوفانی بارشوں سے متعدد گھروں کی چھت منہدم ہوگئی، جبکہ چترال میں بھی نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ہے، تیز بارش سے متعدد گھروں کی چھتیں منہدم ہوگئیں۔

    ریسکیو 1122 اور چترال لیویز کی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔

    بارش سے چترال گول میں اونچے درجے کا سیلاب آگیا ہے جبکہ چترال شہر کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، چترال میں گندم کی فصل اور باغات بھی تباہ ہوگئے۔

    خیال رہے کہ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ صوبے میں طوفانی بارشوں اور آندھی سے اب تک 28 افراد جاں بحق اور ڈیڑھ سو زخمی ہوگئے ہیں جبکہ درجنوں گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

  • پشاور میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران کتنی گرفتاریاں ہوئیں؟

    پشاور میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران کتنی گرفتاریاں ہوئیں؟

    پشاور: صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران پرتشدد واقعات میں ملوث 7 سو سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور میں پرتشدد واقعات میں ملوث افراد کی گزشتہ ایک ماہ کے دوران کی جانے والی گرفتاریوں سے متعلق رپورٹ جاری کردی گئی۔

    پرتشدد مظاہروں میں ملوث اب تک 731 افراد کو گرفتار کیا گیا، 284 کو دہشت گردی اور 447 کو توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کی دفعات میں گرفتار کیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق پرتشدد احتجاج سے متعلق 25 ایف آئی آرز درج ہیں جن میں 5 میں سے دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔

    ان مقدمات میں 180 افراد کو نامزد کیا گیا ہے، مقدمات میں 5 ہزار 700 سے زائد نامعلوم ملزمان بھی شامل ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گرفتار ملزمان کی شناخت ویڈیوز اور تصاویر سے کی گئی ہے۔

  • پشاور میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے دو اطراف سے حملہ کر دیا

    پشاور میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے دو اطراف سے حملہ کر دیا

    پشاور: پشاور کے تھانہ سربند کی حدود میں چوکی اچینی پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور میں تھانہ سربند کی حدود میں چوکی اچینی پر دہشت گردوں نے دو اطراف سے حملہ کر دیا تھا تاہم پولیس نے شدید جوابی فائرنگ کرتے ہوئے حملہ ناکام بنا دیا۔

    ایس ایس پی آپریشنز ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے چوکی پر دو اطراف سے فائرنگ کی، جس کے جواب پولیس نے بھرپور فائرنگ کرتے ہوئے دہشت گردوں کو پسپا کر دیا۔

    سوات میں دہشتگردوں کا پولیس پر حملہ، اپنے زیرِ حراست ساتھیوں کو ہلاک کر دیا

    پولیس کی بروقت اور بھرپور جوابی کارروائی سے دہشت گرد فرار ہو گئے، پولیس نے علاقے کو کلیئر کر لیا ہے، پولیس کی بھاری نفری بکتر بند گاڑیوں کے ہمراہ علاقے میں موجود رہی، ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق ابتدائی طور پر حملہ آوروں کی تعداد 5 یا 6 ہو سکتی ہے۔

  • پشاور : پی ٹی آئی کی خاتون ایم پی اے بھی پارٹی چھوڑ گئیں

    پشاور : پی ٹی آئی کی خاتون ایم پی اے بھی پارٹی چھوڑ گئیں

    پشاور : پاکستان تحریک انصاف کے خاتون رہنما اور سابق ایم پی اے نادیہ شیر نے بھی دیگر متعدد رہنماؤں کی طرح پی ٹی آئی کو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

    پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کی سابق ایم پی اے نادیہ شیر نے کہا کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں، میں پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کررہی ہوں۔

    نادیہ شیر کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے نوجوانوں کو یہ بتانا ہے کہ پاکستان سب سے پہلے ہے، انہوں نے بہت مختصر سی پریس کانفرنس میں چند باتیں کہیں اور صحافیوں کے کسی بھی سوال کا جواب دیئے بغیر چلی گئیں۔

    یاد رہے کہ نو مئی 2023 کو سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک کے کئی شہروں میں پرتشدد مظاہرے اور احتجاج کیا گیا تھا، اس دوران فوج کی تنصیبات اور یادگاروں کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔

    ان واقعات کے بعد پی ٹی آئی کے کئی رہنماؤں اور ہزاروں کارکنان کو گرفتار کیا گیا جو آج مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں، اور ساتھ ہی کئی اہم رہنما بھی پی ٹی آئی سے اپنے راستے جدا کررہے ہیں۔

    ان حالات میں اس جماعت کو نہ صرف قانونی بلکہ سیاسی چیلنج کا بھی سامنا ہے کیونکہ پارٹی چھوڑنے والوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔

  • کے پی پولیس کا سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، ایک ہزار سے زائد گرفتار

    کے پی پولیس کا سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، ایک ہزار سے زائد گرفتار

    پشاور: توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف خیبر پختون خوا کی پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے، اب تک ایک ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کے پی پولیس نے ایک ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا ہے، اور ان کے خلاف 42 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں مشتعل مظاہروں میں ملوث 440 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جب کہ 3 ایم پی او کی خلاف ورزی پر 600 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا۔

    پشاور میں مزید 296 مشتعل مظاہرین کی نشان دہی کر کے فہرستیں تیار کر لی گئی ہیں۔

    پولیس حکام کے مطابق مختلف کارروائیوں میں گرفتار ملزمان کی تعداد 100 سے زائد ہو گئی ہے، جن کے خلاف انسداد دہشت گردی کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

    کے پی پولیس کا کہنا ہے کہ شرپسند عناصر کی نشان دہی کا عمل جاری رہے گا، اور چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں۔

  • پشاور میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی

    پشاور میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی

    پشاور: سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر خیبر پختون خوا کے شہر پشاور میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر شہر میں 3 دن کے لیے دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کر دی۔

    ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق سیکیورٹی کی نازک صورت حال کے پیش نظر پابندی عائد کی گئی ہے، اس دوران ایک جگہ 5 یا اس سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی۔

    انھوں نے کہا ہے کہ دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔