Tag: peshawari chappal

  • صدر پاکستان عارف علوی بھی پشاوری چپل کے شوقین نکلے، آرڈر دے دیا

    صدر پاکستان عارف علوی بھی پشاوری چپل کے شوقین نکلے، آرڈر دے دیا

    پشاور : صدر پاکستان عارف علوی نے پشاوری چپل کیلئے ناپ دے دیا، پشاوری چیل کے بہترین کاریگر استاد نورالدین صدر پاکستان کی چپل تیار کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان عارف علوی بھی پشاوری چپل کے دلدادہ نکلے، صدر عارف علوی نے پشاور دورے کے موقع پر وہاں کی مشہور پشاوری چپل خریدنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

    جس پر صدر پاکستان کے ترجمان نے کے پی حکومت کے شوکت یوسفزئی سے پشاوری چپل کی فرمائش کی، بعد ازاں صدر پاکستان نے پشاوری چپل کا ناپ دیا، پشاوری چیل کے کاریگر استاد نورالدین صدر پاکستان کی چپل تیار کریں گے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے بھی عید کے موقع پر پشاوری چپل پہننے کی خواہش کا اظہار کیا تھا، عمران خان کی پشاوری چپل میں دلچسپی اور استعمال کے بعد اس خاص ڈیزائن میں تیار کردہ چپل کو ملک بھر میں ایک الگ شناخت حاصل ہوگئی ہے، سابق صدر پاکستان اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری بھی پشاوری چپل آرڈر دے کر بنوائی۔

    مزید پڑھیں : عید پر شاہ رخ خان کے لیے پشاوری چپل کا تحفہ تیار

    پشاوری چپل کا پشتون ثقافت اور روایت میں اہم مقام ہے لیکن ملک بھر میں بھی یہ خاصی مقبول ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ اس کے ساخت اور رنگ میں جہاں جدت آئی ہے، وہیں پشاوری چپل پاکستانی سیاست میں بھی دکھائی دینے لگی ہے۔

  • عید پر شاہ رخ خان کے لیے پشاوری چپل کا تحفہ تیار

    عید پر شاہ رخ خان کے لیے پشاوری چپل کا تحفہ تیار

    پشاور : بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان عید پر پشاوری چپل پہنیں گے، ان کیلئے خصوصی چپل تیار ہوچکی ہیں، جو آج ممبئی روانہ کردی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پشاوری چپل کی دھوم بھارت تک پہنچ گئی ، پشاوری چپل پہننے کے شوقین کنگ خان کیلئے اسٹائلش چپل تیار ہوچکی ہے، ان کی چچا زاد بہن نے جب یہ آرڈر دیا تو کاریگر جہانگیر خان نے پختون روایات کے مطابق اپنی طرف سے تحفہ کے طور پر ہرن کی کھال سے خصوصی چپل تیار کی۔

    جہانگیر خان کا کہنا ہے کہ اس نے ایک ماہ کی مدت میں یہ چپل تیار کی ہے۔

    اس سے قبل کاریگر نے دعویٰ کیا تھا کہ شاہ رخ خان نے اپنی فلم ‘رئیس’ میں بھی ان کی بنائی ہوئی پشاوری چپل پہنی تھی۔

    خیال رہے کہ جہانگیر خان پشاور میں چپلوں کے مشہور کاریگر ہیں اور ان کی بنائی ہوئی چپلیں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور وزیر اعظم پاکستان نواز شریف بھی پہن چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کا تعلق پشاور سے ہے اور ان کی یہ چچا زاد بہن اب شاہ رخ کے آبائی گھر میں ہی مقیم ہیں جہاں شاہ رخ کا بچپن گزرا ہے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • سابق صدر آصف علی زرداری کے لیے خصوصی پشاوری چپل تیار

    سابق صدر آصف علی زرداری کے لیے خصوصی پشاوری چپل تیار

    اسلام آباد : سابق صدر آصف علی زرداری کے لیے پشاور کی روایتی چپل تیار کر لی گئی ہے، کاریگر کے مطابق یہ پشاوری چپل منفرد انداز میں تیار کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پشاوری چپل کا پشتون ثقافت اور روایت میں اہم مقام ہے لیکن ملک بھر میں بھی یہ خاصی مقبول ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ اس کے ساخت اور رنگ میں جہاں جدت آئی ہے، وہیں پشاوری چپل پاکستانی سیاست میں بھی دکھائی دینے لگی ہے۔

    سابق صدر پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری عمران خان کی جانب سے استعمال کی جانے والی پشاوری چپل کے شوقین نکلے، آصف زرداری نے عمران خان کیلئے پشاوری چپل تیار کرنے والے موچی سے اپنے لیے بھی خصوصی چپل تیار کرنے کی درخواست کی تھی اور کاریگر کو ناپ بھی دیا۔

    جس کے بعد کاریگر نے سابق صدر آصف علی زرداری کے لیے خصوصی پشاوری چپل تیار کر لی، کاریگر کا کہنا ہے کہ سابق صدر کیلئے خصوصی پشاوری منفرد انداز میں تیار کی گئی ہے۔ آصف علی زرداری میرے ہاتھ کے بنے ہوئے چپل پہنیں گے۔

    سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پختون میرے بھائی ہیں اور ان کے ثقافتی چپل بھی پسند ہیں۔

    خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے پشاوری چپل میں دلچسپی اور استعمال کے بعد اس خاص ڈیزائن میں تیار کردہ چپل کو ملک بھر میں ایک الگ شناخت حاصل ہوگئی ہے۔


    مزید پڑھیں : کپتان چپل کے بعد اب شیر چپل بھی میدان میں آگئی


    پشاوری چپل کا پشتون ثقافت اور روایت میں اہم مقام ہے لیکن ملک بھر میں بھی یہ خاصی مقبول ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ اس کے ساخت اور رنگ میں جہاں جدت آئی ہے، وہیں پشاوری چپل پاکستانی سیاست میں بھی دکھائی دینے لگی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔