Tag: peshwar

  • جلد الیکشن ہونگے اور "عمران ایک بار پھر وزیراعظم بنے گا”

    جلد الیکشن ہونگے اور "عمران ایک بار پھر وزیراعظم بنے گا”

    پشاور: وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کا کہنا ہے کہ اس حکومت کے ساتھ چلنا میرے لیے بہت مشکل ہے، جلد الیکشن ہونگے تو عمران ایک بار پھر وزیراعظم بنے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں وزیراعلیٰ نے وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ایسی حکومت جو پیٹرول کا فیصلہ نہیں کر سکتی تو اور کیا کرے گی؟

    انہوں نے کہا کہ میں نے عمران خان کو کہا کہ آپ جہاں جائیں گے وہاں عوام پہنچے گی، پاکستان کی عوام کا شکریہ جو ہمیں سپورٹ کررہی ہے،جلد الیکشن ہونگے تو عمران ایک بار پھر وزیراعظم بنے گا۔

    میڈیا سے گفتگو میں محمود خان نے کہا کہ کے پی حکومت اپنے ٹریک پر ہے ہم کم وسائل کے باوجود آگے بڑھ رہے ہیں، مگر اس حکومت کے ساتھ چلنا میرے لیے بہت مشکل ہے،فوقی ہمارے حقوق غضب کررہا ہے، امپورٹڈ حکومت کو کہتا ہوں کےپی کاحق آپ کی گردن پکڑکربھی لوں گا۔

    وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ کوشش تھی کہ لیڈی ریڈنگ کی طرز کا اسپتال ہر ریجن میں بنایا جائے، ہیلتھ کارڈ پورے کے پی میں کرنا تھا،آگے بھی ہیلتھ میں بہت کام کرنا ہے۔

    اس سے قبل وزیراعلیٰ محمود خان نے پی جی ایم آئی میں قائم کلینیکل اسکلزلیب کا افتتاح کیا، اس موقع پر تیمورجھگڑا، کامران بنگش اور بیرسٹر سیف بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے۔

  • اپوزیشن نے محمود خان کی ‘حکومت’ کو نشانے پر رکھ لیا

    اپوزیشن نے محمود خان کی ‘حکومت’ کو نشانے پر رکھ لیا

    پشاور: پاکستان پیپلز پارٹی نے مرکز کے بعد کے پی حکومت کے خلاف بھی اہم ترین فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر نجم الدین خان نے مرکز کے بعد کے پی حکومت کو گرانے کا اعلان کردیا ہے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے45ایم پی ایز کی حمایت حاصل ہوگئی ہے، مرکز کےبعد صوبےمیں بھی جلد عدم اعتماد کی تحریک لائیں گے۔

    صوبائی صدرپیپلزپارٹی نے کہا کہ عدم اعتماد سے متعلق تمام اپوزیشن متحد اور ایک پیج پر ہیں اور صوبائی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی ۔

    انہوں نے سندھ ہاؤس پر حملوں کو بزدلانہ فعل قرار دیتے ہوئے کہا کہ سندھ ہاؤس پر حملے کرکےہمارے صبر کا امتحان نہ لیاجائے۔

    1. یہ بھی پڑھیں: سیاسی بحران ، پاکستان تحریک انصاف نے سیلف ڈیفنس فورس تیار کرلی

    انہوں نے اسلام آباد میں سندھ ہاؤس پر حملے پر ریاستی اداروں کی خاموشی کو افسوس ناک اور معنی خیز قرار دیا اور کہا کہ خدانخواستہ یہ خاموشی کسی بڑے طوفان کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہے۔

    نجم الدین خان نے کہا کہ عدلیہ، مقننہ، انتظامیہ اور میڈیا کسی خاص جماعت کے آلہ کار بننے کے بجائے اپنی قومی اور پیشہ ورانہ ذمہ داریاں پوری کریں، اگر ذمہ دار افراد نشانہ عبرت نہ بنے تو جو آج سندھ کے ساتھ ہوا یہ کل ریاست کی کسی بھی اکائی کے ساتھ ہوسکتا ہے۔

  • قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد میں دھماکا، 56 افراد شہید

    قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد میں دھماکا، 56 افراد شہید

    پشاور: ملک دشمن عناصر نے مذموم کارروائی کرتے ہوئے پشاور کے معروف قصہ خوانی بازار کو خون میں نہلادیا ہے۔

    پشاور کے مشہور و معروف قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد میں دھماکا ہوا ہے، دھماکے میں بچوں سمیت 56 افراد شہید ہوگئے ہیں۔

    ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال نے بتایا کہ دھماکے میں 56 افراد شہید ہوچکے ہیں دھماکےکے194زخمی ایل آرایچ لائےگئے،، جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے،ادویات،طبی عملہ، خون ایمرجنسی میں فراہم کیاگیا.

    ترجمان کے مطابق بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ، جس کے باعث خدشہ ہے کہ شہادتوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

    ایس پی سٹی نے افسوسناک واقعے سے متعلق بتایا کہ دھماکا جامع مسجد کوچہ رسالدار میں اسوقت ہوا جب نمازی جمعے کی نماز کی ادائیگی میں مصروف تھے، دھماکے کے بعد مسجد میں افراتفری پھیل گئی اور ہر کوئی اپنے پیاروں کی تلاش میں مارا مارا پھرتا رہا۔

    حملہ آوروں نے مسجد میں گھسنے کی کوشش کی

    پولیس کی جانب سے جاری ابتدائی بیان میں بتایا گیا ہے کہ دو نامعلوم حملہ آوروں نے جامع مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کی، جس پر ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس جوان نے جام شہادت نوش کیا ہے جبکہ دوسرے کی حالت تشویشناک ہے۔

    دھماکے سے قبل فائرنگ

    ترجمان کے پی حکومت بیرسٹر سیف نے میڈیا کو بتایا کہ اطلاعات ہیں کہ دہشتگردوں نے پہلے مسجد میں گھسنے کی کوشش کی جہاں پولیس سے مقابلہ ہوا اور مسجد میں جا گھسے، واقعے کے بعد علاقے کو سیکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لےلیاہے۔

    ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال

    ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال محمد عاصم نے بتایا کہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے بعد عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ہیں اور غیر حاضر طبی عملے کو فوری طلب کرلیا گیا ہے۔

    ترجمان ایل آر ایچ نے بتایا کہ زخمیوں کو زیادہ تر سر میں زخم آئے ہیں، اس وقت ایمرجنسی کی صورت حال ہے، پہلی ترجیح زخمیوں کی جان بچانا ہے۔

  • پشاور میں پولیس موبائل پر دستی بم حملہ

    پشاور میں پولیس موبائل پر دستی بم حملہ

    پشاور میں پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ ہوا جس کے نتیجے میں ایس آئی سمیت 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے بڈھ پیر میں پولیس موبائل کو دستی بم سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر سمیت 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایلیٹ فورس کے اہلکار اور امدادی رضاکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا۔

    زخمی ہونے والوں‌میں سب انسپکٹر فرید خان اور 2 کانسٹیبل شامل ہیں، واقعے کے بعد بڈھ پیر اور اطراف کے علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

    سی سی پی او عباس احسن کے مطابق سرچ آپریشن میں‌ ایلیٹ فورس اور ابابیل اسکواڈ شامل ہے۔

    سی سی پی او نے اس موقع پر کہا کہ کسی کو بھی شہر کا امن خراب کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے اور اس کے لیے کسی بھی قربانی سے ۔دریغ نہیں کریں گے۔

  • پشاورمیں فائرنگ، سی ٹی ڈی کے سینئرپولیس افسرجاں بحق

    پشاورمیں فائرنگ، سی ٹی ڈی کے سینئرپولیس افسرجاں بحق

    پشاور: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے ڈی ایس پی بہادرخان جاں بحق ہوگئے ہیں۔

    پولیس کے مطابق نامعلوم دہشت گردوں نے سٹی ایریا میں ایک گاڑی پرفائرنگ کردی جس سے گاڑی میں سوار بہادر خان اپنی جان کی بازی ہارگئے۔

    مقتول بہادرخان پولیس میں ڈی ایس پی اورمحمکۂ انسداد دہشتگردی میں تعینات تھے۔

    فائرنگ کے واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، پولیس نے علاقے کوگھیرے میں لے کرواقعہ کے تفتیش شروع کردی ہے۔

  • کے الیکڑک، لیسکو، پیپکو اور واپڈا نے حکومتی احکامات نظر انداز کردیئے

    کے الیکڑک، لیسکو، پیپکو اور واپڈا نے حکومتی احکامات نظر انداز کردیئے

    کراچی:حکومتی ہراحکامات کو کے الیکڑک، لیسکو، پیپکو اور واپڈا نےنظر انداز کرتے ہوئے لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ کو مزید اضافہ کر دیا۔ حکومتی ہراحکامات کو کے الیکڑک، لیسکو، پیپکو اور واپڈا نےنظرانداز کرتے ہوئے لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ کو مزید اضافہ کر دیا۔

    کراچی کے علاقے شادمان ٹائون، ناگن چورنگی،یوپی سوسائٹی، نیوکراچی میں بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف مکینوں نے ٹائر جلاکر احتجاج کیا۔ لاہور کے مختلف علاقوں بجلی کی بندش جاری ہےجبکہ افطاری اورسحری کے وقت وقفے وقفے سے لوڈشیڈنگ کا سلسلہ برقرارہے۔ راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ اٹھارہ گھنٹے سے تجاوز کرگیا۔ ملتان اورمظفرآباد میں لوڈیشڈنگ کا دورانیہ بیس گھنٹے تک پہنچ گیا۔

    سیالکوٹ میں گذشتہ اٹھارہ گھنٹوں سے بجلی معطل ہے،میاں چنو میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ حویلی لکھاشہرمیں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بیس گھنٹے سے تجاوز کرگیا۔ میانوالی میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ اٹھارہ گھنٹے تک پہنچ گیا۔

    گوادر اورنوشکی شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی تئیس گھنٹے لوڈشیڈنگ کا سلسلہ دو روز سے جاری ہے،۔پشاورمیں عوام نے لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کیا۔