Tag: Pet dog

  • پالتو کتے کو غلط انجکشن لگانے پر ڈاکٹروں کے خلاف مقدمہ

    پالتو کتے کو غلط انجکشن لگانے پر ڈاکٹروں کے خلاف مقدمہ

    پشاور: خیبر پختون خوا کے شہر پشاور میں خاتون نے پالتو کتے کو غلط انجکشن لگانے پر نجی کلینک کے ڈاکٹروں کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور میں جانوروں کے نجی کلینک میں ایک پالتو کتے کو مبینہ طور پر غلط انجیکشن لگنے کے سبب اس کی موت واقع ہو گئی تھی، کتے کی مالکن نے ڈاکٹروں کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔

    ایف آئی آر کے مطابق ڈاکٹروں کے غلط انجکشن کی وجہ سے کتے کی موت واقع ہوئی، کتے کی موت کے ذمہ دار ڈاکٹر اکمل رانا اور شہریار کو قرار دیا گیا ہے، خاتون کا دعویٰ تھا کہ انھوں نے پالتو کتے کو غلط انجیکشن لگایا۔

    خاتون نے نجی کلینک پر تھانہ یونیورسٹی ٹاؤن میں مقدمہ درج کرایا، پشاور کی مقامی عدالت نے ملزمان کو 11 جولائی تک عبوری ضمانت دے دی، عدالت نے پولیس سے ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے۔

  • گزشتہ ماہ اغواء ہونے والا ” زو زو ” بازیاب، ویڈیو دیکھیں

    گزشتہ ماہ اغواء ہونے والا ” زو زو ” بازیاب، ویڈیو دیکھیں

    کراچی : گلستان جوہر بلاک 7 میں گزشتہ ماہ اغواء ہونے والے پالتو کتے کا سراغ مل گیا، مالکن کا کہنا ہے کہ میرا زو زو واپس آگیا میں بہت خوش ہوں۔

    کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں گزشتہ ماہ 28مئی کو دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ایک خاتون کے پالتو کتے کو گھر کے باہر سے اغواء کرلیا تھا۔

    تاہم اب اغوا ہونے والا پالتو کتا ” زو زو ” بازیاب کر لیا گیا ہے جس کو پاکر اس کی مالکن خوشی سے نہال ہے، اس حوالے سے مالکن نے میڈیا کو بتایا کہ زو زو کے اغواء کے بعد سے ہم مسلسل اسے ڈھونڈ رہے تھے۔

    مالکن سندرتا لاشاری نے بتایا کہ میرے بھائی کے ایک دوست کو ایک کچی آبادی میں کتے کی موجودگی کا پتہ چلا تھا، میرابھائی اور اس کا دوست اس مقام پر پہنچے جہاں کتا موجود تھا۔

    انہوں نے کہا کہ کتا اٹھانے والوں نے ان دونوں کو دیکھا تو گھبرا کر کتا ان کے حوالے کردیا، سندرتا لاشاری کا کہنا ہے کہ ہم خوش ہیں ہمارا "زوزو "واپس آگیا ہے، کتا ڈھونڈنے پر رکھا گیا 30ہزار انعام بھائی کے دوست کو دونگی

    مزید پڑھیں : پالتو کتے کا اغواء : مالکن کا کتا ڈھونڈنے والے کیلئے بڑی رقم کا اعلان

    واضح رہے کہ مالکن نے اپنے پالتو کتے کی واپسی کے عوض 30 ہزار روپے انعام کا اعلان کیا تھا۔ خاتون نے اپنے بیان میں بتایا تھا کہ میری والدہ گھر کے قریب زوزو کو ٹہلانے لے گئی تھیں کہ موٹرسائیکل سوار لڑکوں نے زوزو کو بلایا اور اٹھا کر لے گئے۔

  • پالتو کتے کا اغواء : مالکن کا  کتا ڈھونڈنے والے کیلئے بڑی رقم کا اعلان

    پالتو کتے کا اغواء : مالکن کا کتا ڈھونڈنے والے کیلئے بڑی رقم کا اعلان

    کراچی : گلستان جوہر بلاک 7 میں پالتو کتے کو اغوا کرلیا گیا، مالکن نے کتے کی واپسی کے عوض 30 ہزار روپے انعام کا اعلان کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے میں گلستان جوہر بلاک 7 میں پالتو کتے کو اغوا کرنے کا واقعہ پیش آیا ، جہاں موٹر سائیکل سوار4 لڑکے پالتو کتے کے اغوا کر کے لے گئے۔

    مالکن کا ’’زوزو‘‘ کتے کی بازیابی پر30 ہزارروپےانعام کااعلان کردیا ہے جبکہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔

    خاتون نے اپنے بیان میں بتایا کہ میری والدہ گھر کے قریب زوزو کوٹہلانےلےگئی تھیں کہ موٹرسائیکل سوارلڑکوں نے زوزو کو بلایا اور اٹھا کر لے گئے۔

  • آن لائن وکی پیڈیا پر عمران خان کے پالتو کتے ’شیرو‘ کے لئے صفحہ مختص

    آن لائن وکی پیڈیا پر عمران خان کے پالتو کتے ’شیرو‘ کے لئے صفحہ مختص

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ  عمران خان کا پالتو شیرو بین الاقوامی شہرت یافتہ ہوگیا، آن لائن وکی پیڈیا ’شیرو‘ کے لئے صفحہ مختص کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی کامیابی کے بعد ان سے منسلک ہر چیز کے چرچے آج کل عروج پر ہے، ان کے پالتو شیرو کے بین الاقوامی چرچے ہونے لگے۔

    آن لائن وکی پیڈیا نےعمران خان کے ہر دلعزیز پالتو کتے شیرو اور دیگر پالتو کتوں کے لئے صفحہ بنادیا، اس صفحے پر عمران خان کے کئی کتوں کا تعارف اور تفصیل موجود ہے، جن میں سے شیرو، موٹو ، شیرنی ،پدو ، میکسیمس کے نام قابل ذکر ہیں۔

    وکی پیڈیا کے منتظمین کے مطابق عمران خان کا شیرو لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے یہی وجہ ہے کہ اس کے لئے صفحہ مختص کردیا کیا گیا ہے۔

    خیال رہے اس سے قبل آن لائن وکی پیڈیا پر امریکی صدور کے پالتو جانوروں کو بھی جگہ دی جا چکی ہے ۔

    واضح رہے کہ 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں پی ٹی آئی اکثریتی جماعت بن کر سامنے آئی تھی، جو قومی اسمبلی کی 116 سیٹیں جیتنے میں کامیاب رہی تھی۔

    تحریک انصاف کوقومی اسمبلی میں اکثریتی ارکان کی حمایت حاصل ہے، آزاد ارکان کی شمولیت سے پی ٹی آئی کی قومی اسمبلی میں تعداد ایک سو پچیس ہوگئی ہے۔

    اقلیتی و مخصوص نشستیں ملا کر پی ٹی آئی کو 174 ارکان کی حمایت حاصل ہے جب کہ تختِ لاہور پر راج کے لیے بھی تحریکِ انصاف کو 186 ارکان کی حمایت حاصل ہوگئی ہے۔

  • فیصل آباد : پالتوکتے کو پتھرمارنے پرفائرنگ، نوجوان قتل، تین افراد زخمی

    فیصل آباد : پالتوکتے کو پتھرمارنے پرفائرنگ، نوجوان قتل، تین افراد زخمی

    فیصل آباد : پالتو کتے کو پتھر مارنے پر نوجوان کو قتل کر دیا گیا، کتے کے مالک کی فائرنگ سے مقتول کے والد سمیت تین افراد زخمی بھی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کے شہر فیصل آباد میں انسان کی قیمت کتے سے بھی کم ہوگئی، فیصل آباد کے علاقے ڈجکوٹ مان پور کے رہائشی شہباز کے پالتو کتے نے تیس سالہ علی کو کاٹنے کی کوشش کی۔

    علی نے اس کے کاٹنے سے بچنے کیلئے فطری طور پر پتھرمار کر کتے کو بھگایا یہ منظر دیکھ کر شہباز غصے میں آگیا اور اس نے پہلے علی پر کلہاڑی سے حملہ کیا اور پھر فائرنگ کر دی۔

    نوجوان علی کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا اور مقتول کے والد اوراس کے دو کزن زخمی ہوگئے۔

    علی کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والا مفرور ملزم شہباز

    فائرنگ کے بعد ملزم شہباز موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی۔

    واقعے پرعلی کے اہل خانہ اور دوست غم سے نڈھال ہیں، علی کا زخمی والد منظور اور کزن عثمان ڈجکوٹ اسپتال میں جبکہ عثمان سول اسپتال فیصل آباد میں زیرعلاج ہے، مفرورشہباز کی تلاش جاری ہے۔


    مزید پڑھیں: فائرنگ سے نوجوان ہلاک، رانا ثناء کی خاتون اینکر سے غیرمہذبانہ گفتگو