Tag: petition file against

  • عورت مارچ پر مستقل پابندی کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر

    عورت مارچ پر مستقل پابندی کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر

    اسلام آباد : عورت مارچ پر مستقل پابندی کیلئے شہدافاؤنڈیشن نے اسلام آبادہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، اور کہا عورت مارچ کے نام پر پاکستان کی عورت کو گھٹیا نعروں سے اکسایا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شہدا فاؤنڈیشن نےعورت مارچ پرمستقل پابندی کیلئے اسلام آبادہائیکورٹ میں درخواست جمع کرا دی، درخواست میں کہا گیا کہ کچھ اسپانسراین جی اوزمغربی ایجنڈےکو پاکستان میں پھیلارہی ہیں، عورت مارچ کےنام پرپاکستان کی عورت کوگھٹیانعروں سےاکسایا جارہاہے۔

    شہدا فاؤنڈیشن کا درخواست میں کہنا تھا کہ 8مارچ کوعورت مارچ کرایاگیاجس پر فنڈنگ سےاربوں روپے خرچ کیے گئے، عورت مارچ میں زیادہ ترخواتین بظاہراجرت پرلائی گئی تھیں۔

    درخواست گزار نے کہا کہ مارچ میں پلےکارڈزپرمقدس شخصیات کےخلاف نعرےدرج تھے اور گینگسٹرز نے عورت مارچ کے لیے اجازت نامہ بھی حاصل نہیں کیا تھا۔

    شہدا فاؤنڈیشن نے اپنے مؤقف میں کہا کہ متعدداین جی اوزفارن فنڈنگ پرمعاشرےمیں بدامنی پھیلارہی ہیں جبکہ اوپن سوسائٹی فاؤنڈیشن جس کا بانی جارج سوروس ان سب کی فنڈنگ کررہاہے اور ڈیجیٹل رائٹ فاؤنڈیشن پاکستان کوبھی اوپن سوسائٹی فاؤنڈیشن اسپانسرکررہا ہے ، ڈیجیٹل رائٹ کی سربراہ عورت مارچ کی ورکرنگہت داد ہیں۔

    درخواست میں کہا گیا کہ پاکستان اسلامی نظریےپربنایاگیااس میں ایسی سازش کیوں کی جارہی ہے، استدعا ہے کہ عورت مارچ کو مستقل طور پر فوری بند کیا جائے۔

    دائر  درخواست میں کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل تعین کرے پاکستان میں عورتوں کوقانونی حقوق حاصل ہیں یانہیں؟ وزارت دفاع کو ہدایت دی جائے، فارن این جی اوزکی فنڈنگ کی تحقیقا ت کرے۔

  • ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج

    ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج

    کراچی : ٹک ٹاک پرپابندی کے فیصلے کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ، دراخوست میں کہا ہے کہ چند لوگ ایپ کا غلط استعمال کررہے ہیں، ان کی آئی ڈی بلاک کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں ٹک ٹاک پرپابندی کے خلاف درخواست دائر کردی گئی، ٹک ٹاکر منیب احمد نے پابندی کےفیصلے کو چیلنج کیا۔

    درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ 2 کروڑ سے زائد لوگ ٹک ٹاک ایپ کواستعمال کرتےہیں، چند لوگ ایپ کا غلط استعمال کررہے ہیں، ان کی آئی ڈی بلاک کی جائے، تمام لوگوں کے اکاؤنٹ بند کرنا ٹھیک نہیں۔

    سندھ ہائی کورٹ نے ٹک ٹاک پرپابندی کے خلاف درخواست 15اکتوبر کو سماعت کیلئے منظور کرلی۔

    مزید پڑھیں :  ٹک ٹاک ایپ سے متعلق پی ٹی اے کا بڑا فیصلہ

    یاد رہے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے چین کی مشہورویڈیوشیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی تھی اور کہا تھا کہ غیراخلاقی مواد روکنے کا موثر میکنزم نہ بنانے پر ٹک ٹاک موبائل ایپلی کیشن کو تمام نیٹ ورک پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا، موبائل فون کمپنیوں کو بھی ہدایت جاری کر دی گئی۔

    ٹک ٹاک پرپابندی کو شہریوں نے ملے جلے ردعمل کا مظاہرہ کیا ہے ، ٹک ٹاک پاکستان میں جنون کی حدتک مقبول ہوگئی تھی، یہ جنون کئی حادثات کا بھی سبب بنا بتایا جارہا ہے۔

  • پرویز مشرف کی مشکلات میں اضافہ

    پرویز مشرف کی مشکلات میں اضافہ

    لاہور : سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سماعت کرنے والی خصوصی عدالت کی سزا اور تشکیل کالعدم قرار دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنچ کر دیا گیا، جس میں کہا گیا خصوصی عدالت کی سزا کے خلاف اپیل صرف سپریم کورٹ میں دائر کی جاسکتی ہے،فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سابق پرویز مشرف کے خلاف سماعت کرنے والی خصوصی عدالت کی سزا اور تشکیل کالعدم قرار دینے کے فیصلے کیخلاف درخواست دائر کردی گئی ۔

    لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ نے دائر کی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہےکہ لاہور ہائی کورٹ کو کیس کی سماعت کا اختیار نہیں تھا خصوصی عدالت کی سزا کے خلاف اپیل صرف سپریم کورٹ میں دائر کی جاسکتی ہے۔

    درخواست میں کہا گیا قانون کے مطابق خصوصی عدالت مفرور ملزم کے خلاف فیصلہ سنا سکتی ہے ، اس لیے پرویز مشرف کے خلاف فیصلہ آئین کے مطابق ہے۔

    درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ خصوصی عدالت کی تشکیل قانون کے مطابق تھی، خصوصی عدالت کی تشکیل کے لیے وفاقی حکومت اور چیف جسٹس پاکستان کےدرمیان مشاورت آئین کے مطابق تھی ہائی کورٹ کے فل بنچ کو درخواست دی مگر اس نے سنے بغیر مسترد کر دی۔

    درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت عظمی سپیشل کورٹ کی تشکیل کے خلاف لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

    یاد رہے لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبع نقوی کی سربراہی میں فل بنچ نے پرویز مشرف کے خلاف سماعت کرنے والی خصوصی عدالت کی تشکیل کو غیر قانونی اور کالعدم قرار دیا تھا۔

    واضح رہے 17 دسمبر کو خصوصی عدالت نے آئین شکنی کیس میں محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے سابق صدر و سابق آرمی چیف پرویز مشرف کو سزائے موت دینے کا حکم دیا تھا، عدالت نے اپنے مختصر فیصلے میں کہا تھا کہ سابق صدر پرویز مشرف پر آئین کے آرٹیکل 6 کو توڑنے کا جرم ثابت ہوا ہے۔

  • ‘مولانا فضل الرحمان اسلام آباد کو مفلوج بنانا چاہتے ہیں، آزادی مارچ سے روکا جائے’

    ‘مولانا فضل الرحمان اسلام آباد کو مفلوج بنانا چاہتے ہیں، آزادی مارچ سے روکا جائے’

    اسلام آباد : جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے حکومت مخالف آزادی مارچ اور دھرنے کے خلاف ایک اور درخواست دائر کر دی گئی ، جس میں کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اسلام آباد کو مفلوج بنانا چاہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے حکومت مخالف آزادی مارچ اور دھرنے کے خلاف ایک اور درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

    درخواست سپریم کورٹ کے وکیل ریاض حنیف راہی کی جانب سے دائر کی گئی ہے، درخواست میں سیکریٹری داخلہ ، سیکریٹری تعلیم ، مولانا فضل الرحمان ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد ، چئیرمین پیمرا ، چئیرمین نیب اور وفاق کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو آزادی مارچ اور دھرنا دینے سے روکا جائے۔ سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورت نے دھرنا مختص جگہ کرنے کا حکم دے رکھا ہے، مولانا فضل الرحمان نے ناموس رسالت کے نام پر دھرنے کا اعلان کر رکھا ہے اور وہ اسلام آباد کو مفلوج بنانا چاہتے ہیں۔

    درخواست رجسٹرار آفس نے وصول کر لی ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کل درخواست پر سماعت کریں گے۔

    واضح رہے جے یو آئی (ف) نے 27 اکتوبر کو اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کیا ہے، مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مظاہروں کے ساتھ اسلام آباد کی طرف آزادی مارچ شروع ہوگا۔

    جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد جانا ہمارا آخری اور حتمی فیصلہ ہے، اب یہ جنگ حکومت کے خاتمے پر ہی ختم ہوگی، ہماری جنگ کا میدان پورا ملک ہوگا، ملک بھر سے انسانوں کا سیلاب آرہا ہے۔

  • گھر پر قبضے کا الزام ، ادکارہ میرا کیخلاف درخواست دائر

    گھر پر قبضے کا الزام ، ادکارہ میرا کیخلاف درخواست دائر

    لاہور : گھر پر قبضے کے الزام میں تسلیم کوثر نامی خاتون ادکارہ میرا کے خلاف عدالت پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سول عدالت میں تسلیم کوثر نامی خاتون نے ادکارہ میرا کیخلاف درخواست دائر کردی، جس میں اداکارہ میرا پر قبضے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

    درخواست گزار خاتون کے مطابق ادکارہ میرا نے ڈی ایچ اے میں اس کے گھر پر قبضہ کیا ہوا ہے، ادکارہ نے دھوکا دہی سے کاغذات میں پراپرٹی اپنے نام کروا لی ہے۔

    درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ادکارہ میرا کو پراپرٹی کا قبضہ چھوڑنے کا حکم جاری کرے۔

    سول عدالت نے ادکارہ میرا کے وکلاء کو بحث کے لیے طلب کر لیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔