Tag: petrol and diesel

  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں: حکومت پھر عوام سے ہاتھ کر گئی

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں: حکومت پھر عوام سے ہاتھ کر گئی

    اسلام آباد(2 اگست 2025): حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی میں 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کرکے عوام کو مکمل ریلیف سے محروم کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت پھر عوام سے ہاتھ کر گئی، وفاقی حکومت نے شہریوں پر پیٹرولیم لیوی کا بوجھ مزید بڑھاتے ہوئے عوام کو مکمل ریلیف سے محروم کردیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی 74 روپے 51 پیسے سے بڑھا کر 77 روپے ایک پیسے فی لیٹر کر دی گئی ہےاسی طرح پیٹرول پر لیوی 75 روپے 52 پیسے سے بڑھا کر 78 روپے 2 پیسے فی لٹر کر دی گئی ہے۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی 20 پیسے فی لیٹر بڑھا کر 6 روپے 24 پیسے فی لیٹر کردیا گیا، پٹرول اور ڈیزل پر کلائیمیٹ سپورٹ لیوی 2 روپے 50 پیسے، ڈیلرز مارجن 8 روپے 64 پیسے اور ڈسٹری بیوٹرز مارجن 7 روپے 87 پیسے فی لیٹر ہے۔

    حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کردی

    ذرائع کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح صفر رکھی گئی ہے، اگر لیوی نہ بڑھائی جاتی تو پیٹرول اور ڈیزل مزید سستا ہو سکتا تھا۔

    واضح رہے کہ پیٹرولیم لیوی میں اضافے کا اطلاق یکم اگست سے کیا گیا ہے، حکومت آئی ایم ایف شرائط کے تحت یکم جولائی 2025 سے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر کلائمٹ سپورٹ لیوی الگ سے وصول کررہی ہے۔

  • بھارت: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کردی گئیں

    بھارت: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کردی گئیں

    نئی دہلی: مرکزی حکومت نے عام انتخابات سے قبل اہم فیصلہ لیتے ہوئے ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے پریشان عوام کو خوشخبری سنادی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی کس دو روپے کی کمی کا اعلان کیا ہے۔ ان نئی قیمتوں پر جمعہ کی صبح چھ بجے سے عمل درآمد کیا جائے گا۔

    وزارت پٹرولیم و قدرتی گیس کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 15 مارچ کی صبح 6 بجے سے کردیا جائے گا۔

    دوسری جانب بین الاقوامی توانائی ایجنسی (آئی ای اے) نے کہا ہے کہ یمن کے حوثی باغیوں کے حملوں کے درمیان بحیرہ احمر سے دور جانے والے بحری جہازوں کی ایندھن کی بڑھتی ہوئی ضروریات کی وجہ سے عالمی تیل کی طلب توقع سے زیادہ بڑھنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

    ماہانہ تیل کی رپورٹ میں پیرس میں قائم ایجنسی نے بحیرہ احمر میں یمن کے حوثی باغیوں کے حملوں کی وجہ سے تیل کی عالمی طلب میں 110,000 بیرل یومیہ اضافے کی اپنی سابقہ پیش گوئی سے نظرثانی کی ہے۔

    آئی ای اے نے کہا کہ اس سال عالمی تیل کی طلب میں 1.3 ملین بی پی ڈی اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

    غیر قانونی ڈرون پکڑنے کے لیے عقابوں کا سہارا لینے کا فیصلہ

    ایجنسی نے بحری جہازوں کی ایندھن کی ضروریات کے لیے ایک اصطلاح استعمال کرتے ہوئے کہا کہ بحیرہ احمر میں ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں بین الاقوامی تجارتی راستوں میں رکاوٹیں جہاز رانی کی دوری کو بڑھا رہی ہیں اور جہازوں کی تیز رفتاری کا باعث بن رہی ہیں جس سے بنکر کی طلب میں اضافہ ہو رہا ہے۔

  • کوئٹہ : پٹرول پمپس پر تین دن کا اسٹاک باقی

    کوئٹہ : پٹرول پمپس پر تین دن کا اسٹاک باقی

    آئل کمپنیز سے بلوچستان کو معطل کی گئی پٹرول اور ڈیزل کی سپلائی تاحال بحال نہ کی جاسکی جس کے سبب کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں پٹرولیم مصنوعات کی شدید قلت کا خدشہ ہے۔

    اس حوالے سے آئل ٹینکراونرزایسوسی ایشن کے چیئرمین میرشمس شاہوانی نے کہا ہے کہ آئل کمپنیز کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی ابھی بھی بحال نہیں کی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ پٹرول پمپس پر تین دن کا پٹرول اسٹاک باقی رہ گیا ہے، فوری سپلائی بحال نہ ہوئی تو کوئٹہ میں پیٹرول کی شدید قلت پیدا ہوجائے گی۔

    میرشمس شاہوانی نے باتایا کہ پورٹ قاسم پر10 ہزارسے زائد گاڑیاں ری فلنگ کیلئے کھڑی ہیں، سپلائی بحال ہونے کی صورت میں بھی بلوچستان میں 4دن بعد پٹرول دستیاب ہوسکتا ہے۔

    مزید پڑھیں : پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ

    قبل ازیں گزشتہ دنوں ریفائنریز کی نمائندہ تنظیم دی آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل (او سی اے سی) نے حکومت کو خط لکھ کر اپیل کی ہے کہ انڈسٹری تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے حکومت اسے بچانے کیلئے فی الفور اقدامات کرے۔

    او سی اے سی کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ روپے کی قدر میں کمی سے آئل انڈسٹری کو اربوں روپے کو نقصان ہوا، ایل سیز کے نئے ریٹس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا فرق ہے۔